Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز شریف پر بھروسہ کیا تو پارٹی ہاتھ سے گئی………..

    شہباز شریف پر بھروسہ کیا تو پارٹی ہاتھ سے گئی………..

    شہباز شریف پر بھروسہ نہیں، نواز شریف سے ملنے کس کو بھیجا جائے، ن لیگی کارکنان پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے آزادی مارچ میں جانے کی مخالفت کی اور کہا کہ اسکا تمام کریڈٹ مولانا کو جائے گا، مسلم لیگ ن احتجاج ضرور کرے لیکن الگ کرے،شہباز شریف کل جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور اجلاس کے فیصلوں پر رپورٹ دے کر لائحہ عمل لیں گے.

    آزادی مارچ ،مولانا ہوئے رسوا، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    دوسری جانب ن لیگ کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ہمیں شہباز شریف پر بھروسہ بالکل بھی نہیں ہے نوازشریف اسکو دھرنے کے اعلان کا کہے گا اور یہ باہر آکر کہہ دیگا کہ نوازشریف نے آزادی مارچ اور دھرنے سے منع کردیا ہے لہٰذا کیپٹن ر صفدر اور پرویز رشید میاں نوازشریف سے ملاقات کرکے اسلام آباد لاک ڈاؤن اور دھرنے کا اعلان کریں.

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    ن لیگی کارکنان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جب نواز شریف کی وطن واپسی پر ایئر پورٹ نہیں پہنچ سکتا تو وہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد اصل بات کہاں بتائیں گے، اس لئے شہباز شریف کی بجائے پارٹی کے دیگر قائدین نواز شریف سے ملیں اور اعلان کریں

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے نواز شریف کی بات ماننے سے کیا انکار

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور ان سے ملاقات کا دن جمعرات کو مقرر ہے، جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کے اہلخانہ کو صرف ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، اہلخانہ کے علاوہ کسی کو بھی نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں.

    مولانا کو تو اپنوں نے بھی چھوڑ دیا، علی محمد خان نے ایسا کیوں کہا؟

  • امریکہ کی چینی افسروں پر ویزا پابندی، چین نے دیا کرارا جواب

    امریکہ کی چینی افسروں پر ویزا پابندی، چین نے دیا کرارا جواب

    امریکہ نے چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے افسران کے خلاف ویزا پابندیاں عائد کے جانے کے بعد چین کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

    امریکہ کو چین کا ایک بار پھر انتباہ ، تائیوان کو اسلحہ بیچنے سے باز رہے

    چین نے اس پابندی کو بین الاقوامی تعلقات کے ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ہے کہ صوبہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے مسئلے کا ذکر چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت ہے۔

    چینی سفارت خانے کے ایک ٹوئٹ کے مطابق”چین کی کئی تنظیموں اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد امریکہ نے انسانی حقوق کے بہانے آج ہمارے افسروں کے ویزا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیاہے۔ امریکہ کا یہ قدم بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کے ساتھ ساتھ ہمارے مفادات کے لئے بھی نقصان دہ ہے“۔

    امریکہ اشتعال پیدا نہ کرے، چین نے خبردار کردیا

    قبل ازیں پومپیو نے ایک ٹوئٹ کیا تھاکہ میں آج چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے ان افسروں پر ویزہ پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رہا ہوں جو صوبہ سنکیانگ میں ایغور، قازقی، یا دیگر مسلمان اقلیتی فرقوں کو قید کر کے ان کے ساتھ سفاکانہ اور غیر انسانی برتاو¿ کرنے کے ذمہ دار ہیں“َ۔

    چین نے امریکہ کے پیسے چرالیے ، ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کیا کہہ دیا !

    واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے چین کے افسروں پر ویزا بارے پابندی کے اعلان سے دونوں ممالک میںکشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ نے پیر کو ایغور مسلمانوں کے ساتھ سفاکانہ اور غیر انسانی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین کے 28 اداروں اور تنظیموں کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا ۔ان اداروں میں چین کی سرکاری ایجنسیاں اور سرولانس ساز و سامان بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اب یہ تنظیمیں امریکہ کی اجازت کے بغیر اس کی مصنوعات کو خرید نہیں سکتیں۔

  • یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، مصباح الحق

    یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، مصباح الحق

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بدترین وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کی اوراس وائٹ واش کو بڑا دھچکا قرار دیا ،

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سری لنکا نے ہم سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہمیں آوٹ کلاس کیا۔ اس سیریز میں بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں ۔جن پر کام کرناہے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں ہمارا پلان تھا کہ حارث سہیل آخر تک کھیلے ، بدقسمتی سے بابر اعظم کے بعد حارث سہیل کے جلدی آوٹ ہونے کے بعد پریشر میں آگئے ۔

    سرفراز احمد کے بعد مائک مصباح نے سنبھالا اور کہا کہ کہ اس سیریز میں سری لنکا کی کارکردگی سے ہمیں سیکھنا ہوگا۔ ہمیں بہت سے سوالات کے جوابات تلاش کرنا ہیں اور تیزی سے یہ جوابات تلاش کریں گے ۔ یہ سیریز ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔
    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصاح نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس شاداب خان کا بیک اپ نہیں ہے ۔ سری لنکا کے لیگ اسپنر اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ثابت ہوئے ۔ ہمارے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھلنا ضروری ہے ۔
    یہ بھی پڑھیں
    سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا
    “ابھی نندن” کے بعد پاکستانی چائے کا نیا شوقین کون ؟

  • مولانا کو تو اپنوں نے بھی چھوڑ دیا، علی محمد خان نے ایسا کیوں کہا؟

    مولانا کو تو اپنوں نے بھی چھوڑ دیا، علی محمد خان نے ایسا کیوں کہا؟

    مولانا فضل الرحمان عوام سے معافی مانگیں اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ مولانا ملک کو بلیک میل کر رہے ہیں وہ عوام کے پاس جائیں اور معافی مانگیں، مولانا فضل الرحمان عوام سے اس بات پر معافی مانگیں کہ ایسی حکومت کا حصہ رہے جنہوں نے ملک کو لوٹا، ختم نبوت کے آئین میں ترمیم ہوئی تو مولانا ان حکومتوں کا حصہ تھے،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ عوام مولانا کو رد کر چکے ہیں، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا لیکن جماعت اسلامی انہیں چھوڑ گئی، اسلام کے نام پر اسلام آباد پر یلغار کرنا چاہتے ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو رد کر دیا ہے،

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے، قوم کو کشمیر کے لئے کھڑا کیا جائے نہ کہ ذاتی مفادات کے لئے، مولانا فضل الرحمان عوام سے معافی مانگیں اور عمران خان کا شکریہ ادا کریں ، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں پیش کیا اس انداز میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رہتے ہوئے اور مراعات لینے کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے نہیں لڑا،

    آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

  • جمشیددستی کاپارٹی وفدکےساتھ آزادی مارچ میں شرکت کااعلان،جعلی ڈگری مخالفوں کاپروپیگنڈاہے

    سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی قیادت میں عوامی راج پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے،جمشیددستی نے اپنے بی اے کے رزلٹ کی منسوخی کو بھی مخالفین کا کارنامہ قرار دیدیا.مظفرگڑھ میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمیعت علماء اسلام کے مارچ میں شرکت کا معاملہ زیرغور آیا.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کا وفد شرکت کرے گا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مخالف کو کچل دیا جائے.اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے بی اے کا رزلٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے سوال پر سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے باقاعدہ طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ذریعے پیپر دیکر بی اے کا امتحان پاس کیا،مخالفین نے یونیورسٹی کے کلرکوں کی ملی بھگت سے گڑبڑ کی گئی.جمشیددستی کس کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکے خلاف کلرکوں کی ملی بھگت سے سازش ہوئی.انھوں نے یونیورسٹی سے میٹنگ منٹس مانگے ہیں جو موصول ہونے پر وہ میٹنگ منٹس میڈیا کو دکھائیں گے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ انھوں نے بی اے کے رزلٹ کے حوالے سے کوئی جعلسازی نہیں کی.بی اے کا امتحان پاس ہونے کے بعد انھوں نے ایل ایل بی میں داخلہ لیا تھا.

  • سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا

    سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا

    لاہور: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر دیا،
    قومی شاہینوں کے پر کٹ گئے، ایک مرتبہ پھر اپنے ہوم گراؤنڈ میں شکست کا سامنا ، سری لنکا نے قومی ٹیم کو 13 رنز سے شکست جبکہ سیریز میں شاہینوں کو کلین سوئپ کردیا،،،،

    پاکستانی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 134برنز بناسکی،،،پاکستان کے حارث سہیل 52 ،بابر اعظم 28 ،سرفراز احمد اور افتخار احمد نے 17 رنز جبکہ وہاب ریاض نے 10 رنز بنائے۔۔فخر زمان صفر ، عماد وسیم 3 آصف علی ایک رنز بناسکے،،،
    سری لنکا کے ہاسارنگا نے تین ،لاہیرو کمارانے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو 78 ،پریرا 13 اور داسن شناکا 12 رنز بناکر نمایاں رہےپاکستان کے محمد عامر نے تین، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ قومی ٹیم کو سیریز میں تین صفر سے شکست ہوئی۔
    وانندو ہسارنگا کو شاندار بولنگ پر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

    مزید پڑھیں
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟
    قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟

  • عثمان مختار نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے نام بتا دیے

    عثمان مختار نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کے نام بتا دیے

    سماجی رابطوں کی ویبسائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے انسٹاگرام سٹوری لگائی جس میں انہوں نے "آسک می” سیشن رکھا.

    اس سیشن میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے جن کے انہوں نے جوابات دیے.

    ایک مداح نے سوال کیا کیا آپ کے پسندیدہ اداکار کن سے ہیں تو عثمان نے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ اداکار ہانیہ عامر، بلال اشرف، سجل علی، عمران عباس اور سنم سعید ہیں.

  • آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    مولانا فضل الرحمان سے ایک دوست ملک کے سفارتخانے نے ملنے سے انکار کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر سینئر صحافی رانا محمد عظیم نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سفارتخانے کے ذمہ داران نے مولانا فضل الرحمان کی کمیٹی سے ملنے سے انکار کردیا،مولنا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے سلسلہ میں مختلف سفارتخانوں سے رابطوں کے لئے کمیٹیاں قائم کی تھیں جن میں سے ایک کمیٹی نے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو انہوں نے ملنے سے انکار کر دیا

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے دوبارہ رابطے کی کوشش کی تو چینی سفارتخانے سے پھر وہی جواب آیا کہ ایسے وقت میں جب وزیراعطم عمران خان چین کے دورے پر ہیں ہم ایسے لوگوں کو نہیں مل سکتے جو وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں.

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،مولانا کے مطابق ان کا آزادی مارچ اسلام آباد آئے گا، مولانا پر امید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی لیکن تاحال ابھی تک اپوزیشن جماعتیں مولانا کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کر سکیں

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا سوچ رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی مولانا کو دھوکہ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کسی صورت بھی مارچ میں شریک نہیں ہو گی، ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن بھی اپنا فیصلہ بدل سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں تا ہم انہیں ناکامی ہی ناکامی دکھائی دے رہی ہے.

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    پاکستان اور چین کا علاقائی سلامتی کے لئے بڑا فیصلہ

  • کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    ریاض: کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا ، دنیا میں روزانہ بڑی مقدار میں‌کجھوریں‌ سعودی عرب سے منگوائی جاتی ہیں‌، اس کے علاوہ عمرہ اور حج کرنے والے بھی کجھوروں والی مقدس سرزمین سے بڑی مقدار میں قیمتی کجھوریں لے کر لوٹتے ہیں ،

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

    سعودی عرب کے محکمہ زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سالانہ ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن سے زائد کھجوریں حاصل کی جاتی ہیں۔ زرعی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مجموعی طورپرکھجور کے 3 کروڑ 43 لاکھ درخت ہیں۔

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    سعودی محکمہ زراعت کے مطابق اعلیٰ معیار کی کھجوروں کے درخت کی تعداد 74 لاکھ کے قریب ہے جبکہ دوسرے نمبر پر زرد رنگ کی کھجوروں کے درخت ہیں جن کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار کے قریب ہے۔جن سے گذشتہ برس ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن خالص اور میٹھی کھجور حاصل کی گئیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھل دار کے درختوں کی مجموعی تعداد 25 اعشاریہ 92 ملین ہے جن میں سے زیتون کے درختوں کی تعداد 7 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار کے قریب ہے۔

    سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

  • پنجاب پولیس، ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ ہاتھ دعا کے لئے اٹھ گئے

    پنجاب پولیس، ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ ہاتھ دعا کے لئے اٹھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس واقعی بدل گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ضلع چکوال کا دورہ کیا، تلہ گنگ میں وہ سٹی ہسپتال میں گئے جہاں انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اورانتظامیہ کو مختلف ہدایات دیں، اگرچہ وہاں بد نظمی ہوئی میڈیا کو ہسپتال جانے سے روک دیا گیا،

    خبردار، وزیراعلیٰ‌ کو ووٹر مل نہ لیں، خاردار تاریں لگانے پر شہری پھٹ پڑے

    میڈیا ٹاک کے موقع پر صحافیوں کو دھکے مارے گئے تاہم خوش افزا بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ہسپتال سے رقم ملی

    وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

    پنجاب پولیس کے اہلکار کانسٹیبل محمد اکرم نے گری ہوئی رقم اٹھانے کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ کو بتایا کہ اسے رقم ملی ہے، ہسپتال انتظامیہ نے وہاں اعلان کروایا جس کے بعد ایک خاتون نے بتایا کہ میری رقم گری ہے، تصدیق کرنے کے بعد رقم مبلغ 14000 روپے خاتون کو پولیس اہلکار نے لوٹا دیئے، اس موقع پر عوام نے اور خاتون نے پولیس اہلکاروں کو دعائیں دیں.

    https://twitter.com/bilal5027Ahmad/status/1181979548537298944

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ تلہ گنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال میں ٹراما کا یونٹ بنایا جا ئے گا اور ریسکیو 1122کو جلد فنگشنل کیا جا ئے گا، تلہ گنگ کی تمام روڈز کی مرمت کی جا ئے گی اور لاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر بنایا جائے گا، اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ میانوالی روڈ کیلئے 8ارب روپے کے فنڈز اے ڈی پی میں رکھ دئیے گئے ہیں اسی سال کام کا آ غاز کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، دریں اثناء مقامی صحافیوں نے وزیراعلیٰ‌کے سٹی ہسپتال دورہ کے موقع پر صحافیوں‌ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ہے، مقامی صحافیوں‌ کا کہنا تھا کہ صحافیوں‌ کو وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سٹی ہسپتال داخل ہونے سے روکنا کسی طور درست نہیں ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا