Author: +9251
-
وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا
وزیراعظم عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے، بالآخر مسلم لیگ ن نے اعتراف کر ہی لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے، مولانا غیاث الدین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑا اور عالمی دنیا کے ضمیروں کو جھنجوڑا، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے قاتل مودی کو بے نقاب کیا.
مولانا غیاث الدین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کر کے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے لیڈر بن گئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا بھرپور انداز میں مقدمہ لڑا،
وزیراعظم عمران خان کی کامیاب دورہ امریکہ سے واپسی پر خوش آمدید وزیراعظم عمران خان،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،
عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھی، اس دوران جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے گئے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ کو خوش آمدید وزیراعظم عمران خان کے بینروں سے سجایا گیا تھا،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، عمران خان
وزیراعظم براستہ جدہ وطن واپس پہنچے، اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی آمد پراسلام آباد کو استقبالہ بینرز سے سجا دیا گیا تھا، وزیراعظم کی آمد پر اسلام آباد میں استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے، وفاقی وزیرمرادسعید،رہنماپی ٹی آئی بابراعوان اورنعیم الحق ایئرپورٹ پرموجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہی ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کو مودی سرکار نے کرفیو میں بند کر رکھا ہے، ہم اللہ رب العزت کی خوشنودی کیلئے مظلوم کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہم ہر فورم پر مودی سرکار کی فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کریں گے،
-

اسلام آباد ایئرپورٹ جیب کتروں سے محفوظ نہ رہ سکا، کس کی جیب کٹی؟ سن کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے پروٹوکول آفیسرمقبول کی جیب کٹ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیواسلام آبادایئرپورٹ بھی جیب کتروں سےمحفوظ نہ رہ سکا ،اسلام آبا دایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کے پروٹوکول آفیسرمقبول کی جیب کٹ گئی، مقبول کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے لیے پاس ہی کھڑا تھاکہ کسی نے جیب سےساری رقم نکال لی ،جیب سے40ہزار300روپےاورضروری کاغذات نکالے گئے ،ون فائیوپراطلاع دی توایئرپورٹ چوکی سےکال آئی کہ آکردرخواست دیں ،
پروٹوکول آفیسرمقبول نےایئرپورٹ چوکی میں درخواست جمع کروادی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وطن واپسی پر انکا اسلام آباد ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزراء اور شہریوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود تھی، وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر مختصر خطاب بھی کیا
-

صحافی کالونی کے ہرسطح پر مسائل کو حل کیا جا رہا ھے، ارشد انصاری
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافی کالونی کا دورہ کیا اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سڑیٹ لائٹس کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی ہدایات پرسی او ایم سی ایل علی عباس بخاری اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،سینئر نائب صدر زلفقار علی مہتو،ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ،شہزاد اقبال قریشی سمیت دیگر نے صحافی کالونی میں پیچ ورک اور سڑیٹ لائٹس کے حوالے سے سروے کیا .
صحافی کالونی کے دورے پر سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل آصف بلال لودھی کی ہدایات پرصحافی کالونی میں پیچ ورک سڑیٹ لائٹس کے مسائل حل کئے جائینگے صحافی کالونی میں سروے مکمل کرکے آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ صحافی کالونی میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم جاری ھے اور سرولنس بھی کی جا رہی اورصحافی کالونی میں کوآرڈینیشن کے لئے فوکل پرسن شہزاد اقبال قریشی کو نامزد کیا گیا ھے۔
ٹریفک وارڈن کا سینئر کرائم رپورٹر پر تشدد، لاہور پریس کلب کی مذمت
اس موقعہ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی میں پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کا کام شروع کروانے پر کمشنر لاہور اور چیف آفیسر کے شکر گزار ہیں،صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کے مسائل کو حل کیا جا رہا ھے صحافی کالونی کے ہرسطح پر مسائل کو حل کیا جا رہا ھے۔
صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت
لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت
-

بہاولپور، مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے مروٹ میں کھیتوں میں کام کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے کام کرنے والا کسان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مبشر کے طور پر ہوئی، موقع پر موجود ایک اور شخص اللہ دتہ زخمی ہو گیا
مارٹر گولہ پھٹنے کی اطلاع پر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مارٹر گولہ کھیت میں دفن کیا گیا تھا جو کام کے دوران پھٹ گیا، تحقیقات کر رہے ہیں کہ گولہ کس نے کھیت میں دفن کیا تھا
سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد
واضح رہے کہ رواں ماہ ستمبر میں ہی سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،
قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.
-

ایک خوشخبری اور ! چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ، پاک بحریہ کے نام
کراچی : کھیل کے میدان سے ایک اور خوشخبری ، پاکستان میںپانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، پی این ایس بہادر کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔
“ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں” لاک ہے
چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2019 میں پاک بحریہ کے علاوہ پاک فضائیہ، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، اے ایس ایف، سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔اور ایک ہفتے جاری رہنے والے ان مقابلوں میں400 شوٹرز نے حصہ لیا۔پاک بحریہ کی ٹیم نے سب سے زیادہ 88میڈلز حاصل کرکے اپنے نام کرلیا جبکہ سندھ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفاعی چیمپئن پاک بحریہ کی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 33 طلائی، 32چاندی اور 23 کانسی کے تمغے حاصل کرکے مجموعی طور پر 88 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

ذرائع کےمطابقپانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کے دوران مردوں، خواتین اور نوجوانوں کے پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 24 مقابلے ہوئے۔سندھ کی ٹیم طلائی کے 4، چاندی کے 2 اور کانسی کے 4 تمغے حاصل کیے اور مجموعی طور 10 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی،
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق واپڈا نے 8 تمغوں کے ساتھ چوتھی، پنجاب نے 2 تمغوں کے ساتھ پانچویں، اے ایس ایف اور ایف آر اے نے بالترتیب ایک، ایک تمغہ حاصل کیا۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے بھی مجموعی طور پر 10 تمغے حاصل کے تاہم طلائی تمغوں کی دوڑ میں وہ سندھ سے پیچھے رہی۔
پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ نوجوانوں میں شوٹنگ اسپورٹس کے فروغ اورکراچی کے مقامی شوٹنگ کلبز کی دلچسپی کے لیے بگ بور پسٹل اور بگ بور رائفل کے نمائشی مقابلے بھی ہوئے جو باقاعدہ طور پر چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے۔
“مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں اور مظاہرے جاری” لاک ہے
پاک بحریہ کے مطابق تمام مقابلے ماہر آفیشلز اور جیوری کی زیر نگرانی بین الاقوامی اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن کے جدید قواعد و ضوابط کے تحت منعقد کروائے گئے اور چیمپئن شپ کے دوران بے قاعدگی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیمپئن شپ میں سیف گیمز کے لیے شفاف ٹرائلز کے ذریعے قومی شوٹنگ ٹیم کے انتخاب کے لیے بھی مدد ملی۔چمپیئن شپ کی اختتامی کے مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں میں تمغے اور ٹرافی تقسیم کیں۔
-

ایف بی آر نے بڑی مصنوعات کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم کر دیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی، کھاد، تمباکو، سیمنٹ، بیوریجز کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیٹ ورک قائم کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے پانچ شعبوں کی مصنوعات جس میں تمباکو ، چینی، کھاد ، سیمنٹ اور بیوریجز شامل ہیں ان کی نگرانی، جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن آئی آر کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایف بی آر نے ان پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک بھی قائم کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق کمیٹی مذکورہ پانچ اشیاء کی ٹیکس چوری ا ور غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کےذریے ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور چینی، کھاد، سیمنٹ اور بیوریجز کی بھی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا جب کہ پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی نقل وحرکت والے روٹس پر انفورسمنٹ اسکواڈ پیٹرولنگ کر ے گا۔ تاہم یہ پیٹرولنگ اسکواڈ مصنوعات کی سٹوریج والی جگہوں پر چیکنگ کرے گا اور اشیا ء پر ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ -

خورشید شاہ کے بعد سکھر سے نیب نے کی ایک اور بڑی گرفتاری، مزید گرفتاریوں کا بھی امکان
نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین کو گرفتار کر کے گھر کی تلاشی لی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین کو آج اتوار کو گرفتار کیا ،گرفتاری کے بعد نیب ٹیم سخت سیکورٹی میں ایک بار پھر زبردست مہر کی رہائشگاہ پر آئی اور گھر کی مکمل تلاشی لی، اس موقع پر زبردست مہر کو بھی نیب ٹیم ساتھ لائی تھی ، زبردست مہر کو ہتھکڑیاں لگائی گئی تھی.
زبردست مہر کو پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس شاہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، زبردست مہر کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، نیب نے زبردست مہر کی فیکٹری کے گودام کی بھی تلاشی لی ہے جہاں سے فائلیں اور کاغذات نیب ٹیم نے قبضہ میں لیں.
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد ان کی دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا اور عدالت پہنچ گئیں،آمدن سے زائد اثاثے ،خورشید شاہ کی 2بیگمات نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں16اکتوبرتک 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.
سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے دونوں بیٹوں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ،سندھ ہائیکورٹ نےفرخ شاہ اورزیرق شاہ کی ضمانت 16اکتوبر تک منظورکی
عدالت نےخورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی 16اکتو بر تک منظورکرلی ،خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کو 5لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا.
قبل ازیں احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 9 روزہ جسسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
جج نے خورشید شاہ سےمکالمہ کیا اور کہا کہ شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت سےمتعلق کوئی مسئلہ تو نہیں ؟ جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں،گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے .
خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے نیب حکام سے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری اور الزامات کے کاغذات عدالت پیش نہیں کئے گئے وہ کاغذات جمع کروائیں اس کے بغیر 15 روز کا ریمانڈ نہیں دے سکتا
نیب وکیل نے کہا کہ کاغذات دفتر میں موجود ہیں، ساتھ نہیں لائے جس پر جج نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں، کاغذات لے آئیں، جج نے سماعت آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی تھی
خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کے خلاف 2014 میں بھی نیب نےانکوائری کی تھی،ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے کیس ختم کیا تھا،
نیب کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے،نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کولیٹرلکھےگئےمگرعدم تعاون رہا
تحقیقات کے لئے خورشید شاہ کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے خورشید شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ،خورشید شاہ نے بھی کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر نعرے کا جواب دیا اور کہا کہ جئے بھٹو
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
-

جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،نیول چیف
پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہا جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں ترکی کی جانب سے پاکستان نیوی کو جنگی جہازوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جنگی بحری جہازوں کی فراہمی پاک ترک بھائی چارے کا ایک اورثبوت ہے،مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ہندوتواکے زہریلے نظریے کا نتیجہ ہے،5اگست کے بعد سےبھارتی مظالم کی انتہا ہے،مسئلہ کشمیرکی حمایت پرترک صدرکےشکرگزارہیں،جنرل اسمبلی میں ترک صدرکی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے،
استنبول میں ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان کوبحری جہازوں کی فراہمی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اورمثالی ہیں،دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی شعبےمیں تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں،
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
تقریب کےدوران ترک صدرنے ایک بارپھرمسئلہ کشمیرپرپاکستان کی حمایت کردی،کہا ہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کااحساس کرنا چاہیے ،کشمیراورفلسطین کی صورت حال ایک جیسی ہے،80لاکھ سےزائد کشمیری5اگست سے نظربند ہیں،کشمیری عوام قابض فوج کے مظالم کادلیری سے مقابلہ کررہےہیں کشمیریوں کے حق میں آوازاٹھاتا رہوں گا،
بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی
ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی
جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے
ترکی کی جانب سے پاکستان کو4 جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کے سلسلہ میں تقریب ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے لیے دوسرے بحری جہازکی تیاری کی استنبول میں تقریب ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی ترک صدررجب طیب ایردوان تھے ،تقریب سے پاک بحریہ کےسربراہ نےبھی خطاب کیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے ترکی کا شکریہ ادا کیا

