پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر الزابی نے عرب نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 کے آخر تک پاکستان میں آئل یفائنری پروجیکٹ کے سلسلے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کی کرنے جا رہے ہیں، اور یہ پروجیکٹ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا،
آئل ریفائنری کا یہ پروجیکٹ ابوظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی اور پاک عرب ائل ریفائنری (پارکو) اور او ایم وی کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے، اماراتی سفیر الزابی نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کو لیکر دونوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں جاری ہیں اور جو معاملات طے ہونا باقی رہ گئے ہیں ان کو جلد حل کر لیا جائے گا ، اور اس سال کے آخر تک اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا ،
Author: +9251
-

پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں، اماراتی سفیر
-

ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا.
ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا.
ترکی بھی بیرونی قرضوں کےبوجھ تلے دبنے لگا، حجم بہت بلند ہو گیا. جون کے اختتام تک ترکی کے بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 446.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ترکی کے بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم قومی آمدن کا 61.9% ہو گیا ہے جب کہ ان میں خالص قرضوں کا حجم قومی آمدن کا 37.2% بنتا ہے۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران حکومتی سیکٹر کے خالص بیرونی قرضے 103 ارب ڈالر رہے جن میں ترکی کی وزارت خزانہ کے قرضوں کا حجم تقریبا 14.7 ارب ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس پاک بحریہ نے ترکی سے 4 ملجم کلاس بحری جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا،ترکی سے ملنے والی جنگی جہازوں سے پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا،یہ جہاز جدید نظام سے لیس ہوں گے ان پر مقامی سطح پر تیار ہونے والا میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔پاک ترک دوستی، ترکی نے پاکستان کے دفاع کے لئے ایسا قدم اٹھایا کہ مودی سرکار پریشان ہو گئی
-

میرپور میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری
میرپور آزاد کشمیر میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے وہاں پر عوام میں اب بھی زلزلے کی تباہی کا خوب موجود ہے . ان آفٹر شاکس سے ان عمارتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جو زلزلہ کی وجہ سے متاثر ہیں. زلزلہ کی وجہ س اکثر سکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اس وجہ سے ان تعلیمی اداروں میں بچوں کو چھٹی ہے اور تعلہم کا سلسلہ بند ہے دوسری طرف زلزلہ متاثرین کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے .اور حکومت متاثرین کو ان کے لیے گھر بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے .
میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ روز دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے نے عوام میں خوف وہراس میں اضافہ کیا ھے ،میرپور میں زلزلے کے چار دن بعد ابھی تک زندگی معمول پر نہیں آئیزلزلہ متاثرین کے 1600 خاندانوں میں ٹینٹ،کھانے پینےکی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں، آفٹرشاکس کے باعث میرپورمیں آج تعلیمی ادارے بند ہیں
میرپور، زلزلے کے بعد بارش، زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ
وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرپورہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
-

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 10اکتوبر کو نہیں آئیگا۔
شہباز اکمل جندران۔
باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 10اکتوبر کو نہیں آئیگا۔

الیکشن کمیشن کے روبرو10اکتوبر کے لیے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں چار متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔سکریسی اور لیکیج کے حوالے سے دائر ان درخواستوں پر فیصلے کے بعدچیف الیکشن کمشنر،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب اور ممبر الیکشن کمیشن کے پی کے پر مشتمل الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ بنیادی کیس کی سماعت شروع کریگا۔جس کی رفتار سماعت کا تعین حالات اور کمیشن کا بنچ کرینگے۔

پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈ کا کیس 2014میں پارٹی کے فاونڈر ممبر اکبر ایس بابر نے دائر کیا جس میں مڈل ایسٹ سے تین ملین ڈالر کی رقم ہنڈی کے تحت آف شور کمپنیوں سے منگوانے کا الزام عائد کیا گیا۔2015میں پی ٹی آئی نے اس کیس کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں اسلام آبادہائی کورٹ نے دائرہ اختیار کے تعین کے لیے کیس واپس الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا اورمئی 2015میں الیکشن کمیشن نے کیس کا دائرہ اختیار کمیشن کو ٹھہرایا۔اور مارچ 2018میں کیس کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

پی ٹی آئی کے خلاف اس ریفرنس میں امکانی طورپر مختلف آپشنز ہوسکتے ہیں۔
پہلا آپشن۔
فارن فنڈ نگ کیس کے بنیادی ریفرنس میں تین میں سے ایک بھی ممبر پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو اسے پی ٹی آئی کی جیت سمجھا جائیگا۔کیونکہ الیکشن کمیشن کے مجموعی طورپر پانچ ممبران ہیں۔اور اگر دو ممبر پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیتے ہیں۔اور ایک ممبر پارٹی کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کی نئے سرے سے سماعت کے لیے فل بنچ (پانچ رکنی) تشکیل دینا ہوگا۔اور پھر فل بنچ کے فیصلے کا انتظار کیا جائیگا۔
دوسراآپشن۔
دسمبر 2019میں چیف الیکشن کمشنر اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ایسے میں پی ٹی آئی اگر کیس کو دسمبر تک کھینچ لیتی ہے۔اور چیف الیکشن کمشنر اس کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل ہی ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں تو بنچ ٹوٹ جائیگا۔اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بعد ہی نیا بنچ تشکیل پاسکتا ہے جبکہ موجودہ حالات میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی بھی جلد ہوتی نظر نہیں آرہی۔

تیسرا آپشن۔
الیکشن کمیشن کے بنچ میں شامل تینوں اراکین میں سے کسی ایک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا ریفرنس لاکر انہیں عہدے سے الگ کردیا گیا تو بھی فارن فنڈنگ کیس کا بنچ ٹو ٹ جائیگا۔اور نیا بنچ تشکیل دینے سے قبل نیا ممبر اپوائنٹ کرنا پڑیگا۔جو کہ آئینی ضرورت ہے۔اور نئی تعیناتی آسان نہیں ہے۔
چوتھا آپشن۔
اگر الیکشن کمیشن کا بنچ متفقہ طورپر پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو پی ٹی آئی فیصلے کے خلاف پہلے تو اسلام آباد ہائی کورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے اور تب تک حکومت میں بھی رہ سکتی ہے۔ -

بھارت سے تجارت کیسے ہوگی وزارت تجارت نے خط لکھ دیا
وزارت تجارت کابھارت سےدوطرفہ تجارت پرپابندی سے متعلق چیئرمین ایف بی آرکوخط
باغی ٹی وی رپورٹ : وزارت تجارت نے بھارت کے ساتھ پابندی لگارکھی ہے بھارت کےساتھ دوطرفہ تجارت پر9اگست سےپابندی لگائی گئی ہے،بھارت سےتجارتی پابندی کااطلاق ذاتی اورکاروباری دستاویزات بھجوانےپرنہیں ہوتا.حکومتی وزارتوں،سفارتی مشنز،بینک کےدستاویزات بھارت بھجوانےپربھی پابندی نہیں،بھارت سےدوطرفہ تجارت پرپابندی کااطلاق تہنیتی کارڈبھجوانےپربھی نہیں ہے..
واضح رہے کہ مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بھی ہوا ہے جس میں صوبہ سندھ اورپختوانخواکوگندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، خیبرپختوانخواکوڈیڑھ لاکھ ٹن، سندھ کوایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی، خیبرپختونخواہ نے2لاکھ ٹن،سندھ نے4لاکھ ٹن کامطالبہ کیاتھا، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کوگندم پاسکوکےذریعےفراہم کی جائےگیوزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، صنعتی و تجارتی اداروں سے متعلق کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر
حکومت کا ایک اور یو ٹرن ، بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
-
حسن علی نے شاداب خان کو سالگرہ کی مبارک کچھ پرانی تصاویر شیئر کر کے دی
پاکستانی کرکٹر شاداب خان آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں اور ان کے بیسٹ فرینڈ حسن علی بھی ان کی سالگرہ پر بہت خوش ہیں.
حسن علی نے شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر نئی اور پرانی تصاویر شیئر کی جن میں واضح ہے کہ دونوں کی دوستی کتنی گہری ہے.
واضح رہے شاداب خان اور حسن کی دوستی ایک مثال ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں. دونوں نے ایک دوسرے کی کئی فتوحات مل کر منائی.
https://www.instagram.com/p/B3MF5Dmnj2B/?igshid=16z26tnzvqju6



<img src="https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/10/Screenshot_2019-10-04-16-13-15-50-1-150×300.png" alt="" width="150" height="300" class="alignnone size-medium wp-image-92975" /

-

آزادی مارچ بارے غفور حیدری نے دو ٹوک بات کہہ دی
آزادی مارچ بارے غفور حیدری نے دو ٹوک بات کہہ دی
باغی ٹی وی رپورٹ : سیکریٹری جنرل جےیوآئی غفور حیدری نےآزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنےکی حکومتی اپیل مستردکردی.کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی..وزیر خارجہ کو 27 اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے.شیخ رشیدہردورمیں پارٹیاں بدلتےہیں ان کی بات پراعتبارنہیں کرناچاہیے.اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا ہوگا،.
اس سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبرکوکشمیریوں کےساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکریں گے، مظاہروں کےبعداسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کریں گے، حکومت نےکشمیرپرسمجھوتہ کیاہے، پورےملک کاہرشعبہ زندگی ہمارے مارچ میں شریک ہورہاہے، 25جولائی2018کےانتخابات کومسترداورفوری الیکشن کامطالبہ ہے، جےیوآئی نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلیوںکی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے،27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا
ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی
-

مجھے اسلام سے سخت نفرت تھی ، اللہ بھلا کرے محمد صلاح کا جس سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ،یہ نوجوان کون ہے ؟
قاہرہ :مجھے اسلام سے سخت نفرت تھی ، اللہ بھلا کرے محمد صلاح کے جس سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ،یہ نوجوان کون ہے ؟جس کے بیان نے ایمان تازہ کردیا ، عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فٹ بالرمحمد صلاح سے متاثر ہو کر اسلام اور مسلمانوں سے سخت نفرت کرنے والا انگریز بین برڈ مشرف بہ اسلام ہوگیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے انگریز کھلاڑی بین برڈ کا کہنا ہے کہ اسے اسلام سے شدید نفرت تھی مگر جب لیور پول کے فٹ بالر محمد صلاح نے اسلام کا صیح تصور پیش کیا تو وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا جس کے اس نے اسلام قبول کرنے اور مسلمان ہونے کافیصلہ کیا۔ نو مسلم بین برڈ نے کہا کہ وہ لیورپول سٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلامو فوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوئے.
“آئیںاپ کوتاریخ کی سیرکرائیں، 66 سال قبل 4 اکتوبر 1953ء بائبل کا پہلا انگریزی ترجمہ سوئٹزر لینڈ میں چھپا” لاک ہے
انگریز فٹ بال کھلاڑی بین برڈ کہتے ہیںکہ اب پھرمیری خواہش ہے کہ میں محمد صلاح سے ملاقات کروں اور اس کے ساتھ مصافحہ کرکے اس کو بتاﺅں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوں اور اس کا شکریہ ادا کروں۔میںیہ بھی بتا دوں کہ اسلام قبول کرنے کےبعد انسان کے شعور اور کردار میں پختگی آتی ہے،میں اب اپنے دوست احباب کو بھی یہی پیغام دیتا ہوںکہ وہ اسلام کا مطالعہ کریں

تبدیلی آگلئی ، عام شخص بھی قومی اسمبلی جائے گا ،مخصوص نشستیں دی جائیںگی ،
-

تیرہ سالہ بچے کی موت پر صوبائی وزیر صحت نے حیران کن ایکشن لے لیا
میئوہسپتال کی لفٹ کی زد میں آکرتیرہ سالہ بچے کی موت پر صوبائی وزیر صحت نے سخت ایکشن لے لیا
باغی ٹی وی رپورٹ : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مئیوہسپتال کی لفٹ کی زد میں آکرتیرہ سالہ بچے کی ہلاکت کاسخت نوٹس لے لیا۔ غفلت سامنے آنے پرفوری متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی.صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغامیئوہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔
سی ای اومیئوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان نے کہا ہے کہ بچہ اچانک لفٹ کے دروازے کابٹن چلانے کی وجہ سے پھنسا۔ واقعہ کے بعدبچے کو فوری طورپرقریبی سی سی یومیں شفٹ کرنے کے باوجودبچایانہ جاسکا۔ واقعہ کے تمام پہلووں کی تحقیقات کیلئے چاررکنی ممبران کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ سی ای او۔کمیٹی ممبران کوفوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دےدیاگیاہے۔
-
نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن عدالت نے ادویات کرپشن کیس میں ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹر عاشق ملک عدالت سے فرار ہوگئے.مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن کی کیمپ عدالت میں سابق ایم ایس نشتر اسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک کیخلاف 2 کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی.عدالت نے ادویات خریداری کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاشق ملک کی ضمانت خارج کردی جبکہ بوگس بھرتی کےدوسرے کیس میں عدالت ضمانت منظور کرلی.ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹرعاشق ملک کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے.اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹرعاشق ملک کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.






