Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے دیا بڑا فیصلہ

    بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے دیا بڑا فیصلہ

    بھارتی سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنوس کے حوالے سے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کہا کہ مسٹر فڈنوس کے خلاف دائر مقدمے کی نئے سرے سے جانچ کرے۔

    بھارتی سپریم کورٹ ، کشمیر کے حوالہ سے درخواست، عدالت نے دیا بڑا حکم

    واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے درخواست گزار ستیش اوئکے کی یہ درخواست خارج کردی تھی کہ جس میں ستیش نے انتخابی حلف ناموں میں مجرمانہ معاملوں کی بات چھپانے کےلئے فڈنوس کا انتخاب منسوخ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں مسٹر اوئکے نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔

    درخواست گزاروں کے مطابق وزیراعلیٰ نے 2014 کے انتخابات میں اپنے اوپر دو مجرمانہ مقدمات کی تفصیلات چھپائی تھی۔یہ دونوں مقدمے ناگپور کے ہیں۔ ایک مقدمہ ہتک عزت جبکہ دوسرا فراڈ کیس کا ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

    مقدمے کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلی اور سیاسی لوگوں کے خلاف مقدمات بنتے رہتے ہیں۔اس لیے کسی کے انتخابی حلف نامے میں مقدمات نہ دینے پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔

    مقبوضہ کشمیر: بچوں کی گرفتاری، بھارتی سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کی

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں صرف 200-250 گرفتار: بی جے پی جنرل سیکرٹری کا دعوی

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں صرف 200-250 گرفتار: بی جے پی جنرل سیکرٹری کا دعوی

    بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر میں صرف 200 سے 250 لوگ گرفتار ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر، 12کشمیری گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق رام مادھو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد 2000سے 2500 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ لیکن اب صرف 200سے 250کشمیری زیرحراست ہیں۔انہیں بھی عزت و احترام سے رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کشمیریوں کی تعداد 10ہزار سے زیادہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، ریاستی دہشت گردی میں مزید چھ کشمیری شہید

    یاد رہے کہ معروف بھارتی ماہر تعلیم سعیدہ حمید کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے مقبوضہ کشمیر کا پانچ روزہ دورہ کیا۔ وفد میں نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن کی جنرل سکریٹری اینی راجہ، پرگتی شیل مہیلا سنگٹھن کی جنرل سکریٹری پونم کوشک، پنجاب یونیورسٹی سے سبکدوش پروفیسر کنول جیت کور اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر پنکھڑی ظہیر شامل تھیں۔وفد نے 17 ستمبر سے 21 ستمبر تک کشمیر کے تین اضلاع کے 51 گاوں کا دورہ کیا۔

    کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

    وفد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 51دنوں میں 13ہزار سے زائد بچے غائب ہوئے۔ حالات کافی خراب جبکہ وکیلوں کی بڑی تعداد بھی گرفتار ہے۔ وفد کے مطابق51 دن گزر جانے کے بعد بھی صورت حال معمول پر آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے کیونکہ میڈیا پر سنسرشپ لگی ہے اس لئے سچائی سامنے نہیں آرہی ہے۔

  • بھارت، جیپ کی بس سے ٹکر، 5ہلاک

    بھارت، جیپ کی بس سے ٹکر، 5ہلاک

    بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع دوسہ میں جیپ بس سے ٹکرا گئی جس سے تین خواتین سمیت 5مسافر ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے۔

    بھارت، بس اور ٹرک کنٹینر کے درمیان زبردست ٹکر

    بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مین روڈ پر بالاجی موڑ کے قریب ایک جیپ سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
    جیپ کے مسافر ہری دیوار سے اپنے گھر پالی جا رہے تھے۔

    زخمیوں کو قریبی اسپتال میں شفٹ کیا گیا جہاں تین افراد کو جے پور بھیج دیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کا تعلق ضلع پالی سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ ہلاک شدگان میں منوج، موہن، پنی دیوی، ناجو دیوی اور پشپا دیوی شامل ہیں۔

    بھارت، ہریانہ میں ٹینکر کی آٹو سے ٹکر، 10نوجوان ہلاک

    واضح رہے کہ بھارت میں روڈ ایکسیڈنٹ عام ہیں۔ گذشتہ روز گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں مذہبی مقام امباجی کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے کم سے کم 21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔ بس بارش کے دوران پھسلن کی وجہ سے ترشولیا گھاٹ کے نزدیک الٹ گئی۔بس میں 71 مسافر سوار تھے۔ بس دانتا کی جانب جارہی تھی۔

    بھارت، زبردست بس حادثہ، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی

  • سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی بے تحاشا قیمتیں بڑھا دیں، جان کر ہو جائیں حیران

    سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی بے تحاشا قیمتیں بڑھا دیں، جان کر ہو جائیں حیران

    کمپنی اعلامیے کے مطابق آلٹو کی نئی قیمت 13 لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھاکر 15 لاکھ 18 ہزار کردی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
    اگر اسی گاڑی کا بھارت میں موجود قیمتوں سے مقابلہ کیا جائے تو بہت فرق ہے.
    بھارت میں ’منی ایس یو وی‘ متعارف، قیمت صرف تین لاکھ 69 ہزار روپے
    صرف مارچ کے مہینے میں دو لاکھ 10 ہزار روپے بڑھائے گئے ہیں۔
    سب سے زیادہ قیمت سوؤفٹ کی پانچ لاکھ 39 ہزار بڑھائی گئی جبکہ ویگنور کی قیمت میں ایک سال میں پانچ لاکھ 11ہزار اضافہ کیا گیا۔
    اسی طرح کلٹس کی قیمت چار لاکھ 95 ہزار تک بڑھائی گئی جبکہ مہران وی ایکس آر ایک لاکھ 81 ہزار مہنگی ہوئی۔
    واضح رہے کہ پاکستان میں جہاں پہلے ہی مہنگائی نے ڈیرےڈال رکھے ہیں اور آئے روز ہر چیز کی قیمت میں‌اضافہ ہورہا ہے .وہاں غیر ملکی کمپنیوں کو بھی پاکستانیوں کو لوٹنے کا موقع مل گیا ہے.تفصیلات کے مطابق بھارت میں سوزوکی کی گاڑی کی قیمت اور ہے اور پاکستان میں کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود اسی گاڑی کی قیمت اور ہے.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سوزوکی موٹرز نے پاکستانیوں سے گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کی اور ببانگ دہل زیادہ قیتمتیں وصول کرکے اپنی مرضی مسلط کررکھی ہے.

    کپمنی ایک ، برانڈ ایک ، ماڈل ایک پھر قیمتیں کیوں مختلف ؟ سوزوکی نے پاکستانیوں لوٹنا شروع کردیا

    پاکستان میں سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں6 لاکھ 95 ہزار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کر دیا

  • بھارت، بی جے پی سینئر رہنما کو جیل بھیج دیا گیا

    بھارت، بی جے پی سینئر رہنما کو جیل بھیج دیا گیا

    بھارت میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سوامی چنیمانند کو ہسپتال سے جیل بھیج دیا گیا۔

    بی جے پی رہنما چنمیانند کا عصمت دری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوامی چنمیانند کو 23ستمبر کو سینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعدپی جی آئی میں شفٹ کیا گیا تھا۔ سوامی کی انجیوگرافی کی گئی لیکن کوئی بلاکیج نہیں پایا گیا۔سوامی مختلف بیماریوں کے باعث ہسپتال میں ہی ایڈمٹ تھے۔

    سی ایم ایس ڈاکٹر امت اگروال نے کہا کہ سوامی کی حالت نارمل تھی۔ چنانچہ ڈاکٹروں سے مشورہ کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

    عصمت دری معاملہ، بی جے پی لیڈر نے تمام الزامات کو تسلیم کر لیا

    واضح رہے کہ سوامی چنمیانند پر قانون کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہیں۔

    بھارت، زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی بھی گرفتار

    یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے متاثرہ طالبہ کو بھی بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہوا ہے۔گذشتہ روز شاہجہاں پور کی عدالت نے طالبہ کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔طالبہ پر بلیک میل کر کے 5 کروڑ روپئے طلب کرنے کا الزام ہے۔

  • حوثیوں نے یمنی عوام پر ایک نئ طرز کا حملہ شروع کردیا

    حوثیوں نے یمنی عوام پر ایک نئ طرز کا حملہ شروع کردیا

    حوثیوں نے یمنی عوام پر ایک نئ طرز کا حملہ شروع کردیا

    حوثی باغی عوام کا تعلیمی میدان میں بھی نقصان کرنے لگے، اس طرح یمن میں جہاں پہلے تعلیم اور بنیادی سہولیات کا ڈھانچا تباہ ہو کر رہ گیاہے.وہا‌ں ان کا نیا اقدام یمن میں تعلیم کو اور تقصان پہچانے جا رہا ہے، اس طرح بیروزگاری بھی مزید بڑھ جائے گی.

    یمن کے دارالحکومت صنعاء میں باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک نیا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ جاری کی گئی کی دستاویز کے ذریعے صنعاء میں وزارت تعلیم کے جنرل بیورو میں کام کرنے والے 211 سرکاری ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …


    واضح رہے کہ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حوثی حملوں اور سعودی عرب کے فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کے متعلق بتاتےہوئے کہا ہے کہ یہ فوٹیج جعلی ہیں اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے.عرب اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کی یمنی فوج کے یونٹوں کو حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش بنا دی ہے۔

    بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

    حوثی ملیشیا کے ہاتھوں خواتین کے جبری اغواء اور تشدد کے لرزہ خیز الزامات

  • بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

    بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

    لاہور :بزدار حکومت سکول بنانے کی بجائے پہلے بنے ہوئے سکول بھی بند کرنے لگی ، اطلاعات کےمابق وزیراعلیٰ کی صدارت میں فیصلے کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ مسجد مکتب سکول بند کر دیئے، غریب والدین بہت پریشان ہیں‌ اور اب اب سینکڑوں طلباء تعلیم سے محروم ہوجائیں‌گے .

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ذرائع کےمطابق صوبائی وزیرتعلیم مراد راس اپنے ہی دعوں کی نفی کرنے میں بڑے تیز نظر آتے ہیں ، اگر ایک طرف شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے 10 موبائل سکول اور 100 نئے پرائمری سکولز کھولنے کا اعلان کرکے بڑے دعوے کرتے ہیں‌ تو دوسری طرف چلتے ہوئے سکول بند کرکے غریب طالب علموں کی امیدوں پر پانی بھی پھیر دیتے ہیں‌ ،

    “جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش” لاک ہے

    جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

    مسجد مکتب سکولوں کو بند کرنے پر والدین بہت پریشان ہوئے ہیں ، والدین کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے مسجد مکتب سکولوں کے قرب وجوارکوئی سرکاری سکول دستیاب نہیں جہاں وہ اپنے بچوں کو باآسانی بھیج سکیں۔،والدین پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسیں ادا کرنے سے قاصرہیں‌، والدین کا کہنا ہےکہ تعلیمی سیشن کے دوران حکومت کا مسجد مکتب سکول بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،

    مسجد مکتب سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ مسجد مکتب سکول شفٹ کیے جانے سے یقینا والدین کو پریشانی کا سامنا ہے، مسجد مکتب سکول بند کرنے سے غوثیہ معصومیہ حفیظ روڈ میں 106، لال مسجد قصور پورہ میں 100 اورپنجلی پیر میں 124، چوہان کالونی شاد باغ میں 105اور مسجد مکتب علی ہجویری میں زیر تعلیم 123 طلباء کے سکول چھوڑ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا

    “جب فیڈر نہیں‌ ہوتے تھے تو مائیں اپنے بچوں‌کو کیسے دودھ پلاتی تھیں ؟ قبل از مسیح کی کہانی تاریخ کی زبانی” لاک ہے

    جب فیڈر نہیں‌ ہوتے تھے تو مائیں اپنے بچوں‌کو کیسے دودھ پلاتی تھیں ؟ قبل از مسیح کی کہانی تاریخ کی زبانی

    دوسری غریب طالب علموں کے غریب والدین کا کہنا ہےکہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فوری نوٹس لیتے ہوئے والدین کی خواہیش کے مطابق بچوں کیلئے قریبی علاقہ میں متبادل بلڈنگ کا انتظام کرنا ہوگا تا کہ ننھے طلباء کا مستقبل برباد ہونے سے بچایاجاسکے۔ طلباوطالبات نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد مکتب سکولوں کو دور دراز سکولوں میں زم کرنے کہ بجائے قریب ہی کرایہ کی بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائے۔

  • موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں دن دھاڑے گولی مار دی

    موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں دن دھاڑے گولی مار دی

    رحیم یار خان()‌دن دھاڑے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں ڈاکوؤں‌نے موٹر سائیکل سوار کومزاحمت پر گولی مار دی.ریکسیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ریسکیو کیا.

  • وفاقی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونےجارہےکون رہےگا برقرار اور کسی کی ہوگی چھٹی ؟ اہم خبر

    وفاقی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونےجارہےکون رہےگا برقرار اور کسی کی ہوگی چھٹی ؟ اہم خبر

    وفاقی کابینہ کے قلمدان تبدیل ہونےجارہے کون رہے گا برقرار اور کسی کی ہوگی چھٹی ؟ اہم خبر

    وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کیے جانے کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں‌فردوس عاشق اعوان سمیت شیخ رشید ، مراد سعید اور دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں.
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، شفقت محمود کو وفاقی وزیرداخلہ، اسد عمر وفاقی وزیرپٹرولیم ،زبید جلال کو وزیرتعلیم، علی محمد خان، فواد چودھری کی بھی وزارت تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس سے فردوش عاشق اعوان کو تبدیل نہ کیےجانے کی تصدیق کی گئ ہے . لیکن باقی وزراء کی تبدیلیوں کے بارے کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں ہوئی ہے.

    وزیراعظم پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ جو وزیر پرفارم نہیں‌کرے گا. اس کو تبدیل کیا جائے گا.واضح رہےکہ وزیر اعظم اس سےپہلے بھی کابینہ میں‌تبدیلیاں کرچکے ہیں. اسد عمر کو وزیرا خزانہ سے ہٹا کر ان کی جگہ حفیظ شیخ کو لگایا گیا،فواد چوہدری کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو زمہ داری دی گئی اور فواد چوہدری کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی لگا دیا گیا تھا. اب مزید تبدیلیوں کی خبریں ہیں.

  • بشار حکومت کی قید میں ڈیڑھ لاکھ قیدیوں بارے امریکا نے بڑا مطالبہ کردیا

    بشار حکومت کی قید میں ڈیڑھ لاکھ قیدیوں بارے امریکا نے بڑا مطالبہ کردیا

    شام میں لاکھوں کی تعداد میں گرفتار شامی شہریوں پر امریکا بھی بول اٹھا بشارلاسد حکومت سے رہائی کا مطالبہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق : اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب کیلی کرافٹ نے ظالمانہ طور پر "گرفتار افراد کو رہا” کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شام کے مسئلہ کے حوالے سے "تقریبا 1.28 لاکھ سے زائد شامی ابھی تک ظالمانہ طور پر قید ہیں۔ یہ کارستانی ناقابل قبول ہے اور بشار حکومت پر لازم ہے کہ وہ ان افراد کو رہا کرے”۔امریکی مندوب نے مطالبہ کیاہے کہ بین الاقوامی مبصرین کو شامی جیلوں کے اندر جانے کی اجازت دی جائے۔
    واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد اوردیگر جنگجو گروپس برسر پیکار ہیں.جس وجہ سے لاکھوں شامی موت کی آغوش میں جاچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں
    اس سے قبل یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے امریکی فضائی حملوں سے متعلق تحقیقات کی تھی اور بتایا کہ اتحادی فورسز نے رواں برس جنوری میں شام کے جنوبی صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے اور ان فضائی حملوں میں ایک حملے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اقوم متحدہ کے کمشین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ ’اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں‘۔

    شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

    شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری