Baaghi TV

Author: +9251

  • میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے، صدرمملکت کا پیغام

    میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے، صدرمملکت کا پیغام

    اسلام آباد:میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے ،قوم کا مستقبل اساتذہ سے وابستہ ہے، ، صدرمملکت کا پیغام ، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے عالمی یوم اساتذہ پر پیغام میں کہا اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، کوئی بھی قوم اساتذہ کی خدمات کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، اساتذہ کی قومی ترقی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌،اساتذہ کی…

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت اور ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنے والوں کو دنیا میں عزت ملتی ہے،خیال رہے اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

    ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت

    اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

    کیا ہائی کورٹ پان کھانے اور تھوکنے پر پابندی لگاسکتی ہے ؟ اور کیا عمل درآمد بھی…

  • ورلڈ مینٹل ہیلتھ ویک: عامر خان کا عوام کے لیے صحت پر ضروری پیغام

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ویک: عامر خان کا عوام کے لیے صحت پر ضروری پیغام

    اداکار عامر خان اس سال ورلڈ دماغی صحت ویک کے موقع پر ایک نوٹ شیئر کرنے انسٹاگرام کا استعمال کیا تاکہ ان کا پیغام ان کے مداحوں سمیتھ کئی لوگ دیکھ سکیں۔ پوسٹ کے علاوہ عامر خان نے ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی پوسٹ کی۔

    انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، جذباتی حفظان صحت اتنی ہی اہم ہے جتنی جسمانی حفظان صحت۔ مشکل جذبات سے آگاہ رہنا اور بانٹنا تناؤ کو دور کرتا ہے۔ جسمانی ورزش بھی تناؤ کو مات دے سکتی ہے۔ جلد اس سے نمٹنے سے افسردگی کو روکتا ہے۔ کوئی بھی افسردگی کا شکار ہوسکتا ہے۔ بروقت مدد کام کرتا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B3I_KiMBh8V/?utm_source=ig_web_copy_link

    واضح رہے عامر خان اپنی اگلی فلم، لال سنگھ چڈھا کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کرینہ کپور اور وہ سب 1 نومبر کو پنجاب کے امرتسر، لدھیانہ اور جالندھر جیسے شہروں کے علاوہ قریبی شہروں اور دیہات میں بھی فلم کے پہلے شیڈول کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • یہ چیز کھانے والے کا صرف منہ بند نہیں ہو گا وہ خود بھی بند ہو گا؟ اہم حکم آ گیا

    یہ چیز کھانے والے کا صرف منہ بند نہیں ہو گا وہ خود بھی بند ہو گا؟ اہم حکم آ گیا

    سندھ میں ایسے مافیا کیخلاف قانون کا شکنجہ تیار کر لیا گیا جو گٹکا کا کاروبار کر رہے ہیں ،

    ’بچوں کی عدالتیں قائم کردی گئیں‌ ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں‌ ہیں‌ ، کیا فیصلے…

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گٹکا کھانے والے صرف منہ بند نہیں بلکہ وہ خود بھی بند ہو گا، سندھ میں گٹکابنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، سندھ اسمبلی میں گٹکا مین پوری کی اسٹوریج، بیچنے والوں پر پابندی کا بل متعارف کروا دیا گیا، اسپیکرنےبل سلیکٹ کمیٹی کوبھجوادیا ہے، بل کوایک ہفتےمیں سلیکٹ کمیٹی دیکھ کراسمبلی میں پیش کرے گی، گٹکا کا استعمال اورفروخت عوامی مقامات کالجز اسکول اور اسپتالوں میں ممنوع قرار دے دیا گیا، عوامی مقامات پرگٹکاکھانےاورفروخت کرنےوالابھی گرفت میں ہوگا،

    گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیں‌بھی کرنا چاہیے ، استاد کے اعزاز میں گوگل…

    وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…

    گٹکا کھانے والوں‌ کے خلاف 1 سے 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہو گا، گٹکے کی تلاش میں بنا وارنٹ کہیں بھی چھاپا مارا جا سکتا ہے،

  • واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌،اساتذہ کی عزت کریں‌، اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے،وزیراعظم

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌،اساتذہ کی عزت کریں‌، اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد :واجب الاحترام والاکرام اساتذہ قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌، مجھے اس قوم کے اساتذہ سے روشن مستقبل کی امید ہے، وزیراعظم عمران خان نے اساتذہ کو عالمی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اساتذہ قوم کے محسن ہیں، کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں ، پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خود ایک بڑا اعزاز ہے۔

    ’بچوں کی عدالتیں قائم کردی گئیں‌ ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں‌ ہیں‌ ، کیا فیصلے…

    وزیر اعظم عمران خان نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ان ہستیوں کو خراج تحسین جو قوم کے مستقبل کے معمار کہلاتےہیں، مقدس پیشے سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ میری قوم بھی عظیم ہے اور اس کے اساتذہ بھی عظیم ہیں‌ ، وزیراعظم نے قوم کے نام پیغام میں‌کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت کرو، کامیابی ضرور ملے گی

    گوگل بھی احترام کرتی ہے اساتذہ کا ، ہمیں‌بھی کرنا چاہیے ، استاد کے اعزاز میں گوگل…

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد نوجوان نسل کےاعلیٰ کردارکی تشکیل کےلیےکوشاں ہیں، اپنےتمام اساتذہ کوبھی خصوصی طورپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، اساتذہ قوم کے محسن ہیں اور کامیابی کے حصول میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیغمبری پیشے سے وابستہ ہونا بذات خودایک بڑا اعزاز ہے، اساتذہ کی قدر و منزلت کو یقینی بنانا نیا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…

  • سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے پاکستان کا دورہ مشکل ہے: ڈیوک اور ڈچس

    سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے پاکستان کا دورہ مشکل ہے: ڈیوک اور ڈچس

    انگلینڈ کا شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا آئندہ پانچ روزہ دورہ پاکستان 14 اور 18 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں سیکیورٹی کی وجہ سے تاریخ کا سب سے مشکل ہوگا۔

    جمعہ کے دن محل مواصلات کے سکریٹری برائے محکمہ ولیم اور کیٹ کی طرف سے ڈیوک اور ڈچس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی برطانیہ کے دفتر خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر (ایف سی او) کی درخواست پر دورے پر جائیں گے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور آب و ہوا میں تبدیلی جیسے علاقوں کی حد۔

    کیننگٹن پیلس نے کہا کہ یہ سب سے مشکل دورہ ہے جو ڈیوک اور ڈچس نے لاجسٹک اور سکیورٹی تحفظات کے پیش نظر آج تک کیا ہے۔

    ان کی شاہی عظمت پاکستان میں سیکیورٹی کی مشکل تصویر کو سمجھنے میں بھی وقت گزاریں گی۔ وہ ماضی اور آج کے دونوں چیلینجز اور مواقع کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے۔ برطانیہ پاکستان کے لئے کلیدی شراکت دار رہا ہے اور ڈیوک اور ڈچس ملاقات کریں گے۔ اس میں نوٹ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے فوجی اہلکار جو سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے مہارت شیئر کررہے ہیں۔

  • ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی خلاف ہوگئے

    ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی خلاف ہوگئے

    لاہور:ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں‌ ورنہ سب کی بند کردی جائیں‌ ، پنجاب حکومت کے اپنے ہی خلاف ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے لا افسران اپنی ہی حکومت کیخلاف میدان میں آگئے، لا افسران نے ایگزیکٹو الاونس نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ ، کس حکومت…

    تفصیلات کے مطابق لا افسران کی جانب سے پنجاب حکومت کے حالیہ بڑھائے جانے والے سرکاری ملازمین کے الاونسز اور مراعات پر اعتراض سامنے آگیا ہے، اسی سلسلے میں ایڈووکیٹ شعیب سلیم نے درخواست میں پنجاب حکومت اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ایس این جی اے ڈی کےگریڈ 17 کے ملازمین کو 150 فیصد الاونسز دئیے ہیں۔

    دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں

    لاء افسران کا کہنا ہےکہ حکومت کا بھی دہرا معیار ہے کہ ایک طرف دوسرے ملازمین کو مراعات پہ مراعات اور جب ہماری باری آئی تو پھر خاموشی طاری ہوگئی ، لاء افسران کا کہنا ہےکہ 150 فیصد آلاونس ملنے سے ان کی تنخواہوں میں 75 ہزار تک کا اضافہ ہوا ہے، پنجاب حکومت کے لاء افسران بھی گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں لیکن ان کو اس آلاونس سے محروم رکھا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو لاء افسران کو بھی یہ الاونس دینے کا حکم دے۔سرکاری وکلا کو الاونس نہ ملنے تک نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

    وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کی علم دوستی زندہ باد ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول” نین سکھ…

  • فارن فنڈنگ کیس۔۔۔فیصلہ خلاف آیا تو پی ٹی آئی اپنے خلاف ً ایف آئی آر ً خود درج کریگی۔

    فارن فنڈنگ کیس۔۔۔فیصلہ خلاف آیا تو پی ٹی آئی اپنے خلاف ً ایف آئی آر ً خود درج کریگی۔

    شہباز اکمل جندران۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

     

     

    فارن فنڈنگ کیس۔۔۔فیصلہ خلاف آیا تو پی ٹی آئی اپنے خلاف ً ایف آئی آر ً خود درج کریگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈ نگ کیس الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ کے روبروگزشتہ پانچ برسوں سے زیر التوا ہے۔کمیشن نے چار مختلف ذیلی درخواستوں پر فیصلہ 10اکتوبر تک محفوظ کررکھا ہے۔


    سردست کیس کا فیصلہ خود پی ٹی آئی کے اختیار میں ہے۔پی ٹی آئی چاہے تو کیس چند دنوں میں ختم ہوسکتا ہے اور چاہے تو مزید کئی سال تک التوا میں جاسکتا ہے۔جس کی ایک مثال پی ٹی آئی کی طرف سے دی جانے والی مختلف ضمنی درخواستیں ہیں۔جن میں سکروٹنی کے عمل کی سکریسی کی لیکج وغیرہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔
    اسی طرح الیکشن کمیشن ان ضمنی درخواستوں پر 10اکتوبر کو فیصلہ سناتا ہے تو تحریک انصا ف دیگر ایشوزاور معاملات کا سہارا لیکر مزید ایک یا ایک سے زائد نئی ضمنی درخواستیں دائر کرسکتا ہے۔اور الیکشن کمیشن اصل کیس کے فیصلے سے قبل ان ضمنی درخواستوں کو نمٹانے کا پابند ہے۔

    اوربعدازاں الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دیتا ہے تو بھی کمیشن اپنے طورپر پاکستان تحریک انصاف کو ختم کرنے کا حکم جاری کرسکتا ہے نہ ہی ممبران کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔اس کے لیے الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کواپنی سفارشات پر مبنی ریفرنس بھیجتا ہے۔جسے وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 17کے ذیلی آرٹیکل 2کے تحت 15یوم کے اندر سپریم کورٹ بھیجنے کی پابندہے۔یوں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنایا تو پی ٹی آئی کو اپنے خلاف خود ہی اقدام اٹھانا ہونگے البتہ ایسی صورت میں سپریم کورٹ متاثرہ فریق کو شنوائی کا پورا موقع دینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرتی ہے۔


    تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھی نظر ثانی کی اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔اور الیکشن کمیشن کی طرف سے وفاقی حکومت کو ریفرنس بھجوائے جانے کی صورت بھی متاثر پارٹی سپریم کورٹ سے حتمی فیصلے تک پارٹی کو کالعدم قرار دیئے جانے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرسکتی ہے۔جوکہ عدالت کی صوابدید ہے۔

  • کیا ہائی کورٹ پان کھانے اور تھوکنے پر پابندی لگاسکتی ہے ؟ اور کیا عمل درآمد بھی کرواسکتی ہے ، اہم حکم آگیا

    کیا ہائی کورٹ پان کھانے اور تھوکنے پر پابندی لگاسکتی ہے ؟ اور کیا عمل درآمد بھی کرواسکتی ہے ، اہم حکم آگیا

    لاہور:کیا ہائی کورٹ پان کھانے اور تھوکنے پر پابندی لگاسکتی ہے ؟ اور کیا عمل درآمد بھی کرواسکتی ہے ، اہم حکم آگیا، اطلاعات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت عالیہ میں تمباکو نوشی اور پان کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری 

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پان کھاکر احاطہ عدالت میں جگہ جگہ تھوکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    میری پسند کی شادی میں‌ رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون…

    یہ بھی یاد رہے کہ اس حوالے سے بڑے عرصے سے بیان بازی توجاری تھی مگر پہلی مرتبہ موجودہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے دلیرانہ فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے ،یہ بھی یاد رہے کہ پان کی وجہ سے عدالت عالیہ کی دیواریں گندی ہورہی تھیں، ہائیکورٹ نے تمام برانچز اور ہائیکورٹ ملازمین کو مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

    ڈینگی کے خلاف ڈاکٹرز کی مہم ناکافی ،علماء کو میدان میں اتارنےکا فیصلہ 

  • ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

    کوئٹہ: مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانیوالے کروڑوں کے انجیکشن پکڑے گئے کسٹم نے مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے انجیکشن پکڑ لیے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجیکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے 15 ہزار 454 انجیکشن برآمد کرلیے جن کی قیمت تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے ہے اور کسٹم حکام کے مطابق ممنوعہ انجیکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں لانے والے مسافر کا پتا لگا لیا گیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • سعودی عرب نے غیر ملکی مردوں اور خواتین سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہوٹل میں کمرے بانٹنے کی اجازت دے دی

    سعودی عرب نے غیر ملکی مردوں اور خواتین سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہوٹل میں کمرے بانٹنے کی اجازت دے دی

    ریاض: قدامت پسند مسلم مملکت نے تعطیل میں آنے والوں کو راغب کرنے کے لئے ایک نیا سیاحتی ویزا حکومت شروع کرنے کے بعد سعودی عرب نے غیر ملکی مردوں اور خواتین کو ایک ساتھ ہوٹل کے کمرے کرایہ پر لینے کی اجازت دے دی ہے.

    گزشتہ ضوابط کے وقفے سے سعودیوں سمیت خواتین کو بھی خود کو ہوٹل کے کمرے کرایہ پر لینے کی اجازت ہے۔

    ایسا ہوتا ہے کہ یہ اقدام غیر متزلزل خواتین کے لئے زیادہ آسانی سے سفر کرنے اور غیر شادی شدہ غیر ملکی زائرین کے لئے خلیجی ریاست میں ایک ساتھ رہنے کی راہ ہموار کرتی ہے، جہاں شادی سے باہر جنسی تعلقات پر پابندی ہے۔

    سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ثقافتی ورثہ نے جمعہ کے روز عربی زبان کے اخبار اوکاز کی ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا: "تمام سعودی شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوٹلوں میں چیکنگ کے دوران خاندانی شناختی شناخت یا تعلقات کا ثبوت دکھائیں۔ یہ غیر ملکی سیاحوں کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام سعودیوں سمیت خواتین، چیک ان میں شناخت فراہم کرتے ہوئے، اکیلے ہوٹلوں میں بکنگ اور رہ سکتی ہیں۔ ”

    سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے 49 ممالک کے غیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے کیونکہ وہ اس شعبے کو بڑھانے اور تیل کی برآمد سے دور اس کی معیشت کو متنوع بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، اس نے فیصلہ دیا ہے کہ زائرین کو کالے لباس کو ڈھکنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں معمولی لباس پہننا چاہئے۔ شراب پر پابندی عائد ہے۔

    سعودی عرب کو کئی دہائیوں سے نسبتا بند کر دیا گیا ہے اور حال ہی میں غیر متعلقہ مردوں اور خواتین کو غیر ملکیوں سمیت عوام میں گھل مل جانے پر سخت سزا دی جاسکتی ہے۔ حالیہ برسوں میں سخت معاشرتی ضابطوں میں نرمی کی گئی ہے اور اس سے پہلے ممنوع تفریحی مقام فروغ پا چکا ہے۔

    لیکن سیاحوں کی آمد – حکام 2030 تک 100 ملین سالانہ دوروں کے لئے کوشاں ہیں – حدود کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں اور قدامت پسندی کے رد عمل کا خطرہ ہے۔