Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانیہ، ماحولیاتی بحران پر مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

    برطانیہ، ماحولیاتی بحران پر مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

    برطانیہ میں ماحولیاتی بحران پر ایک گروپ ’ایکسٹنکشن ربیلین‘ نے لندن میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پولیس کو مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

    لندن: بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ ،یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت

    غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے احتجاجی مظاہرے کے پہلے دن ہی گروپ کے 280کارکنان کو لند ن سے گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف ’ایکسٹنکشن ربیلین‘ نے مزید دو ہفتوں تک احتجاج و مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی پولیس کے مطابق ماحولیاتی بحران کے حوالے سے مظاہرہ کرنے والے 280 کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے۔

    لندن، بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج جاری، پورا شہر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملہ پر سماجی کارکنوںکی طرف سے جرمنی کے دارالحکومت برلن، ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم اور سڈنی میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ سنبھالتے ہی مشکلات کا سامنا

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کئے بلاول زرداری سے شکوے، وہ بھی کس کے خلاف؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ سندھ نے کئے بلاول زرداری سے شکوے، وہ بھی کس کے خلاف؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو وفاقی حکومت کے بارے میں کیا بتایا کہ بلاول برہم ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، بلاول زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پربلاول زرداری کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سےفنڈزکی عدم فراہمی سےمتعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں سےسندھ کی ترقی متاثرہورہی ہے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرےمیں احتجاج ہرشہری کابنیادی حق ہے،پیپلزپارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے،

    نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار

  • وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

    وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

    اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے 500 موثر ترین مسلمانوں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا اور ان کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے
    اردن کے رائل اسلامک سٹریٹیجیز سنٹر نے سال 2019 کیلئے موثر ترین اور کامیاب ترین مسلمانوں کی لسٹ جاری کی جس میں پاکستان کے پوسٹر بوائے عمران خان کو "مین آف دا ائیر” کا ایوارڈ بھی دیا گیا ،

    رائل اسلامک سنٹر کے چئیرمین عبداللہ شیفلر نے کہا کہ اگر مجھے اس ایوارڈ کے ونر کو 1992 میں نامزد کرنے کیلئے کہا جاتا تو میرا انتحاب تب بھی عمران خان ہوتے کیونکہ انہوں نے جس طرح پاکستان کو 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا وہ کافی متاثر کن تھا ، اور عمران صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ خدمت خلق کے اعتبار سے بھی چیمپئن ہیں ، عبداللہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں اپنے بل بوتے پر کینسر ہسپتال بنوایا ، اور اب جس طرح اقوام عالم میں عمران خان اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ انتہائی متاثر کن ہے اور عمران خان سے بہتر "مین آف دا ائیر 2019” کے ایوارڈ کا حقدار کوئی نہیں،
    مزید پڑھیں
    امریکا چینی مسلمانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے ؟

  • پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حق میں ، مقتول کو پھر کس نے مارا؟

    پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حق میں ، مقتول کو پھر کس نے مارا؟

    لاہور : حسب روایت اور حسب سابق پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حق میں آگئی ، لواحقین مطمئن نہ ہوسکے ، معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا، اطلاعات کےمطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے۔

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    ذرائع کےمطابق مقتول اشفاق جو کہ نواب ٹاون کا رہائشی تھا اس کے ورثا کا کہنا ہےکہ جوہر ٹاؤن کے رہائشی اٹھارہ سالہ اشفاق پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا، جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جوہر ٹاؤن میں جوئے کے اڈے پر ریڈ کی تو وہاں بھگڈر مچ گئی، اس دوران اشفاق نامی نوجوان بھاگتے ہوئے گر گیا جس کی وجہ سے اسکا سر پتھر پر لگا اور اشفاق کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    یاد رہے کہ مقتول اشفاق کے قتل کے بعد لواحقین کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا جس پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری کی جارہی ہے۔ متوفی اشفاق کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے سر پر لگنے والی چوٹ اسکی موت کی وجہ نہیں ہے جبکہ پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

  • شیریں مزاری نے کیا خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

    شیریں مزاری نے کیا خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

    خواجہ سراؤں کے حقوق کا اب ہو گا تحفظ، شیریں مزاری نے کیا اہم اعلان، خواجہ سرا بھی سن کر ہوئے حیران،پولیس کو بھی اہم ہدایات

    اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل وزارت میں خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔

    ورکشاپ میں وفاقی و صوبائی پولیس کے افسران کے علاوہ خواجہ سراوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، انہوں نے روز مرہ زندگی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزارت انسانی حقوق کی طرف سے پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ خواجہ سراوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

  • نیب نے کس رہنما کے گھر چھاپہ مارا، سعید غنی میدان میں آ گئے

    نیب نے کس رہنما کے گھر چھاپہ مارا، سعید غنی میدان میں آ گئے

    نیب سکھر نے کراچی میں کس پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر چھاپہ مارا اور وہ چھاپے کے وقت کہاں تھے، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے سب بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہورہا ہے ،پیپلزپارٹی کےخلاف انتقامی کاررائیوں سےنیب کاچہرہ بےنقاب ہورہاہے،ہم نےتوپہلےہی کہاتھاکہ نیب وزیراعظم کی ہدایت پرچل رہا ہے،نیب نےاعجازجاکھرانی کےگھرپرچھاپہ مارا،اعجازجاکھرانی گھر پر موجود نہیں، ہمارے کارکنوں کو اعجازجاکھرانی کے گھر جانے سے روک دیا گیا،اعجازجاکھرانی کےگھرپرچھاپےکی مذمت کرتے ہیں،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے ،اعجاز جاکھرانی کےگھرپرچھاپہ قانون اورآئین کی خلاف ورزی ہے، اعجازجاکھرانی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سےضمانت پرہیں،اعجازجاکھرانی کیخلاف الزامات بےبنیادہیں،نیب کےپاس اعجازجاکھرانی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار

  • نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار

    نیب کی سندھ میں ایک اور بڑی کاروائی،پی پی رہنما گھروں سے فرار

    نیب نے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا جس سے پیپلز پارٹی کے اراکین کو اطلاع ملی تو انہوں نے گھر چھوڑ دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب سکھر نے ڈیفنس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپہ مارا ہے، اس دوران گھر کی تلاشی لی گئی، نیب ٹیم کے ساتھ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں، نیب ٹیم نے اعجاز جاکھرانی کے گھر کی مکمل تلاشی لی.

    اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کی اطلاع ملنے پر کراچی میں مقیم پیپلز پارٹی کے رہنما گھروں سے نکل گئے،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے ،اعجاز جاکھرانی کےگھرپرچھاپہ قانون اورآئین کی خلاف ورزی ہے، اعجازجاکھرانی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سےضمانت پرہیں،اعجازجاکھرانی کیخلاف الزامات بےبنیادہیں،نیب کےپاس اعجازجاکھرانی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    نیب سکھر کا ڈیفنس کراچی میں مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اعجازجکھرانی کے گھر پر چھاپا

  • دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

    کیرالہ : دولت کی حرض، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟ اس کے بارے میں ایک دردناک رپورٹ نے مزید درد بانٹ دیئے ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی ایک خاتون نے انتہائی سفاکانہ انداز سے 17 برسوں کے دوران اپنے خاندان کے کئی افراد کو کھانے اور مشروبات میں زہر دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جولی شاجو نامی خاتون جو پہلے جولی تھامس کے نام سے جانی جاتی تھی، نے خاندان کی دولت اور اس پر کنٹرول کے مقصد کے لیے یہ کام کیا۔بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کالیکٹ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے بارے میں یہ انکشاف پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

    کیرالہ کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بے رحم جولی کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کا تعلق اس کے سسرال سے تھا جن میں شوہر اور ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔مقامی پولیس کے سربراہ کے جی سائمن نے بتایا ‘ہم نے جولی تھامس، اس کے دوست ایم میتھیو (جس نے پوٹاشیم سائنائیڈ زہرکا انتظام کیا) اور ایک جیولری ورکر پرجو کمار کو گرفتار کیا ہے جس نے زہر فراہم کیا۔

    کیرالہ کی پولیس کے مطابق اس بے رحم خاتون نے 2002 میں اس بھیانک کھیل کا آغاز اپنی ساس اناما تھامس سے کیا، جن کو سالن میں زہر ملا کر مارا گیا۔2008 میں اسی طرح جولی نے اپنے سسر کو بھی قتل کیا جو سالن اور چاول کھانے کے بعد مرگیا۔پولیس کے مطابق ان دونوں ہلاکتوں پر کسی کو شک نہیں ہوا اور پھر اس کے بعد جولی کے شوہر روئے تھامس کی باری آئی جو چاول اور سالن کھانے کے بعد چل بسا۔اس کی لاش ایک باتھ روم میں دریافت کی گئی جو کہ بند تھا اور دروازہ توڑنا پڑا تھا مگر مقامی پولیس نے اس وقت اسے خودکشی قرار دے دیا۔

    ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

    جولی کے بارے میں منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت روئے کے انکل 68 سالہ میتھیو مانڈیال نے پوسٹمارٹم کے لیے زور ڈالا، جس میں زہریلے مواد کو جسمانی نظام میں دریافت کیا گیا، مگر اسے خودکشی کا ذریعہ سمجھا گیا۔مگر پھر 2014 میں میتھیو مانڈیال کو بھی جولی نے کافی میں زہر ملا کر قتل کردیا جس کے بعد اس خاتون نے اپنے سابق شوہر کے کزن اساریا شاجو سے شادی کرلی مگر اس سے پہلے اس کی بیوی سیلی اور 2 سالہ بچے الفائن کو بھی قتل کردیا۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اندھے قتلوں‌ پر اساریا کو کچھ عرصے کے لیے حراست میں بھی لیا گیا مگر شواہد نہ ہونے پر رہا کردیا گیا۔جولی کی گرفتاری اب اس کے سابق شوہر کے بھائی روجو تھامس کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے پر ہوئی اور اسے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے تمام قبروں سے نمونے حاصل کیے جس میں سائنائیڈ کی موجودگی ثابت ہوئی، جس کے بعد جولی نے اعتراف کرلیا۔مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون خاندان کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور مقامی حکام کی جانب سے جعلی وصیت نامے بنانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • بھارتی مصنف کا شری رام کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف

    بھارتی مصنف کا شری رام کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے مصنف عبدالرشید آگوان نے اپنی تازہ کتاب Clinching Evidence on Ayodhyaمیں شری رام کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے اور اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے 17دلائل پیش کیے ہیں۔

    بابری مسجد کیس، ہندوﺅں کے پاس صرف چبوترے کا حق

    بھارتی میڈیا کے مطابق آگوان نے کتاب میں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ’شری رام کا حقیقی ایودھیا بھارت میں نہیں ہے‘۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آگوان کا کہنا تھا کہ جس ایودھیا کو شری رام سے جوڑا جاتا ہے دراصل وہ حقیقی ایودھیا نہیں ہے۔آگوان کا یہاں تک کہنا تھا کہ شری رام کا ایودھیا بھارت میں نہیں ہے بلکہ ملک سے باہر موجود ہے۔

    بھارتی مصنف نے اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے 17دلائل پیش کیے ۔ دلائل کی رو سے آگوان نے کتاب میں لکھا کہ رامائن اور پرانوں میں جس ایودھیا کا ذکر کیا گیا ہے وہ بھارت میں نہیں ہے بلکہ ملک سے باہر واقع ہے۔

    بابری مسجد کیس: 18 اکتوبر تک ہر فریق اپنی بحث مکمل کرے، بھارتی چیف جسٹس

    یاد رہے کہ بابری مسجد کیس کی سماعت اس وقت آخری مراحل میں ہے۔ عبدالرشید آگوان نے 400صفحات پر مشتمل اپنی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے جس ایودھیا کا تنازع چلا آرہا ہے وہ رام کا حقیقی ایودھیا نہیں ہے۔

    بابری مسجد کیس: فیصلہ کب متوقع…. تاریخ آگئی

    واضح رہے کہ عبد الرشید آگوان کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور گزشتہ دو برسوں سے ایودھیا پر ریسرچ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

  • سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    نئی دہلی:سیلفی کے شوق نے منچلے نوجوان لڑکوں‌اور لڑکیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا ، جہاں‌دل کرتاہے سیلفی لے کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا جاتا ہے، اطلاعات کے مطابق بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

    مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی…

    جان سے ہاتھ دھونے والے بھارتیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا نے اہم خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع دریا پر تفریح کی غرض سے آئے ہوئے خاندان کے 6 افراد نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی تو اسی دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ دریا میں سیلفی لینے کے دوران خاتون کا پیر پانی میں موجود گھڑے میں گیا تو اُن کا توازن بگڑ گیا جس کے باعث تمام لوگ دریا میں ڈوب گئے، خاتون کے شوہر نے ایک عورت کو بچایا البتہ اُن کی نوبیاہتا اہلیہ اور ایک چودہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 سے 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 کے قریب نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں) ہلاک ہوئے۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سیلفی کا رجحان صرف بھارت نہیں‌دنیا بھر میں مقبول ہے ، مگر بعض اوقات سیلفی لینے والے ایسی حرکتیں کرتے ہیں‌کہ جہاں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں‌وہاں‌اپنے پیاروں کے لیے غم بھی چھوڑ جاتے ہیں‌