Baaghi TV

Author: +9251

  • چترال میں برطانوی کوہ پیماؤں کو حادثہ، تین تاحال لاپتہ

    چترال میں برطانوی کوہ پیماؤں کو حادثہ، تین تاحال لاپتہ

    چترال کےعلاقہ یارخون لشٹ میں برطانوی کوہ پیماؤں کوحادثہ پیش آیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیما رسہ ٹوٹ جانے سے کھائی میں جاگرے ،ضلعی انمتظامیہ نے اطلاع ملنے پر کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر روانہ کیا، ڈی پی او وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ کھائی میں 5 کوہ پیما گرے تھے، دو کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، تین ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے.

    غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی

    لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، علاقہ کے مقامی افراد بھی برطانوی کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

  • ڈینگی کا ڈنگ تیز ہوگیا ، 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں‌ مزید  463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار

    ڈینگی کا ڈنگ تیز ہوگیا ، 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں‌ مزید 463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار

    راوالپنڈی : ڈینگی کا ڈنگ تیز ہونے لگا ، اطلاعات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو گئے، تعداد 5763 ہو گئی، اب تک 23 افراد جاں کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 463 مریض ہستپالوں میں داخل ہو گئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5763 تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں 218، اسلام آباد کے 256 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو

    محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے مزید 85 جبکہ شہر اور کینٹ سے مزید 75 ڈینگی کا شکار ہوئے، ہسپتالوں سے ابتک 2850 مریض ڈسچارج ہو چکے، گزشتہ رات ایک اور شہری ڈینگی بیماری سے جاں بحق ہو گیا۔

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    یاد رہے کہ ڈینگی کے وائرس کےحملے میں‌برما ٹاون اسلام آباد کا رہائشی 17 سالہ حسنین بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس طرح ڈینگی مچھر کے حملے ابتک23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

  • قانون نے امریکہ کو بھی حافظ محمد سعید کی حمایت پر مجبور کردیا

    قانون نے امریکہ کو بھی حافظ محمد سعید کی حمایت پر مجبور کردیا

    امریکی حکام اليس جی ويلز نے بھارت کو جواب دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی حافظ محمد سعید کو ذاتی اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دینا قانونی عمل ہے.

    کرفیو کے باوجود کشمیری پاکستان اور عمران خاں کے حق میں نعرے لگاتے رہے

    تفصیلات کے مطابق اليس جی ويلز نے بھارت کو حافظ محمد سعید کے اکاؤنٹس سے متعلق معاملے پر جواب دیدیا. بھارت نے امریکہ سے سوال کیا تھا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے حافظ محمد سعید کو اکاؤنٹس تک رسائی دینے کے فیصلے کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ تاہم اب امریکی حکام اليس جی ويلز نے بھارت کو جواب دیا ہے کہ حافظ محمد سعید کو ذاتی اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دینا قانونی عمل ہے. اليس جی ويلز نے کہا کہ یہ مثبت قدم ہے اور بالکل قانونی عمل ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے حالیہ فیصلے میں حافظ محمد سعید کو ان کے ذاتی اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دیدی ہے. دوسری جانب حافظ محمد سعید ابھی بھی قید ہیں انہیں اسی سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا.

    نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید، 3 زخمی

  • بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

    بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار ، حوثیوں نے دعویٰ کردیا ، تین بریگیڈز بھی شامل ہیں

    صنعا: سعودی عرب کی طرف جنگ بڑھنے لگی ، دوسری طرف یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی قصبے پر قبضے اور بڑی تعداد میں سعودی فوجی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے تین بریگیڈ فوج نے حوثیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    حوثی باغیوں‌ کے ترجمان کرنل یحییٰ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں شدید لڑائی میں کئی فوجی مارے بھی گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کرنل یحییٰ‌نے دعویٰ‌کیاکہ سعودی افواج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اس کے ساتھ ان کے ہتھیار، گاڑیاں اور دیگر مشینری بھی تباہ ہوئی ہے۔

    “وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا” لاک ہے

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

    حوثی باغیوں‌ کے ترجمان کرنل یحییٰ کا کہنا تھا کہ جب سے فریقین میں یہ تنازع شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک کا یہ سب سے بڑا آپریشن تھا جس میں سعودی عرب کی فوج نے ہتھیار بھی ڈالے ہیں۔ حوثیوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن گزشتہ 72 گھنٹوں سے جاری تھا۔

    حوثی باغیوں‌ کے ترجمان کرنل یحییٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گرفتار فوجیوں کو حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ پر بھی دکھانے کا اعلان کیا تاہم فوری طور پر کسی بھی قسم کی ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 ستمبر کو سعودی عرب میں موجود دنیا کی سب سے بڑی تیل تنصیبات آرامکو پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد صورت حال بہت خراب ہوگئی تھی

  • لاہور میں جعلی دودھ کہاں سے لایا جاتا ہے؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی

    لاہور میں جعلی دودھ کہاں سے لایا جاتا ہے؟ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرجعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملاوٹ زدہ دودھ لیجانیوالی والی گاڑی پکڑلی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گاڑی میں موجود5ہزار لیٹر گاڑھا محلول والی گاڑی ضبط کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار5ہزار لیٹر گاڑھا محلول گاڑی نمبر LEI-1390میں عارفوالا سے لاہور لایا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں گاڑھے محلول میں ڈیٹرجنٹ،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کر مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گاڑھے محلول کو لاہور لا کر 20ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 روز قبل پاکپتن میں روزانہ80ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی تھی۔

    چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھ دکانیں سیل کر دیں

    کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ انسانیت کے ساتھ سب سے بڑا دھوکا ہے۔ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کا تمام مال ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا جاتا ہے۔

     

    جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا

     

     

  • مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناموس رسالت کے نام پر دھوکا اور فراڈ،مذہبی رہنما بھی بول پڑے

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ ناموس رسالت کے نام پر دھوکا اور فراڈ،مذہبی رہنما بھی بول پڑے

    جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جب نواز شریف نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی سازش کی اس وقت مولانا فضل الرحمن آٹھ وزراتیں لے کر بیٹھے ہوئے تھے اُس وقت بولے ‘ حکومت چھوڑی نہ احتجاج کیا اب وہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ناموس رسالت کو ایشو بنانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر آواز اٹھا کر غیروں کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کی سازش کوبھی ناکام بنادیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر ،معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان و دیگر نے خطاب کیا، کانفرنس کی صدارت جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر مولانا حافظ نصیر احمد نورانی نے کی جبکہ علامہ سید محمدمحفوظ الحق شاہ ،پیرسید ذیشان المجتبیٰ،سید صفدر شاہ گیلانی ، مفتی تصدق حسین ،مولانا غلام مصطفی نوری، محمد متین خالد ،ملک محبوب الرسول قادری ،علامہ ابویاسر اظہر حسین فاروقی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

    قاری زورا بہادر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مسلم اور انسان دشمن ادارہ ہے جو آج تک مسلمانوں پرظلم وستم اور ان کے قتل عام پر کبھی حرکت میں نہیں آئی وزیر اعظم عمران خان اور طیب اردگان نے دنیا کو اس کا اصل چہرہ دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 80 لاکھ مسلمان موت و حیات کی کشمکش ہے اور مسلم حکمرانوں سمیت عالمی حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہیں قادیانی بھارت اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اسلام ‘ پاکستان اور کشمیر کے خلاف سازش کررہے ہیں وزیر اعظم نے ناموس رسالت کے حق میں آواز اٹھا کر قادیانیوں کی اقوام متحدہ میں سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے .

    ممتاز دانشور اور یا مقبول جان نے کہا یہودی لابی انڈیا کے ساتھ ملک کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی کلیدی عہدوں پر براجمان ہیں اور پاکستان کے وسائل پاکستان اور اسلام کے خلاف استعمال کررہے ہیں .

    مولانا کے آزادی مارچ کو روکنے کیلیے سعودی عرب سے مدد مانگی گئی؟ حقیقت سامنے آ گئی

    مقررین نے کہا کہ قادیانوں نے بھارت کی طرح آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا قادیانی پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔پاکستانی قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے الٹا پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں اقلیتوں پر ظلم کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتے ہیں پاکستان میں اقلیتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں دنیا کے کسی ملک میں نہیں۔ مقررین نے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لڑی جانے والی جنگ کی تاریخ اپنے خون سے لکھی ہے انہوں نے قربانیوں کی ایک عظیم داستان رقم کی ہے بدر اور کربلا کے مجاہدوں اور غازیوں کی یاد تازہ کردی ہے دنیا کی کوئی طاقت ان کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکے گی

    مقررین نے مسلم حکمرانوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک پر یہودیوں کے ایجنٹ حکمران بٹھائے گئے ہیں .

    مقررین نے مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کو ناموس رسالت کے نام پر دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف نے ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی کی سازش کی اس وقت مولانا فضل الرحمن آٹھ وزراتیں لے کر بیٹھے ہوئے تھے اُس وقت بولے ‘ حکومت چھوڑی نہ احتجاج کیا اب وہ کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے ہاتھ پاﺅں ماررہے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ناموس رسالت کو ایشو بنانے کی کوشش کررہے ہیں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر آواز اٹھا کر غیروں کے ساتھ ساتھ فضل الرحمن کی سازش کوبھی ناکام بنادیا ہے ۔

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    مقررین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ۔مقررین نے ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہوئے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا اگربھارت سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر کھڑی ہو ۔

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس اے پی سی کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کو ناکامی ہوئی، بعد ازاں ایک اور اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارچ کریں گے،اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

    اب ہماری طرف سے عمران خان کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمن

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

     

    اسلام آباد لاک ڈاؤن کا مولانا کا پروگرام، پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے ٹرانزٹ ٹریڈ میں ریکارڈ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے پچھلے مالی سال 2017-18 میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے اٍفغانستان سے پاکستان آنے والے کنٹینرز کی تعداد 60516 تھی جس کے بعد موجودہ حکومت کی طرف سے ٹرانزٹ روٹ کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے اور افغان بارڈر پر پاک آرمی کی جانب سے باڑ لگانے کے کام کو بھی تیز کیا گیا ،
    جس کے باعث افغانستان سے سمگلنگ کی اشیاء کو نکیل ڈال دی گئی اور تمام تاجروں کو مجبور کیا گیا کہ قانونی راستے سے ویزہ لیکر اور اپنے مال کا ٹیکس ادا کرکے پاکستان میں داخل ہوں، جس کی وجہ سے مالی سال 2018-19 میں ٹرنزٹ ٹریڈ کے زریعے آنے والے کنٹینروں کی تعداد 93732 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اورآئندہ دنوں میں اس تجارت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے

  • عجیب اور جدید تحقیق : مچھلیوں کو بھی انسانوں کی طرح درد ہوتا ہے

    عجیب اور جدید تحقیق : مچھلیوں کو بھی انسانوں کی طرح درد ہوتا ہے

    کراچی : انسانوں‌کی طرح مچھلیوں‌بھی درد محسوس کرتی ہیں، اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مچھلیوں کو درد محسوس نہ ہونے والی بات غلط ہے۔ فلاسفیکل ٹرانسیکشنز آف دی رائل سوسائٹی میں شائع ہونے والے نتائج بتاتے ہیں کہ چھوٹی بڑی تمام مچھلیوں کو بالکل ویسے ہی درد محسوس ہوتا ہے جیسے انسانوں کو ہوتا ہے۔

    وطن واپسی پرسفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان مطالعہ کرتے رہے،خوبصورت انداز، یادگار لمحے ،

    طبی ماہرین نے جال یا کانٹے میں پھنسنے والی مچھلیوں کو زندہ حالت میں دافع درد کی ادویات بھی دیں جس کے بعد اُن کی حالت بہتر ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ سنیڈانس کہتی ہیں کہ ہم شکار کرنے کے عمل سے خبردار رہنا چاہیے، کیونکہ جب ہمیں درد محسوس ہوتا ہے تو ہم اُن کے ساتھ ایسا کیوں کریں۔

    “آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان” لاک ہے

    آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان

    مطالعے کے دوران سنہری مچھلی کے شکار اور اُسے کرنٹ لگا کر پکڑنے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مچھلیاں پھنسنے یا مرنے سے قبل ایسے ہی درد اور کیفیت محسوس کرتی ہیں جیسے انسان حادثے کے وقت کرتے۔

    غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

    اس تحقیق میں‌کہا گیا کہ مچھلیوں کی جلد انسانوں سے زیادہ نازک ہوتی ہے، انہیں قتل کرکے نقصان نہ پہنچائیں۔مطالعے میں مچھلیاں پکڑنے اور اُن کے کانٹے مین پھنسنے کے دورانیے کو نوٹ کیا گیا علاوہ ازیں جال میں پھنسنے والی مچھلیوں کے ردعمل کو بھی نوٹ کیا گیا۔

  • کشمیر،ملی یکجہتی کونسل بھی متحرک، سربراہی اجلاس طلب کر لیا

    کشمیر،ملی یکجہتی کونسل بھی متحرک، سربراہی اجلاس طلب کر لیا

    کشمیر کی سنگین صورتحال پر ملی یکجہتی کونسل نے سربراہی اجلاس 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زیبرالوری، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، وسطی پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری،سید نیاز حسین بخاری،ڈاکٹر راغب نعیمی، سید برہان الدین عثمانی، محمد نعیم بادشاہ، محمد شفیق بٹ، علامہ زبیر احمد ظہیر، ماسڑ سیلم پادری، صادق بھاٹیا، علامہ کاظم رضا نقوی،عمران سندھو،پادری جاوید گل،صاحبزادہ ملک پرویز اکبر ساقی،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف،محمد رفاقت علی صدیقی،پیر غلام رسول اویسی،عمار احمد مکی،شبیر نقوی،صاحبزادہ منیر علی گیلانی،ضیا الدین انصاری،ڈاکٹر احسان ظفر،مفتی فضل الرحمان اوکاڑوی،علامہ قاری محمد شوکت،نصیر احمد نورانی،قاری عطا الرحمان، مولانا عبد المالک حیات، حسن فاروق، محمد فاروق چوہان،نوید احمد زبیر ی، محمد عمران الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

    ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس, حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی مذمت

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زیبرالوری نے کہا کہ ہمارے شہر میں ایک دن بھی کرفیو لگ جائے تو پریشان ہو جاتے تھے۔ یہ ایک دو دنوں کی بات نہیں بلکہ تقریبا دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔انسانیت کی دھجیاں اڑا ئی جا رہی ہیں۔لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک بے حسی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔کشمیری اس انتظار میں ہیں کہ پاکستان کب عملی اقدامات اٹھائے گا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری ہمارے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیری مجاہدین کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب بہت اچھا تھا، انہوں نے اسلام کی بات کی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اسلام فوبیا پر گفتگو کی، مگر کیا اس کے بعد مودی نے کشمیر میں مظالم بند کر دئے۔ہمیں یکجہتی کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کشمیر یوں کا حق ہے اور وہ اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔مقبوضہ کشمیر میں 56دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔ اس اذیت ناک صورتحال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

    ملی یکجہتی کونسل نے10اکتوبر کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور حریت کانفرنس کی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے قومی اتفاق راے کو قائم کرتے اور پوری قوم کی حمایت حاصل کرکے امریکہ جاتے تو بہتر ہوتا۔ تقریر کے بعد وزیر اعظم پر نئی ذمہ داری آن پڑی ہے کہ اب انہیں ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر قوم قیادت کو اکٹھا کرنا چاہے۔از سر نو قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

    6اکتوبر کو لاہور میں آزادی کشمیر مارچ ہو گا۔ ان شا ء اللہ کراچی کی طرح یہ مارچ بھی بھر پور انداز میں کامیاب ہو گا۔صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا خطاب حوصلہ افزاتھا مگر انہیں اب اس جانب عملی اقدامات کرنے چاہیں۔محض زبانی جمع خرچ اور تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھا دیا ہے۔مگر اب مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دیکھ رہے ہیں کہ ان کو بھارت کے تسلط سے نجات کب ملے گی۔اگر ہندوستان آرٹیکل 370ختم کر سکتا ہے تو پاکستان کو بھی کشمیر میں فو ج داخل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    ملی یکجہتی کونسل کا تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان

    جماعت اسلامی نے کراچی، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ میں بڑے بڑے عظیم الشان تاریخی کشمیر مارچ کیے ہیں۔ اب ان شاء اللہ 6اکتوبر کو لاہور میں بھیی بڑا اور تاریخی مارچ ہوگا۔ جس میں شہر لاہور کے بسنے والے اور تمام مکاتب فکر کے لوگ، بچے، بوڑھے اور خواتین شرکت کریں گی۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ اس پر دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاسی و عسکری قیادت جرأت کا مظاہرہ کرے۔ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ہندوستان نے 72برسوں سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں، ان کا تذکرہ کرتے ہوئے روح بھی کانپ اٹھتی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔بھارت نے56دنوں سے پوری وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے۔ خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہوچکی ہے۔ لوگ گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ بھارت 80لاکھ شہریوں کو زندہ درگور کررہا ہے۔ عالمی برادری بے حسی کو چھوڑ کر نہتے کشمیریوں کو انصاف دلائے اور بھارت کے گھناؤنے کردار کی کھل کر مذمت کرے۔ آل پارٹیز کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

  • ڈینگی،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات

    ڈینگی،بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات

    ڈینگی کی بگڑتی صورت حال اور بارش کے بعد کے حالات کی تیاری کے لیے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے پیشگی حالات سے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کمشنر لاہور اور راولپنڈی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ لاہور سمیت ڈینگی سے متاثرہ شہروں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات یقینی بنایا جائے۔

    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد میں‌ ڈینگی کی تصدیق ہوئی؟ حیران کن خبر آ گئی

    خط میں کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی مچھر کی مزید افزائش کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ شہر میں ڈینگی کی بڑھتی صورت حال کے پیش نظر بارش کے پانی کی نکاسی جنگی بنیادوں پر کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے بارش کے پانی کی نکاسی ڈیوٹی کے ساتھ قومی فریضہ سمجھ کر کریں۔انسانی جانوں کو خطرے سے بچانے کے لیے پانی کی فوری نکاسی انتہائی مدد گار ثابت ہو گی۔

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی