Baaghi TV

Author: +9251

  • اداکاری کے لیجنڈ ریاض شاہد کی 47ویں برسی

    اداکاری کے لیجنڈ ریاض شاہد کی 47ویں برسی

    47 ویں برسی، میں اس عمر اور وقت میں جب ریاض شاہد مرحوم (لیجنڈ فلمساز) کو سلام کریں جب ہمارے پاس آئی ایس پی آر موجود ہے کہ وہ قومی مسائل پر فلمیں بنانے میں ہماری مدد کی اور ان میں مرکزی کردار ادا کیا۔

    سہولیات کی کمی تھی لیکن ان کمیوں کے باوجود ایسے کردار ادا کیے جس پر قوم آج تک فخر محسوس کرتی ہے۔ صرف ریاض شاہد جیسے دانشور فلمساز ہی کشمیر جیسے مسئلے پر فلم بناسکتے ہیں۔

    واضح رہے صرف بین الاقوامی منظر نامے کو سامنے رکھنے کے لیے ان کے پاس وژن اور دماغ تھا۔ ریاض شاہد واقعی ایک سچے باصلاحیت ادا کار تھے. مرحوم ریاض شاہد اداکار شان شاہد کے والد ہیں.

  • پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، چیف الیکشن کمشنر نے کیا  ریمارکس دےدیے؟

    پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، چیف الیکشن کمشنر نے کیا ریمارکس دےدیے؟

    پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، چیف الیکشن کمشنر نے کیا ریمارکس دےدیے؟

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے اسکروٹنی کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا ہے۔
    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف نے کمیٹی کو 4 نئی درخواستیں دی ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے درخواستیں ہمیں بھجوائی ہیں کہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کرے آپ صرف کام کا دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔
    تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی سے متعلق غلط خبریں چلوائی گئیں، غلط خبریں چلوانے کا مقصد پی ٹی آئی کو بدنام کرنا تھا، ہماری چاروں درخواستوں میں یہی مطالبہ ہے کمیٹی کی کارروائی کی لیکج روکی جائےاور کمیٹی کی غلط معلومات لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم نے درخواست گذار کی بدنیتی کی بات کی ہے، ہم کمیٹی پر الزام نہیں لگا رہے آپ ذمہ دار کا تعین کیجیے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ساڑھے پانچ سال میں آپ کے ساتھ ہوا ہی کیا ہے جو بدنیتی کا الزام لگا رہے ہیں،ٹی وی پراگرکچھ آتا ہے توآپ نظرانداز کریں۔ جن 23 اکائونٹس کا ذکر کیا جا رہا ہے کیا یہ اسٹیٹ بینک نے لکھا ہے؟
    درخواست گزار کے وکیل احمد حسن ایڈووکیٹ نے جواب میں بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا ہے، کمیٹی کی ہر میٹنگ میں تحریک انصاف کی نمائندگی موجود تھی، تحریک انصاف کے نمائندہ کی عدم حاضری کے باعث تو کمیٹی میٹنگ بھی نہیں ہوتی تھی، تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے معلومات لیک کی اور انفارمشن لیکج کا بہانہ بنا کر بھاگ رہے ہیں۔

    مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی سماعت

  • آرامکو حملے، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اہم بات کہہ دی…

    آرامکو حملے، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اہم بات کہہ دی…

    آرامکو حملوں بارے عرب لیگ کے صدر نے بھی اہم بات کہہ دی…

    باغی ٹی وی : آرامکو حملو‌ں بارے عرب لیگ کا اپنا موقف بھی سامنے آگیا . عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کی صورت میں ،،، عرب ممالک کے آئندہ لائحہ عمل کا انکشاف کیا ہے۔

    عربی روزنامے "الشرق الاوسط” میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔ ابو الغیط کا کہنا تھا "میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کروز میزائل اور ڈرون طیارے ایران کی طرف سے بھیجے گئے تھے۔ میں تحقیقاتی رپورٹ کا منتظر ہوں۔ تاہم میرے پاس موجود اشارے اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ یہ ہتھیار ایران میں تیار کیے گئے۔ سوال یہ ہے کہ یہ کس نے چلائے اور کہاں سے چلائے گئے ،،، جواب آنے پر تمام با اثر اداروں کا رخ کیا جائے گا جن میں سلامتی کونسل بھی ہے”۔
    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرامکو حملوں کے ذمہ دار ہونے پر ایران کے خلاف ٹھوس ثبوت دے دیے گئے ہیں اب اس کے بعد ایران کے خلاف فوجی جواب بھی ممکن ہے.دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

    آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

  • حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا اس دعوی میں کتنی حقیقت ؟ اہم انکشافات …

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حوثی حملوں اور سعودی عرب کے فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کے متعلق بتاتےہوئے کہا ہے کہ یہ فوٹیج جعلی ہیں اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے.عرب اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کی یمنی فوج کے یونٹوں کو حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش بنا دی ہے۔یہ بات انہوں نے سعودی دارالحکومت الریاض میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے.واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ باغیوں نے سعودی عرب کے ہزاروں فوجیوں‌ کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے تین بریگیڈ تباہ کر دیے ہیں، اس سے پہلے یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حوثی باغی مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے فرضی کامیابیوں کی تشہیر کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں کئی ماہ قبل ہونے والی ایک ناکام کارروائی کی پرانی وڈیوز کو استعمال کر رہے ہیں

    بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

    حوثیوں کی جانب سے جنگ ختم کرنے اور سعودی عرب پر حملے نہ کرنے کی پیشکش، اقوام متحدہ کا خیر مقدم

    حوثی باغیوں کا ہزاروں سعودی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، یمنی وزیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • "فلم دال چاول” پاس ہوگئی ، کس نے پاس کی یہ فلم ؟ جان کر ہوں گے آپ حیران ! پنجاب پولیس بھی فلم میں‌شامل

    "فلم دال چاول” پاس ہوگئی ، کس نے پاس کی یہ فلم ؟ جان کر ہوں گے آپ حیران ! پنجاب پولیس بھی فلم میں‌شامل

    لاہور :فلم "دال چاول ” کو بالآخر پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کرہی دیا ہے، اطلاعات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی فلم دال چاول4اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

    یہ فلم پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے بنائی گئی ہے ، جس کے ہدایتکار اویس خالد ہیں۔فلم میں اداکارہ مومنہ اقبال، احمد سفیان ،سلمان شاہد اور شفقت چیمہ نے مرکزی کردارا دا کیا ہے اور فلم میں راحت فتح علی خان کے گانے بھی شامل ہیں جن کی کمپوزیشنز ڈی آئی جی ناصر اکبر نے ترتیب دی ہے ،

    “اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا” لاک ہے

    اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا

    فلم میں دہشت گردی اور پولیس کے شہداءکو نمایاں کیا گیا ہے اور فلم 4 اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس فلم کی تیاری میں پنجاب پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے ، اس فلم کا مقصد ملک کی حفاظت کرنے والے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

  • میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

    کراچی :میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟ شوبز کی دنیا کی ایک دلچسپ کہانی ، سلمان ثاقب اور حرا کی زبانی ، یاد رہےکہ سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانی جاتی ہے۔

     

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    شوبز کی دنیاکے یہ دوستارے سلمان ثاقب شیخ اور حرا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے ہیں‌ جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔اس جوڑی کے رازوں بھری زندگی کے بارے میں اب تک معلوم نہیں تھا تاہم اتنے سالوں بعد مانی نے آخر کار دنیا کے ساتھ یہ راز فاش کردیا۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ایک ٹی وی شومیں اس معروف اداکار نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت کئی انکشافات کیے اور مداحوں کو حیران کردیا۔مانی نے اپنی اہلیہ حرا سے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ 2008 میں اگر ان کے چھوٹے بھائی کی شادی نہ ہورہی ہوتی تو شاید وہ اس وقت بھی حرا سے شادی نہ کرتے، کیوں کہ وہ ہمیشہ شادی کے خیال سے بھی دور بھاگے۔

    اداکار نے بتایا کہ جب وہ حرا سے ملے تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کے سامنے کوئی آئینہ آگیا ہے، کیوں کہ حرا بالکل ان کی ہی جیسی ہیں۔ایک موقع پرٹی وی پروگرام کی میزبان نے مانی سے سوال کیا کہ کیا حرا کو ان کی دوسری شادی کا معلوم ہے؟جس پر مانی کا کہنا تھا کہ ‘نہیں حرا میری دوسری شادی کے بارے میں نہیں جانتی، اگر وہ جانتی ہوتی تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی’۔

    جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

    اداکار سلمان ثاقب شیخ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، لیکن پھر میری پہلی اہلیہ اور میرا بیٹا نئیر ایک دن ہمارے گھر آگئے اور مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرنے لگے، مگرحرا کو میری پہلی شادی کی حقیقت پتا چلی’۔البتہ مانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرا کا دل بہت بڑا ہے، اس نے کہا کہ نئیر کو گھر لاؤ وہ اس کے لیے اس کے اپنے بچوں جیسا ہے۔یاد رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس دوران حرا صرف 19 سال کی تھیں۔

  • یو واچ، اپنے بچے کی حفاظت اب گھر بیٹھ کر ہو سکے گی

    یو واچ، اپنے بچے کی حفاظت اب گھر بیٹھ کر ہو سکے گی

    یوفون نے "یو واچ” بنا کر ٹیکنالوجی کی بہترین مثال بنا دی ہے جسے آپ کے بچے جہاں بھی پہن کر جائیں گے آپ سے رابطے میں رہیں گے.

    یو فون کے بہترین نیٹ ورک اور سیٹلائٹ ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے "یو میپ ایپ” میں موجود نقشے کی مدد سے آپ ہر وقت باخبر رہتے ہیں کہ آپ کا بچہ کدھر ہے.

    یو واچ میں پہلے سے ہی موجودہ 3 نمبرز پر نہ صرف کالز کی جا سکتی ہیں بلکہ موصول بھی کی جا سکتی ہیں. اس کے علاوہ تمام دوسرے نمبرز سے آنے والی کالز خود بخوف بلاک ہو جاتی ہیں.

    مشکل آنے پر آپ کا بچہ ایک بٹن دبائے گا جس سے واچ میں موجود تینوں نمبرز پر میسج چلا جائے گا اور تب تک تینوں نمبرز پر کالز جاتی رہیں گی جب تک کوئی کال رسیو نہ کر لے.

    یو فون واچ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے آپ اپنے بچوں کی حفاظت کر سکتے ہیں. مقررہ سیف زون سے باہر نکنے پر آپ کو میسج مل جائے گا. یو فون میپ پر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ پچھلے تین ماہ میں آپ کا بچہ کہاں کہاں گیا ہے.

    یو فون واچ بہت مظبوط ہے اور ہلکے پھلکے پانی سے اسے کچھ نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ بند ہوگی. بچہ جب بھی واچ اتارے گا آپ کو میسج مل جائے گا. ہو واچ صرف آپ کے فون سے ہی آف ہو سکتی ہے تاکہ آپ کا بچہ اس کو خوف بند نہ کر سکے.

    ٹیکنالوجی سے بھرپور واچ آپ کو ٹائم بتانے کے ساتھ آپ کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہے.

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

    وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دونو ں صوبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی -انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہارٹیکلچر، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اپنے بلوچستان کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے -پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے –
    پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کا ہسپتال قائم کرے گیاس ضمن میں دو ارب روپے مختص کر دیئے گئے ہیں بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہو گی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا- عثمان بزدار
    اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے سیاحت کے شعبے میں بھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا- عثمان بزدار بلوچستان کے وزیر اعلی کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی پنجاب میں آکر بہت پیار ملا ہے ترقی کے سفر میں ہم مل کر آگے بڑھیں گے -بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے سیاحت جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیا مقامی سیاحت کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی کے کام پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں – جام کمال خان
    ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی چاکر اعظم رندکے مقبرے کی بحالی کے کام کے حوالے سے بریفنگ- صوبائی وزراء میاں محمودالرشید،میاں محمد اسلم اقبال، جہانزیب خان کھچی،ڈاکٹر یاسمین راشد،، محمد ہاشم ڈوگر، سردار حسنین بہادر دریشک،، سمیع اللہ چودھری، بلوچستان کے صوبائی وزراء نصیب اللہ خان مری، نور محمد، عزیز احمد جمالی، محمد عمرخان جمالی، بلوچستان و پنجاب کے وزراء اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے-
    ٭٭٭٭٭

  • ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں

    ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا جوان موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں

    راولپنڈی:ڈینگی کے ڈنگ سے راولپنڈی کا چوہدری کامران موت کی وادی میں چلا گیا ، علاج ومعالجہ کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں ، دوسری طرف ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،قاتل مچھر سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگی

     

    “جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش” لاک ہے

    جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر نے ایک اورشہری کو موت کی نیند سلا دیا، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 2ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 42 سالہ چوہدری کامران ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی وارڈ میں زیر علاج تھا، کامران امرپورہ کا رہائشی ہے۔لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، ۔ دوسری جانب حکام نے اس وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

     

    “مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    دوسری طرف ڈینگی کے بڑھتے ہوئے حملوں اور پھر ان پر قابونہ پانے کی قابونہ پانے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی پھیلاؤ کی تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائیں گی۔

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کو دن کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کا رجحان مثبت رہا.

    منگل کے روز مارکیٹ 32 ہزار 78 پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 21 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    کل کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکامثبت رجحان.رہا
    کاروبار کے دوران انڈیکس32ہزار366پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا.دوران کاروبار100انڈیکس میں 290پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا