Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پیک اتھارٹی کے قیام کا کیا نقصان ہو گا؟ احسن اقبال نے کی دوٹوک باتیں

    سی پیک اتھارٹی کے قیام کا کیا نقصان ہو گا؟ احسن اقبال نے کی دوٹوک باتیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک اتھارٹی کا آرڈیننس جاری کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو نظر انداز کر رہی ہے، سی پیک اہم منصوبہ ہے، اسے آرڈیننس سے پاس کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں لایا جائے، اپوزیشن نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو رد کیا ہے، یہ حکومت آرڈیننس کےذریعے بیک ڈور پالیسی کر رہی ہے، حکومت نے سی پیک کمیٹی کے مسودے کا آرڈیننس جا ری کر دیا، سی پیک اتھارٹی بنانے کا مقصد دیگر محکموں پرعدم اطمینان ہے، سی پیک منصوبے کو کسی اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے،

    عمران خان تقریر کے پرانے فنکار،کشمیر پرعوام یوٹرن نہیں لینے دے گی، احسن اقبال

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا

    احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پارلیمانی کمیٹی نے بھی آرڈیننس کومسترد کیا ہے، سی پیک جیسے قومی منصوبے کو اتھارٹی بنا کرمتنازع کرنے کی کوشش کی گئی،

     

  • زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    لاہور : زیرزمین پانی آلودہ اور مزید گہرا ہونے لگا ، شہرمیں زیرزمین پانی کوآلودہ ہونے سے بچانے کیلئےعملی اقدامات کیلئے واٹرکمیشن نے محکموں کو پندرہ روزکی حتمی مہلت دیدی ہے، افسران کی عدم توجہ پرچیف سیکرٹری کوخط لکھنےکی ہدایت بھی کردی گئی۔

    پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی

    آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور ان کے تدارک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس جس کی صدارت چئیرمین واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی نے کی ، یہ اجلاس واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا، ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز، رجسٹرار کوآپریٹیو ڈاکٹر فیصل ظہور، اسسٹنٹ کمشنراسامہ شیرون نیازی، پولیس، ڈولفن، ہاوسنگ، انڈسٹری، پی ایچ اے کے نمائندوں سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    اس اجلاس میں بہت سے ایشوز زیرغور آئے ،جن میں‌ایک ایشو لاہور شہر کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور پانی کا بہت زیادہ نیچے جانا ہے،چئیرمین واٹرکمیشن نےافسران اورفوکل پرسنزکی عدم شرکت پراداروں کوآڑھےہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام سوساٹیزکیخلاف سنجیدہ ایکشن لیا جائے جبکہ فالواَپ ٹیمزمحکموں کی رپورٹ کوکراس چیک بھی کیا جائے گا۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    چئیرمین نے انکشاف کیا کہ پنجاب کےعلاقے ماموں کانجن میں اسی فیصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس ہےجبکہ لاہورشہرمیں انڈسٹری ویسٹ زمین میں ڈالاجارہاہے، کسی صورت بھی زیرزمین پانی کوزہریلا ہونے نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائیں گے۔

  • سہیل خان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پرے گا

    سہیل خان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پرے گا

    قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ ميں امپائر کے فيصلوں پر اعتراض کرنے پر فاسٹ بولر سہيل خان کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ کر دیا گیا جبکہ پی سی بی کوڈ آف کندکٹ کی خلاف ورزی پر قومی بلے باز عابد علی کو وارننگ جاری کی گئی ،
    کراچي ميں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلے گئے ميچ ميں سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کو امپائر کے فيصلے پر اعتراض کرنے پر سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ جبکہ سندہ کے بيٹسمين عابد علی کو امپائر کے فیصلے پراعتراض کرنے پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کے تحت خلاف وارننگ جاری کی گئی ہے

  • رہبر کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے اور آزادی مارچ سے متعلق کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں دھرنے اور آزادی مارچ سے متعلق کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اس دوران رہبر کمیٹی نے آزادی مارچ پر اتفاق کیا ہے،

    آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ہوٹل میں اجلاس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، مجبورا گھر اجلاس بلانا پڑا، حکومت کومزیدوقت نہیں دیاجائےگا، خیبرپختونخوامیں12دن سے ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کےکافی اجلاس ہوئےہیں، آزادی مارچ کی حد تک تمام جماعتیں متفق ہیں، دھرنا دینے یا نہ دینے کےحوالےسے بعد میں مشاورت ہوگی، حکومت کےخاتمے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں ، معیشت کو تباہ کردیا،لوگوں کو بھکاری بنادیا گیا ، کارخانےبندہیں،کاروباری افرادرورہےہیں، وزیراعظم مستعفی ہوجائیں،نئےانتخابات کااعلان کیاجائے، مولانافضل الرحمان کومذہب کارڈ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، آئین میں رہتے ہوئے آزادی مارچ کررہے ہیں،

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

    اکرم خان درانی نے کہا کہ رہبرکمیٹی اجلاس میں اتفاق ہواہےکہ اس حکومت کوچلتاکرناہے، یہ حکومت ایک ایک کرکے ادارے بیچ رہی ہے، سب سے پہلے حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں،

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

  • مہنگائی کا جن اور ٹاسک فورس ، طاقت ورکون ؟

    مہنگائی کا جن اور ٹاسک فورس ، طاقت ورکون ؟

    لاہور :پنجاب حکومت نے صوبے میں‌مہنگائی کیخلاف حکومت نے کمر کس لی، مہنگائی کے خلاف حکومت کی اپیلی کیشن ناکام ہونے کے بعد اب پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئی ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کیسی بیماری کہ اجر بھی نہیں۔۔۔؟؟؟— از جویریہ چوہدری

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں‌مہنگائی کے جن پر قابو پانے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کی باڈی کا اعلان کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیراطلاعات و تجارت میاں اسلم اقبال کو پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کا کنوینئر مقرر کردیا، صوبائی وزیر صنعت، وزیر زراعت، وزیر خوراک، وزیر خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری لائیوسٹاک کو بھی ٹاسک فورس کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

    تصویر ایک زاویے مختلف —-از— فردوس جمال

    حکومت کے اعلان کے مطابق یہ ٹاسک فورس صوبے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے ریگولر کرنے میں کردارادا کرے گی، فورس قیمتوں کی چیکنگ کیلئے مارکیٹوں کے اچانک دورے بھی کرے گی۔دوسری طرف غریب عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے

    پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی

  • چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

    چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات تفصیلات کے مطابق چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب نے وزیر اعلیٰ کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا ندیم خان نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ندیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کے صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر سرگودھا کے صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جبکہ صحافی کالونی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس عنصر مجید خان نیازی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، یہ کمیٹی سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرےگی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم تما صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ صحافی ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر چیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیئے جانے والے اقدامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

  • سستی روٹی سکیم بند کرنے کا فیصلہ، تندوروں کیلئے کتنے ملین قرض‌ لیا گیا؟ بڑا انکشاف

    سستی روٹی سکیم بند کرنے کا فیصلہ، تندوروں کیلئے کتنے ملین قرض‌ لیا گیا؟ بڑا انکشاف

    پنجاب کابینہ نے لوکل فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی ہے، کمیشن وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق يہ بات صوبائي وزير اطلاعات مياں اسلم اقبال نے کبينہ اجلاس کے بعد پريس کانفرنس کرتے ہوئے کی، ان کا کہنا تھا کہ کے کابينہ نے درجہ چہارم اور دوسری نوکریوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ سستی روٹی اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ کہ اس اسکیم کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس کے ليے 65 اشاریہ چار ملین کا قرضہ مکینیکل تندوروں کے لیے لیا گیا اور وزارت صنعت کو ليے گئے يہ قرضہ جات واپس نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی، انہوں نے بتايا کہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی، کابینہ نے لائسنس کی فیس کو کم کرديا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کرديا گیا ہے، نیبر ہڈ اور ویلج کونسل کی حد بندی اور حلقہ بندی کی منظوری دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزراء کو پرائس کنٹرول پر فعال کردار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزراء کو يہ بھي ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات کا دورہ کریں اور سہولیات کا جائزہ لیں ،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

    میاں‌ اسلم اقبال نے کہا کہ تمام صوبائی وزراء کو عوامی مفاد کے لیے ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی گئی ہے، مياں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت ہے لیکن توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دي جاے گي، مولانا کی اپنی معیشت خطرے میں ہے، مولانا مدرسے کے بچوں کو ورغلا رہے ہیں ليکن حکومت کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

    مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا

  • مہاتیر محمد نے کشمیر بارے بیان کا ایک بار پھر کیا دفاع

    مہاتیر محمد نے کشمیر بارے بیان کا ایک بار پھر کیا دفاع

    ملائیشیا کے وزیر ِاعظم مہاتیر محمد نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کو بھارتی داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔

    ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    آج ایک بار پھر مہاتیرمحمد نے اپنے کشمیر متعلق بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے حل ہو نا چاہیے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اس مسئلہ کا کسی بھی طریقے سے حل تلاش کرنے کے لیے سوچ بچار کریں۔ اگر ہم تنقید نہیں کریں گے تو اس مسئلہ کا حل کیسے نکلے گا۔ہماری تنقید کسی بھی فریق کی جانبداری کی عکاس نہیں۔

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے

    اپنے اقوام متحدہ والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صرف دونوں فریقوںسے مذاکرات کرنے اورطاقت کے استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہماری سیاسی پالیسیاں ہمیشہ اسی نظریے پر قائم رہی ہیں، تشدد سے پرہیز کیا جائے، اس کے بجائے مذاکرات کیے جائیں، ثالثی کا کردار ہونا چاہیے اور قوانین کو بالا تر رکھا جانا چاہیے۔

    کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

    واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے متعلق ترکی اورملائشیا کے حالیہ ’مبنی بر حق ‘بیانات پرسخت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی داخلی معاملات پر اس طرح کے تبصرے غیر ضروری ہیں اور انہیں دوست ملکوں کے بارے میں اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ترکی اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لئے ہمیں بہت افسوس ہے کہ 6 اگست کے بعد سے ترکی حکومت کی طرف سے بار بار بیانات آئے ہیں۔

    رویش کمار کے مطابق ملائشیا اور ہندوستان کے بھی آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ملائشیا حکومت کو بھی ہمارے دوستانہ تعلقات کا خیال رکھنا چاہئے اور ایسے بیانات سے بچنا چاہئے۔

  • وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر مراد علی شاہ نے سی پیک سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ارساکےبننےکے بعد پانی کی تقسیم میں کافی عرصےتک مشکلات پیش آئیں،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بیرون ممالک دورےپرکون جارہاہےکون نہیں مجھےکچھ پتانہیں ہوتا، وفاق کی جانب سے ہمیں کسی معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا، وفاق کو کوئی خطوط لکھے ہیں، میرے کسی خط کا جواب نہیں آیا، ارساکے بننے کے بعد پانی کی تقسیم میں کافی عرصےتک مشکلات پیش آئیں، وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ ایک سال سے سی پیک پر کام رکا ہوا ہے،

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    وزیراعلیٰ‌ سندھ نے کہا کہ میں نےسُناہےکہ وزیراعظم کوئلےکےمنصوبوں پربھی بات کریں گے، پانی کے ایشو پر وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں سندھ کےساتھ زیادتی نہ کریں،

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

  • لودہراں : آر پی او ملتان ریجن کی لودہراں آمد

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں کی جانب سے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد.

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او لودہراں ملک جمیل ظفر بھی ہمراہ تھے.ولیس دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا.

    ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خاں نے پولیس دربار سے خطاب کیا.کمیونٹی پولسنگ وقت کی ضرورت ہے اور ہم نے مل کر اس کو فروغ دینا ہے.ہمارا مقصد اور عزم صرف اور صرف محنت، ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا ہونا چاہیے.

    تمام پولیس آفیسران باقاعدگی کے ساتھ مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں.کسی قسم کا ٹارچر سیل آپ کے علاقے میں نہیں ہونا چاہیے.کسی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا جائے گا.کرائم کو کنٹرول کریں اور اپنے اختیارات سے ہرگز تجاوز نہ کریں.تمام پولیس آفیسران خوبصورت اور صاف ستھری وردی پہنے، یہ وردی ہمارا فخر ہے.

    اگر کسی ملازم کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ مجھے بتا سکتا ہے.محرم الحرام میں ملتان ریجن کے تمام آفیسران نے مثالی ڈیوٹی کی.تمام پولیس آفیسروں و ملازمین آپس میں رابطہ رکھیں تاکہ کمیونیکیشن گیپ کم کیا جا سکے.