Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دور لاہوریوں پر بھاری۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دور لاہوریوں پر بھاری۔

    شہبا زاکمل جندران۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دور لاہوریوں پر بھاری۔ہر گھنٹے میں ایک گاڑی چھینی جانے لگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے میں پولیس کا قبلہ درست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جبکہ ان کی ناکامی کے چرچے صوبائی اسمبلی میں بھی جاپہنچے ہیں۔رکن اسمبلی چودھری محمد اشرف علی کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ لاہور میں روزانہ 15موسائیکلز اور3کاریں چوری ہوتی ہیں یا چھینی جاتی ہیں۔یہ اعداد وشمار محکمہ داخلہ کی طرف سے پیش کئے گئے۔حالانکہ آزاد زرائع اور میڈیا کے مطابق یہ تعداد کہیں زیادہ ہے اور اس میں ایسے بہت سے کیسز بھی شامل ہیں۔جو پولیس نے رجسٹرڈ ہی نہیں کئے۔

    رائع کے مطابق لاہور شہر میں ہر ایک گھنٹے میں ایک شہری اپنی موٹر سائیکل یا گاڑی سے محروم ہوتا ہے۔اور پولیس کی کارکردگی روبروز گرتی ہی جارہی ہے۔حالانکہ لاہور صوبائی دارالحکومت ہے۔اور گزشتہ دور حکومت میں گاڑیوں کی چوری و چھینے جانے کی وارداتوں کی شرح کم تھی۔
    دوسری طرف شہریوں میں یہ تاثر تیزی کے ساتھ جڑ پکڑنے لگا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو جرائم کی شرح میں کمی لانے میں ناکام ہورہے ہیں۔

  • اشیاء کی قیمتوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کس نے عائد کیا؟ چیئرمین ایف بی آر نے صاف بتا دیا

    اشیاء کی قیمتوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کس نے عائد کیا؟ چیئرمین ایف بی آر نے صاف بتا دیا

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے پر تشویش درست ہے،

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ حکومت مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، ریٹیلرز مارکیٹ میں چینی 70 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں، شوگر ملز 60 روپے فی کلو چینی فروخت کررہی ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ قیمتوں پرمشاورت کی جارہی ہے، چینی کی پیداوار اور سیلز کو مانیٹر کیا جائے گا، تمام اشیاء کی قیمتوں پرسیلز ٹیکس 12.5 فیصد ہونا چاہیے، اشیاء پرسیلز ٹیکس 17 فیصد سمجھ سے بالاتر ہے، اشیاء پرسیلز ٹیکس 12.5 فیصد ہوتا تھا جسے اسحاق ڈار نے17 فیصد کیا،

    بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 90 فیصد آبادی اب بھی ٹیکس سسٹم سے باہر ہے،

  • مظفرگڑھ میں مقامی زمیندار کی اپنے مزارع کی 18سالہ بیٹی سے زیادتی

    مظفرگڑھ میں مقامی زمیندار نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد متاثرہ لڑکی اور اسکے خاندان کو 5 دن تک اپنے ڈیرے پر محبوس رکھا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع بیربند میں رانا مدثر نامی مقامی زمیندار نے اپنی زمینوں پر کام کرنے والے مزارع کی 18سالہ بیٹی سلمی بی بی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا.متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے زمیندار نے انھیں،انکی بیٹی اور دیگر بچوں کو 5 روز تک اپنے ڈیرے پر محبوس رکھا.والدین کیمطابق گزشتہ روز پنچائیتی فیصلے کے ذریعے انھیں رہائی ملی.متاثرہ لڑکی کے والدین کیمطابق انھوں نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ شہرسلطان کو درخواست دی لیکن پولیس تھانہ شہرسلطان نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی انکی بیٹی کا میڈیکل کرایا گیا.متاثرہ خاندان نے مقدمے کے اندراج کے لیے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کو درخواست دیدی ہے.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق متاثرہ لڑکی کے والدین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

  • احسن اقبال نے تحریک انصاف کےمتعلق تشویشناک بات کہہ دی

    احسن اقبال نے تحریک انصاف کےمتعلق تشویشناک بات کہہ دی

    پاکستان کی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکی ہے احسن اقبال نے تحریک انصاف بارے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکی ہے،ملک میں مہنگائی سے مزدور،کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے.ملک میں مہنگائی سے مزدور،کسان، غریب اور متوسط طبقہ پس گئی ہے.مہنگائی کے باعث زراعت کا شعبہ بدحال ہے.پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے.اس حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے،اتحاد اور یکجہتی کےساتھ اس حکومت سے ملک کو نجات دلائیں گے.اپوزیشن جماعتوں کو مل کر لائحہ عمل بنانا چاہیے.اپوزیشن اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کےلیے پرعزم ہے
    احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا
    انہوں نےکہا کہ .حکومت پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے.ملک صرف جمہوری عمل اور آئین کی بالادستی سے مضبوط ہوسکتا ہے.کشمیر کے ساتھ ہماری یکجہتی کسی سیاسی سوچ کے تابع نہیں،حکومت کو کل سے پہلے گھر بھیجنا ملک کے ناگزیر ہے،تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے خلاف موثر قدم اٹھائیں

    عمران خان تقریر کے پرانے فنکار،کشمیر پرعوام یوٹرن نہیں لینے دے گی، احسن اقبال

    عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

  • مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، ماہ ستمبرمیں 16کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کے دوران گذشتہ ماہ ستمبر میں ایک عورت اور دو لڑکوں سمیت 16کشمیری شہید کر دیے۔

    مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق ، چھ کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید کیے گئے۔ ان شہادتوں سے ایک کشمیری عورت بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔

    ستمبر کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر گولیوں ، چھروں اور آنسوگیس کے گولوں سے فائرنگ کی جس سے 281 افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثناءبھارتی فورسز نے حریت کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 157 افراد کو گرفتار کیا ۔

    آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان

    قابض حکام نے سری نگر اور دیگر علاقوں میں جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل سمیت متعدد مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

    محاصرے اور تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران پچیس رہائشی مکانات کوتباہ کردیا گیا۔ ستمبر کے دوران ہی بھارتی فورسز نے چار (4) خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی۔

  • تہاڑ حکام کا یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

    تہاڑ حکام کا یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

    بھارتی تہاڑ جیل کے حکام نے غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ایک پرانے جعلی کیس میں عدالت کے سامنے پیش کرنے سے انکار کردیا۔

    یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھی ٹویٹر کیخلاف بول پڑیں، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    واضح رہے کہ جموں کی ایک عدالت نے کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو یکم اکتوبر کو طلب کر رکھا تھا۔

    یاد رہے کہ یاسین ملک پراس وقت بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کی ہلاکت اور1989-90 میں اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیا سعید کے اغوا کے جعلی کیس میں مقدمہ چل رہا ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    29 سال قبل بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں‌ کا قتل، یاسین ملک کو ایک اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوششیں

    تہاڑ جیل حکام نے جموں کی ٹاڈا عدالت کو بتایا کہ رواں سال کے اوائل میں ہی وزارت داخلہ نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ کسی عدالت میں یاسین ملک کو پیش نہ کریں۔ تاہم ، تہاڑ جیل حکام کے مطابق وہ ٹیلی مواصلات کے ذریعے یاسین ملک کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لئے راضی ہیں۔

    کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن وارنٹ جاری

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

  • گوتم گھمبیر نے سپورٹس کمیونٹی سے عمران خان بارے  حیران کن  مطالبہ کر دیا

    گوتم گھمبیر نے سپورٹس کمیونٹی سے عمران خان بارے حیران کن مطالبہ کر دیا

    گوتم گھمبیر نے سپورٹس کمیونٹی سے عمران خان بارے کیا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر جو کہ آج کل ٹویٹر پر سیاسی بیان دینے کے لیے کافی مشہور ہے ، اس نے اپنی حالیہ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،ایک کھلاڑی ایک رول ماڈل ہوتاہے، اخلاق ، کردار اور روحانیت میں‌بھی رول ماڈل سمجھا جاتا ہے لیکن اب ہم نے دیکھا کہ ایک سابق کھلاڑی نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے رول ماڈل ہے. نیچے اس نے وزیر اعظم عمران خان کو کو ٹیگ کیا اور ساتھ سپورٹس کمیونتی سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کو کھلاڑیوں کی کیمیونٹی سے خارج کرے.

    گوتم گھبیر سےاگر پوچھاجائے کہ ایک اس کا ملک بھارت کشمیر اور بھارت میں‌ اقلیتوں اور مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ کررہا ہے کیا یہ کام ایک ریاست کا ہے، اور اخلاق ، کردار اور انسانی حقوق کا سبق سکھانے کے لیے گوتم نریندر مودی کو بھی ٹویٹ کرے گا جس نے 60 دنوں سے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید اور بند کرکےرکھا ہوا ہے .

    کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب


    کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہوں گا، ترک صدر کا ایک بار پھر دبنگ اعلان

    مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ لیکر جانا تاریخی غلطی تھی، بھاتی وزیر کا اعتراف

  • لودہراں: انسداد ڈینگی کے اقدامات جائزہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے انسداد ڈینگی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر میونسپل کمیٹی دنیا پور اور کہروڑپکا کے چیف آفیسر ز کو جواب طلبی کے نوٹس اور متعدد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈس پلیئر لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات کی احسن کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو کہا ہے۔

    انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفترکے کمیٹی روم میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور دیگر معاون مانیٹرنگ کرنے والے محکموں کی کارکردگی کاجائز ہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او عامر بشیر اور دیگر محکموں کے آفیسرز موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پرانے ٹائروں کو ٹکڑے کر کے تلف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال ویو فیملی پارک کی جھیل میں بھی لاروا کش پونگ ڈالیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایاکہ گذشتہ روز سرویلنس ٹیموں نے 130 جوہڑوں اور ابتک ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد گھروں کی مانیٹرنگ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ درباروں کی بھی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔

  • وہاڑی: فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ٹھینگی کی حدود اڈا غلام حسین ذاتی رنجش پر نواحی گاؤں کے رہائشی نے نوجوان کو فائر مار کر زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی نواحی گاؤں 52 ڈبلیو بیکا رہائشی راؤ منور صبح گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں گاڑی پر اپنے دوستوں کے ساتھ ملتان جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ اڈا غلام حسین پر پہنچے تو ان پر فائرنگ کر دی گئی جس سے ان کی ٹانگیں زخمی ہوئی اور چوہدری زاہد اقبال ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

  • جمال خشوگی  کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

    جمال خشوگی کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

    جمال خشوگی کے قتل کے ایک سال ہونے پر اس کے بیٹے نے اہم بات کہہ دی ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ جمال خشوگی کے قتل کے ایک سال ہونے پر اس کے بیٹے نے اہم بات کہہ دی ہے ، سعودی گزٹ جریدے کے مطابق جمال خشوگی کےبیٹے نے کہا ہے کہ میرے پیارے والد کی موت کو ایک سال گزر گیا .اس عرصے کے دوران سعودی عرب کے مخالفین نے اس کیس کو اپنے اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے..اللہ میرے وطن کی حفاظت فرمائےاور اس کو نقصان سے محفوظ رکھے.
    بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے دیا بڑا فیصلہ
    اس سلسلے میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی گزشتہ برس استنبول میں سعودی صحافی جمال کے قتل کے پیچھے چھپا سچ سامنے لانے کی کوشش کرتا رہے گا۔ترکی اب تک جاننا چاہتا ہے کہ جمال کی نعش کہاں ہے اور یہ آپریشن کس نے کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ قتل سعودی عرب میں پس پردہ طاقتوں کے ایجنٹس نے کیا۔ طیب اردغان نے بتایا کہ سعودی ایجنٹس کی جانب سے صحافی کا قتل 21 ویں صدی کا سب سے بڑا واقعہ ہے