Baaghi TV

Author: +9251

  • کامونکی سے دو منشیات فروش گرفتار ڈھائی کلو چرس برآمد

    کامونکی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے دو کلو پانچ سو گرام کرلی۔مزید بتایا گیا کہ تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او مظہر سعید بٹ کی قیادت میں بدنام زمانہ چرس و منشیات فروش علی رضا ساکن شیش محل روڈ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1320 گرام چرس اور ملزم شہزاد عرف ببلو ساکن سلامت پورہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1340 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے

  • بزدار دورمیں پنجاب میں ایک گھنٹے میں چوری و ڈکیتی کی کتنی وارداتیں ہوتی ہیں؟۔۔۔بڑی خبر۔

    بزدار دورمیں پنجاب میں ایک گھنٹے میں چوری و ڈکیتی کی کتنی وارداتیں ہوتی ہیں؟۔۔۔بڑی خبر۔

    شہبا زاکمل جندران۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    بزدار دورمیں پنجاب میں ایک گھنٹے میں چوری و ڈکیتی کی کتنی وارداتیں ہوتی ہیں؟۔۔۔بڑی خبر۔

     

    بزدار حکومت پنجاب میں جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔پنجاب میں ہر 15منٹ میں چوری،ڈکیتی،راہزنی اور گاڑی چھیننے کی ایک واردات پیش آنے لگی۔گزشتہ دورحکومت میں یہ شرح 20منٹ فی واردات تھی۔

     

     

    پنجاب پولیس کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018سے جولائی 2019تک چوری، ڈکیتی،راہزنی،گاڑی چوری اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

    جولائی 2017سے جولائی 2018تک صوبے میں ڈکیتی کی 388وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک 461شہریوں کو ڈاکووں نے لوٹا۔2017سے جولائی 2018تک صوبے میں راہزنی کی 6ہزار 9سو66وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک صوبے میں 9ہزار 201وارداتیں رجسٹرڈ کی گئیں۔


    اسی طرح 2017سے جولائی 2018تک صوبے میں نقب زنی کی 6ہزار 235وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک پنجاب میں نقب زنی کی 6ہزار 955وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔2017سے جولائی 2018تک صوبے میں چوری کی 774وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک صوبے میں چوری کی 822وارداتیں ہوئیں۔

    اسی طرح 2017سے جولائی 2018تک صوبے میں کارچوری کی 9ہزار 503وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک کارچوروں نے پنجاب میں 12ہزار 848شہریوں کو بے کار کیا۔2017سے جولائی 2018تک صوبے میں گاڑی چھیننے کی ایک ہزار 863وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک گاڑی چھیننے کی 2ہزار 90وارداتیں ریکارڈ پر لائی گئیں۔

    اسی طرح 2017سے جولائی 2018تک صوبے میں مویشی چوری کی 2ہزار 938وارداتیں ہوئیں۔جبکہ جولائی 2018سے جولائی 2019تک پنجاب میں مویشی چوروں 3ہزار 9سو90افراد کو ان کے مویشیوں سے محروم کیا۔

    بزدار سرکار کے دور میں صوبے میں سب سے زیادہ وارداتیں گاڑی چوری کی ریکارڈ کی گئیں۔اور گزشتہ سال کی نسبت صوبے میں 3ہزار 345افراد کو ان کی گاڑیوں سے محروم ہونا پڑا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جو کہ دیہاتی بیک گراونڈ رکھتے ہیں۔لیکن ان کے دورمیں مویشی چور گزشتہ سال کی نسبت زیادہ دید دلیری دکھا رہے ہیں۔اورگزشتہ سال کی نسبت مویشی چوری کی ایک ہزار 52وارداتیں زیادہ ہوئیں۔راہزن بھی سردار عثمان بزدار کے دور میں زیادہ دلیر ہوگئے ہیں۔اور انہوں نے گزشتہ سال کی نسبت 2ہزار 235وارداتیں زیادہ کیں۔متذکرہ بالا اعدادوشمار پولیس کے اپنے بیان کردہ ہیں۔اور ان میں ہزاروں ایسی وارداتوں کا اندراج شامل نہیں ہے جن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ ہی درج نہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام کے جان ومال کے محافظ ہیں لیکن ان کے دور حکومت میں پولیس کی کارکردگی دن بدن گرتی جارہی ہے۔اور جرائم کی شرح میں بھی روز افزوں اضافہ ہونے لگا ہے۔

  • پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، وزراء کی تبدیلی سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، وزراء کی تبدیلی سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،

    کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی اجلاس میں پھٹ پڑے، اجلاس کےدوران ایم این اے ارباب عامرآبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دیتے، عوام کے کاموں کیلئےوزرا کی منتیں کرناپڑتی ہیں ، ارباب عامراجلاس سےاٹھ کرجانے لگےتووزیراعظم نے روک لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جن وزراکی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں تبدیل کررہا ہوں، وزیراعظم کی وزراکوارکان اسمبلی کےشکوےدورکرنےکی ہدایت کی گئی، اس دوران رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی ایوان میں حکومت پرتنقید کا تذکرہ کیا گیا،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ‌ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان

    واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اعتماد میں لیا، اس موقع پر (ن) لیگ کے رہنما رانا افضل کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کامقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اس موقع پر وزیر خارجہ کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرحکومتی سفارتکاری پربریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران وزرااورحکومتی ارکان نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شاندار خطاب پرخراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پارلیمنٹ کےاندراپوزیشن کےاحتجاج سےنمٹنےکی حکمت عملی پربھی غورہوا، اجلاس میں مسئلہ کشمیرپرحکومتی اقدامات اورآئندہ کالائحہ عمل طےکرنےپربات چیت ہوئی،

    عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، اعجاز شاہ، شاہ محمود قریشی، فوادچودھری، شیخ رشید اورمراد سعید نے شرکت کی ، اسی طرح فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا،علی محمد خان، شبلی فراز، حفیظ شیخ، علی امین گنڈاپور اور دیگر شریک ہوئے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دن قبل ہی سات روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں،

  • کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

    کشمیریوں کا مقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، وزیراعظم کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ‌ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اعتماد میں لیا، اس موقع پر (ن) لیگ کے رہنما رانا افضل کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کامقدمہ جہاد سمجھ کر لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اس موقع پر وزیر خارجہ کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرحکومتی سفارتکاری پربریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران وزرااورحکومتی ارکان نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شاندار خطاب پرخراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پارلیمنٹ کےاندراپوزیشن کےاحتجاج سےنمٹنےکی حکمت عملی پربھی غورہوا، اجلاس میں مسئلہ کشمیرپرحکومتی اقدامات اورآئندہ کالائحہ عمل طےکرنےپربات چیت ہوئی،

    عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، اعجاز شاہ، شاہ محمود قریشی، فوادچودھری، شیخ رشید اورمراد سعید نے شرکت کی ، اسی طرح فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا،علی محمد خان، شبلی فراز، حفیظ شیخ، علی امین گنڈاپور اور دیگر شریک ہوئے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دن قبل ہی سات روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں،

  • امید ہے سری لنکا کی طرح دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، صدر مملکت عارف علوی

    امید ہے سری لنکا کی طرح دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، صدر مملکت عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور ہیں،

    پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے، ڈاکٹر عارف علوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اُمید ہے کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، کشمیر میں کرفیو اُٹھنے کے بعد خون خرابے کا خدشہ ہے، جنگ مسلط کی گئی تو آخری حد تک جائیں گے، عمران خان نے دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا، کشمیر سے جیسے کرفیو اٹھے گا تو خون خرابے کاخدشہ ہے، وزیراعظم عمران خان بہت اہمیت اختیار کرگئے ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے،

    جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ہے ، ڈاکٹر عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ امید ہے دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی آ کر پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا انٹرنیشنل میچ دیکھا، اس موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی پر سب پاکستانی نہایت خوش نظر آئے،

    صدر مملکت عارف علوی سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کا ہونا خوش آئند ہے، سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں وہ یہاں آئے، ہم ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہیں، خواہش ہے پاکستان جیتے خوش اس بات کی ہے کہ کرکٹ ہورہی ہے،

  • عمران خان کی امریکہ سے واپسی، تحریک انصاف کس شہر میں کر رہی ہے بڑا جلسہ؟ خبر آ گئی

    عمران خان کی امریکہ سے واپسی، تحریک انصاف کس شہر میں کر رہی ہے بڑا جلسہ؟ خبر آ گئی

    تحریک انصاف نے سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کر دیا،

    عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے، 4 اکتوبرکو اسکردو میں میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد سکردو میں جلسہ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی طرف سے دوسرے شہروں میں بھی جلسوں کا انعقاد کیا جاسکتا ہے،

    وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سات روزہ دورہ امریکہ کی کامیابی پر ہر طرف سے مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں، خاص طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے شاندار خطاب پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، ان کی پاکستان واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا اور ٹویٹر پر خوش آمدید عمران خان کا ٹرینڈ ٹاپ پر رہا،

    ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی

    جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے

  • کرتار پور راہداری افتتاح: منموہن سنگھ کو پاکستان آنے سے کانگرس نے روک دیا

    کرتار پور راہداری افتتاح: منموہن سنگھ کو پاکستان آنے سے کانگرس نے روک دیا

    بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگرس نے کرتار پور راہداری کے لیے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے .کانگرس ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں‌دی ہے واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے دعوت دینےکا سوچا رہا تھا.اور اس بارے

    کرتار پور راہداری، افتتاحی تقریب میں بھارتی سابق وزیراعظم کو دعوت دینے کا فیصلہ


    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو باضابطہ طورپر دعوت نامہ بھیجا جائےگا،منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،منموہن سنگھ کی کرتارپورکے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور


    گست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

  • سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسپیکرقومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ‌ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کےموجودہ اجلاس کے ایجنڈےاوردورانیہ پرتبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے کی، قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 4 اکتوبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی اوردیگراہم امورپربحث کی جائے گی،

    عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    واضح‌ رہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزراپرویزخٹک،اعجازشاہ،شاہ محمود قریشی، فوادچودھری، شیخ رشید اورمراد سعید نے شرکت کی ، اسی طرح فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا،علی محمدخان،شبلی فراز،حفیظ شیخ،علی امین گنڈاپور اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شرکاء کو دورہ امریکہ سے متعلق اعتماد میں لیا گیا، س

  • بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا کوچ پاکستان نہیں جائے گا: بی سی بی

    بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا کوچ پاکستان نہیں جائے گا: بی سی بی

    ایٹمی حریفوں کے مابین سیاسی تناؤ کے درمیان بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ اسٹاف سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی کوچ آئندہ ماہ بین الاقوامی سیریز کے لئے پاکستان نہیں جائیں گی۔

    اگست کے اوائل میں نئی ​​دہلی نے مزاحمتی کشمیر کی خودمختاری منسوخ کرنے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین تناؤ میں شدت پیدا ہوگئی تھی ، جو ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست تھی۔

    ویمنز ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (ٹی ٹوئنٹی) اور دو ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) میں پاکستان کھیلے گی۔

    اس دورے سے قبل بنگلہ دیش کی حکومت کے حفاظتی چیکوں کے تابع ہے۔

    گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر یہ کام آگے بڑھتا ہے تو ہیڈ کوچ انجو جین ، اسسٹنٹ کوچ دیویکا پالشیکر ، اور ٹرینر کیویتا پانڈے اس ٹیم کے ساتھ پاکستان میں نہیں آئیں گے۔

    لیکن وہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے جب وہ 20 سے 28 اکتوبر تک سری لنکا میں اے سی سی ایمرجنگ ویمن ایشیا کپ کھیلے گی۔

    نظام الدین نے کہا ، "ہمارے پاس قریب قریب اسی عرصے میں ایک اور ٹیم سری لنکا کا سفر کرے گی۔ ہم نے اپنے ہندوستانی کوچنگ عملے کو پاکستان کی بجائے سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی سفری پیچیدگی سے بچا جاسکے۔” "ہم نے یہ عمل شروع کردیا ہے۔ سیریز کی تصدیق سے قبل ہم اپنی جاری سیریز میں سری لنکا کی ٹیم کے لئے سیکیورٹی انتظامات دیکھنے کے لئے کسی کو بھیجنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔”

    سری لنکا کی مردوں کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے پاکستان میں ہے۔

    لاہور میں سری لنکن ٹیم لے جانے والی بس پر 2009 کے مہلک عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

    بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے آخری بار 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

  • بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

    بھارتی سپریم کورٹ‌ نے فاروق عبداللہ کی حراست سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

    مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو حراست میں لئے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،

    بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے,کشمیر یوتھ الائنس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ کو مقبوضہ کشمیر کی‌خصوصی حیثیت ختم کرنے سے ایک دن قبل 4 اگست کو ان کی رہائش گاہ پر نظربند کیا گیا تھا تاہم حال ہی میں انہیں انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، بھارت میں ایم ڈی ایم کے لیڈر وائیکو نے اپنے قریبی دوست اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی حراست کی حراست سے متعلق ہندوستانی سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی تھی جس پر سوموار کے دن سماعت ہوئی،

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی سپریم کورٹ‌کو بتایا گیا کہ فاروق عبداللہ پر پی ایس اے ایکٹ لگایا گیا ہے تو ہندوستانی سپریم کورٹ‌نے یہ درخواست مسترد کر دی اور کہا ہے کہ جب پی ایس اے کے تحت ڈیٹینشن آرڈر جاری ہوا ہے تو پھر اس پر غور کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا، واضح رہے کہ پی ایس اے ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دو سال تک کیلئے قید رکھا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پی ایس اے قانون کا اطلاع ہمیشہ حریت پسند کشمیری رہنماؤں پرہوتا ہے تاہم آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد بھارت نواز لیڈر پر بھی پی ایس اے لگا دیا گیا ہے،

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف