سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ڈینگی وائرس سے آگاہی بارے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج سٹاف سمیت طالبات کی کثیرتعداد شریک ہوئی پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میڈم صباح تبسم نے ڈینگی وائرس سے بچاو بارے اختیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں اور تمام جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں لان میں لگے پودوں اور گملوں میں پانی نہ رکھیں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں گھروں اور دفاتر میںکھڑکیوں کو بند رکھیں۔ سیمینار سے دیگر سٹاف ممبران نے بھی ڈینگی سے بچاو بارے بریفنگ دی بعد ازاں پرنسپل کالج کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔
Author: +9251
-

سرگودہا یونیورسٹی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کیلئے سرگودھا یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباء و طالبات نے ریلی نکالی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیروں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ طلبہ نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈز لہرائے، کشمیر کی آزادی کیلئے باآواز بلند نعرے لگائے اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسلام ہمیں اخوت و انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ بحیثیت انسان اور مسلمان یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کی آواز بنیں اور ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں۔ شرکاء نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانا ہے اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز کرانی ہے۔ طلباء نے یہ پیغام دیا کہ وہ کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے۔ ہر پاکستانی کا دل آزادی کے متلاشی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ پکارتا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی کشمیریوں سے نہیں چھین سکتا۔
-

سرگودہا یونیورسٹی میں چائینیز لینگویج ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چائنیز لینگوئج ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ٹریننگ پروگرام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز (PICS) کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ابتدائی طور پر 6 شعبہ جات کے منتخب طلبہ کو چینی زبان سکھائی جائے گی اور چینی زبان سکھانے کے لئے 2 چینی اساتذہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہیڈ کوارٹر سے سرگودھا یونیورسٹی آئے ہیں جنہوں نے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس کا دورانیہ 6 ماہ کا ہوگا۔ چینی زبان سکھانے کے عمل کو موثر بنانے کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائینہ اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک تعارفی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس سے پاکستان میں چینی زبان کی ماہر وانگ سوچنگ (سیلینہ وانگ) نے خطاب کیا ،اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ چینی زبان اتنی مشکل نہیں جتنا اس کا تاثر ملتا ہے۔ دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زائد لوگ چینی زبان بولتے ہیں اور 21ویں صدی میں پوری دنیا کے 21 فیصد لوگ چینی زبان سے واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چینی زبان تصویری، صوتی اور ان دونوں کا مرکب ہے جبکہ چین کے اندر مختلف انداز سے چینی زبان بولی جاتی ہے اور ایک محتاط انداز کے مطابق چینی زبان تین ہزار سال سے زائد پرانی ہے ۔اس موقع پر چینی ماہر زبان نے طلبہ کو چینی زبان کے بنیادی الفاظ سے بھی آگاہ کیا اور ان کی تربیت کی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ابتدائی طور پر یونیورسٹی کے 6 شعبہ جات سے طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے بعدازاں دیگر شعبوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا اور یہاں طلبہ کو چینی زبان سے واقفیت سے بھرپور مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین 2030 ءمیں دنیا کی نمبرون معیشت بن جائیگی جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت 70 سے زائد ممالک کو منسلک کیا گیا ہے جس میں سی پیک بھی شامل ہے اور اس سے روزگار اور تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے، اس طرح ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ دنیا کی ابھرتی قوت ہمارا ہمسایہ ہے ۔انہوںنے بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی میں جلد ہی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی جلد متوقع ہے جس سے یہاں چینی ماہرین کی آمدورفت میں اضافہ ہو گا جبکہ چینی زرعی ماہرین پہلے ہی سرگودھا کی زراعت میں اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جس سے سرگودھا اور اس کے گردونواح میں ترقی کا نیا عمل شروع ہو گا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہماری کمیونیکیشن بہتر ہونی چاہےے اور اس مقصد کے لئے چینی زبان کے کورسزز کا آغاز کیا گیا ہے۔
-

نہر کا پل گرنے سے کیا نقصان ہوا؟ اہم خبر آ گئی
بھارتی ریاست گجرات کے جوناگڑھ کے قریب موسلادھار بارش کی وجہ سے ملانکا گاوں کے قریب نہر کا پل گرنے کے نتیجے میں چار کاریں اس میں گر گئیں۔ یہ حادثہ جوناگڑھ کے قریب منڈیرڈا۔ساسان روٹ پر ملانکا گاوں میں پیش آیا۔ حادثے میں چار کاریں نہر میں گر گئیں۔
بھارت، زبردست بس حادثہ، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی
بھارتی میڈیا نے مقامی آبادی کے حوالے سے بتایا کہ پل پر گاڑیاں چل رہی تھیں کہ اچانک ہی پل زمین بوس ہوگیا۔ اس حادثے میں کچھ افراد پھنس گئے ہیں، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق 11 افراد اس حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم باوثوق ذرائع سے ان اطلاعات کے تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
بھارت:ہماچل پردیش بس حادثہ 18 افراد ہلاک 30 زخمی بس گہری کھائی میں جاگری
-

بغداد جل رہا ، تشدد آمیزاحتجاج کی وجہ سے مزید ہلاکتیں
عراق میں جاری تشدد آمیزاحتجاج کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ہوگئی ہیں
بغداد کے مشرق میں واقع صدر شہر میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے دوران 8 افراد ہلاک جبکہ 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے’رائیٹرز’ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کے روز الصدر شہر میں پولیس اور مظاہرین کےمابین ہونے والے خون ریز تصادم میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج مزید خون ریز ہو گیا اور اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے .عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ پانچ روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد کم سے کم ایک سو ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے دارالحکومت بغداد میں نافذ کرفیو میں نرمی کردی ہے۔
عراقی پارلیمان کے انسانی حقوق کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں منگل سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ترانوے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ -

بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئرکیسے ختم ہوا فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بتادیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد کے فاسٹ باؤلرکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے دعویٰ کہا ہے کہ بھارتی اوپنر بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئر ان کی وجہ سے ختم ہوا ہے اور گوتم گھمبیر مجھ سے ڈرتے تھے.
نجی ٹی وی دیئے گئے انٹرویو میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے دعویٰ کہا ہے کہ بھارتی اوپنر بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئر ان کی وجہ سے ختم ہوا ہے اور گوتم گھمبیر مجھ سے ڈرتے تھے.
ان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ گھمبیر میری گیند بازی سے گھبراتے تھے اور انہوں نے کبھی میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا۔سرفراز احمد بھی عمرا کمل اور احمد شہزاد کی پرفارمنس پر بول پڑے
محمد عرفان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بیشتر کھلاڑی میرے طویل قد کی وج سے مجھے کھیلنے سے مشکل کا شکار تھے.عرفان کا کہنا تھا کہ سیریز کےدوران اس نے اسے 4 مرتبہ آوٹ کیا تھا.اور اس کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آ سکے. -

سرفراز احمد بھی عمرا کمل اور احمد شہزاد کی پرفارمنس پر بول پڑے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کیلئے اپنی پھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو میرا بھر پور تعاون حاصل ہے۔
ان کی کارکرگی نا دکھانے پر پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ جلد اپنی فارم بحال کر لیں گے. انہوں نے لمبے عرصے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کھیلی ہے.اس سلسلے میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کہ پہلے میچ میںکارکردگی نہ دکھانے پر پریشانی نہیںہونے چاہیے .
واضحرہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میںدونوںسنئر کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے.ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام
-

بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے، عمران عباس
لاہور :بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکارعمران عباس کا کہنا ہے کہ وہ ابدی زندگی پانے کے خواہشمند ہیں۔عمران عباس کہتے ہیں کہ زندگی وہی ہے جو ہمیشہ کی ہے، اللہ آخرت بہتر فرمادیں بس یہی کافی ہے
ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج
ذرائع کےمطابق پاکستان کے منجھے ہوئے اور ببض شناس اداکارعمران عباس نے ایک انٹریومیں بڑی منجھی ہوئی اور فکر آخرت سے متعلق گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا ، عمران عباس نے کہا کہ جب سے ان کی بڑی بہن کی وفات ہوئی ہے ان کا زندگی سے اعتبار اٹھ گیا ہے، انہیں لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اس لیے ہم بے وقت اور بے معنی چیزوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیں تو بہتر ہے۔
مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں پستول
عمران عباس اپنی بہن کی وفات سے متعلق بات کرت ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہاکہ وہ اب زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی نہیں کرتے۔عمران عباس نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ شعبہ اداکاری میں آنے کی وجہ پیسہ کمانا تھا، مگر اس شعبے میں آ کر اُن کی ذاتی ذندگی بہت متاثر ہوئی ہے۔عمران عباس نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا کی زندگی کی کیا حیثیت جس کو بقا ہی نہیں ، بس اب تو اخروی زندگی کی فکر لگی رہتی ہے
تدبیریںناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق
-

ایسی صورتحال جسے دیکھ کر ہر شہری کا دل خون کے آنسو رونے لگا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) گلی نمبر 1عادل پارک سرگودہا میں لواحقین جنازہ گٹر کے گندے پانی سے گزر کر لے جا رہے ہیں ،پچھلے کئی ہفتوں سے سیوریج کا نظام متاثر ہے جس سے پوری گلی میں گندا پانی کھڑا ہے اور یہ صرف ایک گلی نہیں شہر کی کئی ایسی گلیاں ہیں جہاں گندے پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں ، موجودہ انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں وزیر اعظم کے سیٹیزن پورٹل پر سب سے زیادہ شکایات سرگودہا کے حوالے سے ہیں جو اعدادو شمار کے مطابق 500 سے تجاوز کر چکی ہیں اس کے باوجود کوئی اصطلاحاتی عمل نہیں وزیر اعظم پاکستان کا اپنا ڈویثن اور علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو ان سے بے تحاشہ امیدیں وابستہ ہیں تاہم دورہ جات کے باوجود ابھی تک کوئی اہم اعلان نہیں کیا گیا
-

ساہیوال سول سوسائٹی ڈاکٹرز اور انتظامیہ کے خلاف سراپا اجتجاج
سرگودہا،ساہیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ساھیوال کے ہسپتالوں میں بنیادی ضرورتِ ھیلتھ کی عدم دستیابی اور ڈی ایچ کیو میں جاری انتظامیہ،ڈاکٹرز ذاتی کشمکش کے خلاف سٹی پریس کلب®ساھیوال و دیگر تنظیموں کے زیراہتمام شہر کےمختلف مقامات پر مختصر احتجاج کیا گیا،احتجاج میں صدر،سٹی پریس کلب (حاجی وقار یعقوب) سینئر نائب صدر،سٹی پریس کلب (میاں وقاص چوھدری) سمیت مختلف تنظیموں کے اھم نمائندگان نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ساھیوال کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں بڑے پہمانے پر پورے شہر میں ھیلتھ کی بہتری کے لیے احتجاج شروع کرنے و تمام تنظیموں کی باہم مشاورت سے احتجاجی تاریخ سامنے لانے کا اعلان کیا گیا،
احتجاجی پلے کارڈز پر یہ جملےدرج تھےحکومت ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی بند کروائے،
پرنسپل میڈیکل کالج کو ضلع بدر کیا جائے،
ڈی ایچ کیو میں مریضوں کی اموات کا ذمہ دار کون؟(معاون آرگنائزیشنز)
ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل®،
سٹی پریس کلب®ساھیوال،
ینگ لائرز فورم(قائد اعظم)
تاجر کمیونٹی ساھیوال
یوتھ سٹوڈنٹ سوسائٹی،
اعطاف یوتھ سوسائٹی ساھیوال،
لیبر الائنس ساھیوال،
اتحاد یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن،
مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن ساھیوال
