Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم فعال جبکہ وزیراعظم کا  نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ، ویب سائٹ غیرفعال ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌ ہے

    وزیراعظم فعال جبکہ وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ، ویب سائٹ غیرفعال ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌ ہے

    لاہور :وزیراعظم فعال جبکہ وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ ویب سائٹ غیرفعال ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌ ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی معلومات کہاں سے حاصل کریں شہری بھی پریشان ہونا شروع ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے بنائی گئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس غیر فعال ہوگئیں۔

    بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

    یہ بات کتنی عجیب ہے کہ ایک فعال اور ہوشیار وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی جانے والی ویب سائٹس غیر فعال ہونے سے لوگوں کو معلومات کے حصول میں مشکلات پیش آنے لگیں، متعلقہ ویب سائٹ پر کئی مہینوں سے کوئی معلومات ہی نہیں دی جارہیں۔

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

    ذرائع کے مطابق غیر فعال ویب سائٹس میں نیا پاکستان پروگرام،پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پھاٹا کے فیس بک پیج شامل ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر آخری پوسٹ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو ہوئی، پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس پر آخری پوسٹ 5 ماہ قبل 9 مئی کو ہوئی۔

    آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    یاد رہے کہ وزیراعظم کئی بار حکم دے چکے ہیں‌کہ عوام کی دسترس تک تمام عوامی منصوبے ہونے چاہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے امریکہ جاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ نیا پاکستان منصوبے کو پورے پاکستان تک فعال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

  • پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

    پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

    وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ر اعجاز شاہ نے کہا کہ پی ٹی ایم پاکستان کا نعرے لگائے تو جو یہ چاہتے ہیں ہم کرنے کے لئے تیار ہیں

    اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مطالبات ٹھیک ہوتے تو ہر پاکستانی کہتا کہ یہ صحیح چیز مانگ رہے ہیں‘ اگر یہ پاکستان کا نعرہ لگائیں تو جو یہ چاہتے ہیں وہ ہم کرنے کے لئے تیار ہیں‘ اگر پی ٹی ایم قومی دھارے کی سیاسی پارٹی بننا چاہتی ہے تو ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کرے ہم ان کی بات آگے پہنچائیں گے‘ اگر یہ ہماری بات سننا ہی نہیں چاہتے تو ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں‘ فاٹا قومی دھارے میں آچکا ہے‘ ان شاءاللہ وہاں پر ترقی کا عمل بھی پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

    معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

    پیر کو قومی اسمبلی میں محسن داوڑ کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ حقیقت اتنی کڑوی ہے کہ جو یہ سننا نہیں چاہتے اور کورم کی نشاندہی کرکے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماہر پارلیمنٹیرین تو نہیں مگر تاریخ کا طالب علم رہا ہوں۔ میں نے اس ملک کی تاریخ پڑھی ہے۔

    آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم امریکہ کا اہم دورہ کرکے واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر ہمیں جس یکجہتی کی ضرورت ہے وہ یہاں دیکھنے میں نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ سارے واقعات پیش آئے ہیں اور جس جس طرح میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں وہ ساری دنیا جانتی ہے۔ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کی بات کرنی چاہیے اور ہمیں کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

     

    ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم

  • پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران  اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    لاہور: پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا ،اطلاعات کے مطابق آج کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی نے زونل آفیسر انفراسٹرکچر مظہر حسین اور زونل آفیسر ریگولیشن سدرہ ظفرکے خلاف انضباطی کارروائی کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ جاری کردیا، ساتھ ہی کام نہ کرنےوالے دیگر افسران کو وارننگ جاری کردی

    “ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب” لاک ہے

    ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب

    اطلاعات کے مطابق کمشنر لاہور نے زونل آفیسر انفراسٹرکچر علامہ اقبال زون مظہر حسین عاجز ، زونل آفیسر ریگولیشن سدرہ ظفر خان کو نااہلی و عدم تعاون کی بنا پر عہدوں سے ہٹا بھی دیا اور سزا کے لیے تیار رہنے کا پیغام بھی دے دیا ۔ گریڈ 18کے مظہر حسین نے محرم الحرام کے دوران طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا اور مظہر حسین نے رائیونڈ سٹی میں 250 کھلے مین ہولزکور کی تنصیب میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    ایونٹ انتظامیہ نے کشمیر پر بات کرنے سے روکا، غلط بیانی نہ کی جائے ، بہت جلد کشمیریوں کے لیے تحریک چلا رہی ہوں

    ذرائع کےمطابق گریڈ 17 کی سدرہ ظفر خان کو ڈی سی آفس کو شکایات موصول ہونے پر سدرہ ظفر کو کام کرنے سے روک دیا گیا جبکہ مزید خدمات نہ لینے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے متعدد بار سیوریج ایشوز کے بارے میں لکھا مگر انفراسٹرکچر آفیسر مظہر حسین نے جواب دینا تک گوارا نہیں کیا۔

    بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

  • حکومت کے خلاف تحریک،بلاول زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات طے

    حکومت کے خلاف تحریک،بلاول زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات طے

    بلال زرداری کل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین رابطہ ہوا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ملاقات طے پا گئی ہے، بلاول زرداری کل منگل کو شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کریں گے.

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے اور حکومت کے خلاف تحریک پر بھی مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق بلاول مسلم لیگ ن کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ حکومت کے خلاف احتجاج تو کیا جائے لیکن اسلام آباد کا لاک ڈاؤن نہ کیا جائے.

    بلاول زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کل منگل کو دن دو بجے ہو گی جس میں دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی شامل ہوں گے

  • آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    لاہور :آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد ، اطلاعات کےمطابق ڈینگی آگاہی کیلئے اداکاروں اور کھلاڑیوں کے ویڈیو پیغامات جاری، ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔

    “عنوان:حزب اختلاف ہیجان کا شکار کیوں؟—- از — ملک شفقت اللہ” لاک ہے

    عنوان:حزب اختلاف ہیجان کا شکار کیوں؟—- از — ملک شفقت اللہ

    ذرائع کے مطابق آج پنجاب حکومت کی جانب سے جاری انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں معروف کرکٹرز عمر اکمل ، عمران نذیر ،سعید اجمل، یشمہ گل ، عمران بخاری، غلام محی الدین، ہمایوں گل اور زوہیب، نے اپنے ویڈیو پیغامات جاری کیے۔ جس میں عوام کو حکومت کی جانب سے جاری مہم میں بھرپور شرکت اور ڈینگی کے وار سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کی گئی۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے اس آگاہی مہم میں‌ پاکستان کے معروف اداکار عمران بخاری نے کہا کہ ڈینگی سے خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی محفوظ رکھیں جبکہ اداکار ہمایوں‌ گل کا کہنا تھا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے خلاف ہمیں حکومت کے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔

    “سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

    آگاہی مہم میں‌ڈینگی کےخلاف کیسے کوششیں کی جائے اس کے متعلق کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، گھروں اور ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اسی طرح کرکٹر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کا آغاز کیا ہے، ابتدائی علامات پر ہی اسپتال سے رجوع کریں۔

    “ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب” لاک ہے

    ڈینگی کا ڈنگ تیز : اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے میں 2777 افراد متاثر ، صورت حال بدستور خراب

    ڈینگی کے خلاف اس آگاہی مہم میں‌ پاکستان کے معروف اداکار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی پیارا ڈینگی سے متاثرہ ہے تو فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔چھتوں پر پانی جمع مت ہونے دیں اور ہر ممکن احتیاط کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

  • مراد سعید کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری پر سنگین الزام، اپوزیشن کا زبردست شور شرابا

    مراد سعید کا قومی اسمبلی میں آصف زرداری پر سنگین الزام، اپوزیشن کا زبردست شور شرابا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ جب طاہرداوڑ شہید ہوا تو اس کی میت کو این ڈی ایس نے روک لیا تھا،

    قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے کہا کہ امتیاز وزیر نے طاہرداوڑ کی میت کوروکا تھا، میری والدہ اور والد کو گولیاں لگیں، میں وزیرستان میں ڈرون حملوں کا مخالف تھا، ہم وزیرستان کی بحالی کے لیے گئےتھے، آصف زرداری نے سی آئی اے کو کہا وزیرستان آپریشن سے مارکیٹیں گرتی ہیں تو گریں، مراد سعید کی تقریرکے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابا کیا گیا،

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ لاشوں پرسیاست کرناچاہتےہیں،

  • دہشت گردی کہیں بھی ہوسکتی ہے جس کیخلاف ہمیں مل کر لڑنا ہے، سری لنکن وزیر کھیل

    دہشت گردی کہیں بھی ہوسکتی ہے جس کیخلاف ہمیں مل کر لڑنا ہے، سری لنکن وزیر کھیل

    سري لنکا کے وزير کھيل ہیرن فرنینڈو کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے جو واقع سری لنکن ٹیم کیساتھ رونما ہوا تھا اس پر بہت افسوس ہے لیکن اب حالات بدل گئے ہیں ہم کراچی میں خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ہماری ٹیم کراچی میں کھیل رہی ہے ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت مشکل اور مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے یکیورٹی کے انتظامات نے ہمیں کے ليے آئيں گے سيکورٹي کے انتظامات نے بہت متاثر کیا ہے
    دہشت گردی کہیں بھی ہوسکتی ہے جس کیخلاف ہمیں مل کر لڑنا ہے
    شامی سلوا صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کے سری لنکا گورنمنٹ پر سری لنکا گورنمنٹ پر بہت دبائو تھا کہ پاکستان کا دورہ نہ کیا جائے ہم نے حکومت سے بات کی اور پاکستان کا دورہ ممکن بنایا ہمیں امید ہے کہ ہمارے سینئر کھلاڑی بھی ٹیسٹ میچز میں ٹیم کا حصہ ہونگے اگر سری لنکا کے تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی ہامی بھری تو دسمبر میں شیڈیول ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی،
    کھلاڑی یہاں سے جاکر جب پیغام دے گے تو امید ہے دوسرے کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے کیے حامی بھر دیں گے پاکستان آنے میں اب ہمیں کوئی مسلہ نہیں ہے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے سوچ رہے ہیں ہمیں ٹیسٹ چیمین شپ کھیلنی ہے ہماری ٹیسٹ ٹیم میں ابھی بھی چند کھلاڑی ایسے ہیں جو 2009واقعے کے وقت اسکواڈ کا حصہ تھے اب دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مسلہ نہیں مگر کھلاڑیوں سے بات کرنے پڑی گی
    کھلاڑیوں کی فیمیلیز کا مسلہ ہوتا ہے اگلے سال ایشیاء کپ پاکستان میں ہے جس کے انعقاد میں ہم مدد کریں گے ایشیا کی دو اہم ٹیمز سری لنکا اور بنگلہ دیش پاکستان آنے کے کیے تیار ہیں تو ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے،

  • وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کو ہٹا کر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب تعینات کر دیا

    وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کو ہٹا کر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں‌ مستقل مندوب تعینات کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی پر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کی مستقل مندوب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،

    کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک دن قبل ہی امریکہ سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے اہم سفارتی عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو تعینات کردیا ہے، اسی طرح وزیر اعظم نے ڈی جی یواین خلیل احمد ہاشمی کو جنیوامیں پاکستان کامستقل مندوب مقرر کردیا ہے، علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ محمد اعجازکو ہنگری میں پاکستان کا سفیرمقررکردیاگیا ہے، پیانگ یانگ میں ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت اور احسن کو مسقط میں پاکستان کاسفیر مقررکردیا گیا ہے، قونصل جنرل ٹورنٹوعمران احمدصدیقی کو ڈھاکہ میں اور سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنرمقرر کیا گیا ہے، ابرارہاشمی کوہیوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے، قونصلرجنرل ٹورنٹوعمران احمدصدیقی ڈھاکامیں ہائی کمشنرمقرر کئے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمد اعجازکو ہنگری میں سفیر تعینات کیا گیا ہے،

    عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    ترجمان دفتر خارجہ نے ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے عبد الحمید کو ٹورنٹو میں اور ابرار حسین ہاشمی کو ہیوسٹن میں قونصل جنرل مقرر کیا ہے، انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ محمداعجازکوہنگری میں سفیرتعینات کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملیحہ لودھی سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کامیابی میں نمایاں کردار اد اکیا ہے،

  • اومان کی ہاکی ٹیم  چار میچوں کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

    اومان کی ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

    پاکستان ڈويلپمينٹ اسکوڈ کے خلاف چار ہاکي ميچوں کي سيريز کے ليے اومان کي اکيس رکني ہاکي ٹيم لاہور پہنچ گئي۔
    لاہور پہنچنے کے بعد اوماني ٹيم نے نيشنل ہاکي سٹيديم ميں پريکٹس سيشن ميں حصہ ليا۔ اس موقع پر اوماني ٹيم کے ہيڈ کوچ اولمپين طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا بڑا مقصد اپني ٹيم کو بہتر بنانا ہے ان کا کہنا تھا کہ يہاں پر کسی کھلاڑی نے سیکیورٹی کے متعلق تحفظات اظہار نہیں کیا ہے بلکہ تمام کھلاڑی پاکستان آ کر خوش ہیں اور سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں،

  • سعودیہ نے 49 ممالک سے سیاحوں کو اجازت دی، خواتین پردہ کرنے کی پابند نہیں ہوں گی

    سعودیہ نے 49 ممالک سے سیاحوں کو اجازت دی، خواتین پردہ کرنے کی پابند نہیں ہوں گی

    سعودی عرب نے ہفتے کے روز ایک نیا ویزا پروگرام شروع کیا جس کے تحت 49 ممالک سے آنے والے مسافروں کو سیاحتی ویزا کے لئے پابندی والے ملک میں داخلے کی اجازت مل سکے گی۔

    دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اقدام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ سال اس ملک کی طرف بین الاقوامی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے اور اسے ایک اور جدید امیج دینے کے لئے شروع کیا گیا ایک دھکا کا ایک حصہ ہے۔ ابھی تک اس مہم میں خواتین ڈرائیوروں پر پابندی ختم کرنا اور ملک کا پہلا مووی تھیٹر تعمیر کرنا شامل ہے۔

    سعودی عرب میں یونیسکو کے پانچ عالمی ثقافتی ورثہ کا مقام ہے اور صحرائی قوم کو آثار قدیمہ اور قدیم تاریخ کے شائقین کے خصوصی اپیل کی گنجائش ہے۔ اس فہرست میں شامل ہونے والا ملک کا پہلا سائٹ، الحجر، اردن میں پیٹرا کی یاد دلانے والا ایک آثار قدیمہ ہے جہاں 111 "یادگار مقبرے” پتھر کے چٹانوں میں کندہ ہیں۔ امریکی ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق ، عربستان کے مشرقی کنارے پر، دنیا کا سب سے بڑا نخلستان، الاحساء، نویلیتھک عہد کے بعد سے ہی مسلسل انسانی آباد کاری کو دیکھ رہا ہے۔

    بزنس اندرونی کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے 15,000 ارکان کی خوش قسمتی تقریبا 1.4 ٹریلین ڈالر ہے۔ حوالہ کے لئے اس میں ہر مرد، عورت اور بچے کے لئے $ 93 ملین سے زیادہ رقم آتی ہے۔ اس طرح کی متمرکز دولت سے تقویت پذیر، ملک نے مختلف شعبوں اور پس منظر کی ثقافتی اشرافیہ کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یورپ سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنروں اور میکلین کے ستاروں سے وابستہ بحالی بازوں نے ریاض اور جدہ میں دکانیں اور کھانوں کا افتتاح کیا ہے جبکہ کنگ عبد العزیز سنٹر برائے ورلڈ کلچر جیسے عجائب گھر متاثر کن آرٹ کلیکشن کی نمائش کر رہے ہیں۔