پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری 2 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بلے بازی جاری 126 رنز پر 2 وکٹ کا نقصان ہوا ہے، دونوں سلامی بلے باز پویلین کو لوٹ چکے ہیں.جبکہ 25 ویں اوور کا کھیل جاری ہے . امام الحق اور فخرزمان آؤٹ ہو چکے ہیں. پاک سرزمین پر 10 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ترسی پاکستانی قوم کے لیے وہ لمحہ آگیا جس کے وہ شدت سے منتظر تھے.
سرفراز الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، حٓارث سہیل، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔
پچ پر پہلے بلے بازی کرنے والوں کے لیے سازگار بتایا جارہا ہے اور پہلے کھیلنے والی ٹیم ایک بڑا سکور کر سکتی ہے .دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا
Author: +9251
-

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری 2 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے
-

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا پیلو وینس کا اچانک دورہ
نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ پیلووینس میں بنیادی طبی مرکز کے اچانک دورہ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مراکز صحت میں طبی عملہ کے تقرر اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کے حکومتی مستحسن اقدامات سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب عثمان بزدار ہیلتھ سیکٹر پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں جس کے ثمرات سے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ میڈم مسرت جبیں نے کہا کہ چیف منسٹر ہیلتھ ریفارمز کے تحت ہسپتالوں میں طبی عملہ کی حاضری کی چیکنگ اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے حوالے سے ضلع بھر میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بی ایچ یو پیلووینس میں میڈیل سٹاف ودیگر عملہ کی حاضری چیک کی ، صفائی کے نظام کاجائزہ لیا اور میڈیکل سٹور ودیگر شعبوں کا معیار بھی چیک کیا۔
-

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع، وزیراعظم دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے
وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوَس پہنچ گئے،
عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اجلاس میں وفاقی وزراپرویزخٹک،اعجازشاہ،شاہ محمود قریشی، فوادچودھری، شیخ رشید اورمراد سعید شریک ہیں، اسی طرح فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا،علی محمدخان،شبلی فراز،حفیظ شیخ،علی امین گنڈاپور اور دیگر شریک ہیں،
زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات
وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دن قبل ہی میں سات روزہ دورہ امریکہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کی پاکستان واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے، دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا اور بہت اہم ملاقاتیں کیں، آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے حوالہ سے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے،
-

یونیورسٹی آف لاہورسرگودہا کیمپس میں نوجوانوں کی سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) یونیورسٹی آف لاہور سرگودہا کیمپس میں ڈاکٹر ڈوالفقار علی بھٹی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودہا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال اور اس کی افادیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کے حالات تک رسائی کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال بہت ضروری ہو گیا ہے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور اکیسویں صدی کے اس جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ملکی مسائل اور پاکستان کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلیے سوشل میڈیا وقت کی اہم ضرورت اور ذریعہ ہے لہذا نوجوانوں کو چاہییے کہ وہ اپنے علم کا مثبت استعمال کرنا سیکھیں اور معاملات کی تحقیق اور معلومات کی درست رسائی کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں موجودہ حکومت نے میڈیا کو محدود کر دیا ہے اور آزادی صحافت کو ختم کر دیا ہے اس صورتحال کے پیش نظر سوشل میڈیا اپنی آواز بلند کرنے کا موثر ذریعہ ہے آخر میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے ورکشاپ کے منتظمین عبدالوحید مکی،محسن مغل اور محمد علی للہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کی حوصلہ افزائی کی
-

چین: فیکٹری میں آتشزدگی، 19 افراد ہلاک
چینی صوبے جیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 19ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے۔
ہانگ کانگ میں حالات خراب ، مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی، چین طیش میں آگیا
مقامی افسران کے مطابق ننگہائی کاونٹی میں واقع فیکٹری میں دوپہر آگ لگی ۔ فائر بریگیڈ شام چاربجے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔آٹھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ، جن میں تین زخمی ہوئے ۔
سینکڑوں چینی باشندے حملوں کی زد میں ، صورت حال کشیدہ ، حملہ آور کون ہیں، خبر آگئی
کون سا ملک چینی سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کررہا، خبر آگئی
چین میں صنعتی حادثات عام ہیں ، جہاں حفاظت کے قواعد و ضوابط اکثر ناقص طور پر نافذ کیے جاتے ہیں۔
-

صدرمملکت عارف علوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے
صدرمملکت عارف علوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے، پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ جاری ہے جسے دیکھنے کےلیے صدر مملکت سٹیڈیم پہنچ گئے ہیںِ، اس موقع پر لوگوں کا جوش و خروش بہت زیادہ ہے ، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی پر سب پاکستانی نہایت خوش ہیں.
اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کا ہونا خوش آئند ہے.سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں وہ یہاں آئے۔ ہم ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہیں.خواہش ہے پاکستان جیتے خوش اس بات کی ہےکہ کرکٹ ہورہی ہے
-

سرگودہا ،تھانہ کڑانہ کی حدود میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ
سرگودہا،تھانہ کڑانہ(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا تھانہ کڑانہ کی حدود میں ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ دیہاتی لاکھوں کی نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑانہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک 100 جنوبی کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر علی الصبح شہر سے سبزی لے کے آنے والی ویگن کو لوٹ لیا ویگن میں مختلف دیہات کے سبزی فروش سوار تھے جو روزانہ منڈی سے سبزی لاتے ہیں اسی طرح نواحی گاؤں چک 53 جنوبی کے قریب رات کو ڈاکوؤں نے گاؤں کے بی ایچ یو یونٹ میں چوری کی اور کام سے واپس آنے والے مذدور طبقہ کو لوٹتے رہے اطلاع ملنے پر گاؤں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تخت پہنچے جس پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے پوئے فرار ہو گئے ڈاکو ؤں کے استعمال میں مو ٹر سائیکل قبضے میں لے لی پولیس حسب معمول ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی متاثرہ افراد نے تھانے میں رپورٹ درج کروائی جس کی تا حال ایف آئی آر درج نہیں کی تھانہ کڑانہ کی پولیس کا یہ معمول ہے کہ کسی بھی واردات پر ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور اکثر واردات میں پولیس خود بھی ملوث پائی جاتی ہے اس پر اہل علاقہ سراپا اجتجاج ہیں اور ڈی پی او سے اہل علاقہ نے یہ استدعا کی ہے کہ وہ اس تھانے کی کاروائی خود چیک کریں تاکہ امن وامان بحال ہو
-

سیکیورٹی سے مطمئن ہیں ، ٹیسٹ کھیلنے بھی آئیں گے، سری لنکن وزیر کھیل
سری لنکن وزیر کھیل نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں ، ٹیسٹ کھیلنے بھی آئیں گے،
باغی ٹی وی رپورٹ : سری لنکا کے وزیر کھیل ہرین فرنینڈو کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمدسیریز انتظامات اور سیکیورٹی سے اطمینان کا ظہار کیا.
سری لنکا کے وزیر کھیل کا سیریز کے انتظامات اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ
پاکستان میں پاک سری لنکا سیریز پر ہم کافی خوش ہیں، وزیر کھیل سری لنکا ہرین فرنینڈو
ہم انتظامات سے مطمئن ہیں، بہترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، وزیر کھیل سری لنکا
میں 1996 میں پاکستان آیا تھا، اب تقریبا 25 سال بعد پاکستان آیا ہوں، وزیر کھیل سری لنکا
پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ساتھ کام کریں گے،ہمارے کھلاڑی یہاں کھیلنے پر بہت خوش ہیں،
مجھے یقین ہے باقی دنیا کو بھی پتہ چلے گا کہ پاکستان میں کھیلنا محفوظ ہے، وزیر کھیل سری لنکا
اس ٹور کے بعد ٹیسٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرینگے.سیکورٹی سے مطمئن ہیں -

ہم ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
کراچی میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کا ہونا خوش آئند ہے.سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں وہ یہاں آئے۔ ہم ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہیں.خواہش ہے پاکستان جیتے خوش اس بات کی ہےکہ کرکٹ ہورہی ہےصدر سری لنکا بورڈ کی نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سےگفتگو.کرکٹ کے انتظامات بہت بہترین ہیں.سکیورٹی کےانتظامات بھی بہت اعلی ہیں.کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے سب بہت مطمین ہیں
-

احسن اقبال نے حکومت کےخلاف مہم کا اعلان کر دیا
حکومت سےنجات کےلیےمہم کا آغاز کریں. احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق مسلم لیک ن کے رہمنا احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کی رہائی اورحکومت سےنجات کےلیےمہم کا آغاز کریں گے.نوازشریف کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،
جج کی برطرفی کے باوجود نوازشریف کی سزا برقرار ہے،ن،نوازشریف سیاست ،نفرت اور حسد کا نشانہ بنے ہوئے ہیں،عام انتخابات کےلیےدیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان تقریر کے پرانے فنکار،کشمیر پرعوام یوٹرن نہیں لینے دے گی، احسن اقبال
انہوں نےکہا کہ ملک کو بند گلی سے نکالنے کےلیےآزادانہ اورشفاف انتخابات کرائے جائیں
ملک کو مشکل سے نکالنے کےلیے جلد عام انتخابات ضروری ہیں،کھاد کی بوریوں کی قیمت میں اضافے سے کاشت میں کمی ہوئی،اقتصادی صورتحال سے متعلق حکومت کے پاس روڈ میپ نہیں.بڑھتی ہوئی بے روزگاری جرائم میں اضافے کا باعث ہے،حکومت نے کاروبار بند کردیاہے.ہمارادفاعی بجٹ7ارب ڈالر سے بھی کم ہوگیا ہے،اجلاس میں بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا،عمران خان 18بے نامی اکاوَنٹس استعمال کرتے ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ
وزیراعظم اور صدرٹرمپ کی بات چیت پر بھی ایوان کو اعتماد میں لیاجائے.کیا حکومت نےاو آئی سی اجلاس بلانے کےلیے کوئی اقدام اٹھایا ہے؟وزیراعظم کو چاہیےتھا اپوزیشن کو ساتھ لے کر مظفرآباد جاتے،حکومت نے قومی یکجہتی قائم کرنے کا موقع ضائع کیا،حکومت انسانی حقوق کونسل میں ووٹ حاصل نہ کرسکی، وزیراعظم نے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا،حکومت نے5اگست کے بعد 50دن ضائع کیے،عمران خان طاہرالقادری کی طرح سیاست چھوڑنے کا آبرومندانہ فیصلہ کریں، احسن اقبال