Baaghi TV

Author: +9251

  • روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے،وزیراعظم

    روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے

    اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، شوکت ترین، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    اجلاس کو موجودہ حکومت کی طرف سے معیشت کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام، پیداوار میں اضافہ، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے، سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات کے نتائج سے متعلق بتایا گیا۔ اجلاس میں غربت کے خاتمے، انفراسٹرکچر اور مواصلات کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پھنسی ہوئی سرمایہ کاری کو فعال اور متحرک بنانے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے وزارتوں اور ڈویژنوں کے مابین ہم آہنگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کی جائے جو زیادہ پیداوار کے حامل ہیں اور ان کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے تاجر برادری کا اعتماد بڑھانا چاہیے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاشرے کے کمزور طبقات، غریب ترین، غریب اور غربت کے قریب افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے۔

     

    پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کرے گا پاکستان،خبرسے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

  • عثمان شنواری اور بابر اعظم  نے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی

    عثمان شنواری اور بابر اعظم نے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی

    کراچی: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 67 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کراچی میں کھیلا گیا، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے ،
    پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، اور 73 رنز کی شراکت داری قائم کی ، اس کے بعد امام الحق 31 رنز ڈی سلوا کا شکار ہو گئے، فخر زمان پاکستان میں اپنے پہلے ون دے میچ کو 54 رنز کی اننگز سے یادگار بنا لیا ، لیکن میچ کی پہلی اننگز کی سرخی پاکستان کرکٹ ٹیم کی رن مشین بابر اعظم ثابت ہوئے جنہوں نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیریر کی گیارھویں سینچری اسکور کی ، حارث سہیل نے 40 اور افتحار احمد نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے دو جبکہ لاہیرو کمارا اور ادانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
    جواب میں سری لنکن ٹیم 305 رنز کے تعاقب میں 238 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ، سری لنکن ٹیم کے پہلے پانچ کھلاڑی 28 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے تھے، اس کے بعد شیہان جے سوریا اور داسن شانکا نے 177 رنز کی شاندار اننگز شراکت داری قائم کی، اور پاکستان کی بولنگ لائن کی کمزوریوں کو کھول دیا ، ، سری لنکا کی جانب سے شیہان جے سوریا نے 95 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور داسن شانکا نے 68 رنز بنا کر جے سوریا کا بھرپور ساتھ دیا، لیکن ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی سری لنکن کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا، پھر عثمان خان شنواری نے جے سوریا کو آؤٹ کرکے ٹیم کو کم بیک کروایا اور سری لنکن ٹیم 238 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی،
    پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری نے 10 اوورز میں 51 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو جبکہ محمد عامر، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ اسپیل کی بدولت عثمان شنواری کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ،

  • پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کرے گا پاکستان،خبرسے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کرے گا پاکستان،خبرسے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں اور پروپیگنڈوں سے باز نہ آیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہ آئی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارت سرکار کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تو مودی سرکار پر سکتہ طاری ہو گیا، بھارت نے جواب دینے کی بجائے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر پرویگنڈہ شروع کر دیا ہے

     

    جہادی لے رہے ہیں نیوکلیئر وار کی ٹریننگ، بھارتی میڈیا نے کیا ایسا پروپیگنڈہ کہ اپنی ہی عوام کے دل دہلا دیے

    بھارت میں ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے چار شہروں میں دہشت گردی کا واقعہ ہو سکتا ہے، بھارتی حساس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق امرتسر، پٹھان کوٹ، باٹلا اور گورداسپور کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حساس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق پٹھا ن کوٹ کے ایئر بیس اور فوجی کیمپ پر حملہ ہو سکتا ہے.

    سرکریک پر پاکستان حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کی دہائی،بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ ہوا بے نقاب

    سیکورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد ان علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئ ہے،

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے واپس لوٹے ہیں اب وہ جہادیوں کے ذریعے کچھ بھی کر سکتے ہیں، الرٹ جاری ہونے کے بعد ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے.

    واضح رہے کہ تین برس قبل بھی پٹھان ایئر بیس پر حملہ ہو چکا جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا لیکن پاکستان نے تمامتر الزامات مسترد کر دییے، پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ میں 7 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم بھارت کو ایئر بیس کلیر کروانے میں تین دن لگے تھے.

     

    اس سے قبل مودی سرکار نے 24 اگست کو ایک الرٹ جاری کیا تھا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے راستے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حملے کا خطرہ ہے، بھارتی اداروں کی جانب سے حملے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، تامل ناڈو میں بھارت کے دفاعی ترجمان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھارت کے سمندروں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے.

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تامل ناڈو سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ور وہ مبینہ حملہ آوروں سے رابطے میں ہیں جو تامل ناڈو میں حملہ کرنا چاہتے ہیں، گرفتار شدگان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے بھارتی تحقیقاتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں.

  • ایسا کیا ہوا کہ جہانگیر ترین اچانک شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچ گئے

    ایسا کیا ہوا کہ جہانگیر ترین اچانک شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچ گئے

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے گھر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے جہاں نے انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات کی.

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا.

    ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کارکردگی کو سراہا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے جنرل اسمبلی میں جسطرح کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اسطرح ماضی میں کوئی نہ کر سکا.

    رہنماؤں کے مابین ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی.

  • 32 سالہ ایتھیلیٹ ورلڈ چیمپئین 8 ویں‌باراعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

    32 سالہ ایتھیلیٹ ورلڈ چیمپئین 8 ویں‌باراعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

    دوحہ:32 سالہ ایتھیلیٹ فاصلہ 10.71 سیکنڈ میں طےکرنے والی جمیکا کی شیلی این فریزر نے بیٹے کو گود میں اٹھا کر ٹریک کا چکر لگایا اطلاعات کے مطابق قطر کے دارالحکومت میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس مقابلے میں شیلی این فریزرنے دنیا کی تیز ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کر لیا، یہ ان کا آٹھواں عالمی اعزاز ہے.

    “پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا” لاک ہے

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    سخت گرمی اور مشکل حالات میں عالمی اعزاز حاصل کرنے والی شیلی این فریزر کی جیت کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، انھوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا کر ٹریک کا چکر لگایا.شیلی فریزر نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد یہاں بہ طور عالمی چیمپیئن کھڑا ہونا اعزاز کی بات ہے.

    شیلی فریزر نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹری

    “آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد” لاک ہے

    آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    ک پر واپسی اور خواتین کے لیے مثال بننے کی خواہش تھی، جو آج پوری ہوئی، اس سے ان خواتین کو تحریک ملے گی، جو اپنی فیملی شروع کرنا چاہتی ہیں.برطانیہ کی ڈینا ایشر سمتھ اس دوڑ میں دوسرے مقام پر رہیں، تیسری پوزیشن آئیوری کوسٹ کی میری جوزے تالو نے حاصل کی۔

    “سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

  • محسن داوڑ سے میری دو ملاقاتیں ہوئیں، پرویز خٹک کا اسمبلی میں بیان

    محسن داوڑ سے میری دو ملاقاتیں ہوئیں، پرویز خٹک کا اسمبلی میں بیان

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جس ادارے نے پاکستان کو بچایا اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے

    اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہیں‘ جس ادارے نے پاکستان کو بچایا ہے ان کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے‘ وزیرستان میں قیام امن کے لئے بھرپور تعاون پہلے بھی کیا تھا‘ اب بھی کریں گے۔

    ریاست کے خلاف نعرے برداشت نہیں ہوں گے، علی محمد خان کا دبنگ اعلان

    پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں محسن داوڑ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب سے یہ ایم این اے بنے ہیں میری ان سے دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ میں نے ان سے ہمیشہ گزارش کی آپ اپنے مسائل ہمیں بتائیں‘ ہم ان کا ایجنڈا جاننا چاہتے ہیں۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ یہ اپنے لیڈر منظور پشتین کو بھی لائیں‘ ہم ان کی بات آگے لائیں گے۔ اگر آپ کا ایجنڈا صرف پاکستان ہے تو ہم آپ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اگر یہ وزیرستان میں امن لانا چاہتے ہیں تو ہم حاضر ہیں۔ اگر ان کا ایجنڈا پاکستان ہے تو ان کو اس ایوان سے یہ کہنا چاہیے کہ ان کا ایجنڈا پاکستان ہے۔

    جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ،ہم جہاد کریں گے ،علی محمد خان

    ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

    وزیراعظم عمران خان سے اومان کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ فوج بھی وزیرستان سے نکلنا چاہتی ہے۔ جس ادارے نے پاکستان کو بچایا ہے اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    پی ٹی ایم پاکستان کا نعرہ لگائے تو….وزیر داخلہ کی پی ٹی ایم کو بڑی پیشکش

  • ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک ، زخمیوں کی حالت خطرے میں‌

    ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک ، زخمیوں کی حالت خطرے میں‌

    دبئی: حادثات ہی حادثات عرب امارات میں ایک ہفتے میں درجن کے قریب حادثات، اطلاعات کےمطابق تازہ حادثہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    “آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد” لاک ہے

    آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

    دبئی سے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    “سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے

    سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

    دبئی پولیس کےمطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجکر 54 منٹ پر شیخ محمد زین روڈ شارجہ کی جانب پیش آیا۔

    “پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا” لاک ہے

    پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

    یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

    پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں، کتنے کلو مضر صحت گوشت تلف کیا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر معیاری گوشت کی یقینی فراہمی کیلئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں صوبہ بھر میں چکن پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں 769 پولٹری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 35 پولٹری پوائنٹس سیل کرتے ہوئے 410 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔مکھیوں، حشرات، بلیوں کی موجودگی اور غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں چکن پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 769 پولٹری پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 35 پولٹری پوائنٹ سیل کرتے ہوئے 410 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔اسی طرح پی ایف اے قوانین کی خلاف ورزیوں اورغیر معیاری انتظامات پر 135 کو جرمانے،211 کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ 12چکن پوائنٹس کے لائسنس بھی اپلائی کروائے گئے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاغر،مردہ اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور ناقص انتظامات پر چکن سیل پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔مکھیوں، حشرات، بلیوں کی موجودگی اور گوشت کی غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر جرمانے عائد کیے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دوکانوں پر گوشت کی تیاری کے لیے فوڈ گریڈ ٹیبل، ذبح کے لیے کون سسٹم، حشرات اور مکھیوں سے بچاو کے انتظات لازم ہیں۔پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کی بجائے تازہ اور صحت مند گوشت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ گوشت خریدتے وقت کم عمر، لاغر یا بیمار مرغی مت ذبح کروائیں۔ شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن، فیس بک پیج یا ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کریں۔

  • پٹرول اس ماہ مہنگا ہو گا یا سستا؟ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    پٹرول اس ماہ مہنگا ہو گا یا سستا؟ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    حکومت نے اکتوبرکے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اکتوبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ماہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گی .

    پٹرولیم سیکٹرکے شعبے میں ترمیم کرنے جارہے ہیں، ندیم بابر

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی اس ضمن میں سفارشات بھجوائی گئی تھیں تا ہم اب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے. اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزدی تھی

     

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے کاواک آوٹ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ،جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، حمزہ شہباز نے احتجاج کیا ہے اور قیمتیں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے.

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا، اب فی لٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ آپ نے قوم کی روٹی، روزگار چھین لیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    جماعت اسلامی کے امری سینیٹر سراج الحق نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لائٹ پول کی فنی خرابی کے باعث میچ کو کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی لائٹ پول کے صحیح ہونے کا انتظار کرتے رہے ، کھیل 20 منٹ تک رکا رہا، اس کے بعد لائٹ پول کی فنی خرابی کو ٹھیک کیا گیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا ،