Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ نے کس  وجہ سے ترکی کےساتھ فوجی مشقوں سے انکار کر دیا

    امریکہ نے کس وجہ سے ترکی کےساتھ فوجی مشقوں سے انکار کر دیا

    امریکہ نے کس وجہ سے ترکی کےساتھ فوجی مشقوں سے انکار کر دیا
    امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فورسز شمالی شام میں ترکی کی فوجی مشقوں میں شریک نہیں ہوں گی اور نہ اس کارروائی کو سپورٹ کریں گی۔

    پیر کی صبح سامنے آنے والے اعلان میں وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز آج کے بعد ترکی کی سرحد کے نزدیک تعینات نہیں ہوں گی … امریکا کو اپنے کرد حلیفوں کے انجام کے حوالے سے تشویش لاحق ہے۔واضح رہے کرد علیحدگی پسندوں کوامریکا سپورٹ کرتا ہے اور ترکی انکو دہشت گرد کہتا ہے.

    ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے درمیان دراڑ پیدا نہیں ہوگی، رجب طیب اردوان


    یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنایا ہے اور یہ بات طیب اردوان کو فون کال کر کے کہی ہے کہ اب علاقے میں داعش تنظیم کے ہر جنگجو کا ذمے دار ترکی ہو گا۔

  • پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد جاری

    پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد جاری

    ترجمان پولیس لائنز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ہفتہ وار جنرل پریڈ کا سلسلہ جاری ہے

    جنرل پریڈ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی کیا گیا،
    ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی اور ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس محمد اسلم رانا نے شرکت کی
    جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، کی شرکت،

    اس پریڈ میں لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں کی شرکت جاری ہے

    ایس پی کینٹ رضا صفدر کاظمی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔

    جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے ،

    تمام پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں

  • رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    کراچی :رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم نےاورکیا کہا ؟ سب کچھ واضع ہو کر سامنے آگیا ہے، اطلاعات تو یہی ہیں کہ پاکستانی گلوکار و اداکار اور میزبان فخرِ عالم نے رانی مکھرجی نامی بھارتی ٹوئٹر صارف کے بھارت مخالف ٹوئٹ کی حمایت کردی۔

    بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

    پاکستانی اداکار فخر عالم نے رانی مکھر جی کے موقف کی کھل کی حمایت کی اور کہا کہ کون نہیں جانتا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے مودی ہے، فخرعالم نے مزید کہا کہ بھارت میں تو انسانیت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ، رانی مکھرجی کے بھارت مخالف ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے فخرِعالم نے لکھا کہ ’ہم سب سے پہلے انسان ہیں۔‘

    رانی مکھر جی کے اِس ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے فخرِ عالم نے کہا کہ ’یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے، کسی بھی انسان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے پھر چاہے وہ مسلمان، عیسائی، ہندو، سِکھ، یہودی یا بدھ مت ہو لیکن آج کل یہ سب بھارت میں ہورہا ہے۔‘

    ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

    واضح رہےکہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اقلیتو ں پر کبھی گاؤ ماتا تو کبھی جے شری رام کے نام پر بد ترین تشدد کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ ان کا قتل بھی عام بات ہو گئی ہے۔جنسی زیادتی ، قتل اور پھر گھربار تباہ و برباد کرکے جس طرح رسوا کیا جارہا ہے یہ سب سرکارکی مرضی سے ہورہا ہے اور مودی اس کے ذمہ دار ہیں‌

  • کوئٹہ میں موسم سرد.

    وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
    بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
    محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
    وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
    گزشتہ روز مستونگ، لورا لائی، ہرنائی، خاران، تربت اور گوادر سمیت وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش و ژالہ باری ہوئی۔
    بلوچستان میں بارشوں سے موسم صبح کے وقت سرد رہنے لگا ہے اور خنکی بڑھی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔
    آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، لسبیلہ، گوادر، کیچ، آواران، خضدار، نصیر آباد، بولان، جھل مگسی، سبی، کوہلو، لورا لائی اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

  • میچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کی کیا صورت حال ڈی آئی جی آپریشنز نے بتادیا

    میچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کی کیا صورت حال ڈی آئی جی آپریشنز نے بتادیا

    میچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں جاری یا نہیں ڈی آئی جی آپریشنز نے بتادیا
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ میچز کے دوران شہریوں اور کاروباری مراکز کی سیکورٹی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔شہر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

    مین بلیوادڈ گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں۔
    کوشش ہے کی ٹیموں اور میچز کی سکیورٹی کے دوران لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو۔اشفاق خان

    انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے اقوام عالم میں لاہور کے سپورٹس فرینڈلی شہر ہونے کا تشخص پروان چڑھا ہے۔آج اور 09 ستمبر کے میچز کے پر امن انعقاد کے لئے بھی اہلیان لاہور کا بھر پور تعاون درکار ہے۔

  • ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں ، جان کر ہوں گے آپ حیران

    ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار ، یہ قاتل کون ہیں ، جان کر ہوں گے آپ حیران

    کراچی : ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کے مبینہ قاتل گرفتار کرلیئے گئے ہیں یہ ہے کراچی پولیس کا دعویٰ ، کیا واقعی پکڑے جانے والے ڈاکو مصباح کے قاتل ہیں ، یہ ثابت ہوگا آگے چل کر تفتیش کے دوران ، بہر کیف کراچی پولیس کا تو دعویٰ ہےکہ اس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا

    ذرائع کے مطابق ایسٹ پولیس نے سہراب گوٹھ میں الاآصف اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت نے 3 اکتوبر کو نجی یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہر کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے سمیت اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

    برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…

    یاد رہے کہ ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ مصباح اطہر 3 اکتوبر کی صبح7بجکر5منٹ پر اپنے والد کے ساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فرار فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی اوروہ شدید زخمی ہوئی تاہم بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

    کراچی : دھماکے ، ہر طرف آگ ہی آگ ، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ

    واقعے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ واردات کے دوران چھینے گئے موبائل فون کی لوکیشن سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب آئی ہے۔جس کے بعد پولیس مسلسل ان مجرموں کا پیچھا کررہی تھی ، تاہم اب پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے ڈاکو ہی مصباح اطہر کے قاتل ہیں اورآگے چل کر مزید انکشافات سامنے آئیں گے

    بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

  • باغی پول میں قارئین نے”آزادی مارچ”کو کس نظر سے دیکھا جانیے تفصیلی خبر

    باغی پول میں قارئین نے”آزادی مارچ”کو کس نظر سے دیکھا جانیے تفصیلی خبر

    باغی پول میں قارئین نے”آزادی” مارچ”کو کس نظر سے دیکھا جانیے تفصیل آگئی

    باغی پول کے نتائج آگئےاس دفعہ پوچھے گئے سوال "کیا‎27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا مقصد کشمیر سے توجہ ہٹانا ہو سکتا ہے؟: میں 91.5فیصد قارئین نے ہاں‌میں‌جواب دیے،8.5فصد نے نہ کی آپشن کو چنا ہے.اسی طرح انگریزی ویب سائٹ پر 100فیصدنے ہاں میں‌ووٹ دیے ہیں.یوں باغی قارئین نے مکمل طور پر اس آزادی مارچ کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے.

    پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ پر اختلاف کا انکشاف

    پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ پر اختلاف کا انکشاف

  • لیبیا کی فوج نے کیے خاص تنظیم کے مراکزپر حملے

    لیبیا کی فوج نے کیے خاص تنظیم کے مراکزپر حملے

    لیبیا کی فوج نے بتایا کہ فضائیہ نے مغربی شہر سِرت میں الوفاق فورسز سے تعلق رکھنے والے فوجی مراکزکو نشانہ بنانے کے لیے جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔

    لیبیا میں اقوام متحدہ کے مندوب غسان سلامہ نے دارالحکومت طرابلس میں جنگ بندی کی امید ظاہرکی تاہم انہوں نے طرابلس میں قومی وفاق حکومت کی حامی ملیشیائوں پر مصالحتی کوششوں کونقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔
    اس سے پہلےلیبیا میں "الصمود بریگیڈ” ملیشیا نے اپنے کمانڈر اور ملک میں الاخوان المسلمین اور شدت پسندوں کے دست راس "صلاح بادی” کو ملٹری انٹیلی جنس ادارے کی سربراہی سونپ دی۔ عالمی دنیا کو مطلوب بادی ملک میں سب سے زیادہ خود مختار ادارے کا سربراہ بن گیا.
    لیبیا میں اس وجہ سے شوشل میڈیا میں کافی شور ہے ، اور اس ا قدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. بعض اس فیصلے کو سراہ بھی رہے ہیں

    لیبیا؛ الاخوان فکر کا حامل "صلاح بادی” جب ملٹری چیف بنا تو عرب دنیا میں کیا شور اٹھا

    لیبیا: سول اسٹریٹجک اہداف پر بمباری متحدہ عرب امارات نے کی ہے

  • یاد رکھیں اگر پھل کو دھو کر نہیں کھائیں گے پھر کیا نقصان ہوسکتا ہے ، ماہرین طب نے بتادیا

    یاد رکھیں اگر پھل کو دھو کر نہیں کھائیں گے پھر کیا نقصان ہوسکتا ہے ، ماہرین طب نے بتادیا

    لاہور: پانی غذابھی ہے اور شفابھی ، مگر ہمارے ہاں صرف اس کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، دوسری طرف ماہرین طب نے ایک نئی تحقیق میں یہ ثابت کیا ہےکہ اگر پھلوں کو دھوکر نہ کھایا جائے تو پھر یہی پھل جو ذائقوں اور وٹا منز سے بھرے ہوتے ہیں مضر صحت بن جاتے ہیں ،

    تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان  کردیا 

    نیوٹریشن اور فوڈ سیفٹی ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل پھلوں کو دھو لینا ان پر لگے جراثیموں اوردھول مٹی سے جان چھڑانے کا آسان طریقہ ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ہمارے ہاں بعض افراد ان پھلوں کو نہیں دھوتے جن کا اندرونی حصہ کھایا جاتا ہے جیسے کہ تربوز، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے پھلوں کی بیرونی سطح پر ننھے سوراخ یا پورز ہوتے ہیں جن سے یہ جراثیم اندر داخل ہوسکتے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری 

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھلوں کو دھونا بھی اس بات کو یقینی نہیں بناتا کہ آیا یہ پھل کھانے کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہوگئے ہیں یا نہیں، البتہ جراثیموں سے بچنے کی ایک فائدہ مند کوشش ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔اس لیے ماہرین طب کی تجویز ہے کہ پھلوں کو کھلے ہوئے نل کے نیچے رکھ کر انہیں ہلکا سا رگڑا جائے۔

    برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…

  • ارادے جن کے پختہ ہوں،نظرجن کی خدا پر ہو،وہ گھبرایا نہیں کرتے ، ماں شاگرد بیٹا استاد ، ماں ماہرنفسیات بن گئیں‌

    ارادے جن کے پختہ ہوں،نظرجن کی خدا پر ہو،وہ گھبرایا نہیں کرتے ، ماں شاگرد بیٹا استاد ، ماں ماہرنفسیات بن گئیں‌

    رحیم یار خان :ارادے جن کے پختہ ہوں،نظرجن کی خدا پر ہو،وہ گھبرایا نہیں کرتے ، ماں شاگرد بیٹا استاد ، ماں ماہرنفسیات بن گئیں‌، علم کی بستیوں سے ناامیدوں کے لیے امید بھری خبر ، اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں ہونہار بیٹے نے اپنی والدہ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرکے مثال قائم کردی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری 

    ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں علم دوستی اور کچھ کرنے کی نیت اور ہمت نے ناممکن کو ممکن کر دکھیا ، ہونہار بیٹا استاد اور ماں اس کی شاگرد بن گئی، انس نے اپنی والدہ اسماء کرن کو پڑھا کر نفسیات میں ماسٹرز کروا دیا۔ بیٹے انس نے اپنی والدہ محترمہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وہ تعلیمی اعزاز دلوا دیا جو بڑی محنت سے کسی کسی کو ملتا ہے،

    ذرائع کےمطابق میٹرک کرنے کے بعد خاتون اسماء کی شادی ہوگئی اور وہ گھریلو ذمہ داریوں میں الجھ گئیں لیکن اس دوران اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا شوق کم نہ ہوا، بڑا بیٹا انس انٹرمیڈیٹ میں آیا تو ماں نے بیٹے سے اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کا اظہار کیا جس پرانس کالج سے پڑھ کر آنے کے بعد گھر پر ہی اپنی والدہ کو بھی پڑھانے لگا۔

    برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…

    انس کی والدہ محترمہ اسماء کہتی ہیں‌ کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے بس کچھ کرنے کے لیے پکا ارادہ ہونا چاہیے۔ اسماء نے پی ایچ ڈی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایچ ڈی بھی کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔

    تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیانکردیا 

    یا د رکھیں اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو پھر بھی اسماء کی یہ کمال دانش مندی ہے کہ اس نے ایک موقع پر جہاں خود تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی وہاں اپنے بیٹے کو بھی ایک بہت بڑا درس دیا ، بیٹے کو مشکل حالات میں پڑھنے اور ناممکن کو ممکن کرنے کی ترکیب سکھائی ، بلاشبہ اسماء ایک عظیم ماں ہے