Baaghi TV

Author: +9251

  • قابض اسرائیلی فوج کافلسطینی شہری پر تشدد، گرفتاری

    قابض اسرائیلی فوج کافلسطینی شہری پر تشدد، گرفتاری

    قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر الخلیل میں فلسطینی شہری محمد الجمال کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اسے بری طرح زدوکوب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی طبی عملے کو اسے طبی امداد مہیا کرنے سے روکا۔

    اسرائیلی فوج نے 46فلسطینی شہری گرفتار کر لیے

    قابض فوج نے ایمبولینس آفیسر پر بھی تشدد کیا اور اور طبی عملے کو زبردستی گھر سے نکال دیا۔

    زخمی ایمبولینس آفیسر عید ابو منشار کے مطابق الجمال کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

    یاد رہے کہ قبل ازیں ایک واقعہ میں قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے کم ازکم 46 فلسطینی شہری گرفتار کر لیے۔

    صہیونی فوج نے فلسطینی وزیر کو گرفتار کر لیا

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم میں شویکہ قصبے کے قریب جھڑپوں میں ملوث 32 فلسطینیوں کو گرفتار اور متعدد گاڑیاں قبضے میں کر لیں۔

  • عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    عراق میں جاری فسادات کے نتیجے میں 100شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ 4000کے قریب زخمی ہیں۔

    عراق میں خون ریز اور پر تشدد مظاہرے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں‌، آخر وجہ کیا؟

    الجزیرہ کے مطابق عراق میں احتجاجی مظاہرے اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ہزاروں نوجوان بدعنوانی ، بیروزگاری اور ناقص حکومتی کارکردگی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے کر رہے ہیں۔

    عراقی پولیس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن ، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ جس سے 100کے قریب مظاہرین جاں بحق جبکہ 4000زخمی ہوگئے ہیں۔

    عراق، گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے

    واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی کی ایک سالہ حکومت کے لئے یہ مظاہرے بہت بڑا چیلنج ہیں۔ مظاہروں سے بچنے کے لیے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں کرفیو نافذ کیا گیاہے تاکہ مظاہرین کو کو اکھٹا ہونے سے جاسکے۔

    عراق میں ہلاکتوں کا سلسلہ مزید بڑھ گیا

  • بھارت، مسلمان رکن پارلیمنٹ کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

    بھارت، مسلمان رکن پارلیمنٹ کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

    بھارتی ریاست اترپردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے مسلمان ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی 8مقدمات میں پیشگی ضمانت کی درخواست خارج ہو گئی ہے

    بھارت: سماج وادی پارٹی رہنما اعظم خان کے بیٹے رکن اسمبلی عبد اللہ اعظم گرفتار

    سرکاری وکیل کے مطابق یتیم خانہ کے کیسوں میں پیشگی ضمانت کیلئے 8 درخواستیں داخل کی گئی تھیں جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ نوابی دور میں غریبوں کو رہنے سہنے کیلئے یتیم خانہ میں جگہ دی گئی تھی۔ سماجوادی پارٹی نے حکومت میں آ کر اس جگہ کو زبردستی خالی کرایا ، لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی اور ان کے سامان لوٹ لئے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم خان کی پیشگی ضمانت کی تمام درخواستیں خارج کردیں۔

    بھارتی مسلم رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے خلاف بھینس چوری کرنے کا مقدمہ درج

    واضح رہے کہ کہ شہر کوتوالی اور تھانہ عظیم نگر میں اعظم خان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کے معاملات میں 9 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اعظم خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئےرامپور کی اے ڈی جی عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

  • ڈان کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات انتقال کر گئے

    ڈان کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات انتقال کر گئے

    لاہور:ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات کراچی میں انتقال کرگئے۔بزرگ صحافی ابوالحسنات کو نارتھ ناظم آباد میں نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا۔

    ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے اور اس دوران انہوں نے بحیثیت سٹی ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹوریل ایڈوائزر رہے۔انہیں صحافت میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ڈان سے کنارہ کشی کے بعد 2011 میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے آخری دم تک ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ کے طور کام خدمات انجام دیں۔

    ابوالحسنات نے 1973 میں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ، فلسفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری حاصل کی۔ان کے والد ابوالخیر بھی صحافت سے وابستہ تھے۔

  • کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے ، صوبائی وزیر کھیل تیمور خان

    کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے ، صوبائی وزیر کھیل تیمور خان

    لاہور: صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے اعلیٰ سطح کے انتظامات کئے گئے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک شٹل سروس کی گاڑیاں دستیاب رہیں،
    پارکنگ کیلئے وسیع انتظامات کئے گئے، قذافی سٹیڈیم جانے کے لئے شائقین کرکٹ کے لئے جگہ جگہ بینر اور بورڈ لگا کر ان کی رہنمائی کی گئی جن کی مدد سے شائقین آسانی قذافی سٹیڈیم میں داخل ہوئے۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں صفائی کا بھی بہترین انتظام کیا گیا، سپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت پنجاب کے دیگر اداروں کا عملہ شائقین کرکٹ کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،تین میچزکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز سے عوام میچز کے ساتھ ساتھ سہولتوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر، صنعتی شعبہ کے حوالہ سے اہم رپورٹ آ گئی

    مقبوضہ کشمیر، صنعتی شعبہ کے حوالہ سے اہم رپورٹ آ گئی

    مودی حکومت کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح صنعتی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    سیمنٹ فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبہ سے منسلک افراد کے مطابق کرفیوکی وجہ سے کشمیر کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور صنعتی کارخانوں سے منسلک لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہورہا ہے۔موجودہ حالات کی وجہ سے صنعتی شعبے کی کمرٹوٹ گئی ہے۔

    صنعتی افراد کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کرفیوسے کارخانوں میںاشیاءکی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ دکانوں و کاروباری اداروں کے مسلسل بند رہنے سے بازاروں میںبھی ڈیمانڈ اور سپلائی کا توازن شدید متاثر ہوا ہے۔

    ریلوے کو دو کروڑ کا نقصان، اہم رپورٹ آ گئی

    صنعتی افرادنے مزید کہا کہ کرفیو کا براہ راست اثر چھوٹے بڑے کارخانوں پرہو رہا ہے اور کشمیر میں واقع اکثر صنعتی کارخانوں میں بھی کام کاج ٹھپ ہو چکا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،صحافیوں نے کیا مطالبہ کیا، اہم خبر آ گئی

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی وجہ سے مقامی سیمنٹ فیکٹریاںبھی بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے ان میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں قائم تقریباً 15 سیمنٹ فیکٹریوں میں عملہ مقبوضہ وادی سے باہر کے ملازموں پر مشتمل تھا۔ اگست کے پہلے ہفتے میں ایک ایک کرکے سب چلے گئے جس سے یہ فیکٹریاں بندہو گئیں۔

  • بھارت، 2020 میں کتنے مسلمان حج کے لیے جائیں گے، خبر آ گئی

    بھارت، 2020 میں کتنے مسلمان حج کے لیے جائیں گے، خبر آ گئی

    آل انڈیا حج کمیٹی کے نائب چیئرمین جینا نبی نے کہا ہے کہ 2020 میںحج کے سفر کے لیے بھارت سے تقریباً دولاکھ عازمین حج سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

    آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

    جینا نبی نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر حکومت سے درخواست کی کہ بھارت سے حج کے سفر پر جانے والوں کے کوٹے میں اضافے کیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس نمائش میں ملک بھر سے ٹریویل ایجنٹ شریک ہیں اور عازمین حج کو نمائش سے حج کے متعلقہ تمام معلومات دستیاب ہوسکتی ہیں۔

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    بھارت میں تقریباً 19کروڑ مسلمان آباد ہیں اور ہر سال تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مسلمان حج کرنے جبکہ چھ لاکھ لوگ عمرہ کرنے جاتے ہیں۔

    مکہ مکرمہ:101سالہ بھارتی خاتون حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی

  • محمد حسنین نے اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف کر دکھایا

    محمد حسنین نے اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف کر دکھایا

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ تیز ترین بولر محمد حسنین نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے محمد حسنین ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے 9 ویں جبکہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ محمد حسنین نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف لاہور میں جاری تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا۔
    اس سے قبل پاکستان کے فہیم اشرف نے 2017ء میں شیخ زید سٹیڈیم میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ سری لنکا کے مالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے اورم اور ٹم ساوتھی، سری لنکا کے تسیرا پریرا اور افغانستان کے راشد خان نے بھی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

  • آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ سے قبل 13 اکتوبر کو فلیگ مارچ کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں 13 اکتوبر کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر جمعیت علماء اسلام کے سیکورٹی دستے انصار الاسلام کا فلیگ مارچ ہو گا

    جمعیت علماء اسلام کے ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ میں 15 ہزار رضا کار شریک ہوں گے،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ میں انصار الاسلام کے ایک لاکھ رضاکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے جو مارچ میں قیادت اور شرکاء کی حفاظت کریں گے.

    جمیعت العلماءاسلام سندھ کے زرائع کےمطابق سندھ سے کم ازکم تین لاکھ افراد آ زادی مارچ میں شرکت کرینگے۔ پچاس ہزار باوردی انصارالاسلام کےرضاکار حفاظتی خدمات سرانجام دینگے۔ دوہزارسوشل میڈیا کارکنان تیارہیں۔جومیڈیا بلیک آؤٹ کی صورت میں عوام تک خبریں پہنچائیں گے

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

  • کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی

    کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی

    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر لاہوریوں کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی، شائقین کرکٹ سخت سکیورٹی کے باوجود اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئے، سٹیڈیم کے اندر اور باہر قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، خواتین، نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے نظر آئے، مہمان ٹیم کی سپورٹ کیلئے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم پہنچی۔ شائقین کرکٹ اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لئے سٹیڈیم آئے۔ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعر ے لگاتے رہے جبکہ کئی منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کی سپورٹ کے لئے ان کے حق میں بھی بھرپور نعرے لگائے گئے۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طویل قطاریں لگی رہیں اور اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔

    کئی مقامات پر نوجوانوں نے پہلے داخلے کی کوشش میں قطاریں توڑ دیں اور دھکم پیل کی تاہم موقع پر موجود سکیورٹی نے حالات کو قابو کر لیا۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی جانب سے میچ کی سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ٹیموں کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد کے روٹ کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی جبکہ میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کے اوپر اور اطراف کی آبادیوں کی فضائی نگرانی جاری رہی