Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی وزیر خارجہ نے کی دو ملکوں پر سخت تنقید

    امریکی وزیر خارجہ نے کی دو ملکوں پر سخت تنقید

    امریکی وزیر خارجہ نے کی دو ملکوں پر سخت تنقید
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بارپھر ایران پر الزام لگاتےہوئے تہران تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے
    پومپیو نے ہفتے کے روز یونان کے دورے کے دوران ایتھنز میں کہا ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس بلقان کے علاقےمیں دخل اندازی کو ہوادے کر دوسرےممالک کی خود مختاری کوڈسٹرب کر رہاہے .

    امریکا کے اتحادی ایران پر مزید دباؤ ڈالیں: مائیک پومپیو


    مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ایران کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کے آزادانہ سفر پابندی کے لیے دی گئی مہلت عن قریب ختم ہوجائے گی۔ اس لیے ہم اپنے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالیں تاکہ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    اگر ضرورت پڑی تو تہران جانے کے لیے تیار ہیں.امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

  • تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان کردیا

    تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان کردیا

    اسلام آباد:تمام پشین گوئیاں ، شکوک وشبہات دم توڑ گئے ، افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان کردیا ، اور کیا کیا ہوئی بات وہ بھی بتا دی ، اطلاعات کےمطابق ملاعبدالغنی برادر کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے سرکاری دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    افغان طالبان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی پالیسی کے تحت دوستانہ تعلقات کی کوشش کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً نمائندے مختلف ممالک کے دورے پر جاتے ہیں، پاکستان کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔

    دورہ پاکستان کے متلعق اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امن و امان اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور افغان تاجروں کو سہولیات کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    افغان طالبان نے اعلامیے میں مزید کہا کہ ترجمان افغان وزارت خارجہ صبغت اللہ احمدی نے ِاس دورے کا خیرمقدم کیا لیکن افغان ایوان صدر نے فوراً اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے لہٰذا متضاد بیانات سے ظاہر ہے کابل انتظامیہ کے اندر کتنا گہرا اختلاف موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہےکہ کابل انتظامیہ مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے، سب سے پہلے امریکیوں کے ساتھ اس معاملے کو حل کریں گے، پھر مختلف افغان حلقوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

  • مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک پکڑے گئے ، فوڈ اتھارٹی نے ان کو کیوں‌تلف کیا ، بہت بڑی وجہ سامنے آگئی

    مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک پکڑے گئے ، فوڈ اتھارٹی نے ان کو کیوں‌تلف کیا ، بہت بڑی وجہ سامنے آگئی

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تمام پروڈکٹس کو ختم کرنے اور دوبارہ نہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے، ہرروز فوڈ اتھارٹی ایسے کارنامے انجام دے کر شہریوں کو مضر صحت اشیاء سے بچانے کی کوشش کررہی ہے، ایسے ہی اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیئے، سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط کیا گیا تھا۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء سے بھرے چھ ٹرک سامان کو تلف کردیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں17ہزار300 کلو فیل شدہ برانڈز کے مصالحہ جات، 11ہزار400کلو ساسز اور کیچپ تلف کی گئی۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    فوڈ اتھارٹی ذرائع کےمطابق ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی پالیسی کے تحت تمام سامان ڈمپنگ سائٹ لے جا کر تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام جاری رکھیں گے۔عوام تک خالص اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

  • گٹکے پر پابندی:سندھ اسمبلی میں بل پیش ، یہ بل کس نے پیش کیا خبر نے حیران کردیا

    گٹکے پر پابندی:سندھ اسمبلی میں بل پیش ، یہ بل کس نے پیش کیا خبر نے حیران کردیا

    کراچی: کراچی میں بالخصوص اور پورے سندھ میںبالعموم گٹکے کے استعمال سے جس قدر نقصانات ہورہے ہیں اس کے نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا ہے ، بل میں‌ گٹکے کے استعمال، بنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    ذرائع کے مطابق سندھ میں گٹکا بنانے اور کھانے والے ہوجائیں اب ہوشیار ۔ گٹکے کے استعمال، بنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ بل کے مطابق گٹکا کھانے والا کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 6سال کیلئے جیل جائے گا۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    یہ بھی یاد رہے کہ اس اقدام پر اپوزیشن نے بل کا خیر مقد م کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اب تک سے گفتگو میں کہاکہ گٹکےکی لعنت کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں۔فکشنل لیگ کی رہنما نصرت صحر عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ واسیوں کے دل جیت لیے۔گٹکے پرپابندی کے بل پر زبردست عوامی

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

  • مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری ، عالمی برادری بے حس ، مگر کب تک؟

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری ، عالمی برادری بے حس ، مگر کب تک؟

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری ، عالمی برادری بے حس ، مگر کب تک؟ اطلاعات کےمطابق آج مقبوضہ وادی میں کرفیو کا64 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    دوسری طرف کشمیریوں کی آہ وبکا اور ظلم وتشدد سے بھرپور ایک ایک لمحہ سننے اور جاننے کے باوجود عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔یہ بھی یاد رہےکہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 6 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نےکم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو دو ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث ایک اور نوجوان شہید ہو گیا، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے

  • ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جانیئے

    ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جانیئے

    پشاور:ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ مقبول لیڈر ہیں‌، اجمل وزیر نے قبائلی علاقوں‌کی عوام کے مسائل کو سننے کے لیے قبائلی علاقوں جو طریقہ اختیار کیا وہ بہت کارگر ثابت ہورہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع نے آج جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی سمیت دیگر علاقوں‌کا دورہ کیا ، دورے کے دوران اجمل وزیر نے جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی میں کھلی کچہری کا اہتمام جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی لوگوں نے اجمل وزیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا مسائل کے فوری حل کیلئے اجمل خان وزیر نے ہدایات جاری کر دیے۔

    یاد رہےکہ اجمل وزیر قبائلی علاقوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے شروع دن سے ہی بڑے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے قبائلی عوام بھی اجمل وزیر کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

  • تاریخ خود کو دہراتی ہے :7-اکتوبر1958 اسکندر مرزا نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا،پھر ملک میں کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے

    تاریخ خود کو دہراتی ہے :7-اکتوبر1958 اسکندر مرزا نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا،پھر ملک میں کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے

    لاہور :تاریخ کی تاریخ کی زبانی:7-اکتوبر1958 اسکندر مرزا نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا،پھر ملک میں کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے ، تاریخی حقائق کے مطابق آج کے دن 7 اکتوبر 1958ء کو پاکستان میں پہلا ملک گیر مارشل لاء نافذ ہوا۔ یہ مارشل لاء صدر اسکندر مرزا نے نافذ کیا تھا اور بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد ایوب خان ملک کے پہلے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر مقرر ہوئے تھے۔

    یہ بات بڑی قابل غور ہےکہ اکتوبر 1958ء تک ملک کے سیاسی حالات بد سے بدترین تک پہنچ چکے تھے۔ مرکز میں وزارتیں ٹوٹنا روز کا معمول بن چکا تھا۔مغربی پاکستان میں ایک سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر خان صاحب اور مشرقی پاکستان میں اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ‘شاہد علی اسمبلی کے ارکان کے ہاتھوں قتل ہوچکے تھے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    تاریخی کے چھپے گوشوں کے مطابق اس وقت کے لمحات کو متعلق صابق صدر ایوب خان کہتے ہیں‌کہ بقول ایوب خان ’’وہ لمحہ جس کا مدت سے انتظار تھا، آخر کار آن پہنچا تھا اور اب ’’ذمہ داری‘‘ سے جان چرانا ممکن نہیں رہا تھا۔‘‘7 اکتوبر 1958ء کو صدر اسکندر مرزا نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو توڑنے‘ آئین کو منسوخ کرنے اور ملک میں مارشل لا نافذ کرکے ایوب خان کو اس کا منتظم اعلیٰ مقرر کرنے کا اعلان کردیا تاہم ملک کی صدارت بدستور اسکندر مرزا ہی کے پاس رہی۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    مگر ایوب خان مزید اختیارات چاہتے تھے چنانچہ 24 اکتوبر 1958ء کو انہیں ملک کا وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ ایوب خان نے اسی دن اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھایا اور نئی کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اس کابینہ میں جنرل ایوب خان کے علاوہ تین فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل اعظم خان‘ لیفٹیننٹ جنرل واجد علی برکی اور لیفٹیننٹ جنرل کے ایم شیخ اور آٹھ سویلین وزرأ منظور قادر‘ ایف ایم خان‘ حبیب الرحمان‘ ابوالقاسم‘ حفیظ الرحمن‘ محمد شعیب‘ مولوی محمد ابراہیم اور ذوالفقار علی بھٹو شامل تھے۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    مگر ایوب خان اور اسکندر مرزا کے درمیان حائل خلیج مزید وسیع ہوتی گئی۔ تین دن بعد 27 اکتوبر 1958ء کو صبح کے وقت ایوب خان کی کابینہ نے اپنے عہدوں کے حلف اٹھائے اور اسی دن رات دس بجے ایوب خان کی ایما پر تین فوجی جرنیلوں واجد علی برکی‘ اعظم خان اور کے ایم شیخ نے بندوق کے زور پراسکندر مرزا سے ان کے استعفے پر دستخط کروالیے۔ ملک میں طاقت کے تمام منابع جنرل ایوب خان کے اختیار میں آچکے تھے۔

  • 7- اکتوبر 1998 کا دن ، سابق صدر پرویز مشرف کی اڑان کا دن ، پھر اس کے بعد کیا ہوا ، جانیئے اس تاریخی رپورٹ میں‌

    7- اکتوبر 1998 کا دن ، سابق صدر پرویز مشرف کی اڑان کا دن ، پھر اس کے بعد کیا ہوا ، جانیئے اس تاریخی رپورٹ میں‌

    لاہور:پاکستان میں 7 اکتوبر کا دن ملک میں سیاسی حوالے سے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، 7 اکتوبر 1958 کو سکندر مرزا نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تو دوسری طرف نواز شریف نے 7 – اکتوبر کو سابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کو پاک فوج کا سربراہ مقرر کرکے ایک نئی سیاسی تاریخ کی بنیاد رکھ دی

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    یہ بات قابل غور ہےکہ جنرل جہانگیر کرامت کی سبک دوشی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے منگلا کور کے کمانڈر پرویز مشرف کو دو جرنیلوں اوپر لیفٹٹنٹ جنرل علی قلی خان اور خالد نواز خان پر سپر سیڈ کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    جنرل پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ اور انھوں نے 1965 اور 1971 دونوں جنگوں میں شرکت کی تھی۔صدر پرویز مشرف نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی شرانگیزی اور حرم میں فتنہ پرور شرپسندوں کو کچلنے والی پاکستانی کمانڈوز کی کمان بھی کی تھی

    جس وقت جنرل پریز مشرف پاکستان کی بری فوج کے سربراہ بنے اس وقت وہ ایک گمنام سےکور کمانڈر تھے مگر جلد ہی وہ اخبارات کی سرخیوں میں نمایاں ہونے لگے۔ 1999 میں جب بھارتی وزیر اعظم واجپائی لاہور آئے تو جنرل پرویز مشرف نے انہیں سلامی دینے سے انکار کردیا۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

     

    مئی 1999 میں ان کی قیادت میں پاک فوج نے کارگل کی چوٹیوں پر مہم آزمائی کی اور سیاچن گلیشئیر پر متعین بھرتی افواج کی رسد کا راستہ منقطع کردیا۔ امریکا نے کھل کر بھارت کا ساتھ دیا اور اس کے دباؤ پر پاکستان کو کارگل کی چوٹیاں خالی کرنی پڑیں۔ یہیں سے نواز شریف اور پرویز مشرف میں بد اعتمادی کا بیج پروان چڑھنے لگا۔

    جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ تیار کیا مگر اس سے قبل نواز شریف نے جنرل کو ان کے برطرف کرکے ھنرل ضیا الدین کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ۔ اس وقت جنرل پرویز مشرف غیر ملکی دورے سے وطن واپس آرہے تھے، ان کے نائیبین نے فوری کارروائی کرکے پرویز مشرف کے طیارے کو پاکستان میں اترنے کو یقینی بنایا اور اسی دوران نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا

  • عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے : اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا

    عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے : اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا

    نیویارک :عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، عراق میں بڑھنے والے تشدد اور اٹھنے والے فتنے سے اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا،UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں جاری مظاہروں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    اقوام متحدہ کے عراق تعاون مشنUNAMI نے عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی کی اپیل کی ہے۔بیان میں جینی نے مظاہروں میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ "رپورٹوں کے مطابق 5 دن سے جاری مظاہروں میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس تشدد کا بند ہونا ضروری ہے”۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں سے حساب پوچھا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ عراق میں کرپشن، بیروزگاری اور ناکافی سول سروسز کی وجہ سے یکم اکتوبر سے مظاہروں کا آغاز کیا گیا جو ابھی تک جاری ہیں۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

  • حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا، کیا ہے یہ اہم ترین سمجھوتہ خبر آگئی

    حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا، کیا ہے یہ اہم ترین سمجھوتہ خبر آگئی

    نئی دہلی : بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس میں روہنگیا مسلمانوں کو پورے ملک میں بکھرنے کی بجائے ایک جگہ محدود کرکے ان کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنا چاہتے ہیں‌، اسی سلسلے میں حسینہ واجد نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مودی سے ملاقات کی۔

    اطلاعات کے مطابق اسی تناظر کی روشنی میں روہینگیا مسلمانوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان کی بحفاظت اپنے ملک واپسی کے لئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے بنگلہ دیش کی سرحدوں میں واقع مہاجر کیمپوں میں مقیم روہینگیا مسلمانوں کو اضافی انسانی امداد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں میانمار کے علاقے رخائن کی سلامتی اور سوشو۔اکانومک شرائط کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں روہینگیا مہاجرین کی محفوظ شکل میں ملک واپسی کے موضوع پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    دونوں رہنماوں کے درمیان تجارت، توانائی اور رسل و رسائل کے موضوعات پر بھی متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مودی نے اس موقع پر حسینہ واجد سے کشمیر کے مسئلہ پر حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور دونوں ملکوں‌کےتعلقات کو مزید اسی نہیج پر آگے لے جانے کا عزم بھی کیا

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…