Baaghi TV

Author: +9251

  • یکم اکتوبر تاریخ کے آئینے میں‌ ، آج شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے

    یکم اکتوبر تاریخ کے آئینے میں‌ ، آج شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے

    کراچی: یکم اکتوبر تاریخ کے آئینے میں‌،آج شہیدِ ملت لیاقت علی خان کا یوم پیدائش منایا جارہا ہے،پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا آج 124واں یوم پیدائش ہے۔قائد ملت یکم اکتوبر اٹھارہ سو پچانوے کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہوئے ،

    قائد ملت کی تاریخ زندگی کچھ یوں ہے کہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر1895 کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے۔

    برطانیہ سے واپسی پر سن 1923 میں ہندوستان واپس آتے ہی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، لیاقت علی خان اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث جلد ہی قائداعظم کے قریب ہوگئے اور تحریک پاکستان کے دوران ہر اہم سیاسی معاملے میں قائداعظم کی معاونت کی۔

     

    1933 میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سےشادی ہوگئی ، قائد ملت لیاقت علی خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہےکہ وہ برٹش حکومت کی عبوری حکومت کے پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے، قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا اعزاز بھی لیاقت علی خان کے حصے میں آیا ، لیاقت علی خان کی نامزدگی کسی شرپسند کو برداشت نہ ہوسکی یوں مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازشیں ابتدا میں ہی شروع ہو گئی تھیں۔

    “21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون” لاک ہے

    21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون

    قائد ملت لیاقت علی خان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ بہت اہم ہے ، اسی مہینے کی یکم تاریخ‌کو پیدا ہوائے اور اسی اکتوبر کی16 تاریخ کو 1951 میں لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔

    “کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری” لاک ہے

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    تاریخ پاکستان بتاتی ہےکہ راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک جلسہ عام میں اس وقت پیش آیا، جب لیاقت علی خان خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے،اس دوران سید اکبر نامی شخص نے ان پر ریوالور سے گولیاں برسانا شروع کردیں،ان کے آخری الفاظ تھے “خدا پاکستان کی حفاظت کرے‘‘، شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے قاتل سید اکبر کو پولیس نے گولیوں سے اڑا دیا۔

    “جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش” لاک ہے

    جنگ نہ ہونے دیں گے—– از تحریر اٹل بہاری واجپائی ، سابق وزیراعظم کی جنگ نہ کرنے کی خواہش

    قائد ملت کی عظیم شہادت پر قوم بہت بڑے صدمے سے دوچار ہوگئی ، قوم نے اپنے اس عظیم رہنما کی یاد میں راولپنڈی کے کمپنی باغ کو ’’لیاقت باغ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا گیا، لیاقت علی خان کو کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔

  • حماس نے  قطرسے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    حماس نے قطرسے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    فلسطینی تنظیم ‘حماس’ نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے پر افسوس اور ناراضگی کا اظہار کیاہے.
    فلسطینی تنظیم ‘حماس’ نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے اور دوحا میں صہیونی کھلاڑیوں کے استقبال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے اتحادی ملک قطر پر سخت اعتراض اور مزمت کی ہے جس نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد کو دوحا میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے اور ان کے استقبال کیا ہے

    روس نے حماس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کردیا


    خیال رہے کہ حماس اسرائیل کے خلاف اس کے ناجائز قبضے کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہے .اس سلسلے میں اسرائیل فوج پر حملوں کا الزام بھی حماس پر ہے حالیہ دنوں منگل کے روز غزہ کی پٹی میں پولیس چوکیوں پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی جاں بحق ہوگئےتھے۔ حماس نے ان دھماکوں کا الزام فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس ادارے پرعاید کیا تھا۔

    ‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

    ‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

  • کوششین رنگ دکھانے لگیں ،ڈینگی پر بہت جلد قابو پالیں گے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا دعویٰ‌

    کوششین رنگ دکھانے لگیں ،ڈینگی پر بہت جلد قابو پالیں گے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا دعویٰ‌

    اسلام آباد:میں سچ کہہ رہا ہوں‌کہ بہت جلد ہم ڈینگی پر قابوپالیں گے ، کوششوں سے فائدہ ہورہاہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے اسلام آباد میں ڈاکٹرظفرمرزا کی زیرصدرت کی ، جس میں سیکرٹری صحت اللہ بخش ملک، ڈی جی ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اس اجلاس میں‌ ڈاکٹر ظفرمرزا نےکہا کہ ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، انسداد ڈینگی کے لیے کی گئی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔

    “مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟” لاک ہے

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسپتالوں میں علاج کی مفت، بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جلد ڈینگی کے کیسز میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ جہاں مچھر کی افزائش، وائرس ہے وہاں اسپرے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    “21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون” لاک ہے

    21 افراد ہلاک 50 زخمی ، ہندو یاتری بس حادثہ کا شکارہوگئے ، ہر طرف خون ہی خون

    ڈینگی کے خلاف بھر پور تحریک کی صورت میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے سرکاری اسپتالوں کے اچانک دورے کیے اور ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے چند دنوں تک ڈینگی سے مکمل طور پر نجات مل جائے گی

  • چین کے قومی دن پر عثمان بزدار کی  مبارکباد

    چین کے قومی دن پر عثمان بزدار کی مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ :چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ چین پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد اور مخلص دوست ہے۔ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت،بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی ہے اور صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے۔ چین کی تیز رفتار ترقی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔

    پاکستان اورچین دوعظیم اور بااعتماد دوست ہیں،شہباز شریف

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت پر چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین محنت شاقہ کے بل بوتے پر نہایت مختصر عرصے میں دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے جس کا کریڈٹ بلاشبہ چینی قیادت کو جاتا ہے۔ جدت، ریسرچ اور محنت چینی قوم کی ترقی کا راز ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوست کے ساتھ دشمن بھی چین کا احترام کرتے ہیں۔

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی، 19 افراد ہلاک

  • کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان ہے

    کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ بارش کا امکان ہے

    کشمیر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں‌ب بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ ،ناروال اور لاہور ہری پور،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،پشاور، مردان اورکوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے

    کراچی بارشیں، شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں اور کھمبوں سے دور رہیں، کے الیکٹرک

    بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کا خطرہ ہوتا ہو اس کے لیے پہلے ہی وزیر اعلی پنجاب کہ چکے ہیں کہ لاہور سمیت ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی مزید افزائش کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ شہر میں ڈینگی کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر بارش کے پانی کی نکاسی جنگی بنیادوں پر کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے بارش کے پانی کی نکاسی ڈیوٹی کے ساتھ قومی فریضہ سمجھ کر کریں۔انسانی جانوں کو خطرے سے بچانے کے لیے پانی کی فوری نکاسی انتہائی مدد گار ثابت ہو گی۔

    بھارت، بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک

  • بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس کو لوٹنے والے  سر عام پھر رہے، پولیس بے بس

    بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس کو لوٹنے والے سر عام پھر رہے، پولیس بے بس

    بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے دن کی روشنی میں‌ ڈکیٹ سر عام پھر رہے، پولیس کچھ نہ کر سکی.
    باغی ٹی وی بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے ڈکیٹ سر عام پھر رہے ہیں.پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراے بے بس دکھائی دے رہے، بیدیاں روڈ پر دو پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے ڈکیٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر عام ہیں.شہر بھر میں رہزنوں اور ڈاکوؤں کو ایسے لگتا ہے جیسے فری ہینڈ ملا ہوا ہے ، پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی صورت حال بہت خراب ہے، ان حالات میں‌پولیس اور قانون نافذکرنےوالے ادارے نا جانے کیا کر رہے ہیںِ

    وہاڑی: چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر

    ڈاکووں نے شادی کی تقریب بچوں کو رغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے


    پنجاب میں وارداتوں اور ڈیکٹیوں کا یہ حال ہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی رہنما راؤ ساجد کے بھائی اور مشہور بزنس مین راؤ عثمان کے گھر دن دیہاڑے ڈاکو گھس گئے مسلح ڈاکو دن 2 بجے کے بعد کچہری روڈ پر واقع بنگلہ نمبر 10 میں راؤ عثمان کے گھر دو گاڑیوں پر سوار ہو کے آئے اسی اثناء میں ملازمہ نے دیکھ لیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا راؤ عثمان اور انکی اہلیہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ دو چھوٹے بیٹے ایک ملازمہ اور ملازم گھر پر تھے ڈاکو پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوئے اور بڑے بیٹے کو پکڑ لیا چھوٹے بیٹے نے اندر سے دروازہ بند کرکے اپنے ماموں کو کال کر دی بندوق کے زور پر ڈاکو گھر مین گھس گئے اسی اثناء میں بچوں کے ماموں پہنچ گئے اور ہوائی فائر کیے فائر سے ایک گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جسے موقع پر چھوڑ کر ڈاکو فرار ہو گئے بعدازان تھانہ صدر کی پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کے تین عدد موبائل بھی بر آمد کرلیے اور مقدمہ درج کر لیااور ڈاکوؤں کا کوئی پتا نہیں ہے.

  • کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

    اسلام آباد :کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری ، اطلاعات کےمطابق پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب ایک بہت بڑا پروگرام ہے، جس کی ہمیں بے حد خوشی ہے اور پاکستان اس کی بھرپور تیاری کررہا ہے۔

    “ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں” لاک ہے

    ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں

    کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم من موہن سنگھ کو تحریری طور پر دعوت دینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جبکہ ہم باقی سکھ برادری کو بھی دعوت دیتےہیں کہ وہ آئیں اور بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی خوشی میں شریک ہوں، کیا من موہن سنگھ پاکستان آئیں‌گے اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا

     

    “اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا” لاک ہے

    اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 58 واں روز،بھارتی افواج کے مظالم جاری ، مگر کب تک ؟

    سری نگر: بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں‌ دہشت گردی کی فضا گرم کیے ہوئے ہیں‌اور مقبوضہ کشیمیر کو ہتھیانے کے بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو کا58 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

     

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے، دوسری طرف بھارتی ماہرین قانون نے ہندوستانی اخبار دی ہندو میں کشمیری بچوں پر لرزہ خیز مظالم کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ضلع شوپیاں میں ہر تیسرا بچہ نفسیاتی بیماری کا شکار ہے۔

    مقبوضہ وادی کے بچے ہتھکڑیوں اور بندوقوں کے سائے میں پروان چڑھ رہے ہیں۔ کئی معصوم پھولوں کے والدین لاپتا ہونے کے باعث ان کے ناتواں کندھوں پر گھر کی کفالت کی ذمہ داری آ گئی ہے۔پانچ اگست کے بعد صورتحال اور گھمبیر ہوگئی۔ ہزاروں بچوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا۔ مقامی این جی اوز نے بچوں کی تلاش میں بلکتی ماؤں کی دل سوز داستانیں بیان کیں۔

    “اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا” لاک ہے

    اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا

    بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر کے بچوں کو مہروں کے طور پر استعمال کیا۔ بڑوں کی مزاحمت روکنے کے لئے بچوں پر تشدد کیا گیا۔1990 دو ہزار پانچ تک بھارتی فوج نے چھیالیس سکولوں پر قبضہ کیا، چار سو کے قریب سکولوں کو تقریباً ناکارہ بنایا جبکہ کشمیری عوام گرفتاری کے خوف سے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے۔

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے پچھلے 48 گھنٹوں میں‌ 9 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران انسانی حقوق کارکنوں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

    “ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں” لاک ہے

    ماہرین طب نےمیڈیسن کھانے کے درست اوقات بتادیئے ، مریض اوقات نوٹ کرلیں ، غلطی کی گنجائش نہیں

    ۔واضح رہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 58 ویں روز بھی وادی میں مکمل لاک ڈاؤن اور بھارتی فورسز کی جبری پابندیاں جاری رہیں۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

    دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے جسطرح عالمی فورم پر کشمیر اور کشمیریوں‌کا مقدمہ پیش کیا گیا ہے کشمیری اس سے بہت مطمئن ہیں‌اور ان کو اب پہلے سے زیادہ اپنی آزادی کی امید پیدا ہوگئی ہے اور کشمیری عوام نے عمران خان کو اس پر خراج تحسین پیش کیا ہے

    ,

  • اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا

    اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا

    انقرہ : اب کیوں‌ انصاف سے بھاگ رہے ہیں‌ جمال خاشقجی کے قاتل ، طیب اردوان نے آڑے ہاتھوں‌لے لیا، رپورٹس کے مطابق جب طیب اردوان کا کہتے ہیں‌ کہ ترکی گزشتہ برس استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیچھے چھپا سچ سامنے لانے کی کوشش کرتا رہے گا۔

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اب تک جاننا چاہتا ہے کہ جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے اور یہ آپریشن کس نے کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ قتل سعودی عرب میں پس پردہ طاقتوں کے ایجنٹس نے کیا۔

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک کالم میں طیب اردوان نے بتایا کہ سعودی ایجنٹس کی جانب سے صحافی کا قتل 21ویں صدی کا سب سے زیادہ بااثر اور متنازع حادثہ ہے۔خیال رہے کہ ترک صدر نے بیان ایک ایسے وقت میں دیا جب 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کو ایک برس ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی پوچھتا رہے گا کہ ’جمال خاشقجی کی باقیات کہاں ہیں؟ سعودی صحافی کی موت کے حکم نامے پر کس نے دستخط کیے تھے؟ کس نے 2 طیاروں میں سوار 15 قاتلوں کو استنبول پہنچایا؟ ‘۔

  • صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

    صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

    تہران : کیا سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات بہتر ہونے جارہے ہیں‌ یا پھر ماضی کی طرح بے فائدہ ڈپلومیسی جاری رہے گی ، دوسری طرف ایرانی صدر نے تو بہت بڑا انکشاف کردیا ، وہ کہتے ہیں‌ کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر حسن روحانی کو مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے پیغامات بھجوائے ہیں۔

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    ایران کے حکومتی ترجمان نے یہ دعویٰ پیر کو ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ وہ ایران کے ساتھ فوجی نہیں سیاسی حل چاہتے ہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر کے انکشافات کی تائید وتصدیق کردی ،

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کے متعلق ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کو سعودی عرب کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو کچھ ملکوں کے رہنماؤں کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنا رویّہ واقعی تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ایران اس کا خیر مقدم کرے گا۔

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا