Baaghi TV

Author: +9251

  • میرپور کے سکولوں کی اداسی ختم ، طلباء اور طالبات کے اقدام سے کیا حالات میں تبدیلی آگئی،جان کر ہوں گے حیران

    میرپور کے سکولوں کی اداسی ختم ، طلباء اور طالبات کے اقدام سے کیا حالات میں تبدیلی آگئی،جان کر ہوں گے حیران

    مظفر آباد: زلزلے نے جس طرح آزاد کشمیر کے سکولوں میں تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا تھا اس سے اندازہ یہی لیا جارہا تھا کہ شاید کہ اب دوبارہ جلد یہ تعلیمی ادارے نہ کھل سکیں ،لیکن وہاں‌کے لوگوں کی ہمت کو سلام جنہوں نے دن رات محنت کرکے سکولوں کی تعمیرومرمت کرکے ان کو دوبارہ تعلیم کے حصول کے لیے قابل بنا دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری 

    ذرائع کےمطابق آج میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کے المناک زلزلہ کے دو ہفتے کے قریب تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے۔میر پور آزاد کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہوم اکنامکس طالبات ٹینٹ میں اپنے امتحانی پیپر دے رہی ہیں۔ 24 ستمبر کے المناک زلزلہ میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز بری طرح متاثر ہوئی۔

    تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیانکردیا 

    ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی 289 میں سے 100 کے قریب بلڈنگز محفوظ ہیں اور 189 تعلیمی اداروں کو ٹینٹ شیلٹر فراہم کئے گئے جس میں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں اور ناقابل استعمال بلڈنگز میں قائم ادارے کھولنے پر مستقل پابندی ہو گی۔

    برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…

  • یمن میں حوثی ملیشیا کے عرب اتحاد کے خلاف نئی طرح کے حملے

    یمن میں حوثی ملیشیا کے عرب اتحاد کے خلاف نئی طرح کے حملے

    یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر یمنی فورسز کے ٹھکانوں پر گولہ باری تیز کردی.

    عسکری ذرائع نے اس گولہ باری کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ 82 ایم ایم کے بھاری مارٹر گولے داغے اور ضلع کے مشرق میں B10 توپ سے شدید حملے کیے۔

    دو دن پہلے یمنی کی فوج نے مُلک کے شمال مغرب میں واقع حیران گورنری میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے چھوڑا گیا بغیر پایئلٹ جاسوس طیارہ مار گرایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جاسوس طیارے کے ملبے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طے یہ طیارہ ایرانی ساختہ تھا۔

    یمنی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا ، یہ ڈرون کس ملک کا بنا ہوا تھا جانیے تفصیل میں‌

    حوثیوں نے یمنی عوام پر ایک نئ طرز کا حملہ شروع کردیا

  • سعودیہ کس مسلم ملک سے عالمی پابندیاں ہٹانے کےلیے سرگرم، اہم خبر

    سعودیہ کس مسلم ملک سے عالمی پابندیاں ہٹانے کےلیے سرگرم، اہم خبر

    سعودی عرب نے کہا ہے سوڈان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات کی وہجہ سے لگی عالمی پابندیاں ختم کرانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔

    سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز کہا کہ وہ سوڈان کو امریکی دہشت گردی کے ریاستی سرپرستی کی فہرست سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    سوڈان کے ننگے پاؤں والے نوجوان نے جب دنبہ ہیلی کاپٹر میں رکھنے کی کوشش کی…

    اس سے قبل سوڈان کے نومنتخب وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے امریکہ سے خرطوم کو ”دہشت گردی “ کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نام ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا

    عبداللہ حمدوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پابندیاں سوڈانی عوام کے لیے زبردست تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔

    عبداللہ حمدو ک کے مطابق ”سابقہ حکو مت نے دہشت گردی کی حمایت کی تھی اور سوڈانی عوام نے اس کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ان پابندیوں کی وجہ ہماری عوام شدید تکلیف میں ہیں۔ لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نکال دیں اور سوڈانی عوام کو سابقہ حکومت کے جرائم کی سزا دینا بند کریں“۔

    سوڈان کی نئی حکومت کا سعودی عرب نے کیا خیر مقدم

  • ٹی 20 سیریزکا آج  دوسرا ٹاکرا ، میچ کب شروع ہو گا جانیےتفصیل

    ٹی 20 سیریزکا آج دوسرا ٹاکرا ، میچ کب شروع ہو گا جانیےتفصیل

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹاکرا آج ہو گا، سری لنکا کو ایک میچ کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کو یہ میچ سیریز اپنےنام کرنے کےلیے ہر صورت جتنا ہوگا

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ شروع ہو گا۔

    پرانے کھلاڑیوں کو واپس لینے کے فیصلے کو بری طرح تنقیدکا نشانہ بنایاجارہاہے .قومی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، ٹیم میں واپسی کرنے والے عمراکمل اور احمد شہزاد پہلے میچ میں بری طرح فلاپ ہوئے اورکوئی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہےاس کے بعد سوشل میڈیا پر کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق پر کڑی تنقید کی جانے لگی۔

    ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33,033.32 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    واضح رہے کہ پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

    آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

  • مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی

    مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)لاہور مدرسہ سے بھاگے ہوئے بچوں کو بھلوال پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم بچے اسٹیشن چوک بھلوال میں موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا کہ آخر یہ بچے کون ہیں اور ان کے ورثاء کو کیسے تلاش کیا جائے ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس نے خود ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بچوں سے معلومات لینا شروع کردی اور ایک گھنٹے میں بچوں کے والدین اور گھروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ملنے والے بچوں میں محمد شعیب ولد مشتاق عمر 12 سال رہائشی غازی آباد جبکہ دوسرے بچے کا نام عبد العلیم ولد حبیب عمر 11 سال رہائشی چیچہ وطنی بتائی جاتی ہے دونوں بچے مدرسہ جامعہ مسجد محمدیہ غازی آباد کے طالب علم ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ وہ استاد کے تشدد سے تنگ آکر بھاگے ہیں ڈی ایس پی بھلوال کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بچوں کا بروقت پولیس تک پہنچ جانا خوش قسمتی تھی وگرنہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا تھا انہوں نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ بچوں سے اساتذہ والا تعلق قائم کریں اور تشدد سے گریز کریں تاکہ بچے دوران تعلیم بھاگنے سے بچ سکیں ڈی ایس پی بھلوال نے ایس ایچ او سٹی مامون اور ان کے سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایک گھنٹے میں ورثاء کی تلاش کو یقینی بنایا

  • گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

    گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے

    گجرات (طارق محمود سے ) نظام عدل پر مایوسی، انصاف کا متلاشی ناصر اعوان اپنے خاندان سمیت خودکشی کے لیے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود، تفصیلات کے مطابق گجرات کا ناصر اعوان اپنے بیوی بچوں سمیت گجرات کے فوارہ چوک کے قریب پانی والی بلند ٹینکی پر خودکشی کے لئے چڑھاچکا ہے ناصر اعوان کا کہنا ہے میں انصاف کے لیے پٹواری سے لے کر اعلی عدلیہ تک کے دروازہے کھٹکھٹا چکا ہوں لیکن افسوس کہ مجھے انصاف نہیں ملا، میں آج یہاں سے بیوی بچوں سمیت کود کر خودکشی کرنے والا ہوں، انہوں نے اپنا یہ پیغام سوشل میڈیا پر براہ راست شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچایا اس وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ناصر عوان کو اس کے بیوی بچوں سمیت نیچے اترنے پر رضامند کر لیا جائے۔

  • پاک سری لنکامیچ کے حوالے سے درخواست پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

    پاک سری لنکامیچ کے حوالے سے درخواست پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

    پاک سری لنکامیچ سے50سےزائدشاہراہ بند کیوں ،درخواست پر عدالت کا فیصلہ محفوظ
    پاک سری لنکامیچ سے50سےزائدشاہراہ بندہونےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوگئ بادی النظر میں عدالت کس طرح اس قسم کا حکم دےسکتی ہے .عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہاکہ سیکیورٹی کےمعاملات طےکرناحکومت کی پالیسی کا حصہ ہےلاہورہائی کورٹ نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا.اس سے قبل لاہور کی اتنی ساری 50 سے زائد شاہراہوں کی بندش کے خلاف عدالت میں‌ درخواست دی گئی تھی جس کی سماعت ہو گئی اور عدالت نے فیصلا محفوظ کر لیا.

    پاک سری لنکاسیریزکے تیسرا میچ پر سیکیورٹی کے کیسے انتظامات، اہم خبر

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  کی اضافی  رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلیے استعمال ہوگی.ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم دے گا.ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کےلیےاضافی فنڈنگ کی منظوری دے گئی ہے

    پاکستان کوایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔

    پاکستان کو 5 سال 10 ارب ڈالر قرض دیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان

  • سی ایس ایس امتحان اور اردو              ،    پروفیسر محمد سلیم ہاشمی کا بلاگ

    سی ایس ایس امتحان اور اردو ، پروفیسر محمد سلیم ہاشمی کا بلاگ

    سی ایس ایس امتحان اور اردو پروفیسر محمد سلیم ہاشمی

    سی ایس ایس امتحان 2015
    سی ایس ایس امتحان 2016
    سی ایس ایس امتحان 2017
    سی ایس ایس امتحان 2018
    سی ایس ایس امتحان 2019

    انگریزی کے جن نے ایک بار پھر ہزاروں پاکستانیوں کو شکست دے دی۔ وہ ڈاکٹر ہیں، انجینئر ہیں، اپنے مضمون میں ماسٹر ہیں یا آنرز ڈگری کے حامل ہیں، قابل ہیں، ذہین ہیں، اعزاز و کمالات کے حامل ییں۔ انہیں اس معیار کی انگریزی نہیں آتی جو سی ایس ایس پر مسلط بوڑھے آسیبوں کے معیار پر پورا اترتی ہے تو وہ ناکام ییں۔
    کوئی تماشے سا تماشا ہے، وہ زبان جو اس ملک کے کسی باسی کی زبان نہیں ہے وہ اس ملک کی انتظامیہ کو چلانے والوں کے لئے قابلیت کی شرط ٹھہری ہے۔ میرا سوال یہ کہ 72 سالوں سے یہ تماشا لگا ہوا ہے۔ ہر سال پاکستانی ذہن کے حامل نوجوانوں کو اس ملک کی انتظامیہ میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو انتظامیہ کا حصہ بنایا جاتا ہے جن کی واحد قابلیت ان بوڑھے آسیبوں کی مطلوبہ انگریزی جاننے کی صلاحیت ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان بوڑھے آسیبوں نے اپنی ساری مدت ملازمت میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے سوا کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے؟ ان میں کسی قسم کی کوئی قابلیت یا صلاحیت ہوتی تو ملک کا اور اس کے اداروں کا وہ حال ہوتا جو یے۔ اور اب ان بوڑھے آسیبوں نے اپنے ہی جیسے آسیب زدہ لوگوں کو اس ملک کی مزید بربادی کے لئے چن لیا یے۔
    یہ ملک اور اس ہر مسلط یہ بوڑھے اسیب، ان کے فرسودہ اور بے ہودہ خیالات اور ان کی احمقانہ و ظالمانہ سوچ کب تک اس ملک کا بیڑہ غرق کرتے رہیں گے۔ میرا ان نوجوانوں سے جو اس امتحان میں ناکام ہو گئے ہیں اور وہ نوجوان جو اگلے سال اس امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں کہنا ہے کہ وہ شہر شہر اس ظلم کے خلاف احتجاج کریں، عدالتوں کا رخ کریں اور وہاں پر سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کے لئے درخواستیں دائر کریں اور اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے ڈٹ جائیں۔
    یہ خیال کہ میں اگلے سال یہ امتحان انگریزی میں دے کر کامیاب ہو جاؤں گا خام خیالی کے سوا کچھ نہیں۔

    ارباب حکومت

    حضور انگریزی کی بربادی کا مظاہرہ ہم پرسوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ایک بل (قادیانی ترمیم 2017) کو پیش کرنے پر اس زبان نے ساری قوم کو جس طرح تگنی کا ناچ نچایا وہ سب کے سامنے ہے۔ یہ ناچ ساری قوم ہر شعبے میں ناچ رہی ہے، برباد ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا واحد علاج اس زبان کی اس ملک سے مکمل بے دخلی ہے، جی ہاں مکمل بے دخلی ہر شعبے سے مکمل بے دخلی۔ اس کے علاوہ آپ یا کوئی اور جو مرضی کہتا رہے، کرتا رہے وہ ہماری بربادی کے عمل کو آگے تو بڑھا سکتا ہے کم یا ختم نہیں کر سکتا۔ اگلے سال سے سی ایس ایس کا امتحان مکمل طور پر اردو میں لینے کا فیصلہ الفور اعلان کیا جائے, ہمارا مطالبہ ہے واضح اور دو ٹوک مطالبہ
    پاکستان میں ہر شعبہ زندگی میں ہر سطح پر اردو کے مکمل نفاذ اور انگریزی کی کلی طور پر بے دخلی تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
    پاکستان کی حیات انگریزی سے نجات
    اس ملک کی خوشحالی اردو کی بحالی

    پروفیسر محمد سلیم ہاشمی
    اشتراک:
    فآ طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک