Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سےملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کوگریٹ ہال آمدپر19توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگےبڑھانےپروزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کےعزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کےفروغ سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کادوسرامرحلہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولےگا، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے، آئل اینڈگیس، سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانےپربات چیت کی گئی، چینی وزیراعظم نے گوادرمیں سی پیک منصوبوں کے لیے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سراہا، دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے بعد عشایئے کا اہتمام بھی ہوا،

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور علاقائی ترقی کیلیے سی پیک منصوبوں کا اہم کردار ہے، سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جہاں دوست ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و فوجی قیادت اور کاروباری اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری ہے،

  • پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے زیر اہتمام پانی کے مسئلے پر خصوصی سیمینار

    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے زیر اہتمام پانی کے مسئلے پر خصوصی سیمینار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز ، سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات (ڈی پی آئی آر) نے "پاکستان میں ابھرتے ہوئے پانی کے چیلینجز” کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
    ملک بھر کے فیلڈ ماہرین ،پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پانی کی موجودہ قلت بہت ہی زیادہ وسائل کی بد انتظامی اور پانی کی غیرضروری بربادی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے شارٹ لائٹ پلاننگ ہے جو بدترین صورتحال کو دعوت دے رہی ہے
    ماہرین نے آبپاشی کی مہارت کو 41.5 فیصد سے بڑھا کر 55 فیصد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اور فصلوں کی کاشت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مزید پانی کی ضرورت ہے اور ملک میں ابھرتے ہوئے پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے میڈیا مہموں کے ذریعہ پانی کی بچت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جانے پر زور دیا گیا
    پانی کے ماہرین نے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے پانی کے موثر استعمال کے ماڈلز شیئر کیے جو ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت کو کم کردیں گے۔ انہوں نے فصلوں کی کاشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے کم پانی استعمال کیا کیونکہ پانی کی کمی نہیں تھی لیکن مسئلہ پانی کا انتظام تھا۔
    مقررین نے سامعین کو آگاہ کیا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی گھریلو ، تجارتی ، صنعتی اور زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانی کے زبردست چیلینجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستان دنیا کے تین بڑے آبی تناؤ والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پانی کی قلت پر شدید تشویش ظاہر کی کیونکہ کل آبادی کا 65 فیصد براہ راست یا بالواسطہ زراعت سے وابستہ تھا اور جی ڈی پی میں 21 فیصد حصہ ڈال رہا تھا۔
    شرکاء نے اپنے تحقیقی مقالے اور پریزنٹیشنز مختلف پہلوؤں اور چیلنجوں کے بارے میں شیئر کیں ، جن کا سامنا پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی محاذوں پر پانی کی قلت کے سبب درپیش ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے سفارشات مرتب کیں
    سرگودھا یونیورسٹی کے ڈی پی آئی آر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نے ‘دریائے سندھ طاس میں پانی کی انتظامیہ اور سلامتی کو درپیش چیلینجز: انڈس واٹر بیسن کا ایک مطالعہ’ پر اپنی تحقیق پیش کی: روبینہ خان ، ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے اپنی تحقیق کا عنوان "پاک بھارت ہند” کے عنوان سے پیش کیا۔
    آخر میں طلبا کے تنقیدی سوالات اور مقررین کے قائل جوابات نے سوال و جواب کے سیشن میں دلچسپ بحث مباحثہ کیا۔
    ڈاکٹر اشتیاق احمد ، یو او ایس کے وائس چانسلر۔ ڈاکٹر فضل الرحمن ، ڈائریکٹر پی آئی سی ایس اور ڈاکٹر محمد اعظم ، چیئرمین ڈی پی آئی آر نے شرکاء کو اسناد پیش کیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے فارن فنڈد پروجیکٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیراعلیٰ پنجاب نے فارن فنڈد پروجیکٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں‌ کو بڑی خوشخبری سنا دی، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق اجلاس میں3 ماہ کےدوران سالانہ ترقیاتی پروگرام، فارن فنڈڈ پراجیکٹس پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا، اس دوران وزیراعلیٰ نے بعض محکموں کی جانب سےجاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈزکا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے، اسکیموں کی منظوری میں سست روی کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں‌ نے ہدایات جاری کیں کہ 15 اکتوبرتک اسکیموں کو منظورکروا کر کام شروع کیا جائے، وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ محکموں کی استعدادکارمیں اضافہ کرنا ضروری ہے،

    پاکستان سے فضا میں پرواز کی اور پھر یہ چیز بھارتی حدود میں گرا دی؟ انڈیا نے نیا واویلا شروع کر دیا

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، فارن فنڈڈ پراجیکٹس پرکام کی رفتارمزید تیزکی جائے، غیرملکی تعاون سے جومنصوبے چل رہے ہیں انہیں بروقت مکمل کیا جائے، بعض محکموں کی کارکردگی سےمطمئن نہیں ہوں، زیرالتواءامورکوجلدسےجلدنمٹایاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے7روزبعددوبارہ اجلاس طلب کرلیا، محکموں کوفلاح عامہ کےمنصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بناناہوگا، محکمہ خزانہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مدمیں اب تک98ارب روپےجاری کرچکاہے،

    دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میٹنگ میں 57 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈویژن بھر میں 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    فیصل آباد: ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میٹنگ میں ساڑھے 57کروڑروپے کی لاگت سے ڈویژن بھر میں سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں فراہمی ونکاسی آب،سڑکوں کی تعمیر اور محکمہ تعلیم کی سکیمیں شامل ہیں۔یہ منظوری ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان،ڈائریکٹر کالجزڈاکٹر محمدعالم،ایس ای بلڈنگز حسنین شاہ،ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یاسر اقبال،چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام10کروڑ روپے سے ستیانہ ضلع فیصل آباد میں سیوریج سسٹم کی فراہمی جبکہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے چک نمبر229ر ب مکوانہ میں سیوریج وڈرینج سکیم کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا اسی طرح 6کروڑ روپے کے فنڈز سے تحصیل احمدپور سیال ضلع جھنگ میں سیوریج وڈرینج سسٹم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 5کروڑ روپے سے ضلع فیصل آباد میں مختلف روڈز کی تعمیر ومرمت وبحالی کی سکیم جبکہ 2کروڑ روپے کے فنڈز سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گوجرہ میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی،8کرور 49لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز کالج گلشن کالونی میں مسنگ فیسلٹز فراہم کی جائیں گی اور 16کروڑ روپے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فاربوائزتحصیل سمندری میں اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے۔ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے ضروری محکمانہ کارروائی فوری مکمل کی جائے اور تمام تر درکار تقاضوں اور قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر رکھیں اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے.

  • بھارتی وزیردفاع نے رافیل طیارہ ملنے پر کیا رسوم ادا کیں

    بھارتی وزیردفاع نے رافیل طیارہ ملنے پر کیا رسوم ادا کیں

    بھارت کو فرانس کی طرف سے آج پہلا رافیل طیارہ مل گیا۔ اس موقع پر وزیروزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر روایت کے مطابق رسوم ادا کیں۔

    رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

    راجناتھ نے رافیل طیارہ پر اوم لکھا اور طیارہ میں ’رکشا سوتر‘ باندھا۔ وزیردفاع نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ طیارہ پر ناریل، پھول وغیرہ چڑھائے اور طیارہ کے ٹائروں کے نیچے لیموں بھی رکھے۔

    دریں اثنا وزیر دفاع نے طیارہ ساز داسو کمپنی کا بھی دورہ کیا۔ فرانس اور ہندستانی فضائیہ کے سینئر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

    کیا پی اے ایف کو پہلے ہی معلوم ہوچکا ہے اور رافیل فائٹر جیٹ کے راز کھل چکے ہیں جو ہندوستانی فضائیہ کو پہنچائے جائیں گے؟

    راجناتھ سنگھ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور ہندستانی فضائیہ کی تاریخ میں ایک میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ قبل ازیں راجناتھ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں سے بھی ملاقات کی۔

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

    یاد رہے کہ رافیل طیارہ پر 300کلومیٹر تک مار کرنے والی اسکیلپ اور میٹیور میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں۔ اس طیارہ میں نیوکلیئر بم لے جانے کی بھی صلاحیت ہے۔

    بھارت کے فرانسیسی ڈاسالٹ رافیل میڈیم ویٹ ملٹیرول فائٹر کے متنازعہ حصول ، جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کو بدعنوانی کے ایک سنگین کٹہرے میں لایا ہے ، جس کی وجہ سے پلیٹ فارمز کے انتہائی اخراجات کے لنک ہیں ، مبینہ طور پر حالیہ اطلاعات کی وجہ سے اس کو مجروح کیا گیا ہے۔ پاکستانی پائلٹوں کو طیارے تک رسائی دی گئی اور انہیں فرانس میں چلانے کی تربیت دی گئی۔

  • فیصل آباد میں انسداد تجاوزات وقبضہ مافیا کے خلاف مہم کو تیص کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات وقبضہ مافیا کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس ضمن میں مین شاہرات،گرین بیلٹس،چوکوں کے علاوہ فٹ پاتھ وعوامی گزر گاہوں سے تجاوزات کا صفایا یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،اسسٹنٹ کمشنرز زوہا شاکر،نازیہ موہل،عمر دراز گوندل،فیصل سلطان،خرم شہزاد بھٹی،چیف آفیسرز ضلع کونسل ومیونسپل کارپوریشن نعیم اللہ وڑائچ،سردار نصیر احمد،ڈائریکٹر پی ایچ اے عبداللہ نثار چیمہ کے علاوہ میونسپل کمیٹیز کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنیز کے مطابق قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی خالی کرانا اور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔اس ضمن میں مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشن جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والے راہ گیروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں پی ایچ اے بھی پودوں کی نرسریوں کے باہر فٹ پاتھ پرپڑے سامان کو فوراً اٹھوایاجائے۔انہوں نے ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لئے بعض شاہرات پر پھل ودیگر اشیاء کی فروخت کے لئے کھڑی مستقل ریڑھیوں کو ہٹوانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ انسداد تجاوزات وقبضہ مافیا مہم کے تحت واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی حفاظت کویقینی بنائیں اور اس ضمن میں تصدیقی سر ٹیفکیٹس بھی فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی مارکیٹوں اوربازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے بھی مہم جاری رکھی جائے۔اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسرز نے انسداد تجاوزات مہم کی پیشرفت سے آگاہ کیا.

  • ڈینگی لاروا کی تلفی میں سست روی پرسخت ترین محکمانہ کارروائی کی جائے گی

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی ہدایت پرانسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عاصمہ اعجازچیمہ نے اینٹی ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے سرویلنس کومزید تیزکرنے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلسل کے ساتھ چیک کیا جارہاہے اورڈینگی لاروا کی تلفی میں سست روی پرسخت ترین محکمانہ کارروائی سے گریزنہیں کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ڈینگی کی افزائش کی کوئی جگہ بغیرچیکنگ کے نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی اقدامات کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہے لہذا معمولی سی بھی غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے مختلف گلی محلوں میں خواتین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہو اورٹیموں سے تعاون بھی جاری رکھیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق حیران کن انکشافات، کس طرح دیا جا رہا تھا دھوکہ؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق حیران کن انکشافات، کس طرح دیا جا رہا تھا دھوکہ؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو ویلفیئراسکیم سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں،

    پاکستان سے فضا میں پرواز کی اور پھر یہ چیز بھارتی حدود میں گرا دی؟ انڈیا نے نیا واویلا شروع کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ زون کی جانب سے بلاول بھٹوویلفیئرہاؤسنگ اسکیم کے بکنگ آفس پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران اسکیم کے سی ای او کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اینیٹی کرپشن کی جانب سے یہ کاروائی بلاول بھٹوویلفیئراسکیم کے نام پرلوگوں کو لوٹنے کےانکشاف پر کی گئی ہے، ملزم ظفرجھنڈیرنے بلاول بھٹو ہاؤسنگ اسکیم کی زمین نوریا آباد کے قریب ظاہرکررکھی تھی، شروع میں عوام ملزم کے جھانسے میں نہ آئے تاہم عوام کے رجوع نہ کرنے پرملزم نے حکومت کی جانب سے منظورشدہ بتانے کی کوشش کی،

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

    متعدد شہری ملزم کےجھانسے میں آئےاور رقم پھنسا بیٹھے، چھاپے کے دوران تلاشی میں خیالی زمین کی 64 فائلیں ہاتھ آئیں،

    عمران خان تقریر کے پرانے فنکار،کشمیر پرعوام یوٹرن نہیں لینے دے گی، احسن اقبال

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

  • ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

    ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

    لاہور: پنجاب کی حد تک معاشی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے حکومت نے ایک نئی باڈی تشکیل دے دی ہے، حکومت نے معاشی تحقیاتی ادارے کے نئے غیر سرکاری ممبرز پر مشتمل بورڈ کی منظوری دے دی، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد معاشی تحقیاتی ادارے کا نیا بورڈ بنایا گیا۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق اس نئے معاشی تحقیقاتی ادارے کی سربراہی بھی پاکستان کے ایک بہت بڑے ماہر معاشیات کو دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق بورڈ کے وائس چئیرمین کے لیے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ اے پاشا کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ لمز یونیورسٹی سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم تر اب حسین، علی چیمہ، راجا عامر خان، ڈاکٹر ظہرا وحید شامل ہیں۔

    181 گھروں میں ڈکیتی کتنے لوگ قتل اور زخمی ہوئے خبر نے ہلچل مچادی

    ذرائع کے مطابق اس تحقیقاتی ادارے میں‌ ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن ممبران کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے خیال احمد کاسترو، ایم پی اے فواز احمد، ایم پی اے طلعت فاطمہ نقوی بورڈ میں بطور ممبر شامل ہیں، پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا بورڈ تین سال تک پنجاب کی معاشی صورتحال پر حکومت کو پالسیی بنا کے دے گا۔

    میری قوم نے2005 کے زلزلے میں قربانی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا: وزیر اعظم