Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم، جرم کیا تھا؟ عدالت نے بتا دیا

    سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم، جرم کیا تھا؟ عدالت نے بتا دیا

    سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر کیوں قلم ہوئے؟ شرعی عدالت میں جرم کا اعتراف کرنے کے بعد سزا ملی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں منیشات کیس میں گرفتار دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے، دونوں پاکستانیوں پر منشیات کی سمگلنگ کا الزام تھا، سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی جس پر آج عملدرآمد ہوا اور دونوں پاکستانیوں کے سر قلم کئے گئے. سعودی عرب کی شرعی عدالت میں غلام قمر اور محمد اکبر نے جرم کا اعتراف کیا تھا.

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    ایک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ستمبر2019 تک سعودی عرب میں 21 پاکستانیوں سمیت134 افراد کے سر قلم کیے گئے ہیں. رواں برس سعودی عرب میں منشیات کیس میں 54 افراد کو سزائے موت دی گئی جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، سعودی عرب میں منشیات کی سزا سزائے موت ہے جس پر عدالت میں جرم ثابت ہو جائے تو عملدرآمد کیا جاتا ہے

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

  • جلال آباد میں خودکش، ہر طرف خون ہی خون ،ہلاکتوں اور زخمیوں‌ کی بڑی تعداد ، ہنگامی حالت

    جلال آباد میں خودکش، ہر طرف خون ہی خون ،ہلاکتوں اور زخمیوں‌ کی بڑی تعداد ، ہنگامی حالت

    کابل : افغانستان میں اامن نہیں‌خانہ جنگی نے ملک وقوم کا بیڑا غرق کردیا ، روزانہ خود کش دھماکے اور باہمی لڑائیوں سے صورت حال بہت زیادہ خراب، معاملات کابل انتظامیہ کے کنٹرول سے نکلے لگی ، دوسری طرف صدارتی انتخابات کے نتائج بھی افغانوں کےلیے بہت زیادہ اہمت اختیار کرگئے ہیں‌

    ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

    ،

    اطلاعات کےمطابق آج افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان فوج کی بس کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ جلال آباد کے علاقے تھری ڈی میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی بس کے قریب رکشے کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

    درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    دوسری جانب افغانستان میں افغان اور غیرملکی افواج کے مشترکہ فضائی حملوں میں طالبان کے اہم کمانڈر ابو یوسف کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے مطابق افغان اور غیرملکی افواج نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں فضائی حملے کیے جس میں طالبان کے ریڈ یونٹ کا کمانڈر مولوی ادریس المعروف ابویوسف مارا گیا۔

    سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…

    افغان حکام نے بتایا کہ گوریلا حملوں کا ماہر کمانڈر ابو یوسف کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں صدارتی انتخابات ہوئے ہیں جن کے ابتدائی نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا۔

  • کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌،  بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

    کشمیر میں بھارتی پابندیاں مارشل لاء سے کم نہیں‌، بھارتی ماہر معیشت امرتاسین

    نوبیل انعام یافتہ بھارتی ماہرِ معاشیات امرتاسین نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہندو ازم کا دور دورہ ہے،کشمیر میں سخت مارشل لاء لگا ہواہے، مودی آرایس ایس ،اس کے پروپیگنڈا سےتعلق رکھتےہیں،بھارتی سپریم کورٹ منقسم ہےاور اجتماعیت کاتحفظ نہیں کرپارہی۔

    ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

    امرتا سین نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا ہےبھارتی وزیراعظم مودی انتخابات جیتنےکےبعدہندوازم کے فروغ میں مصروف ہیں،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سےمتعلق آرٹیکل منسوخ کیا،مقبوضہ کشمیر دہائیوں سےجبری قبضےمیں ہے،اب وہاں سخت مارشل لا ہے، تشدد اور غیرقانونی حراستوں کی رپورٹس ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کےغیرقانونی اقدامات پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج کل ہر چیز پر ہندوتوا کی سوچ غالب ہے، صدر،وزیراعظم ،پوری قیادت ہندو ہے

    درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    امرتاسین نےکہاکہ مودی کوگیٹس ایوارڈملنے کی خبر پر حیران رہ گیا۔مودی کی بڑی کامیابی عدالت کو اپنے اورامیت شاہ کیخلاف گجرات فسادات کیس دبانے پرمجبورکرناتھا۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو گائے کاگوشت کھانے پرنشانہ بنایاجاتاہے،پرانی سنسکرت کی دستاویز ویداس کےمطابق گوشت کھاناممنوع نہیں ہے، ملک میں سکیولرازم،جمہوریت کازوال ہے۔

    سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…

  • دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز

    دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز

    سری لنکن بلے باز راجہ پکسا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی میرا کام کارکردگی دکھانا ہے منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے ۔
    راجہ پکسا کا مزید کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا یہاں ملنے والا پیار ہمشیہ یاد رہے گا۔ لوگ ہمیں بی ٹیم کہہ رہے تھے اور ہم نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا ہے ۔ راجہ پکسا کا کہنا تھا اس سیریز سے پہلے ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں تھا۔
    ہم نے دباو لئے بغیر بہترین کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی ۔

  • شمال مغربی نائیجیریا: فضائیہ کے آپریشن میں باغیوں کا کتنا نقصان ہوا

    شمال مغربی نائیجیریا: فضائیہ کے آپریشن میں باغیوں کا کتنا نقصان ہوا

    نائیجیریا میں عسکریت پسند جماعتوں کے خلاف فضائیہ کا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن صوبہ کادونا کے علاقوں برنین گواری اور جانکو ہل میں کیا گیا۔

    نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک

    مقامی میڈیا کے مطابق ایک آپریشن میں 10 مسلح افراد ہلاک کر دیئے گئے۔جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    واضح رہے کہ علاقے میں فولانی چرواہوں اور مقامی کاشت کاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا بھی سلسلہ جاری ہے

    نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے

    نائیجیریا کے صوبہ اوسون میں نامعلوم افراد نے 14 افراد کو اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ اوتان ایمیسی روڈ پر پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے ایک مسافر بس 14 مسافر اغوا کرلیے۔

    نائیجیریا، چار شہری قتل، 21اغوا

  • 2019 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کے نام ،کس وجہ سے نوبل انعام ملا ،خبر نے ہلچل مچادی

    2019 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کے نام ،کس وجہ سے نوبل انعام ملا ،خبر نے ہلچل مچادی

    نیویارک :حسب سابق اس سال بھی نوبل انعام یورپین اور امریکی سائنسدانوں کے حصے میں آیا ، اطلاعات کے مطابق سال 2019 کیلئے طب کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 2 امریکیوں ولیم کیلن ، گریگ سمینزا اور ایک برطانوی سائنسدان سر پیٹر ریٹ کلف کو دیا گیا ہے۔

    ریاست پاکستان اور سیاسی بازی گری—از–محمد نعیم شہزاد

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوبل انعام کے حوالے سے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبیل انعام برائے طب کا اعلان کیا گیا۔تینوں سائنسدانوں کو یہ انعام ان کی انسانی جسم میں خلیوں اور آکسیجن کے ربط سے متعلق تحقیق پر دیا گیا۔اسٹاک ہوم کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ میں انعام کا اعلان کرتے ہوئے نوبیل کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان سائنسدانوں کی تحقیق سے انیمیا (خون کی کمی) ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی ۔https://twitter.com/NobelPrize/status/1181140315635376128?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F206123-

    درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی

    ذرائع کے مطابق نوبیل کمیٹی کے مطابق آکسیجن کی اہمیت تو بہت پہلے ہی واضح ہوچکی ہے لیکن خلیات کس طرح آکسیجن کی مقدار کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالتے ہیں ان کی تحقیق سے قبل یہ معلوم نہیں تھا۔نوبیل کمیٹی کے ایک ممبر رینڈال جانسن نے اسے نصابی دریافت قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک انتہائی بنیادی لیکن دلچسپ پہلوہے کہ خلیات کس طرح کام کرتے ہیں۔

    سی ایس ایس امتحانات اور انگریزی کا”جن”—- از — پروفیسر محمد…

    یاد رہے کہ نوبیل انعام کو کسی بھی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا بڑا انعام تصور کیا جاتا ہے اور رواں برس ان سائنسدانوں کو انعام کے ساتھ 9 لاکھ 7 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی جو کہ تینوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔

  • پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد..

    ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی آر پی او عمران احمر اور ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیا آر پی او پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے.پولیس آفیسران واہلکاران اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دیں کیونکہ پولیس کا کام سکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنا، شہر میں امن وامان قائم رکھنا اور شہریوں کی قانونی تحفظ کی بروقت فراہمی ہے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کاناسور ہوتے ہیں اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرنا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہر پولیس آفیسر کی ڈیوٹی ہے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور فرائض میں غفلت کی صورت سخت محکمانہ کاروائی ہو گی۔

  • مقبوضہ کشمیرپابندیاں، بھارتی دانشوروں نے مودی اور کووند سے بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیرپابندیاں، بھارتی دانشوروں نے مودی اور کووند سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بھارتی دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر انسانی اور غیر اخلاقی پابندیوں کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، صنعتی شعبہ کے حوالہ سے اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دانوں ، صحافیوں اور ماہرین تعلیم سمیت 284 افراد کے دستخط کے ساتھ ایک درخواست لکھی گئی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم مودی اور صدر کووند سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جموں وکشمیر میں حالات ناقابل قبول ہیں ، اور حکومت کو کیرالہ کی ہائی کورٹ کے ذریعہ اعلان کردہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔”

    درخواست کے مطابق،جمہوری وجوہات کی بناءپر ، ہم اس صورتحال کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور اس خطے کو اتحاد کے علاقے میں تقسیم کرنے کا فیصلہ مقامی حکام سے مشورہ لیے بغیر کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    یا د رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو 370 واں آرٹیکل منسوخ کردیا تھا۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو مسترد کر دیا

  • مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

    مولانافضل الرحمان کے آزادی مارچ کو بڑا دھچکا، انتہائی اہم شخصیت نے مولانا کو دوٹوک جواب دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،مولانا کے مطابق ان کا آزادی مارچ اسلام آباد آئے گا، مولانا پر امید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی لیکن تاحال ابھی تک اپوزیشن جماعتیں مولانا کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کر سکیں

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا سوچ رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی مولانا کو دھوکہ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کسی صورت بھی مارچ میں شریک نہیں ہو گی، ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن بھی اپنا فیصلہ بدل سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں تا ہم انہیں ناکامی ہی ناکامی دکھائی دے رہی ہے.

    آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

    آزادی مارچ کے اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر جواب نہ ملا تو عدالت جائیں گے اور مولانا کو گرفتار کروائیں گے، قانونی جنگ میں مولانا کو شکست دیں گے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں.

    اسلام آباد کے ایک شہری جس کا تعلق لال مسجد سے بتایا جاتا ہے اس نے بھی مولانا کے آزادی مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مولانا کو روکا جائے.

    تاہم مولانا کو اسوقت حیرت کا جھٹکا لگا جب دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مولانا کی طرف سے رابطہ کرنے والوں کو صاف جواب دے دیا اور کہا کہ ہم کسی صورت ایسے مارچ کا حصہ نہیں بن سکتے جس سے ملک میں افرا تفری کی کیفیت پیدا ہو.

    جمعیت علماء اسلام س کے ایک ذمہ دارنے باغی ٹی وی کوبتایا کہ ہم کسی صورت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے، جمعیت علماء اسلام س نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کو منسوخ کریں اور اگلے الیکشن کا انتظار کریں.

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے،واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

  • سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الحق ٹیم پر برس پڑے

    سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الحق ٹیم پر برس پڑے

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی اور ایسی ٹیم سے شکست ہونا جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں مایوس کن ہے ۔
    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر سوال پر کہنا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کارکردگی دکھا کر آئے ہیں ، ہم نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو موقع دیا ہم یہی کرسکتے تھے ،ٹیم کی بدترین بالنگ متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ہم اختتامی اوورز میں اچھی باولنگ نہیں کر پارہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ شکست پر میں ہی جواب دہ ہوں اور بہت سی چیزیں ہیں جن کے سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں ۔ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ سری لنکا کی بی ٹیم آئی ہے ۔ سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ۔مصباح الحق
    مزید پڑھیں
    بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئرکیسے ختم ہوا فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بتادیا