Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان نے عمان کو شکست دے دی ، کیسے اور کب دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

    پاکستان نے عمان کو شکست دے دی ، کیسے اور کب دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

    لاہور : پاکستان ہاکی پھر سنبھلنے لگی ، اطلاعات کے مطابق ہاکی کے میدان میں پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان ہاکی ٹیم کو سات صفر سے شکست دیکر چار میچز کی سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    “بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا” لاک ہے

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    ذرائع کے مطابق آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو پر کھیلے جانے والے میچ میں قومی ڈویلمپنٹ سکواڈ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میدان میں چھائی رہی اور سات صفر سے عمان کو شکست دی۔عمان کی ٹیم کوئی گول بھی نہ کرسکی ، پاکستانی کھلاڑیوں نے آج روایتی انداز میں کھیل پیش کیا

    “مراد علی شاہ پھرسندھ پولیس کو سیاسی بنانے کے چکروں میں ، آئی جی نے کام کر دکھایا” لاک ہے

    مراد علی شاہ پھرسندھ پولیس کو سیاسی بنانے کے چکروں میں ، آئی جی نے کام کر دکھایا

    رانا عبدالوحید نے عمان کے خلاف پہلے گول کرکے ٹیم کا مورال اپ کیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی رانا عبدالوحید اور رضوان علی نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے کوارٹر میں امجد علی خان اور رانا سہیل نے ایک ایک گول جبکہ چوتھے ہاف میں رانا عبدالوحید اور حماد انجم نے ایک ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رانا عبدالوحید نے سب سے زیادہ تین گول کیے۔

    “بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار” لاک ہے

    بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

  • ویلڈن وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم نے دی مبارکباد، مگر کیوں؟

    ویلڈن وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم نے دی مبارکباد، مگر کیوں؟

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں کا ملزم پکڑے جانے پروزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب کومبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ لکھا ہے کہ قصور میں عوامی مفاد کیلئے کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قصور کے واقعات پر سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ تمام لوگ جو عام آدمی کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے پنجاب پولیس اور حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیل بھی بتائی،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ 1649مشکوک افرادکےٹیسٹ کروائےگئے، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سےملنےوالےنمونےمیچ کرگئےہیں،

     

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • گلوکار اور یوٹیوب اسٹار نے اسلام قبول کرلیا ، سیئول کی مسجد میں کلمہ پڑھنے کے ایمان افروز مناظر

    گلوکار اور یوٹیوب اسٹار نے اسلام قبول کرلیا ، سیئول کی مسجد میں کلمہ پڑھنے کے ایمان افروز مناظر

    سیئول:اسلام غالب آتا ہے اور باطل مٹ جاتا ہے اور پھر وہی ہوا جس کا اعلان کیا گیا ، اطلاعات کے مطابق کوریا کے سابق گلوکار اور معروف یوٹیوب اسٹار جے کم نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔یوٹیوبر نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسلام کا مطالعہ کرنا شروع کردیا،جس کے بعد انہوں نے کوریا کے مسلمانوں کے ساتھ نہ صرف عید منائی بلکہ اسلام میں موسیقی حرام قرار دیے جانے کے حوالے سے ویڈیو بھی بنائی۔

    ذرائع کےمطابق ایک ہفتے قبل کورین گلوکار جے کم نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سیئول کی مسجد میں موجود تھے اس موقع پر انہوں کلمہ پڑھ کر شہادت دی اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کے بعد جے کم نے اپنا نام تبدیل کر کے داؤد کم رکھ لیا۔

    “کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری” لاک ہے

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    داود کہتے ہیں کہ میں خوف اور خوشیاں دونوں ہی دیکھیں۔ ’’اب وقت آگیا کہ میں سچے دل کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوجاؤں کیونکہ شرعی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام مجھے سچا مذہب معلوم ہوا‘‘۔انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کو اسلام قبول کرنے کے حوالے سے نہ صرف آگاہ کررہے تھے بلکہ انہیں قائل کرنے کی بھی کوشش کرتے نظر آئے۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ذرائع کے مطابق اسلام قبول کرنے پر اُن کے مداح حیران ہیں مگر کم نے وضاحت پیش کی کہ وہ اپنی والدہ اور مداحوں کو اُسی طرح پیار کریں گے جیسے کرتے تھے کیونکہ اسلام میں محبت کی تعلیمات دی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیو میں ماں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، میں انشاء اللہ اسی طرح کام کرتا رہوں گا۔

    “بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا” لاک ہے

    بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

    کورین حکام بھی اس نو مسلم سے بہت متاثر دکھائی دیتے ہیں‌ یاد رہے کہ جے کم کے یوٹیوب پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جبکہ اُن کی مختلف ویڈیو دو لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اُن کے اکاؤنٹس تصدیق شدہ ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ انہیں فالو کررہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں اپنی ویڈیو میں داود نے صارفین کو بتایا تھا کہ جنوبی کوریا میں اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور یہاں موسیقی، حلال حرام کھانوں پر اب کھل کر گفتگو ہوتی ہے جس کا مطالب کورین بھی اسلام کی طرف آنا چاہتے ہیں۔

  • بھارت، ستمبر میں جی ایس ٹی وصولی، اہم رپورٹ آگئی

    بھارت، ستمبر میں جی ایس ٹی وصولی، اہم رپورٹ آگئی

    بھارت میں رواں ماہ ستمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی رپورٹ آ گئی ہے۔ بھارت میں رواں ماہ جی ایس ٹی کی مد میں 91916 کروڑ روپے جمع ہوئے جو کہ اگست کے مقابلے میں 6286 کروڑ روپے کم ہے۔ اگست میں جی ایس ٹی کے ذریعے 98202 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔

    بھارتی معیشت کو جھٹکا، اگست میں 8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

    بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز جی ایس ٹی کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کیے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال قبل ستمبر میں جی ایس ٹی کی مد میں 94442 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے۔

    منگل کے روز جاری کیے گئے اعداد شمار میں یہ اطلاع دی گئی، ایک برس قبل ستمبر ہی میں جی ایس ٹی اصولی 94442 کروڑ روپے تھا۔ بھارتی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ’ ستمبر میں کل جی ایس ٹی 91916 کروڑ روپے وصول ہوا، جس میں سی جی ایس ٹی 16630 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 22598 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی 45069 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔ گذشتہ برس کے مقابلے رواں برس ستمبر میں جی ایس ٹی آمدنی میں 2.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!

    واضح رہے کہ بھارت میں اگست میں8 بنیادی صنعتوں کی پیداوار 0.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔ 8 بنیادی صنعتوں کا مشترکہ انڈیکس اگست 2019 میں 128.2 تھا، جو اگست 2018 کے انڈیکس کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہو گیا۔

    بھارتی معیشت کی صورتحال تشویش ناک

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جی ڈی پی کی شرح ترقی جون میں گر کر 5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو گزشتہ چھ سالوں میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی کرکردگی کے پیش نظر ایسی کمی کی توقع پہلے سے ہی کی جا رہی تھی۔

  • مصباح الحق اسلام آباد یونائٹڈ کی کوچنگ کیلئے تیار

    مصباح الحق اسلام آباد یونائٹڈ کی کوچنگ کیلئے تیار

    پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور تیسرے سیزن کی فاتح فرنچائز اسلام آباد یونائٹڈ نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کی زمہ داری سنبھالنے کی آفر کر دی، مصباح الحق نے اسلام آباد یونائٹڈ کی آفر قبول کر لی، پی سی بی اجازت کے بعد مصباح الحق اسلام آباد یونائٹڈ کیلئے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالیں گے،
    مصباح الحق پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن میں اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں جن میں سے دو سیزن اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب بھی ہوئی ہے، زرائع کے مطابق مصباح الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ بننے سے پہلے وہ اسلام آباد یونائٹڈ کیساتھ ہیڈ کوچ کا ایم او یو سائن کر چکے تھے ،

  • عظیم قائد ہمیشہ صادق و امین ہوتے ہیں، صدرمملکت نے نیا پاکستان بارے کیا کہہ دیا

    عظیم قائد ہمیشہ صادق و امین ہوتے ہیں، صدرمملکت نے نیا پاکستان بارے کیا کہہ دیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھنا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے، ہم سب کو اس نیک مقصد کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے، اب ہم نئے پاکستان کی جانب سفر کر رہے ہیں

    اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھنا ریاست کی اہم ذمہ داری ہے، ہم سب کو اس نیک مقصد کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے، ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، پاکستان اپنا کٹھن وقت دیکھ چکا، اب ہم نئے پاکستان کی جانب سفر کر رہے ہیں، ملکی ترقی کے لئے جدید علوم میں مہارت ناگزیر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد کے آئی ٹی طلباءمیں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کار خیر کا اسلامی معاشرے سے گہرا تعلق ہے، اللہ کے راستے میں خرچ کرنے والوں کو زندگی میں ہمیشہ خوش دیکھا ہے، دین اسلام ہمیں عاجزی و انکساری کا درس دیتا ہے، بڑے لوگوں میں غرور نہیں ہوتا بلکہ انہیں جوابدہی کا خوف رہتا ہے، عظیم قائد ہمیشہ صادق و امین ہوتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشیمر کے معاملہ پر پاکستانی قوم نے بھرپور ردعمل دیا ہے تاہم دیگر مسلم دنیا کی قیادت کا ایسا ردعمل نہیں تھا، اس کی وجوہات ہیں، دنیا میں صرف اس کی بات سنی جاتی ہے جس کے پاس طاقت ہوتی ہے، بڑی مارکیٹ کو اصولوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں انصاف کی آواز بلند کر رہا ہے تاہم اپنی آواز کو زیادہ موثر بنانے کے لئے اپنی معیشت کو بھی مضبوط کرنا ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرونی دنیا میں جس پراعتماد طریقے سے ناموس رسالت کا معاملہ اٹھایا اور ریاست مدینہ کو آئیڈل قرار دیا ہے وہ بڑی دل کی بات ہے، یہ پاکستانی قوم کے ابھرنے کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اسے ایک بااعتماد اور باصلاحیت قیادت بھی مل گئی ہے، ایک نیا انصاف والا پاکستان بننا شروع ہو گیا ہے۔

  • چینی عوام کو مبارکباد  وزیراعظم عمران خان کا چین کے قومی دن پر پیغام

    چینی عوام کو مبارکباد وزیراعظم عمران خان کا چین کے قومی دن پر پیغام

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاچین کے قومی دن پر پیغام,پاک چین دوستی لازوال ہے، وزیراعظم کی چین کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور چینی عوام کو مبارکباد۔ چین خطے میں ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے،چین اور پاکستان گہرے دوست ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں

    “مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کے 70 ویں قومی دن پر چین کی حکومت اور چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان اور چین گہرے دوست اور ہمسائے ہیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین گہرے دوست اورہمسائےہیں، چین کی معاشی کامیابی ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہے۔

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کےعوام کیلئے ترقی کا باعث بنے گا،

    “ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں” لاک ہے

    ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں

    سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔خیال رہے چین میں قومی دن کا شاندارجشن منایا گیا،چین کے قومی دن کی تقریبات چاراکتوبر تک جاری رہیں گی۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہا میں ہمیشہ چین کی ترقی ، کرپشن کے خلاف کامیاب مہم کا معترف رہا ہوں‌

  • چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے چین کے 70 ویں قومی دن پرمبارکباد دی یے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سےغیرمتزلزل دوست چین کومبارکباد دیتاہوں، ہمیشہ چین کی ترقی اورکرپشن کیخلاف جدوجہدکامعترف رہاہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات مزیدمضبوط ہورہےہیں،سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں انکی چینی صدر سے بھی ملاقات طے ہے، تین روزہ دورے میں مختلف معاہدے بھی ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد چین کے دورے کو اہم سمجھا جا رہاہے

     

    چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے 70 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں ایک فوجی پریڈ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں جدید ترین چینی اسلحے کی گئی۔ ہزاروں چینی شہریوں نے اس پریڈ کودیکھا۔ فوجی پریڈ میں15 ہزار فوجی اور 160 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا۔

    پاکستان اورچین دوعظیم اور بااعتماد دوست ہیں،شہباز شریف

    چینی صدر شی جن پنگ نے خصوصی تقریر میں کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت چین اور اس کی ترقی کو نہیں روک سکتی ۔

    چینی صدر شی جنپنگ نے عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتحاد کو قائم رکھنے اور قومی تجدید کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے پر زور دیا۔

    پاکستان اور چین ایک دوسرےکے مفادات کا دفاع کررہے ہیں،چینی سفیر کا تقریب سے خطاب

    شی جنپنگ ، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔
    جنپنگ نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں ، چینی عوام نے سی پی سی کی سربراہی میں چینی خصوصیات اور جدید خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے کو کامیابی کے ساتھ ایک نئے دور کی شکل دی ہے۔

    چین کے قومی دن پر عثمان بزدار کی مبارکباد

    جنپنگ کے مطابق پچھلے 70 سالوں کے دوران ، چینی عوام امن کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، انہوں نے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر اور امن و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چینی قوم نے زبردست تبدیلی حاصل کی ہے: وہ کھڑا ہوا ہے ، امیر ہوا ہے اور مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

  • آو اپنی قوم کے بچوں‌کی فکرکریں‌ !  وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ: ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن بنانے کا حکم

    آو اپنی قوم کے بچوں‌کی فکرکریں‌ ! وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ: ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن بنانے کا حکم

    اسلام آباد:مجھے اپنی قوم کے بچوں‌کی بڑی فکر رہتی ہے ، جب میں‌ بچوں کے متعلق دردناک اور بھیانک واقعات سنتا ہوں تو مجھے بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے ، سکون نہیں ملتا ، میں اپنی قوم کے بچوں کو محفوظ سے محفوظ تر دیکھنا چاہتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس میں کیا

    “میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟” لاک ہے

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغوا اور گم شدگی کیسز کے تدارک کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایک خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ’میرا بچہ الرٹ‘ ایپلی کیشن 2 ہفتے میں تیار کر لی جائے گی، اس ایپلی کیشن کی مدد سے گم شدہ بچے کے درج کوائف فوری طور پر پولیس تک پہنچ جائیں گے۔اس ایپلی کیشن کو ملک بھر میں‌ متعارف کرایا جائے گا

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    وزیراعظم کے اجلاس میں‌فیصلوں کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ میرا بچہ الرٹ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا جائے تاکہ میں براہ راست اپنے بچوں سے آگاہ رہوں‌، اس اقدام سے کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت کے سلسلے میں نظر رکھی جا سکے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی، نا خوش گوار واقعات کی تحقیقات میں بڑی کام یابی ملی ہے، اس کام یابی سے ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ اس ایپلی کیشن کے استعمال سے ایسے بھیانک واقعات میں بہت زیادہ کمی آجائے گی

     

    ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ بچوں سے متعلق واقعات کو معاشرتی وجوہ کے سبب سامنے نہیں لایا جاتا، تاہم موجودہ حکومت معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔انھوں نے کہا ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی

  • اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف، اہم حکومتی رہنما کیخلاف انکوائری کا حکم

    اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف، اہم حکومتی رہنما کیخلاف انکوائری کا حکم

    اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف ہو گیا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کے خلاف انکوائری کے لئے نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کے خلاف نیب انکوائری کرے گا،نیب کو رواں برس عامر کیانی کے خلاف شکایات ملی تھیں جن کی تصدیق کے بعد چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیا ہے،

    ضمانت نہ ملی، کیمپ جیل میں نیب کا قیدی جاں بحق، کس کیس میں بند تھا؟ اہم خبر

    عامر کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے انکوائری کی جائے گی،

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم نواز، فریال تالپور،خورشید شاہ، سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق کو مختلف کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی گرفتاری پر نیب پر شدید تنقید کی جا رہی تھی تا ہم اب نیب نے تحقیقات کا رخ حکومت کی جانب موڑ لیا ہے

    احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری