Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

    پاکستان نے بی ایس ایف کے ایک فوجی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فورسز کے ایک فوجی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی،بھارتی فورسز کا سب انسپکٹر مقبوضہ کشمیر میں نالہ عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا،ہندو فوجی پریتوش منڈل کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی پاکستانی حدود میں پہنچ گئی تھی

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزکی درخواست پر پنجاب رینجرز نے لاش تلاش کر کے بھارتی حکام کے حوالے کی

  • فرمانبردار بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات کی بارش ہوگئی

    فرمانبردار بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات کی بارش ہوگئی

    لاہور : نافرمان بیوروکریسی کو فرمانبردار بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی بیوروکریٹس پر نوازشات بڑھنے لگیں تودوسری طرف مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے ڈیڑھ گنا ایگزیکٹیو الاؤنس کے بعد اب پراجیکٹ الاؤنس بھی ایک لاکھ تا ساڑھے تین تک الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی، پراجیکٹ الاؤنس سرکاری کمپنی اور یونٹس میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔

    بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

    ذرائع کے مطابق ان حالات میں جب ایک طرف صوبے کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اور اس کے باوجود اپنے خون پیسنے کی کمائی سے ریاست کے لیے ٹیکس دے رہی ہے ، مگر دوسری طرف عوام کی جیبوں سے زبردستی نکالے گئے ٹیکس کے پیسے کو اپنے ذاتی مفاد حاصل رکنے کے لیے بیوروکریسی میں بانٹا جارہاہے،

    “مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ذرائع کےمطابق پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی نے بیوروکریٹس کو ماہانہ ایک لاکھ تا ساڑھے تین لاکھ تک الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ منٹس آف میٹنگ کے مطابق یہ پراجیکٹ الاؤنس کمپنیز، بورڈز اتھارٹیز اور پروجیکٹس میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔ پنجاب کے یونٹس خودمختار ادارے کمیشنز فاؤنڈیشنز میں کام کرنے والے افسران کو الاؤنس سے نوازا جائے گا۔

    پنجاب حکومت کی نوازشات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ گریڈ 16 کے افسرا کو 50 سے 75 ہزار گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ تا ڈیڑھ لاکھ گریڈ 19 کے افسران کو ڈیڑھ تا 2 لاکھ الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔

    “میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟” لاک ہے

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    پنجاب حکومت کے ذرائع کےمطابق گریڈ 20 کے افسران کو 2 سے اڑھائی لاکھ اور گریڈ 21 کے افسران کو اڑھائی تا 3 لاکھ جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 3 سے ساڑھے تین لاکھ تک الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔ نئے الاؤنس کا نام پنجاب حکومت نیو پبلک مینجمنٹ الاؤنس رکھا گیا ہے۔

  • اس وقت دین کو ایسا کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا کہ احتجاج کیا جائے، خواجہ آصف کے بیان نے ہلچل مچا دی

    اس وقت دین کو ایسا کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا کہ احتجاج کیا جائے، خواجہ آصف کے بیان نے ہلچل مچا دی

    مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف میں ایک مرتبہ پھر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں،
    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے ، ن لیگ کی اپنی انفرادی حیثیت ہے اورانفرادی ہی چلے گی،

    ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے مابین باہمی ملاقات کے بعد احتجاجی دھرنا اور آزادی مارچ مؤخر کرنے پر مولانا فضل الرحمن کو راضی کرنے کی باتیں چل رہی تھیں کہ اسی دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیاسی مقاصد کیلئے دین کو استعمال کرنے سے دین کو نقصان پہنچتا ہے، سیاسی مقاصد کیلئے سیاسی تحریک اور موومنٹ ہونی چاہیے، خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت دین کو کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچ رہا ہے، ایسا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہوا جس پر احتجاج کیا جائے، سیاسی مسائل ہیں تو تحریک کو سیاسی نام ہی دیا جائے،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد کل سہ پہر تین بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرے گا، یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جے یو آئی ف کو آزادی مارچ موخر کرنے پر راضی کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی بھی آزادی مارچ مؤخر کرنے پر تیار ہے اور ان کے اس باہمی فیصلہ کے بعد ہی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے،

  • قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب نے ایک اور فتح سمیٹ لی

    قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب نے ایک اور فتح سمیٹ لی

    کوئٹہ کے بگٹی اسٹیدیم میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا ساتواں میچ کھیلا گیا، میچ کا آغاز 28 ستمبر کو ہوا تھا ، بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، سینٹرل پنجاب کے تجربہ کار اوپنزز اظہر علی اور سلمان بٹ نے پہلی اننگز میں 237 رنز کی مضبوط اوپننگ شراکت داری قائم کی، اطہر علی اور سلمان بٹ نے شاندار سینچریاں سکور کیں، 237 رنز کے مجموعے پر سینٹرل پنجاب کی پہلی اور 246 پر دوسری وکٹ گری ، سلمان بٹ نے ایک اینڈ سنبھال رکھا اور طفر گوہر کے ساتھ مل کر سینٹرل پنجاب کا اسکور 521 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا ، سلمان بٹ نے شاندار ڈبل سینچری اسکور کی اور ظفر گوہر نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئر کی پہلی سینچری اسکور کی،
    بلوچستان کی ٹیم پہلی انننگز میں لڑکھٹراتی ہوئی نظر آئی ، بسمہ اللہ خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ففٹی بھی اسکور نہ کر سکا، اور بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی، نسیم شاہ نے تین جب کے وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،
    سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دوسری اننگز میں فالو آن کروایا اور بلوچستان کی بیٹنگ کا نتیجہ پہلی اننگز سے کچھ زیادہ محتلف نہ تھا، عمران بٹ اور عظیم گھمن نے بلوچستان کیلئے 54 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور 56 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، اس کے بعد وکٹیں گرتی ہی چلی گئیں، لیکن بسم اللہ خان نے دوسری اننگز میں بھی 71 رنز بنا کر اپنی فارم کو ثابت کیا ،اور اس طرح بلوچستان کی پوری ٹیم 239 رنز کے مجموعے پر آل اؤٹ ہو گئی اور سینٹرل پنجاب نے میچ ایک اننگز اور 12 رنز سے جیت لیا،
    اور قائداعظم ٹرافی سیزن 2019 میں سینٹرل پنجاب کی یہ دوسری فتح ہے،

  • پنجاب حکومت بیوروکریسی پر مہربان، کس سکیل کے افسر کو کتنا الاؤنس ملے گا؟ ٰخبر آ گئی

    پنجاب حکومت بیوروکریسی پر مہربان، کس سکیل کے افسر کو کتنا الاؤنس ملے گا؟ ٰخبر آ گئی

    پنجاب حکومت بیوروکریسی پر مہربان ہو گئی، پروجیکٹ الاؤنس کےنام پرماہانہ ساڑھے3 لاکھ روپےتک دینے کی منظوری دے دی گئی،

    سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، کیسے ملا سراغ؟ وزیراعلیٰ کی انکشاف انگیز پریس کانفرنس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت پنجاب کی افسران کو کمپنیز پروجیکٹ الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے، سابقہ حکومت کا کمپنی اسکینڈل بے نقاب ہونے پر الاؤنسزختم کئےگئے تھے، بیوروکریٹس کوماہانہ ایک تاساڑھے3لاکھ روپےتک الاؤنس دینےکی منظوری دی گئی ہے، کمپنیز بورڈ اتھارٹیز پروجیکٹ میں کام کرنیوالے افسران کو الاؤنس ملے گا، خودمختارادارےکمیشنزفاؤنڈیشن میں کام کرنےوالےافسران کونوازاجائےگا، گریڈ16کےافسرکو50 سے 75ہزار، گریڈ18 کے افسران کوایک تا ڈیڑھ لاکھ ملیں گے،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    گریڈ19کےافسران کوڈیڑھ تا2لاکھ تک الاؤنس کی مدمیں دیئے جائیں گے.

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

  • سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، کیسے ملا سراغ؟ وزیراعلیٰ کی انکشاف انگیز پریس کانفرنس

    سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، کیسے ملا سراغ؟ وزیراعلیٰ کی انکشاف انگیز پریس کانفرنس

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے،

    قصور میں بچوں‌ کے اغواء اور قتل پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

  • بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

    بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

    چونیاں : چونیاں پولیس کی محنت رنگ لے آئی ، پولیس نے بالآخر 4 ننھے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سیریل کلر سہیل اسلم ولد محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ہے، اطلاعات کےمطابق اس درندے صفت انسان نے بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے

    چونیاں زیادتی اور قتل کیس کے مجرم کی گرفتاری کی اطلاع وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک پریس کانفرنس میں دی ، وزیراعلیٰ نے انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ اس دوران تمام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ وسائل کی پرواہ نہ کریں ، بلکہ مجرم کی نشاندہی کے لیے کوششیں تیز کردیں

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس دوران 1649 لوگوں کی جیو فرانزک کی گئی ، 1543 لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا ، اسی دوران اس سریل کلر کا ڈی این اے میچ کر گیا ، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مجرم نے تسلیم کرلیا ، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مجرم کا نام سہیل شہزاد اور والد کا نام محمد اسلم ہے

    جب فیڈر نہیں‌ ہوتے تھے تو مائیں اپنے بچوں‌کو کیسے دودھ پلاتی تھیں ؟ قبل از مسیح کی کہانی تاریخ کی زبانی

  • ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑی سکرین پر دھوم مچانے کو تیار

    ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑی سکرین پر دھوم مچانے کو تیار

    ہمایوں سعید پاکستانی سینما میں ایک بار پھر بلاک بسٹر فلم کیساتھ دھوم مچانے کی تیاری کر رہے ہیں ، فلم و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور ہدایتکار ندیم بیگ کیساتھ مل کر ہمایوں سعید اپنی نئی فلم "لندن نہیں جاؤنگا” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم 2020 میں عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی،
    ہمایوں سعید نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فلم میری سابقہ فلم "پنجاب نہیں جاؤنگی” کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ ایک بالکل نئی اسٹوری ہے، اور اس فلم کی اسٹوری خلیل الرحمان قمر نے ہی لکھی ہے، "لندن نہیں جاؤنگا” فلم کو کامیڈی، رومانس، اور ایکشن سے بھرپور فلم تصور کیا جا رہا ہے، فلم کیلئے مکمل کاسٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، فلم اگلے سال عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی جو کہ ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس کیلئے ایک منافع بخش وقت ثابت ہوتا ہے،

  • لاہور میں ڈانس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ، اب قوم کی بچیوں کو ڈانس سکھایا جائے گا ،

    لاہور میں ڈانس انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ، اب قوم کی بچیوں کو ڈانس سکھایا جائے گا ،

    لاہور:لاہور میں ڈانس انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح ،اب قوم کی بچیوں کوڈانس سکھایا جائے گا، اطلاعات کے مطابق پہلی خاتون کوریوگرافر لائبہ علی کے ڈانس انسٹیٹیوٹ کا افتتاح بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی اور نامور کوریوگرافر زریں پنا نے کردیا۔

    “جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش” لاک ہے

    جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

    باغی ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس عدیل برکی،انیقہ علی، نغمانہ جعفری، حیدر سلطان، حسیب پاشا،رابی پیر زادہ، نتاشا خان، شاہد خان، شفق علی،حسیب خان اور دیگر موجود تھے۔

    فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں فیشن کے شعبے کو جب متعارف کرایا تو اندازہ نہ تھا کہ اتنی کامیابی ملےگی، آج ایک ڈانس انسٹی ٹیوٹ کا آغاز ہوا ہے،جس پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس طرح کے ادارے ملک بھر میں بننے چاہیئں کیونکہ رقص فنون لطیفہ کی اہم صنف ہے اور اس کو سیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کے مختلف شہروں میں چار نئے اسپتال بنانے جارہا ہوں۔

    صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

    اس موقع پر زریں پنا نے کہا کہ لائبہ علی نے ڈانس انسی ٹیوب بنایا ہے ڈانس اعضاء کی شاعری ہے یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔دعا ہے اللہ پاک اسے کامیابی دے۔شرکاء نے لائبہ علی کو ڈانس انسی ٹیوب کے قیام پر مبارکباد دی۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ذرائع کے مطابق آخر میں کوریوگرافر لائبہ علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈانس انسی ٹیوب بنانے کا خواب آج پورا ہوگیا ہے۔یہاں پر ہر طرح کا ڈانس بھنگڑا، زومبا، ایروبکس، کلاسیکل،ہیپ ہاپ اور بیلے ڈانس سیکھایا جائے گا۔انسٹیٹیوٹ میں کلاسیکل رقص سمیت زومبا، اِروبکس، ہپ ہاپ اور راک ڈانس سکھایا جایے گا

  • نیب کی گوجرانوالہ میں بڑی کاروائی ایک ایسے ادارے کے دفتر پر چھاپہ مارا جس پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام

    گوجرانوالہ
    نیب نے پی ایچ اے گوجرانوالہ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں، نیب کی تین رکنی ٹیم نے آج پی ایچ اے کمپلیکس پر چھاپہ مار کر پانچ سالوں میں لگائے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز اور سابقہ دور میں ہونے والی تقرریوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    نیب کی تین رکنی ٹیم آج پی ایچ اے کمپلیکس پہنچی جہاں انہوں نے پانچ سالوں میں کروائے جانے والے تمام ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، ان میں گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے 50 پارکس، جی ٹی روڈ پر لگائے جانے والے500 سے زیادہ کھجور کے درختوں کی مہنگے نرخوں پر خریداری، شہر کی اہم شاہراہوں پر بنائی جانے والی گرین بیلٹس شامل ہیں، سال 2014 سے 2018 تک کے عرصے کے دوران پی ایچ اے کے چیئرمین ن لیگی ایم پی اے توفیق بٹ تھے جن پر مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں، ان الزامات کی انکوائری نیب لاہور میں زیرسماعت ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کاروباری افراد، فیکٹریوں اور پلازوں کے مالکان سے گرین بیلٹس کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کئے گئے، اور سرکاری فنڈز سے بھی رقم کا اجرا کیا گیا، پی ایچ اے کی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ نیب لاہور کی ٹیم اہم مالی معاملات، ٹھیکوں، درختوں و پودوں کی خریداری اور سابقہ دور میں ہونے والی تقرریوں کی کی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے ہیں، لیگی حکومت کے دور میں بنائی گئی گرین بیلٹس اور پارکس میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کے انکشاف ہوئے ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں، نیب ٹیم لیگی دور میں پی ایچ اے کی جانب سے بنائے گئے تمام پروجیکٹس کا دورہ بھی کرے گی، بڑے پیمانے پر کرپشن شکایات کے باعث کارروائی عمل میں لائی گئی۔
    (تصویر میں PHA کے سابق چیئرمین توفیق بٹ ہے)