Baaghi TV

Author: +9251

  • آج موسم کیسا رہے گا

    آج موسم کیسا رہے گا

    محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں سردی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔
    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
    پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد ایک دفعہ خنکی بڑھ گئی تھی لیکن اب پھر موسم قردے گرم ہو گیا ہے .اسی طرح کوئٹہ میں کچھ دیر پہلے سے وادیٔ کوئٹہ میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا تھا ۔

    ہرماہ ایک ہی تاریخ کو ہوتی ہے پی پی رہنما کے گھر چوری کی واردادت


    بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
    محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔

    سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان بارے اہم بات کہہ دی


    وادیٔ کوئٹہ میں بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

  • سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان بارے اہم بات کہہ دی

    سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان بارے اہم بات کہہ دی

    سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان بارے اہم بات کہہ دی

    سری لنکن کرکٹر سیہان جے سوریا نے ٹؤیٹ کرتے ہوئے دورہ پاکستان پراظہارمسرت کیا ہے
    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ کےلیے محفوظ ملک ہے، سری لنکن کرکٹر نے کہا کہ سیہان جے سوریانے پاکستان میں سیکیورٹی اورمحبت کوشاندارقراردےدیا.
    ’’پاکستان سےمتعلق‘‘سری لنکن کپتان اور کوچ کا آخری بیان
    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رمیش رنا ئیکے نے کہا ہے کہ پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی، یہاں سے ملنی والی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔میچ کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے اور کپتان داش شناکا نے مشترکا پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےشائقین کرکٹ کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
    سری لنکن کھلاڑی کس پاکستانی مصنوعات کے دلدادہ نکلے، دلچسپ خبر
    دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز

  • مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    ڈائریکٹرہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیاانسانی میناکشی گنگولی نے مطالبہ کیا ہےکہ حقوق کی پامالیوں پرفورسزاوراہلکاروں سےجواب طلب کرناچاہیے،بھارتی انتظامیہ کوظالمانہ کارروائیوں کاخاتمہ کرناچاہیے،
    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اپوزیشن جماعت کےرہنماوَں کوبھی مقبوضہ وادی کےدورےکی اجازت نہیں دی گئی،بھارتی حکومت صحافیوں اورسماجی کارکنوں کودورہ کرنےکی اجازت نہیں دےرہی،مقبوضہ وادی میں پابندیوں پر غیرملکی رہنماؤں کوتشویش ہے،مقبوضہ کشمیر کو2حصوں میں تقسیم کردیا،بھارتی حکومت نےجموں وکشمیرکی آئینی خودمختاری ختم کی،

    کشمیر سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ بندش فوری ختم کیا جائے ، ہیومن رائٹس واچ نے بڑا مطالبہ کردیا


    ڈائریکٹرہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں فوجی کارروائیاں ختم اورمواصلاتی نظام بحال کرے،بھارت جموں وکشمیرمیں سیاسی قیدیوں کورہاکرےبھارت کشمیرمیں عائدپابندیاں ختم اورگرفتارافرادکورہاکرے،

    مظلوموں کا سفیر دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔ فردوس عاشق اعوان

  • "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام کردی

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام کردی

    کراچی:”وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام کردی نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے ، اس حمد کی کچھ جھلکیاں ابھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں‌,

    میئر کو گاڑی میں باندھ کر شہرکا چکر لگایا گیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں گائی گئی یہ قوالی کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین ٹریکس میں سے ایک ہے جس کے ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B3ZyZbuHn_8/

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ کچھ سیزن سے کوک اسٹوڈیو کی مقبولیت میں اضافے کے بجائے کمی آتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا ہے۔اس حمد نے کوک اسٹوڈیوکی گرتی ہوئی ساکھ کو ایک بار پھر بحال کردیا ہے

    صدر پاکستان عارف علوی کمنٹیٹر بن گئے

    پاکستان کے اس نامور گلوکار عاطف اسلم نے یہ خوبصورت حمد اپنے بیٹے احد عاطف اسلم کے نام کرتے ہوئے نہایت جذباتی لہجے میں کہا ’’میرا بیٹا جب بڑا ہوگا تو وہ اس حمد کو سنے گا اور اسے اس چیز کی خوشی ہوگی کہ میرے باپ نے حمد پڑھی تھی۔‘‘

    تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی…

  • مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    پینسلوانیا:کسی بھی دواساز کمپنی کو یہ اجازت نہیں‌دی جاسکتی کہ وہ انسانی جان سے کھیلے ، ایک انسان کی صحت کی بڑی قدرہے، یہ ہیں ایک امریکی عدالت کے ریمارکس جواس نے ایک صارف کی شکایت پر ایک دواساز کمپنی کے بارے میں‌کہے ہیں ، اطلاعات کےمطابق معروف کمپنی جانسن اینڈ جانسن پر امریکی عدالت نے ایک دوا کے مضر اثرات کی وجہ سے 8 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے جو پاکستانی 13 کھرب روپے بنتے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر:بدترین لاک ڈاؤن:کرفیو کا 67 واں دن،ظلم وتشدد جاری

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کی عدالت نے بچوں کی جلد کی معروف مصنوعات اور مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ادویہ بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو متاثرہ مریض کو 8 ارب امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری طرف اس دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نےاس عدالتی فیصلے کو ’غیر حقیقی‘ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے نفسیاتی امراض میں استعمال ہونے والی دوا ’ریسپیریڈون‘ کے حوالے سے حقائق کو مدنظر نہ رکھتے ہوئے بہت زیادہ جرمانہ سنایا ہے۔جبکہ یہ مریض‌ اس سے قبل بھی کمپنی سے بڑی رقم لے چکا ہے،

    قبل ازیں امریکی عدالت میں آئٹزم کے مریض 26 سالہ نکولس مری نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ وہ جانسن اینڈ جانسن کی دوا ’ریسپیریڈون‘ 2003 سے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی جسمانی ساخت میں تبدیلی رونما ہوئی اور ان کے بریسٹ بڑھ گئے، کمپنی نے اس مضر اثر سے متعلق انتباہ جاری نہیں کیا تھا۔

    ترکی کا شام میں آپریشن غلط فیصلہ ہے، ٹرمپ کو موڈ خراب ہوگیا

    یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ متاثرہ مریض نکولس مری نے اس سے قبل بھی جانسن اینڈ جانسن کیخلاف 2015 میں ایک مقدمہ جیتا تھا جس میں اُن کو کمپنی کی جانب سے 6 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کی رقم ادا کی گئی تھی۔ امریکی عدالتوں میں ’جانسن اینڈ جانسن‘ کے خلاف ہزاروں درخواستیں زیر التوا ہیں۔

    2016 میں ایک امریکی خاتون نے جانسن اینڈ جانسن کے پاؤڈر کے استعمال سے کینسر ہونے پر مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت کے حکم پر متاثرہ خاتون کو کمپنی نے 5 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کیا تھا۔ اسی طرح 2018 میں بھی سینٹ لوئس کی ایک عدالت نے 5 ارب ڈالر اور اوکلوہاما کی عدالت نے 57 کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

    میئر کو گاڑی میں باندھ کر شہرکا چکر لگایا گیا

    130 سال قبل یعنی 1889 بننے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی مصنوعات 200 ممالک میں فروخت ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں کمپنی کے ملازمین کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار ہے جب کہ کمپنی کی سالانہ کمائی 80 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

  • سعودی عرب نے بھی کی ترکی کی مخالفت

    سعودی عرب نے بھی کی ترکی کی مخالفت

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں شدید مخالفت کا شکار ہو گیا ہے.
    سعودی عرب نے شام میں ترکی کی کل سے جاری فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام میں نہتے اور بے گناہ شہریوں پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بُدھ کے روز سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مملکت شمال مشرقی شام میں ترک فوج کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام میں ترکی کی فوجی مداخلت عرب ملک کی وحدت ، آزادی اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن ،ہلاکتوں کی خبر آگئی

    اردگا ن نے ترکی، انگریزی اور عربی زبان تینوں زبانوں میں پیغام لکھا ہے ۔اردگان کے مطابق ترک مسلح افواج نے شامی فوج کے ہمراہ شمالی شام میں پی کے کے، وائے پی جی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

    ترکی کا شام میں آپریشن غلط فیصلہ ہے، ٹرمپ کو موڈ خراب ہوگیا

  • اب موبائل پر کیسے ہوں گی  ادائیگیاں

    اب موبائل پر کیسے ہوں گی ادائیگیاں

    گورنر اسٹیٹ بینک ،رضا باقر کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں ایکس چینج ریٹ میں اضافی قیمت وصولی کی شکایات آرہی ہیں یہ اقدام غلط ہے اس معاملے کو بھی سنجیدگی سے دیکھ رہےہیں،

    مانیٹری پالیسی کو کیوں سخت کرنا پڑا ،گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے بتا دیا


    لوگ غیر قانونی طریقے سے پیسے بھجواتے ہیں جس سے مشکلات دریپش ہوتی ہیں،موبائل سے ادائیگیاں کرسکتے ہیں،
    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقرنے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں آسان اور ڈاکومنٹڈ سسٹم ہے، بینکنگ سیکٹرکوفروغ دینے کےلیےاقدامات کررہے ہیں،
    گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان نے حوصلے دے دیئے ، وہ حوصلے والی بات کیا ہے ، جانیئے
    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت کمزور ہے، بے روز گاری اور مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے لیکن معیشت بھی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں اور اگر ہم اسی عزم کے ساتھ درست سمت میں جاتے رہے تو بہت جلد ترقی و خوشحالی سمیت حکومت کی جانب سے متعین تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔

    آج رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں اضافے کا امکان

  • مزید 300 جیولرز کو 15 دن کی مہلت مل گئی ،

    مزید 300 جیولرز کو 15 دن کی مہلت مل گئی ،

    لاہور :ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں ابھی جاری ہیں‌اورایف بی آر نے جو نیا شکنجہ تیار کیا ہے وہ ہے ، جیولرز کمیونٹی ، یوں بھی کہا جاسکتا ہےکہ غیررجسٹرڈ جیولرز کی شامت آگئی،

    فضل الرحمن اور نہرو کا کیا تعلق ہے ، اعجاز شاہ نے بتادیا

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ 300 جیولرز کو نوٹسز جاری کردئیے، ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی گئی۔ایف بی آر نے ان جیولرز کو پہلے بھی نوٹسز جاری کیے تھے مگر ان نوٹسز کا جواب نہیں‌ملا تھا ، تاہم اب حتمی نوٹسز جاری کرے کے مہلت کے ساتھ وارننگ بھی دی گئی ہے

    چین کے قومی ترانے پر شور، فیفا کا ہانگ کانگ فٹ بال ٹیم پر جرمانہ

    ایف بی آر نے ڈیفنس، گلبرگ اور صدر کینٹ کے 300 سے زائد غیر رجسٹرڈ جیولرز کو نوٹسز جاری کر دیئے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق مرحلہ وار شہر کے تمام علاقوں میں غیر رجسٹرڈ جیولرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، غیر رجسٹرڈ جیولرز کو کمپلسری رجسٹرڈ کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

    مقبوضہ کشمیر:بدترین لاک ڈاؤن:کرفیو کا 67 واں دن،ظلم وتشدد جاری

  • ڈیلی میل کیس: شہباز شریف نے لندن جانے کےلیےگھوڑا کرائے پر لے لیا

    ڈیلی میل کیس: شہباز شریف نے لندن جانے کےلیےگھوڑا کرائے پر لے لیا

    معروف اینکر مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب چینل https://www.youtube.com/mubasherlucmanofficial پر پروگرام کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز پر تجزیہ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی سوشل میڈیا مین سٹریم میڈیا سے اگے نکل جاتا ہے اس کی خبر یا ٹویٹ بہت اہم ہوجاتی ہے.اسی طرح کی ڈیوڈ روز کی ٹویٹ ہے ،ڈیوڈ روز نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ میرے آرٹیکل کی وجہ سے نیب نے شہباز شریف پر گھیرا تنگ کر دیا ہے اب وہ نیب سے بچیں گے تو مجھ پر مقدمہ کریں گے .

    ڈیوڈ روز وہ صحافی ہیں جنہوں نے برطانوی اخبار ڈیلی میل پر سٹوری کی تھی کہ شہباز شریف نے زلزلہ مناثرین کی امداد کو چوری کیا اور اپنے اقربامیں تقسیم کیا اور اس فنڈ میں خرد برد کی تھی، جب یہ سٹوری بریک ہوئی تو پاکستان میں اس خبر پر طوفان مچ گیا .ن لیگ کی طرف سے اس سٹوری کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا ..شہباز شریف نے اخبار اور صحافی کے خلاف عدالت جانے اور ہتک ہزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کیا تھا. جو کہ آج تک نہیں‌ہو سکا . مبشر لقمان نےکہا کہ ہم اس پر تب سے فالو اپ کر رہے ہیں کہ شہباز شریف نے کہاں تک برطانوی صحافی کا پیچھا کیا ہے اور وہ مقدمہ کہاں تک پہنچا ہے. لیکن اب تک اس میں کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی، کیا شہباز شریف گوجرانولہ پہنچے ، منڈی بہاؤالدین پہنچے ہیں یا کس جگہ پر ہیں اور ڈیوڈ روز کا پیچھا کرنے کا سفر کہاں تک پہنچا ہے.
    انہوں نے کہا کہ اس سٹورکی کو دو ماہ گزر چکے ہیں اور اب تک کچھ نہیں ہوا . اس کے بعد سادہ سی بات ہےکہ یہ سٹوری اگر جھوٹ ہوتی تو کب کا مقدمہ درج ہو جاتا ، کیونکہ شہباز شریف کے پاس تو لندن میں بہت سےوسائل ہیں اور لندن میں انکی فیملی ہے وہاں سےوکیل کرنا تو کوئی مشکل کام نہیں اور نہ ہی ڈیلی میل اور ڈیوڈ رو ز کوئی غیر معروف ہیں.
    اب تک کچھ نہ کیےجانے پر ثابت ہوا کہ یہ سٹوری درست تھی اور اس میں موجود لگائے گئے الزمات درست تھے. شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ اگر مجھ پرایک دھیلےکی کرپشن ثابت ہو گئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے . اب یہاں تو ڈیوڈ روز نے کیا کچھ ثابت کر دیا ہے.کیا وہ اب سیاست کو چھوڑیں گے اور اپنے عہد کا پاس کریں گے،
    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل
    انہوں نے کہا کہ جب ڈیلی میل پر مقدمہ کرنے کا کہا جا رہا ہےتھا تو اس پر یہ مشورہ آیا کہ آپ بیان کی حد تک یہ معاملہ رکھیں اور مٹی ڈالیں اگر عدالت نے وہاں طلب کر لیا تو پھر یہ نہ ہو سبکی کا سامنا کرنا پڑے. کیونکہ اس سٹوری میں اتنےلوگوں کےنام ہیں ، اکاؤنٹ نمبر ہیں اور اگر یہ معاملہ کھلا تو میڈیا میں ہمارے اوپر لگے الزام زندہ رہیں گے مشکالات میں اور اضافہ ہوگا.

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    مبشر لقمان نےکہا کہ اب اس سٹوری کی بنیاد پر نیب نے اپنا تحقیق کا دائرہ بھی تنگ کر دیا ہے .اور آئندہ وقت شہباز شریف کےلیے مشکلات لے کر آنے والا ہے . شہباز شریف جیل بھی جاسکتےہیں. انہوں نےکہا کہ یہ تو صرف انٹرول ہے فلم ابھی باقی ہے ہم اس فلم کا بقیہ حصہ آپ تک پہنچاتے رہیں گے اس کےلیے ہمارے چینل سے جڑے رہیں اور اس کو لائک اور سبسکرائب کریں تاکہ اپ ڈیٹس آپ تک پہنچتی رہیں.

  • پاک فوج کا ایک اور سپوت ہوا وطن پر قربان

    پاک فوج کا ایک اور سپوت ہوا وطن پر قربان

    بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے قوم کے بیٹے پاک فوج کے بہادر سپاہی نعمت ولی جام شہادت نوش کرگئے.بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ اور بروہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے سپاہی نعمت ولی نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاہے.جبکہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے قریبی گاؤں سیریاں میں‌ دو خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے. بھارتی فوج کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے اس کی چوکی کو تباہ کردیا اوردشمن کی کئی ہلاکتوں کی خبریں ہیں.

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب


    1000 کفن پوش، 313 مسلح نوجوان،جماعت اسلامی کا لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا پروگرام 27 ستمبر تک مؤخر

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے