Baaghi TV

Author: +9251

  • ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا میچ کے حوالے سے تیاریاں‌ مکمل کر لیں

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا میچ کے حوالے سے تیاریاں‌ مکمل کر لیں

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاک سری لنکا ٹاکرے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی.

    ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے سری لنکا میچ کی تیاریوں کے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے 10 لفٹرز قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے .سیکیورٹی کے لئے 276 کیمرے، 150 واک تھرو گیٹس، 150 لیڈی سرچ کیبن، 3000 سرچ لائٹس، 800 بیئررز لگا دیئے گئے ہیں. 04 مقامات پر لاہور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک کمپنی ٹریفک کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں .

    جام شیریں پارک، لبرٹی مارکیٹ ، سن فارٹ پلازہ، ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں پارکنگ ایریاز مختص کر دئیے گئے ہیں .سیکیورٹی کے پیش نظر تمام قذافی اسٹیڈیم میں دکانیں بند ہوں گی.12 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے حوالے سے ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے .

    پارکنگ ایریا سے قذافی اسٹیڈیم تک شائقین کو مفت شٹل سروس فراہم کر دی گئی ہے .شٹل سروس کے لیے مجموعی طور پر 68 بسز دستیاب ہیں .صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کے 355 اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں .کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے 04 ڈمپرز اور 02 ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.

    شہریوں کی آگاہی کے لئے 75 سٹیمرز، 50 بینرز ، 40 بورڈز لگا دیئے گئے ہیں. نکاسی آب کے انتظامات کے لئے 02 ڈی واٹرنگ پمپس ایک سکشن یونٹ اور ایک جیٹر یونٹ لگا دیا گیا ہے . ریسکیو 1122 کے 550 اہلکار، 24 ایمنبولینسز، 42 موٹر بائیک ایمنبولینسز، 10 فائر بریگیڈ، 20 موبائل ریسکیو پوسٹ ڈیوٹی پر موجود ہیں .

    قذافی اسٹیڈیم میں 20 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بنا دیئے گئے ہیں .06 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال پی سی ہوٹل میں بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ جناح، سروسز اور جنرل ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے .).

    سول ڈیفنس کے 250 رضا کار پولیس اہلکاروں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود ہیں .
    بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 11 کے وی اور 132 کے وی گرڈ کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.
    ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عفت خان کا پی سی ہوٹل کا دورہ۔۔۔۔پی سی ہوٹل میں قائم چھ بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔۔
    ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔۔

  • مقبوضہ کشمیر، ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار

    مقبوضہ کشمیر، ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوان گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے جموں خطے کے کشتواڑ ، ڈوڈا اور کٹھوعہ اضلاع سے وسیع پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران منظور احمد گنائی، نورمحمد ملک، فاروق احمد بٹ، مسعود احمد مٹو، محمد مظفر شاہ، غلام محمد کمال، توصیف احمد گنڈا ، سید احمد اور تاجر محمد شفیع سروری سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

    دریں اثنا ءبھارتی فورسز کی طرف سے گاندربل ، بانڈی پورہ ، رامبن ، کشتواڑ ، ڈوڈا ، کٹھوعہ اور متعدد دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کاروائیاں جاری رہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ماہ ستمبر میں ایک عورت اور دو لڑکوں سمیت 16کشمیری شہید کر دیے۔کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، چھ کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے۔ ان شہادتوں سے ایک کشمیری عورت بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

    ستمبر کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر گولیوں ، چھروں اور آنسوگیس کے گولوں سے فائرنگ کی جس سے 281 افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثناءبھارتی فورسز نے حریت کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 157 افراد کو گرفتار کیا۔

  • مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    نئی دہلی: مجھے کوئی نہیں روک سکتا میں ہرصورت پاکستان جاوں گا ، میں‌ذاتی حیثیت سے جارہا ہوں ، کسی کو اعتراض نہیں‌ہونا چاہیے ، اطلاعات کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

    “کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے پاکستان آنے کے دبنگ اعلان کے بارے میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے امریند سنگھ کی جانب سے دی گئی دعوت پر کرتارپورگردوارا اور سلطان پور لودھی کی تقریب میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان یاترا کے حوالے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ایک بڑا موقع ہےاور جس پر ہم بہت خوش ہیں۔

    “مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی” لاک ہے

    مسلمانوں کو نہیں ، غیر مسلموں کو آسام میں پناہ بھی دے گی اور شہریت بھی ،کیوں ؟ اہم خبر آگئی

    “ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا” لاک ہے

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کےلیے پوری تیاری کررہے ہیں، منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں،ہم کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کےلیے سکھ برادری کے منتظر ہیں۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔

     

  • ایران کو عسکری جواب نہ دیا تو پھر حملہ کرے گا ایسا کس نے کہہ دیا؟

    ایران کو عسکری جواب نہ دیا تو پھر حملہ کرے گا ایسا کس نے کہہ دیا؟

    ایران کو عسکری جواب نہ دیا تو پھر حملہ کرے گا. ایسا کس نے کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی رپورٹ : امریکی تھنک ٹینک نے زور دیا ہے کہ ایران کو عسکری کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے اور تہران کو منہ توڑ جواب دیا جائے ورنہ ایسے حملوں کا خدشہ رہے گا.
    اس حوالے سے واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ ایرانی نظام جنگ سے خوف کھا رہا ہے اور وہ اپنی تاریخ کے ایک انتہائی کمزور مرحلے سے گزر رہا ہے۔مذکورہ تھنک ٹینک کے 3 ماہرین نے مشترکہ پالیسی کے ایک سیمینار میں مطالبہ کیا کہ ایران کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر خطر ناک حملوں کے سبب سزا ملنی چاہیے۔ ماہرین نے باور کرایا کہ تہران کو مناسب قیمت نہ چکانا پڑی تو وہ اپنی خطرناک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے سعودی آرامکو پر ڈرون حملوں میں ملوّث ہونے سے تنازع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے ایک تقریب میں‌ کیاجو کہ’جوہری ایران کے خلاف متحد‘ United against nuclear Iranکے عنوان کے ساتھ ہو رہی تھی . امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ انتھک اور مسلسل پابندیوں کے لیے کوشاں‌ہیں.

    آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ


    آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

    جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت

  • شہر سرگودہا میں موسم نے لی اچانک انگڑائی بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے

    شہر سرگودہا میں موسم نے لی اچانک انگڑائی بارش کے ساتھ اولے بھی برس پڑے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شھر سرگودھامیں کی تازہ صورتحال گرچ چمک کے ساتھ بارش جاری اولے بھی پڑھ رھے ھیں تفصیلات کے مطابق شھر بھر میں کالی گھٹاکے ھوتے ھی گرج چمک کے ساتھ بارش آپنے پورے جوبن کے ساتھ برس رھی ھے ساتھ اولے بھی پڑھ رھے ھیں بارش اب سے آدھہ کھنٹہ پہلے شروع ھوئی اسکے برستے ھی بجلی چلی گئ پورا شھر اندھیرے میں ڈوب گیا ھے اسوقت بھی شدید بارش جاری ھواکارجحان بھی شھر کی جانب ہے سرگودھا میں طوفانی بارش آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا تیزہوا اور موسلادار بارش سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا بارش کے باعث سڑکیں اور بازار سنسان ہو گئے
    طوفانی بارش کے باعث سڑکوں گلیوں اور بازاروں۔میں پانی جمع ہو گیا آسمان پر چھاے گہرے کالے بادلوں کے باعث دن کے وقت رات کا سماں بن گیا
    گرمی کا زور ٹوٹنے اور۔موسم ٹھنڈا ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

  • ابر باراں سے موسم سوہانہ ہو گیا

    ابر باراں سے موسم سوہانہ ہو گیا

    لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
    اسلام آباد اور راولپنڈی کے اکثر مقامات پر بھی بارش ہوئی . لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی مینہ برسا..کوئٹہ اسلام آباد میں‌بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ہے.
    اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی تھی آج رات سے مغربی ہواوں کا ایک نیا غیر معمولی سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا مون سون ہوائیں ابھی بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جن کے ملاپ سے اگلے دس روز کے دوران وقفے وقفے سے پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش ہو گی۔

  • مظفرگڑھ کے مقامی سکول میں ادبی میلہ شروع ہوگیا

    مظفرگڑھ میں بچوں میں کتاب نویسی،آرٹ، پینٹنگ،موسیقی اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے دو روزہ ادبی میلہ شروع ہوگیا،ادبی میلہ میں مختلف فنون کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے.مظفرگڑھ کے سردار کوڑا خان سکول میں ضلعی انتظامیہ اور غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے سکولوں کے بچوں کے لیے دو روزہ ادبی میلہ کا اہتمام کیا گیا.میلے کا افتتاح چیئرپرسن قائمہ کمیٹی پنجاب برائے تعلیم عائشہ نواز اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کیا۔ادبی میلہ میں سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں.میلے میں ماہرین تعلیم و معززین نے سکولوں کے بچوں کو کہانی نویسی،آرٹ،پینٹنگ اور موسیقی پر لیکچر دیئے.اس موقع پر مختلف فنون کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ہم نے پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں "پولیس خدمت مرکز” قائم کر دئیے ہیں جہاں پولیس سے متعلقہ 80 سے90 فیصد سروسز کم ترین وقت میں فراہم کی جا رہی ہیں –

    یہ ‎خدمت مراکز پولیس ریفارمز کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہیں اور اب پولیس سٹیشن کے عملے کا زیادہ وقت "کرائم کنٹرول” میں صرف ہوگا -‏تمام اضلاع میں خدمت مراکز کی موبائل سروس بھی شروع کی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں ان خدمت مراکز کو تحصیل کی سطح تک لے کر جائیں گے –

    اس کے علاوہ 85سال بعد MLC-Docket لینے کے لیےپولیس سٹیشن جانےکی شرط ختم کرکے DHQ ہسپتالوں میں ‎خدمت کاؤنٹرز قائم کیےگئےہیں –

    ‏پولیس ریفارمز کے لیے پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قانونی اصلاحات پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل سائیڈ کو بھی بہتر بنا رہی ہے، اور IT – Interventions کے ذریعے پنجاب میں ایک شفاف، آسان اور عوام دوست پولیس کلچر متعارف کروایا جا رہا ہے –

  • مارک کولزعہدے سے دستبردار

    مارک کولزعہدے سے دستبردار

    خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے.

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق :‏قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے.
    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا.‏مارک کولز نے نجی مصروفیات کے باعث عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا.‏مارک کولز آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیں گے

    ‏مارک کولز نے 2017 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالی تھیں ‏مارک کولز کا معاہدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2020 تک تھا
    مارک کولز نے کہا کہ پاکستان ‏ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا لطف آیا تاہم اس وقت میرے اہلخانہ کو میری ضرورت ہے، میں نے ‏طویل سوچ بچار کے بعد پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کیا، ‏مارک کولز کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی،
    ‏وسیم خان نے کہا ہے کہ مارک کولز کے عہدے سے الگ ہونے کا افسوس ہوا، انہوں نے بہترین خدمات انجام دی تھیں.

  • پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے

    پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے

    لاہور:پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے ، اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں میں بے جا اضافے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ نے تمام پرائیویٹ سکولز انتظامیہ سے 2017 تا 19 تک کے فیس ووچرز طلب کر لیے،والدین اور سکول انتظامیہ اپنا مؤقف پیش کریں گے،ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہےکہ اضافی فیس وصولی کی شکایت تحصیل سطح پر بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔

    “کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنراصغر جوئیہ نے فیسوں میں بے جا اضافے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سکول اپنی فیسوں کے سٹرکچر اور اس کے طریقہ کار کے بارے ایک ہفتےمیں رپورٹ کرنے کے پابند ہونگے۔، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے گا۔

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنراصغر جوئیہ نےکہا کہ فیس سٹرکچر کا سپریم کورٹ کے 2017 کے فیصلے کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہی سکولوں کو فیس بڑھانے کی اجازت ہو گی، جن سکولوں کے خلاف اضافی فیس وصولی کی شکایات ہیں ان کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو کہ نادر ہال میں ہفتے کو 04 بجے پیش ہونگے۔

    یہودی شہریوں سمیت تمام یہودیوں کو مبارکباد ، یہ کس مسلمان حکمران نے کردکھایا ، سن کر ہوکوئی حیران