Baaghi TV

Author: +9251

  • ابھی نندن کے بعد ایک اور بھارتی فوجی کی واپسی ، آخر یہ کہانی ہے کیا ؟

    ابھی نندن کے بعد ایک اور بھارتی فوجی کی واپسی ، آخر یہ کہانی ہے کیا ؟

    راولپنڈی : ابھی نندن کے بعد ایک اور بھارتی فوجی کو بھارت کے حوالے کرنے کا پاکستان کا احسن اقدام ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس اہلکار کی لاش بھارت کے حوالے کردی گئی ہے۔

    بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے سب انسپکڑ پریتوش منڈال ورکنگ باونڈری پر جموں و کشمیر میں نالہ ایک پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا، پاکستان نے بھارتی بارڈر سکورٹی فورس کے جوان کی لاش آج بھارتی حکام کے سپرد کردی۔

    اب پاکستان میں امپورٹ ہوں گے ہاتھی ، کس افریقی ملک سے اور کتنے ؟ جان کر ہر کوئی ہو گیا حیران

    بی ایس ایف کے اہل کار کی لاش مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ انکے ڈوب جانیوالے جوان کی لاش واپس دیدیں۔

    "فلم دال چاول” پاس ہوگئی ، کس نے پاس کی یہ فلم ؟ جان کر ہوں گے آپ حیران ! پنجاب پولیس بھی فلم میں‌شامل

    آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش کے لئے پنجاب رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کی گئی ،آپریشن کے نتیجے میں ہی نالہ سے ایک لاش ملی جسے ریکور کر کے بھارت کے حوالے کردیا گیا۔بھارتی حکام نے بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش واپس کرنے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور آئے روز پاکستانی شہریوں کو شہید کیا جاتا ہے۔

  • ایران سعودی عرب سے ایک چیز کا متقاضی ہے ، ایرا نی اسپیکر نے سعودی عرب کو پیغام بھیج دیا

    ایران سعودی عرب سے ایک چیز کا متقاضی ہے ، ایرا نی اسپیکر نے سعودی عرب کو پیغام بھیج دیا

    تہران : ایران سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کرنے اور معاملات حل کرنے کا خواہاں ہے ، سعودی عرب سے مذاکرات کے حوالے سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی ریجانی نے کہا ہے کہ تہران خطے میں اپنے حریف سعودی عرب سے مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

    “بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا” لاک ہے

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    اسپیکر علی ریجانی کہتے ہیں‌ کہ ‘ایران خطے میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات سے خطے میں سلامتی اور کئی سیاسی مسائل حل ہوسکتے ہیں’۔ مذاکرات کو ملک میں فتح کے طور پر دیکھا جائے گا اور سعودی کو صرف اپنے بڑے اتحادی امریکا پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    مراد علی شاہ پھرسندھ پولیس کو سیاسی بنانے کے چکروں میں ، آئی جی نے کام کر دکھایا

    سعودی عرب ایران تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ‘وہ دیکھیں گے کہ ایران کی حکمت عملی کام کررہی ہے، ایران ایک مضبوط فوجی طاقت ہے اور جو ممالک ایران کے دوست نہیں ہیں انہیں عسکری تنازع کے بجائے مذکرات سود مند ہیں’۔علیلاریجانی نے کہا کہ ‘ہماری طرف سے پیشگی شرائط کے بغیر ریاض مذاکرات کی ٹیبل پر اپنی تجاویز کو بحث کے لیے پیش کرسکتا ہے’۔

    “جام کمال نے تو کمال ہی کردیا ، دو روزہ دورہ لاہور کو تاریخی بنا دیا ، میزبان نے مہمان کو خدا حافط کہہ کر رخصت کردیا” لاک ہے

    جام کمال نے تو کمال ہی کردیا ، دو روزہ دورہ لاہور کو تاریخی بنا دیا ، میزبان نے مہمان کو خدا حافط کہہ کر رخصت کردیا

  • سانحہ چونیاں،ملزم کو کہاں منتقل کردیا گیا؟ کونسی عدالت میں پیش کیا جائے گا؟ اہم خبر

    سانحہ چونیاں،ملزم کو کہاں منتقل کردیا گیا؟ کونسی عدالت میں پیش کیا جائے گا؟ اہم خبر

    چونیاں میں 4 بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم سہیل شہزاد کو چونیاں سے سی ٹی ڈی لاہورمنتقل کردیاگیا،گرفتار ملزم کو صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

     

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی پہلی سرامکس ٹائل فیکٹری کی تعمیر شروع

    پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی پہلی سرامکس ٹائل فیکٹری کی تعمیر شروع

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے بننے والی پہلی سرامکس ٹائل بنانے والی فیکٹری کی تعمیر شروع ہو گئی، سات کروڑ ڈالر سے 37 ایکڑ پر بننے والی فیکٹری بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ مین مارچ 2020 میں پیداوار شروع کر دے گی،
    واضع رہے گزشتہ ہفتہ کے دوران پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینیجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام بنائی گئی بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا تھا، جس کے تحت اس انڈسٹری کیلئے امپورٹ ہونے والی مشینری اور پلانٹس کو ون ٹائم ڈیوٹیز و کسٹم سے چھوٹ اور 10 سال کیلئے ٹیکس سے مثتسنیٰ قرار دیا گیا ہے، سرامک یونٹ کے قیام سے پاکستان کا درآمدی ٹائلز پر انحصار بہت کم ہو گا،

  • خصوصی مشن پر زلمےخلیل زاد چین سے پاکستان پہنچ گئے ، افغان طالبان کو منانے کی کوششیں

    خصوصی مشن پر زلمےخلیل زاد چین سے پاکستان پہنچ گئے ، افغان طالبان کو منانے کی کوششیں

    اسلام آباد: افغانستان میں امریکی فوجیوں کی سلامتی اور افغانستان سے محفوظ واپسی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد اہم مشن لے کر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 5رکنی وفد کے ہمراہ چین سے پرواز سی اے 945 پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

    “بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار” لاک ہے

    بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔پاکستانی حکام سے ان ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔زلمے خلیل زادے نے پچھلے ہفتے پاکستان آنا تھا مگر بعض اہم وجوہات کی بنا پر دورہ موخر کردیا ، زلمے خلیل زاد سے پہلے گذشتہ روز افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی پاکستان پہنچے تھے۔

    اسلام آباد دیگر صوبوں سے پولیس بلانے کافیصلہ ، کیا ذمہ داری سونپی جائےگی، خبر آگئی، مولانا بھی پریشان

    زلمے خلیل زاد وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں اور افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم نے افغانستان کے پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے

    “بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا” لاک ہے

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

  • وزراء کو تبدیل کرنے کی خبریں، سراج الحق نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں

    وزراء کو تبدیل کرنے کی خبریں، سراج الحق نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم بھی پریشان ہو جائیں

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگروزیراعظم نے خراب کارکردگی پر وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو 99فیصد سیٹیں خالی ہو جائیں گی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی شعبہ نشرو اشاعت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کی تبدیلی کے فیصلہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کو بھی اپنی خراب کارکردگی کا احساس ہوگیاہے مگر جزوی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا ۔

    وفاقی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونےجارہےکون رہےگا برقرار اور کسی کی ہوگی چھٹی ؟ اہم خبر

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قدرت نے بڑی فیاضی کے ساتھ پاکستان کو نعمتیں عطا کی ہیں مگر مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے ہماری بہاریں بھی خزاں میں تبدیل ہو گئی ہیں ۔ حکومت معاشرتی و معاشی ریفارمز کا کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکی ۔ مہنگائی سے عوام اور بے روزگار ی سے نوجوان پریشان اور مایوس ہیں ۔ عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے ۔

  • زہریلے چاول کھانے سے مظفرگڑھ میں 4افراد کی حالت غیر ہوگئی

    مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد نے خیرات میں ملنے والے چاول کھائے تھے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے موضع پتی سلطان محمود شرقی میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے کے بعد 3 خواتین سمیت 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو 1122 نے متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا.پولیس کے مطابق متاثرین نے مبینہ طور پر ہمسایوں سے آنے والے زہریلے چاول کھائے تھے.ہمسایوں کیخلاف متاثرہ افراد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کیمطابق مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے والے متاثرین کے بیان کیمطابق مقدمہ بازی کی رنجش میں ان کے ہمسایوں نے انھیں زہریلے چاول کھلائےہیں۔

  • مظفرگڑھ میں مٹی اٹھانے کی تنازعہ پر تصادم!لڑکی سمیت دوخواتین جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے

    مظفرگڑھ میں مٹی اٹھانے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا.تصادم کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی سمیت 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے حاجی واہ کے قریب دو گروپوں میں تصادم ہوگیا.پولیس کیمطابق فائرنگ کے تبادلے میں 12 سالہ لڑکی سمیت 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے.مرنے والی خواتین آپس میں چچی بھتیجی ہیں.پولیس کیمطابق دونوں گروپوں میں مٹی اٹھانے کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔زخمی ہونے والے افراد کا تعلق دونوں گروپوں سے ہے.زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں ہسپتال سے گرفتار کرلیاگیا ہے.

  • لاہور چیمبر آف کامرس میں نومنتحب قیادت نے چارج سنبھال لیا

    لاہور چیمبر آف کامرس میں نومنتحب قیادت نے چارج سنبھال لیا

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے سالانہ اجلاس عام میں نو منتحب قائدین نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا، جبکہ اجلاس عام شروع ہونے سے پہلے ہی حزب اختلاف لاہور بزنسمین فرنٹ نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا اور کاروائی روکنے کی کوشش کی،
    لاہور چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سمیت سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیتی ممبران اور تاجروں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتحب صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوہرے ٹیکس نظام سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے تاجر برادری کو بڑا ریلیف ملے گا،

  • سوشل میڈیا پر کشمیر سے متعلقہ اکاؤنٹس کیوں بند ہوتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا

    سوشل میڈیا پر کشمیر سے متعلقہ اکاؤنٹس کیوں بند ہوتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا

    سینیٹ کی قائمہ کیٹی برائے آئی ٹی میں کشمیر کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں ڈیلیٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت کلثوم پروین نے کی، اجلاس میں دیگر اراکین نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کشمیر کے حوالہ سے سوشل میڈیا اکاؤںٹ کو بند کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کی سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈیلیٹ ہو جائے تو پیچھے کیا رہ گیا، ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے

    سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر پاکستان کر رہا ہے یہ کام؟ بھارت نے کی نئی الزام تراشی

    کنونیئر کمیٹی نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا ہے، اور رہے گا ،انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنا نا انصافی ہے۔

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

     

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ صرف وہ اکانٹس بلاک کیے جاتے ہیں جن میں دہشت گردی کا عنصر پایا جاتا ہے اور پی ٹی اے کا ان اکاونٹس کو بلاک کرنے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

     

    کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر بھارتی حکومت نے وفاقی وزیرمراد سعید کےخلاف ٹویٹرکو درخواست دے دی

    ٹوئٹرپرجاری مواد بھارتی قوانین کےخلاف ہے،ٹوئٹر انتظامیہ نے مرادسعید کو تنبیہ کی ،ٹویٹر انتظامیہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آپ کا اکاوَنٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے،وزیر مواصلات مرادسعیدنےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹوئٹ کیا تھا.

    مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالہ سے بھارت کوناکامی ہوئی،ٹویٹراکاؤنٹ بند کرنےکی درخواست مسترد کر دی گئی ، مراد سعید کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہیں گے، ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے .

    بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

    سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ,سینیٹر رحمان ملک نے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بند ہونے پر کہا کہ ٹویٹرانتظامیہ کیطرف سےمیرا دفتری اکاؤنٹ معطل کرنےکا اقدام قابل مذمت ہے ،ٹویٹر انتظامیہ فوری طورپرمیرا دفتری اکاؤنٹ بحال کرے ،ٹویٹرانتظامیہ ظالم کی بجائے مظلوم کا ساتھ دے

    ٹویٹر استعمال کرنے والوں کی لئے بری خبر، پاکستان میں ٹویٹر بند کرنیکی تجویز

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔