Baaghi TV

Author: +9251

  • نیپرا نے بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

    نیپرا نے بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لئے ایندھن کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں 1.78 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی ہے۔

    نیپرا کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔

    حالیہ اضافے کے بعد ، صارف 24.60 ارب روپے اضافی مالی بوجھ برداشت کرے گا۔ اس دوران ، اجلاس میں اتھارٹی کی جانب سے صرف 13 پیسے کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ جون میں استعمال ہونے والی بجلی کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے یہ امداد دی گئی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حساب سے صارف کو 1 ارب 60 کروڑ روپے کی ریلیف ملے گی۔

    مزید پڑھیں
    ایف بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
    جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی کا الٹی میٹم

  • بلاول کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

    بلاول کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

    بلاول کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے، آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک میں مولانا کا کہاں تک ساتھ دیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی زیر صدارت پی پی کا انتہائی اہم اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں جاری ہے، اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، شیریں رحمان، مصطفیٰ نواز کھوکھر، وقار مہدی ،فرحت اللہ بابر، ڈاکٹر نفیسہ شاہ و دیگر شریک ہیں.

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    اجلا س میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جا رہی ہے، اجلاس کے بعد میڈیا کو بھی بریفنگ دی جائے گی.

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،مولانا کے مطابق ان کا آزادی مارچ اسلام آباد آئے گا، مولانا پر امید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی لیکن تاحال ابھی تک اپوزیشن جماعتیں مولانا کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کر سکیں

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا سوچ رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی مولانا کو دھوکہ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کسی صورت بھی مارچ میں شریک نہیں ہو گی، ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن بھی اپنا فیصلہ بدل سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں تا ہم انہیں ناکامی ہی ناکامی دکھائی دے رہی ہے.

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

  • 9 اکتوبر 2012 میں جو ہوا وہ بھولا نہیں جا سکتا، ملالہ

    9 اکتوبر 2012 میں جو ہوا وہ بھولا نہیں جا سکتا، ملالہ

    ملالا یوسف زائی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے بتایا کہ 9 اکتوبر 2012 میں جو ہوا اسے بھولا نہیں جا سکتا.

    ملالہ نے کہا، پیارے دوستو! یہ وہ دن ہے جب طالبان نے مجھ پر حملہ کیا، میرے بائیں طرف سر پر حملہ ہوا. طالبان کو لگا کہ وہ یہ حملہ کر کے ہمیں خاموش اور ڈرا دیں گے لیکن وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے.

    ملالہ نے کہا کہ یہ ایسی خاموشی تھی جس میں ہزاروں آوازیں نکلی، دہشت گردوں کو لگا کہ وہ مجھے میرے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا اور مجھے کوئی ہرا نہ سکا.

    اس حملے نے کچھ نہیں بدلہ سوائے اس کے کہ کمزوری، ڈر اور نا امیدی ختم ہو گئی اور مضبوطی، پاور اور حوصلہ پیدا ہو گیا.

    ملالہ کی اس تقریر پر اس کو بہت سراہا گیا.

    واضح رہے ملالہ پر 2012 میں سوات میں امتحان سے واپسی پر طالبان کی جانب سے سر پر گولی ماری گئی پھر اس کو فورا انگلینڈ میں قوئین الیزابیتھ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری رہا اور اس کی جان بچا لی گئی.

  • پورا خاندان قتل

    پورا خاندان قتل

    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں پورے خاندان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

    بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    بھارتی میڈیا نے پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع مرشدآباد میں بونڈوگوپال پال نامی پرائمری سکول ٹیچر، اس کی بیوی بیوٹی اور آٹھ سالہ بیٹے آنگن کی لاشیں ان کے گھر میں پڑی تھیں۔ جبکہ گھر میں ہر طرف خون ہی خون بکھرا ہوا تھا۔

    پولیس افسر کے بقول ایسا لگتا ہے کہ پال خاندان کو گذشتہ رات کونامعلوم شرپسندوں نے قتل کیا ۔

    بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو قتل کر دیا گیا

    یاد رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کو قتل کر دیا گیا ، راکیش شرما کو اسوقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر کالج جا رہے تھے.

    بھارت، چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا

  • پاکستان اور چین کا علاقائی سلامتی کے لئے بڑا فیصلہ

    پاکستان اور چین کا علاقائی سلامتی کے لئے بڑا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کے عوامی جمہوریہ چین کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری جاری کر دیا گیا

    بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر 8 اور 9 اکتوبر کو چین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو سے ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے چین کے کاروباری رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں روایتی گرمجوشی، باہمی اتفاق رائے اور سٹرٹیجک اعتماد کی بھرپور عکاسی نظر آتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ ہارٹیکلچر ایکسپورٹ 2019ءمیں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وزیراعظم نے چین کی قیادت اور عوام کو عوامی جمہوریہ چین کے 70 ویں قومی دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کی شاندار ترقی کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ اصلاحات اور چین کو کاروبار کیلئے کھولنا ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے اپنی مثالی قیادت میں قومی ترقی کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ 4 نومبر 2018ءکے مشترکہ اعلامیہ کا ذکر کرتے ہوئے جس میں چین اور پاکستان کے درمیان اہم دو طرفہ اتفاق رائے کا خاکہ پیش کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری، قریبی تعلقات جن سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ اور علاقے میں امن، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے امور پر اپنی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ چینی رہنماﺅں نے پاکستان کی علاقائی خود مختاری، آزادی اور سلامتی کے تحفظ کیلئے یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو بیجنگ میں باغبانی کی بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ہارٹیکلچرل نمائش میں ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے خیرمقدم کیا۔ نمائش کا اہتمام چین کی مرکزی حکومت، بیجنگ میونسپل حکومت اور بیورو آف انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایگزیبیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا،

    چین پنجاب میں کتنے لاکھ گھر بنائے گا؟ اہم خبر

    نمائش کا مقصد چین کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور باغبانی کے شعبہ میں ترقی کا مظاہرہ کرنا تھا، نمائش میں دنیا بھر میں باغبانی کے حوالے سے کی گئی کامیابیوں کو بھی دیکھایا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر رواں سال اپریل میں دورہ چین کے موقع پر باغبانی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

  • 28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

    28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

    اسلام آباد:ایک طرف مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کے نام پر اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنا چاہتے ہیں‌تو دوسری طرف پاکستان میں‌ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ،

    تنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟

    تفصیلات کے مطابق آج حکومت سے ناراض تاجروں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مذاکرات کیے، جس کے بعد انھوں نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا۔ اطلاعات کےمطابق تاجر رہنماؤں کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تاجروں نے 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

    پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

    تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو کاروباری طبقے کو سہولتیں دینا ہوں گی، غیر ضروری دستاویزات کی فراہمی کا مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے، شناختی کارڈ کی شرط تسلیم نہیں۔ناراض تاجروں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایف بی آر ہماری بات نہیں سن رہا، نہ ہمارا مؤقف سمجھ رہا ہے، 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جب کہ 15 اکتوبر سے ایک گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔

    "بولڈ ڈانس”شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے،مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا

  • تبدیلی ………لاہور سے کراچی کا سفر صرف آٹھ گھنٹے میں وہ بھی ٹرین پر

    تبدیلی ………لاہور سے کراچی کا سفر صرف آٹھ گھنٹے میں وہ بھی ٹرین پر

    لاہور سے کراچی سفر صرف آٹھ گھنٹے میں وہ بھی ٹرین میں، شیخ رشید واقعی تبدیلی لے آئے

    بیجنگ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایم ایل۔ ون منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کو یہاں سرکاری گیسٹ ہاوس میں میڈیا کو بتائی۔

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

    انہوں نے کہاکہ میں نے آج صبح اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور اس منصوبے کو حتمی شکل دی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ اس وقت چین کا دورہ کرنے والے وفد کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا اس منصوبے میں زبردست دلچسپی لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے لئے ایک اہم منصوبہ ایم ایل ون 14 سال بعد ایک حقیقی شکل اختیار کر گیا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے ایم ایل ٹو (فاسٹ ٹرین) منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ بھی اپنے چینی ہم منصب کو فراہم کی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

    آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک

    انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 3-4 سالوں میں ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد تیزرفتار ٹرین منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد ، اس کی رفتار 65-105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120-160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، 2025 تک مال بردار نقل وحمل 6 سے 35 ٹن تک بڑھ جائے گی اور مال بردار نقل و حمل میں ریلوے کا حصہ بڑھ جائے گا۔ راولپنڈی اور کراچی کے سفر کا دورانیہ دس گھنٹے ہو جائے گا، راولپنڈی اور لاہور کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے ہو جائے گا جبکہ لاہور اور کراچی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے رہ جائے گا۔

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی لمبائی تقریبا 1800 کلومیٹر ہوگی اور نیا سگنلنگ سسٹم لگایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے ٹریک پر کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے کے تمام موجودہ کراسنگز کو ختم کردیا جائے گا۔

  • "ابھی نندن” کے بعد پاکستانی چائے کا نیا شوقین کون ؟

    "ابھی نندن” کے بعد پاکستانی چائے کا نیا شوقین کون ؟

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ پاکستان پر پاکستان آئی ہوئی ہے اور پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچز کی کمنٹری کیلئے سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ اور روشن ابے سنگ بھی پاکستان آئے ہوئے ہیں، آج کمنٹیٹر رسل آرنلڈ کی فرمائش پر ان کو واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کی پریڈ کا معائنہ کروانے کیلئے دورہ کروایا گیا ، جہاں رسل آرنلڈ اور روشن ابے سنگ دونوں موجود تھے ، دونوں سری لنکن کرکٹر و کمنٹیٹر نے واہگہ بارڈر پر پاکستانی شائقین کرکٹ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں،

    رسل آرنلڈ نے واہگہ بارڈر پر چائے بھی پی اور اس چائے کی کیفیت کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ "میں نے واہگہ بارڈر کے ماحول سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں اور خاص طور پر لاہور کی چائے بہت عمدہ ہے”، یاد رہے یہ پاکستان کے پہلے مہمان نہیں جو پاکستانیوں کی میزبانی اور چائے کے دالداہ بنے ہیں بلکہ ان سے پہلے بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستانی چائے سے لطف اندوز ہو چکے ہیں
    مزید پرھیں
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کون کون کھلاڑی آج میچ کھیل رہا ہے ؟
    قائداعظم ٹرافی، پہلے سیزن کے بعد کونسی ٹیم کہاں کھڑی ہے ؟

  • آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا ،مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نےمولانا فضل الرحمان کےدھرنےمیں بھرپورشرکت کی مخالفت کردی، شہباز شریف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ہمیں مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شرکت نہیں کرنی چاہیے،اس احتجاج کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کوجائے گا،ہمیں اپنا احتجاج کا پروگرام کرناچاہیے،

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں،مولانافضل الرحمان کے دھرنےمیں شرکت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے.

    شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے کل ملاقات کریں گے جہاں اجلاس کے حوالہ سے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا اور آزادی مارچ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا.

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

    مولانا فضل الرحمن نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوں گے، انہوں‌ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ستائیس اکتوبر کو روانہ ہونگے اور سب ایک ساتھ اکتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں‌ گے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اب 27 کی بجائے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،

  • پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

    پولیس افسرکے سرمیں جوئیں‌،دنیا حیران

    نئی دہلی:پولیس افسران نے بھی عجیب عجیب حرکتیں شروع کردیں ، کہیں‌ قیدیوں سے خدمت اور کہیں‌افسران سے مشقت ، مگر بھارتی ریاست اترپردیش کے پولیس آفیسر نے تو انوکھا ہی کام کردکھایا ، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس آفسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    "بولڈ ڈانس”شرم بھی کوئی چیز ہوتی ہے،مہوش حیات نے حیا کا پردہ چاک کردا

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے تھانے میں بندر نے انٹری دی اور 20 منٹ تک پولیس آفیسر کے سر پر بیٹھ کر جوئیں تلاش کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پلی بھت میں پیش آیا۔


    ایک طرف ڈیلی میل نے اس بات کی تصدیق کی تو دوسری طرف بھارتی پولیس افسران نے یہ تسلیم کیا کہ بندر بھوکا تھا اور کھانے کی تلاش میں تھانے میں گھس گیا، پولیس آفیسر دی ویدی اپنے کام میں مصروف تھا کہ بندر ان کے کاندھے پر چڑھ گیا اور سر میں جوئیں تلاش کرتا رہا۔

    اتنی ناراضگی اچھی نہیں ہوتی ، بیوی کے بال کیوں کاٹے ؟

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بندر گزشتہ روز صبح تھانے میں داخل ہوا اور بیس منٹ تک موجود رہا۔بندر جب بور ہوگیا تو وہ تھانے سے بھاگ نکلا اور تھانے سے باہر ایک درخت پر چڑھ گیا۔واضح رہے کہ بھارت میں بندر کثیر تعداد میں موجود ہیں اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں بندر نے بچہ چرانے کی کوشش کی جس کا منظر دیکھ کر والدین اور گاؤں والے حیران رہ گئے تھے۔