Baaghi TV

Author: +9251

  • اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    ریاض : اب سعودی خواتین بھی سعودی مردوں کی طرح فوج میں خدمات انجام دے سکتی ہیں‌، اس بات کا اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نئے حکم نامے میں‌کیا . محمد سلمان نے خواتین کو مزید آزادی دیتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین اب معاشرتی اور معاشی میدانوں کے علاوہ ملک کے لیے دفاع کے میدان میں خدمات انجام دے سکتی ہیں‌

    پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

    ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انہوں نے سعودی خواتین کو مزید حقوق دینے کے سلسلے میں کیے ہیں‌، اس سے پہلے سعودی عرب نے خواتین کو محدود طورپر ملک کے اندر سیکورٹی اور پرائیویٹ اداروں میں سارجنٹ کی حیثییت سے نوکری کرنے کی اجازت دے رکھی تھی ، تاہم تازہ حکم نامہ سعودی خواتین کو سرحدوں کی حفاظت تک لے آہا

    28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

    یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے ایک حکم نامے کے تحت سعودی خواتین کو حقوق کے نام پر نہت زیادہ ازادی دے رکھی ہے، جس میں سعودی خواتین ڈرائیونگ کرسکتی ہیں‌، تنہا سفر کرسکتی ہیں اور بیرون ملک بھی بغیر محرم کے جاسکتی ہیں‌

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    یہ بھی یاد ہے کہ پچھلے ہفتے سعودی ولی عہد کی طرف سے جاری حکم نامے کے تحت خواتین کو کسی ہوٹل میں تنہا قیام کرنے اور بغیر محرم کے رات رکنے کا اجازت دے دی ہے ،سعودی عر ب کے ولی عہد کا یہ گمان ہے کہ خواتین کو آزادی دینے سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور ملک خوشخال ہوگا

  • ویڈیو سامنے لاؤ یا معافی مانگو، آفریدی کیلئے مشکل پیدا ہوگئی

    ویڈیو سامنے لاؤ یا معافی مانگو، آفریدی کیلئے مشکل پیدا ہوگئی

    مسلم لیگ ن نے کے رہنما رانا ثناءاللہ نےمطالبہ کیا ہے کہ شہریار آفریدی یا تو منشیات برآمدگی کی ویڈیو سامنے لےکر آئیں یا قوم سے معافی مانگیں.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ "سیف سٹی کے کیمروں نے یہ بات ریکارڈ کرلی ہے کہ ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جب مجھے گرفتار کیا تو یہ لوگ مجھے اسی وقت تھانے لے گئے تھے. یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہوچکی ہے کہ ان کیخلاف تھانے جاکر جھوٹی کارروائی کی گئی”.

    واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ منشیات برآمدگی کیس میں جیل میں ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں. وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس رانا ثناءاللہ سے برآمد منشیات کی ویڈیو موجود ہے، تاہم یہ ویڈیو ابھی تک منظر عام پر نہیں آسکی جس کی وجہ سے رانا ثناءاللہ نے مطالبہ کیا کہ یا تو شہریار آفریدی منشیات برآمدگی کی ویڈیو سامنے لےکر آئیں یا قوم سے معافی مانگو.

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

  • میچ کے بعد تقریب میں پی سی بی حکام کی پھرتیاں

    میچ کے بعد تقریب میں پی سی بی حکام کی پھرتیاں

    پاکستان کرکٹ بورڈ پھرتیاں دکھانے میں کافی ماہر ہے جس کا بجا اظہار پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا گیا، جب میچ حتم ہونے کے بعد پریزینٹیشن سرمنی کی بات آئی تو تمام کھلاڑیوں جن کی نمایاں کاکردگی تھی ان کو ایوارڈ دئیے گئے ، اور جب پاکستانی بلے باز حارث سہیل کو چیک دینے کی باری آئی تو انہیں چیک الٹا پکڑا دیا گیا ، اور کمرے کی آنکھ نے انتظامیہ کی غفلت کو پکڑ لیا ،

    مزید پڑھیں
    پاک سری لنکا میچ کے دوران صدر عارف علوی نئے روپ میں نظر آئے
    سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا

  • اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    نیو یارک :اقوام متحدہ بھی کنگال، نومبر کی تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں‌،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا، اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیوٹریس نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کے مالی حالات بہت خراب ہوچکے ہیں حتیٰ کہ رواں ماہ عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی کرنا بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    ادارے کے پاس ملازمین کو نومبر کی تنخواہیں دینے کے لیے رقم بھی موجود نہیں۔ ففتھ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ادارے کے مالی حالات اس قدر خراب ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس اس سال کی ابتداء میں ہنگامی بنیادوں پر کی گئی بجٹ کٹوتی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پروگراموں کی منصوبہ بندی اور امن فوج کیلئے بھی رقم نہیں ہے، انہوں نے تمام ایسے ممالک سے واجبات کی فوری ادائیگی کی درخواست بھی کی جنہوں نے 2019ء میں اپنے حصے کی رقم ادا نہیں کی۔سیکرٹری جنرل انتونیوگیوٹریس کے مطابق یو این ملازمین کی تعداد 30ہزار ہے اور اس وقت ادارے کو230ملین ڈالرخسارے کا سامنا ہے۔

    پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ جیسے بڑے ادارے کی مالی حالت کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ رقم بچانے کیلئے غیرضروری ملاقاتوں اورسفرپرپابندی عائد کردی گئی ہے،3اکتوبر تک193رکن ممالک میں سے128نے اپنے سال 2019کے واجبات ادا کردیے ہیں جبکہ بقیہ ممالک نے تاحال رقم فراہم نہیں کی۔

  • پاک سری لنکا میچ کے دوران صدر عارف علوی نئے روپ میں نظر آئے

    پاک سری لنکا میچ کے دوران صدر عارف علوی نئے روپ میں نظر آئے

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ صدر پاکستان کی درخواست پر پی سی بی کی طرف سے بریسٹ کینسر کی اگاہی مہم کے طور پر پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ،
    صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے میچ شروع ہونے سے پی سی بی جانب سے منعقدہ کینسر کی آگاہی کیلئے ایک تقریب میں بھی شرکت کی ، اور دونوں کپتانوں کو پنک ربن بازووں پر باندھے،
    اس کے بعد میچ کے دوران صدر پاکستان کمنٹری باکس میں کمنٹیٹر رمیز راجہ کیساتھ کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئے ، دوران کمنٹری صدر پاکستان نے بریسٹ کینسر جیسے موضی مرض کی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا ، صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ کے دیوانے ہیں اور ملک میں کرکٹ ہونے سے ان کے چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں،
    مزید پڑھیں
    یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، مصباح الحق
    سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا

  • آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    پشاور: آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نےمزید کہا ہے کہ مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے، لوگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پر امن نہیں رہیں گے اور توڑ پھوڑ کریں گے۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کر کے یہ لوگ خبر بنانے کی کوشش کریں گے۔خیبرپختونخوا سمیت پورا ملک دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے، ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، دھرنوں کی ضرورت کیا ہے۔

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    ذرائع کے مطابق کے پی کے وزیر اطلاعات نے کہا فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ مدینے کی ریاست بن گئی تو سیاست کہاں کریں گے، عوام نے مولانا کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے، مراعات ختم ہونے پر وہ انتقام لینا چاہتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ریاست کے خلاف شرارت کا منصوبہ بنایا ہے

    پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

  • وزیراعظم بریانی تیار کروائیں، مولانا آ رہے ہیں، بلاول

    وزیراعظم بریانی تیار کروائیں، مولانا آ رہے ہیں، بلاول

    اب جینا ہو گا مرنا ہوگا دھرنا ہو گا دھرنا ہو گا ،………..دھرنا سیاست سے گریز کرنا چاہئے ،کل پیپلز پارٹی بھی دھرنا دے سکتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمان کو نہیں چلنے دے گی، بجٹ پاس کرے گی لیکن عوامی نمائندے جیل میں ہوں گے، حکومت خود ایسا کر رہی ہے ، اٹھارہویں ترمیم پر حملہ کیا جا رہا ہے، معیشت پر حملہ کر دیا گیا ہے، دھرنا دینا ایک آپشن ہے لیکن ہم احتجاج کریں گے.

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جمہوری عمل اپنا رہے ہین وہ کسی کے اشارے پر نہیں چل رہے، پیپلز پارٹی جمہوری عمل کی حمایت کرتی ہے، پیپلز پارٹی نہٰیں چاہتی کہ اسلام آباد میں اکٹھے ہو کر ایسا احتجاج ہو کہ وزیراعظم گھر چلے جائیں، ہم چاہتے ہیں کہ صاف الیکشن ہوں اور وزیراعظم بنے،لیکن جب ایسا نہیں ہو گا تو بھی احتجاج ہو گا، دھرنا سیاست سے گریز کرنا چاہئے لیکن حکومت کا جو رویہ ہے اس کے بعد کیا کیا جائے؟

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    بلاول زرداری نے کہا کہ نیب بھی حکومت کے کہنے پر کام کر رہا ہے،جب پارلیمان ،الیکشن کمیشن راستے نہیں رہتے تو پھر دھرنے ہی راستے رہتے ہیں آج مولانا نے یہ قدم اٹھایا کل پیپلز پارٹی بھی یہ قدم اٹھا سکتی ہے،مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آرہےہیں عمران خان بریانی بنوانا شروع کردیں،عمران خان کہتے رہے کہ دھرنے کیلیے کنٹینراورکھانا بھی دیں گے، فضل  الرحمان نے فیصلہ کرلیا ہے جینا ہو گا مرنا ہوگا،دھرنا ہوگا،دھرنا ہوگا،

    بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟

  • خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    زندگی ایک ایسی گراں قدر اور انمول نعمت ہے کہ ہماری کامیابی کا دارومدار اس نعمت سے وابستہ ہے کہ ہم اس زندگی میں کیا کیا خوش رنگ اعمال کی کشیدہ کاری کر گئے۔۔۔؟؟
    زندگی ہر انسان کو پیاری ہوتی ہے ایک کانٹا چبھنا انسان پسند نہیں کرتا تو آخر کیا وجہ ہے کہ اس انتہائی قیمتی زندگی کو انسان اپنے ہاتھوں سے ختم کر ڈالے۔۔۔۔؟؟؟
    یہ ایک خوفناک المیہ ہے جو بتدریج ہمارے معاشرے میں سرایت کرتا جا رہا ہے اور ہر روز ہمارے اخبارات کی خبریں صبح صبح ہی دل افسردہ کرنا شروع کر دیتی ہیں۔۔۔۔
    اس بات کا پتہ چلانا بہت ضروری ہے کہ انسان اپنی جان کا دشمن کیوں بن جاتا ہے؟
    یہ عمل تشدد،عدم برداشت اور ضمیر مردہ ہو جانے کا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔۔۔
    اور اسے ہی خود کشی کہا جاتا ہے۔۔۔۔
    یعنی اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ۔۔۔
    چاہے وہ گلے میں پھندا ڈال کر ہو۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔زہر کا پیالہ پی کر۔۔۔
    آگ سے خود کو جلا لینا ہو یا پانی میں کود جانا۔۔۔۔
    اپنے ہی پسٹل یا ہتھیار کو خود پر تان لینا ہو یا کسی بلند عمارت سے زندگی کے خاتمہ کے لیئے چھلانگ لگا دینا ہو۔۔۔۔
    یہ تمام پہلو انتہائی تکلیف دہ ہیں اور کسی بھی معاشرے میں افسردگی کی بڑھتی شرح کا واضح بڑھتا گراف بھی۔۔۔۔
    غیر مسلم ممالک میں خود کشی کا رجحان بہت زیادہ ہے اور وہ اس زندگی کے خاتمہ کو دکھ سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔۔۔۔لیکن اسلام ایک انسانیت پرور دین ہے۔۔۔۔سلامتی وسکون کا دین ہے۔۔۔۔محبت و اخوت کا دین ہے۔۔۔
    جو ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف سمجھتا ہے۔۔۔
    اور ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل قرار دے وہ اپنے ماننے والوں کو اپنی ہی جان سے کھیلنے کی تعلیم کیسے دے سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ اللّٰہ تعالی قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں:
    "ولا تقتلو انفسکم۔۔۔۔(النسآ :29)
    مفسرین کے نزدیک اس آیت میں تین مطالبے ہیں۔۔۔
    خود کشی کا ارتکاب نہ کرنا۔۔۔
    معصیت کا ارتکاب کر کے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالنا۔۔۔
    کسی مسلمان کی جان نہ لینا۔۔۔
    کہ یہ سب کبیرہ گناہ ہیں۔۔۔۔
    مگر افسوس کہ آج ہم نے اپنی روح افزا تعلیمات کو پسِ پشت ڈال کر فلمی سین آزمانے کو اپنی زندگی کا حاصل بنا لیا ہے۔۔۔
    پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "جو شخص اپنا گلا گھونٹ کر مارے وہ دوزخ میں بھی ایسا ہی کرتا رہے گا اور جو خود کو کسی ہتھیار سے مار ڈالے،وہ دوزخ میں بھی خود کو ایسے ہی مارتا رہے گا۔”
    (صحیح بخاری)۔
    یعنی ہمارا دین خود کشی کو ایک حرام فعل کہہ کر اپنے دامن کو اس کی آلودگی سے پاک صاف رکھنے کا حکم دیتا ہے۔۔۔ !!!!
    یعنی کتنے گھاٹے کا سودا ہے کہ محض چند منفی جذبات کا شکار ہو کر انسان خود کو ابدی خسارے میں مبتلا کر دے؟؟؟
    کسی ایک خواہش کے پورا نہ ہونے پر زندگی کے انمول ہیرے کو ریزہ ریزہ کر ڈالے۔۔۔؟

    آج ہمارے اندر خود کشی بڑھنے کی وجوہات کون سی ہیں ؟
    ہم ان پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے چلیں کہ
    جب انسان اللّٰہ کی رحمت سے مایوس ہو جاتا ہے۔۔۔
    تو وہ ایسی حرکت کا ارتکاب کرتا ہے۔۔۔جبکہ وہ اپنی رحمت سے نا امید ہو جانے والوں کو خسارہ پانے والے کہتا ہے اور فرماتا ہے
    لا تقنطو من رحمۃ اللہ۔۔۔۔(الزمر)۔
    انسان جب قضا و قدر کے بارے میں بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوتا ہے تو وہ اس فعل کا ارتکاب کرتا ہے۔۔۔۔
    حالانکہ اس کا نظام مبنی بر انصاف ہے اور جو شخص جس قابل ہے اسے اس کی نعمتیں مل رہی ہیں۔۔۔۔
    مال و دولت کی کمی پر بھی کئی انسان دل برداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔۔۔
    جبکہ ہمارا دین مشکلات کو صبر سے برداشت کرنے اور عسر کے بعد یسر کی دلنشین اور امید بھری تعلیم دیتا ہے۔۔۔۔
    یہ دنیا کا سرکل ہے جو چلتا رہتا ہے۔۔۔۔کبھی خوشحالی،کبھی تنگدستی لیکن اس سلسلے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لینا انتہائی منفی سوچ اور خود کو شدید نا امیدی کی کیفیت میں چھوڑ دینا ہے۔۔۔۔
    کیونکہ انسان کسی نفسیاتی دباؤ اور خواہش نفسانی کے تحت ہی خود کشی کرتا ہے۔
    غیر اللہ سے تعلق جوڑنا بھی انسان کو مایوسی میں مبتلا اور خود کشی پر آمادہ کرتا ہے۔۔۔۔
    اسی طرح جعلی عاملوں کی من گھڑت باتوں پر یقین کر لینا اور خود کو بس بد قسمت ہی تصور کرتے رہنا۔۔۔ !!!!
    حقوق العباد کی پامالی بھی انسان کو منفی دباؤ میں دھکیل دیتی ہے اور وہ تنگ دل ہو جاتا ہے۔
    معاشرتی و سماجی رویوں کی نا ہمواری بھی انسانوں کو مایوس کرتی ہے۔۔۔اور وہ اپنے سے روا رکھے جانے والے سلوک سے ہار کر خود کشی کر لیتے ہیں۔
    چھوٹے چھوٹے مسائل کو ذہن پر سوار کر لینا۔۔۔
    کبھی عشق میں ناکامی اور کبھی امتحان میں ناکامی پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنا۔۔۔
    کبھی شوہر کی ڈانٹ پر بیوی اور کبھی بیوی کی ناراضگی پر شوہر کا اپنی زندگی کا خاتمہ۔
    والدین کی تنبیہہ پر اولاد کی خود کشیاں اور سسکتی اولاد کے والدین کی خود کشیاں۔۔۔۔
    یہ سب معاشرتی المیے ہیں۔۔۔
    دنیا کے سبھی مذاہب کی تعلیم میں خود کشی کی ممانعت ہے مگر سب مذاہب کے پیروکار اس سے نجات بھی نہیں پا رہے تو کوئی وجہ تو ہے جسے ہم اپنی زندگیوں سے خارج کر دیتے ہیں۔۔۔؟
    سب سے پہلے والدین کو چاہیئے کہ گھر کے ماحول میں ایسی تربیت اور انداز شامل کریں کہ جس سے بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب نہ ہونے پائیں۔۔۔
    ان کی جائز اور شرعی حقوق کا دفاع کیا جائے اور مقدور بھر مسائل کو اپنی ذمہ داری میں حل کرنے کی کوشش کی جائے۔۔۔
    ان کی پریشانیوں کو سمجھا اور سنا جائے۔۔۔۔ان کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے۔
    کیونکہ آجکل ٹین ایجرز میں یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔۔۔۔
    منفی خیالات اور رویوں کا خاتمہ۔۔۔وہ چاہے گھر ہوں یا ادارے،
    میڈیا ہو یا ایوان۔۔۔۔
    مثبت سوچ اور اندازِ فکر کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کا اجراء۔

    منفی خیالات اور اسباق پر مشتمل چیزوں کی تشہیر کی ممانعت ہو۔

    خود کشی کے رجحان کو کم کرنے کے لیئے معاشی نا ہمواریوں کے خاتمے کے اقدامات کیئے جائیں۔

    صاحب حیثیت افراد اپنے ارد گرد کے مستحقین پر نظر اور خیال رکھیں۔۔۔۔اپنی ذات کے خول سے باہر نکل کر بھی سوچیں اور دیکھیں۔۔۔تاکہ معاشرہ میں مثبت رویوں کو فروغ ملے۔۔۔۔ہمدردی و غمگساری کے جذبات پیدا کیئے جائیں۔

    اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے۔
    تعلیمی اداروں میں میں نوجوانوں کے زہن صاف کیئے جائیں اور انہیں بتایا جائے کہ خود کشی مسائل کا حل نہیں بلکہ دائمی عذاب ہے۔۔۔۔ایسی سوچ اور سرگرمیوں پر قابو پایا جائے جو تعلیمی اداروں میں بھی خود کشی کی وجہ بنتی ہیں۔۔۔اور اسے سب جانتے ہیں۔۔۔۔
    خواتین کے لیئے ہر جگہ عزت و احترام والے جذبات کی تعلیم و تربیت کو عام کیا جائے۔۔۔ !!!

    مضبوط عزائم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار کیا جائے۔۔۔
    راستے کی مشکلات کو کاٹنے اور ان پر قابو پانے کے گُر اور متبادل راستوں کی طرف راہ نمائی کی جائے۔۔۔۔تاکہ سوسائٹی سے مایوسی،ناشکری اور پست ہمتی کا تدارک کیا جا سکے اور جسمانی و روحانی طور پر ایک مضبوط قوم تیار ہو،
    اور خوب صورت زندگیوں کا زیاں نہ ہو۔۔۔۔ !!!آمین۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ
    بقلم:(جویریہ چوہدری)۔

  • بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟

    بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟

    بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ساتھ تعاون کریں گے، استقبال کریں گے، 18 اکتوبر کو کراچی مین جلسہ ہو گا، اس سال بھی سانحہ کارساز کی یادگار میں شاندار جلسہ کریں گے، کراچی کے بعد سندھ اور پنجاب میں جلسے کریں گے

    بلاول زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت مولانا فضل الرحمان سے مکمل تعاون کرے گی، ہر پارٹی کا جمہوری حق ہوتا ہے، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، سندھ حکومت مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرے گی تا کہ بہتر انداز میں ان کا ساتھ دیں ، ان کے ساتھیوں کا تحفظ کر سکیں.

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے، ملک کے عوام حکومت سے آ چکے ہیں، وہ آزاد نہیں، سوشل میڈیا پر آزادی نہین، سیاست میں آزادی نہیں، جمہوری حقوق میں آزادی نہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہین جائیں گے لیکن وہ گئے، آج عام آدمی کی زندگی مشکل ہو گئی، گیس بجلی، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو گئی صرف اس لئے کہ یہ منتخب حکومت نہیں کٹھ پتلی حکومت ہے اسلئے اسے عوام کا احساس نہیں.

    بلاول کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

  • دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، سری لنکن ہیڈ کوچ

    دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، سری لنکن ہیڈ کوچ

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر کلین سویپ مکمل کرلی ، میچ کے بعد سری لنکن ہیڈ کوچ رمیش رتنائیکے اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے پریس کانفرنس کی ، رمیش رتنائیکے کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر کھیلنے کی بے حد خوشی ہے، پاکستانی عوام نے جتنی محبت دی اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،

    پاکستان میں ہمیں بہترین سیکیورٹی دی گئی ۔سری لنکن ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے ۔ سری لنکا میں ہمارے پول میں 30 سے 40 کھلاڑی شامل ہیں ۔ ہم نے ٹور کے لئے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا یہاں آکر بے خوف کرکٹ کھیلیں-
    ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان میں پلان کےمطابق بہترین کرکٹ کھیلی ۔رمیش رتنائیکے
    پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سری لنکن کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائے گی ۔ یہ کامیابی سری لنکن کرکٹ کے لئے بہت اہم ہے ۔ ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے ۔ سری لنکن ہیڈ کوچ ، ٹیسٹ کرکٹ میں ماضی قریب میں پاکستان کے خلاف ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے ۔رمیش رتنائیکے

    مزید پڑھیں
    سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا
    یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، مصباح الحق