Baaghi TV

Author: +9251

  • مخالفین نہیں‌ اپنے ہی وزیراعظم کی کشتی ڈبو رہے ہیں ، ایماندار وزیراعظم کو6 چیزیں نقصان پہنچا رہی ہیں ، معروف اینکر کا دعویٰ

    مخالفین نہیں‌ اپنے ہی وزیراعظم کی کشتی ڈبو رہے ہیں ، ایماندار وزیراعظم کو6 چیزیں نقصان پہنچا رہی ہیں ، معروف اینکر کا دعویٰ

    لاہور: مخالفین نہیں‌ اپنے ہی وزیراعظم کی کشتی ڈبو رہے ہیں ، ایماندار وزیراعظم کو6 چیزیں نقصان پہنچا رہی ہیں ، معروف اینکر کا دعویٰ ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اپنے ہی مخلص ساتھی وزیراعظم کی حکومت کی ناکامیوں اور نااہلیوں کو عوام کےسامنے کھول کھول کر بیان کرنے لگ پڑے

    ذرائع کےمطابق ایک نجی ٹی کے پروگرام میں معروف اینکر چوہدری غلام حسین نے پاکستان کے سنیئر اور معروف اینکر صابر شاکر کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بہت زیادہ خدشات کا اظہار کردیا ، غلام صابر شاکر سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے بہت ہی اہم نکات بیان کرتے ہوئے سب کو ہلاکر رکھ دیا ہے

    صابر شاکر سے بات کرتے ہوئے معروف اینکر نے وزیراعظم کی گورنمنٹ کی 6 بڑی خامیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی چیز جو اس حکومت کی تباہی اور رسوائی کا سبب بن رہی ہے وہ مہنگائی ہے ، مہنگائی کے بعد دوسری چیز کاروبار کا ٹھپ ہوجانا ہے، چوہدری غلام حسین نے صابر شاکر کو حکومت کی کمزوریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تیزی چیز جو اس حکومت کو لے ڈوبے گی وہ گورننس کا نہ ہونا ہے ،

    ایک سوال کے جواب میں کہ یہ گڈ گورننس تو نہیں‌مگر بیڈ گورننس ضرور ہے ، اس پر چوہدری غلام حسین نے کہاکہ آپ بیڈ گورننس کی بات کرتے ہیں‌کورننس نام کی کوئی چیز ہی نظر نہیں آرہی،چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں کوئی کورڈینیشن نہیں ہے ، وزرا کی آپس میں نہیں بنتی ،

    اپنی گفتگو میں پانچویں نکتے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ایمانداری اپنی جگہ پر مگر باقی جو لوگ ہیں ان پر کرپشن کے الزامات بھی اورکیسز بھی ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کا حساب کون لے گا ، چوہدری غلام حسین نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ایک دنیاکا کامیاب وزیراعظم اپنی نااہل ٹیم کی وجہ سے ناکام ہورہا ہے ، اور یہ اس قوم کے مفاد میں نہیں ہے ،

  • موجود حکومت نے کتنے اخراجات کم کیے، اہم خبر

    موجود حکومت نے کتنے اخراجات کم کیے، اہم خبر

    موجود حکومت نے کتنے اخراجات کم کیے، اہم خبر
    وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ہم نے45ارب روپے کے اخراجات کو کم کیا ہے. اسپتال کے ایک بیڈ پر حکومت کا 45لاکھ روپے سالانہ خرچ ہے.کیا ڈاکٹروں کو وقت کا پابند بنانا برا کام ہے.ڈاکٹر سرکاری اسپتال آنے کے بجائے اپنے کلینکس پر بیٹھنا پسندکرتے ہیں.ہم نے45ارب روپے کے اخراجات کو کم کیا ہے.اخراجات کم کرنےمیں وزیراعظم اوران کی ٹیم نےسب سےپہلےقدم اٹھایا،ہم اپنے گھروں کے گرد بلٹ پروف دیواریں نہیں بنوارہے.ہمیں عوام کے دکھوں اور مسائل کا علم ہے.ماضی میں فون کالز پر سفارشیں اور کام کرائے جاتے تھے،

    ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    ڈینگی کو لاہور کے 78 لاکھ گھروں میں تلاش کیا ، مگر ظالم پھر بھی قابو نہ آیا ، میاں اسلم اقبال

  • حماد اظہر نے معیشت بارے وہ بات کہہ دی کے عام آدمی سن کر ہنس پڑے

    حماد اظہر نے معیشت بارے وہ بات کہہ دی کے عام آدمی سن کر ہنس پڑے

    وزیر برئے ریوینیو حماد اظہر کہا ہےکہ سخت فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا،
    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برئے ریوینیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ سخت فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام آیا،سابق حکومت نےسیاست بچانےکےلیےمعیشت تباہ کردی..تاجر برادری کی آرمی چیف سے بہترین ملاقات رہی.تاجر برادری کو معیشت کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا.

    ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے ، اسد عمر


    گزشتہ سال پاکستان نے تاریخی بحران کا سامنا کیا،استحکام کوکسی صورت بھی قربان نہیں کریں گے،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں.مدرسوں کےبچوں کوسیاسی ہتھکنڈوں کےلیےاستعمال نہیں کرناچاہیے،فضل الرحمان کے ساتھ کوئی بھی کھڑا ہونے کو تیار نہیں،مذہبی طبقہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے،

    کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت جمود کا شکار تھی، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

  • کس لائن کو فالو کرنے والے سیاستدان جیلوں میں ہیں ، فواد چوہدری نے بتا دیا

    کس لائن کو فالو کرنے والے سیاستدان جیلوں میں ہیں ، فواد چوہدری نے بتا دیا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا نمایندوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی کی لائن فالو کرنےوالے سیاستدان بھی جیلوں میں ہیں ،

    آزاد کشمیر میں لوگوں کے جذبات بہت بھڑکے ہوئے ہیں،وزیراعظم نے کشمیر معاملے سے جڑے خطرات سے اقوام متحدہ میں آگاہ کیا مارچ کرنےوالوں کا ایل اوسی کی طرف جاناہمارے لیے چیلنج ہے،زراعت کےشعبے میں ڈرون کے ذریعے اسپرے کاکام کیاجاسکتاہے،پاکستان میں ڈرون پر عائد پابندی ہٹانے کیلیے وزیراعظم سے درخواست کی ہے،کچرے سے گیزر کےلیے گیس بنانےکی تجویز دی ہے ،ایل ڈی اےاور سی ڈی اے کو واٹر ری چارج کی آفر کی ہے،

    لاہور اور اسلام آباد میں پانی ہر سال ایک میٹر نیچے چلا جاتاہے،رویت ہلال کمیٹی کوصفرکےمہینےکی غلط اطلاع پرمعافی مانگنی چاہیے،لاہور میں ہر سال ایک میٹر پانی نیچے جا رہاہے،عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے ، صفر کے مہینے کیلیے تصاویر جاری کی ہیں جس سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے،
    ملک کا ایسا بے شعور طبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جا سکتی ، فواد چودھری

    مولانا کے آزادی مارچ کے مقاصد فواد چودھری نے بتا دیئے

    پولیس اصلاحات ، فواد چودھری میدان میں آ گئے کہا ہانک کانگ کا طریقہ استعمال کیا جائے

  • طیارہ خرابی کے متعلق اپوزیشن کی باتوں کو حکومتی ترجمان نے مسترد کردیا

    طیارہ خرابی کے متعلق اپوزیشن کی باتوں کو حکومتی ترجمان نے مسترد کردیا

    طیارہ خرابی کے متعلق کونسی رپورٹ کو حکومتی ترجمان نے مسترد کردیا
    حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتہ وار میگزین میں شائع ایک رپورٹ قطعی من گھڑت ہے، .وزیراعظم عمران خان کیلیے سعودی ولی عہدکاطیارہ کینیڈاسےنیو یارک واپس نہیں بلایاگیاتھا ،ترکی،ملائیشیا کےرہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقاتوں سے متعلق نظریہ بھی بے بنیادہے.پاکستان اورسعودی عرب کی قیادت کےتعلقات انتہائی خوشگوار اور برادرانہ ہیں، پاک سعودی تعلقات کوسبوتاژ کرنےکی کوشش سے ظاہرہوتاہے اپوزیشن کتنی مایوس ہے..رپورٹ میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے کامیاب بات چیت کو کمزور کرنےکی کوشش کی گئی،
    واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے پروطن واپسی کے لیے آ رہےتھے،جہازابھی تک ایئرپورٹ پر موجود ہے،تکنیکی خرابی کودورکیا جارہاہے،امریکی وقت کے مطابق شام5بجے وزیراعظم کاطیارہ روانہ ہواتھا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،

    طیارہ خرابی، وزیراعظم آج رات نیویارک میں قیام کریں گے، نعیم الحق

    عمران خان ہمارے مہمان خصوصی ، یہ شاہی طیارہ آپ کے لیے حاضر ، کمرشل پرواز پرنہیں جانے دیں گے ،محمد بن سلمان کے اصرار پر عمراں خان ولی عہد کے طیارے پر امریکہ روانہ

  • عراق کی صورت حال مزید خون خرابے کی طرف

    عراق کی صورت حال مزید خون خرابے کی طرف

    عراق کی صورت حال آئے روز مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ،
    عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج مزید خون ریز ہو گیا اور اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے .عراق کے مختلف شہروں میں گذشتہ پانچ روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد کم سے کم ایک سو ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے دارالحکومت بغداد میں نافذ کرفیو میں نرمی کردی ہے۔
    عراقی پارلیمان کے انسانی حقوق کمیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں منگل سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ترانوے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
    عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تین دن سے عراق میں بد عنوانی، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں‌

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

    عراق: مقتدی الصدر نے مظاہرین پر تشدد کی وجہ سے اہم بات کہہ دی

    بھارت کوعراق میں بھی عالمی کانفرنس میں پسپائی کا سامنا ،بیرسٹر سیف بھارتی وفد پر برس پڑے

  • صرف دو فیصد ووٹ لینے والے کو کیا حق ہے، اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمٰن بارے حیران کن بات کہہ دی

    صرف دو فیصد ووٹ لینے والے کو کیا حق ہے، اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمٰن بارے حیران کن بات کہہ دی

    صرف دو فیصد ووٹ لینے والا یہ کام کیسے کر سکتا ہے ، اعتزاز احسن نے مولانا فضل الرحمٰن بارے اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : کاسٹ کیے گئے تمام ووٹوں کا 2 فیصد حاصل کرنے والا شخص کیسےکہہ سکتا ہے کہ وہ حکومت گرانے جا رہا ہے، جبکہ باقی 98 فیصد ووٹ لینے والی جماعتیں جن میں‌حکمومت اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں وہ مولانا کے اس نظریے سے اتفاق نہیں رکھتیں..

    مولانا فضل الرحمن کی نیت ٹھیک نہیں


    انہوں نےکہا کہ اگر وہ حکومت کی تبدیلی چاہتےہیں تو حکومت کو گرانے کے لیے ضروری ہےکہ وہ طریقہ اپنایا جائے جو آئینی ہو اور قانونی ہو.ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کیا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ مولانا کا یہ انداز بالکل جمہوری اقدار اور تقاضوں‌کے منافی ہے.میں اور میری پارٹی اس بارے میں ایک واضح موقف رکھتی ہے . اور وہ کسی صورت اس بات اور کام کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے اور جس سے غیر آئنی اقدام کو تقویت ملے. واضح‌رہے کہ وہ یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرویو دیتےہوئے کہہ رہے تھے.

    مولانا فضل الرحمٰن نے کتنے لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا دعویٰ کردیا

  • پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاھور میں خصوصی ملاقات،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لاھور میں خصوصی ملاقات، ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،پیر آف کوٹ مٹھن شریف نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے یو این او خطاب کو سراہتے ھوئے کہا کہ وزیر اعظم نے عالم اسلام، عاشقان رسول صہ کی سہی الفاظوں میں ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں۔سابق مشیر وزیر اعظم، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کہا کہ کشمیر اور پاک بھارت صورتحال کے پیش نظر کسی دھرنہ کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے یو این او خطاب کے بعد مولانا فضل الرحمن کا مذہبی کارڈ کارگر نہی رہا۔ کیونکہ جو کام آج تک اسلام کے عملبرداروں کو کرنا تھا وہ عمران خان نے اکیلے کر دیکھایا ھے انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی کا حصہ نہیں لیکن موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جو حکمران درست سمیت میں کام کر رھا ھو۔ اسکا ساتھ دینا چاہیے اس بات کا درس ھمیں ھمارا مذھب دیتا ھے۔مولانا فضل الرحمان کو ملک وقوم کے مفاد میں دھرنا کی کال واپس لے لینی چاہئے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وہ وزیراعظم کے لیے ان کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس وقت ملک معاشی بحران کا شکار ھے اور یء تحفہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا صلہ ھے جو آج ملک کا ھر فرد بھگت رھا ھے۔ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر اب اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو کچھ کرنے کی ضرورت ھے وزیراعظم نے بڑے واضح اور دو ٹوک انداز میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا ھے۔ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق ھونا چائیے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ھوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

  • کاروباری طبقے کی آرمی چیف سے ملاقات، چیئرمین نیب نے اہم  باتیں‌کہہ دیں

    کاروباری طبقے کی آرمی چیف سے ملاقات، چیئرمین نیب نے اہم باتیں‌کہہ دیں

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کاروباری کمیونٹی کی بہتری کےلیے اقدامات کرچکا ہے،کاروباری طبقے نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقات کی.ملاقات میں نیب سے متعلق تحفظات کا اظہار کیاگیا.کچھ تحفظات بےبنیاد تھے جن کی نفی کرتا ہوں.بلاجواز تنقید کا جواب دینا ضروری ہے،تنقید کرنے والےایک صاحب نے چند روز قبل نیب کو تعریفی خط لکھا تھا،نیب کو موصول 3تاجروں کے تعریفی خطوط موجود ہیں،نیب کاروباری طبقےکی بہتری کےلیے اقدامات کرچکا ہے.اداروں میں خامیاں ہوسکتی ہیں.نیب کو بنے22،21سال ہوچکے ہیں،مجھے چیئرمین نیب بنے22ماہ ہوئے ہیں.پوری کوشش کی نیب کا کردار بہتر سے بہتر ہو.قائداعظم نے کہا تھا بدعنوانی اور اقربا پروری پاکستان کے بڑے مسائل ہیں.

    1947میں بھی ارباب اختیار کو احساس تھا کہ ملک میں کرپشن ہے،معیشت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،تاخیر کی بڑی وجہ لاہور سے اسلام آباد اور پھر بیرون ملک تک تحقیقات کرنا ہے،چند کیسز کے علاوہ 90دن میں تحقیقات مکمل کردی جاتی ہیںقانون نےہمیں 90دن تحقیقات کی مہلت دے رکھی ہے،دنیا بھر میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کا کوئی طریقہ یا وقت مقرر نہیں،وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کا طریقہ بہت پیچیدہ ہے،

    نیب وائٹ کالر کرائم کا مقابلہ کررہا ہے.نیب میں گرفتار شخص کو ایک دن کے اندر عدالت میں پیش کردیا جاتا ہےمیں نے جواب دیا مجھےاختیار دیئے جائیں3ہفتے میں رقم وصول کرلوں گا،سوال کیا گیا کہ سعودی عرب میں 4ہفتوں میں پیسےوصول کرلیے جاتے ہیں یہاں کیوں نہیں؟پاکستان ایک آزاد ملک ہے،ملک کےادارے فعال ہیں،چیئرمین ن
    نیب کی کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ ہمیں سعودی عرب جیسا ماڈل دیا جائے،دنیا بھر میں روزگار فراہم کرنا نجی طبقے کا کام ہے،نیب متعددکوشش کرچکاہےکاروباری طبقےکومزید فعال کیاجائے،

    نو سرباز بھی نیب کے نام پر سرگرم


    ڈالر کے اتارچڑھاوَ اور اسٹاک ایکس چینج میں نیب کا کوئی کردارنہیں،ٹیکس لگانے اور اضافے کرنے میں نیب کا کوئی کردار نہیں،کاروبارکے10عناصر میں سےنیب ایک کا بھی شیئرہولڈر نہیں،نیب ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے کاروباری طبقے کو نقصان ہو،اقتصادی طور پر ترقی کرنے سے ملک مضبوط ہوگا،

    1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

    مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا

  • ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

    ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

    ہم طالب شہرت ہیں ، ہمیں ننگ سے یا عار، عمرا کمل کا یک اور منفی ریکارڈ
    باغی ٹی وی رپورٹ : وہ کہتے ہیں بدنام گر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا کے مصداق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں عمر اکمل سری لنکن فاسٹ بولر نوان پردیپ کے ہاتھوں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔عمر اکمل 83 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 9 متبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
    یوں اگر مثبت نہیں تو منفی ریکارڈ ہی سہی اس طرح عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت اور اس کو پھر سے چانس دییے جانے پر ناقدین سوال کرنے لگے ہیں.

    سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں،پاکستان کھیلوں کے لیے پرامن ملک بن گیا ہے، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی