پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتو النگو نے کہا ہے پاکستان سرمایہ کار کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنے والے ممالک کی لسٹ میں پہلے 20 ممالک میں اگیا ہے، اور اس کی بڑی وجہ وفاق ، پنجاب اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات ہیں ،
ورلڈ بینک نے پچھلے سال جو پاکستان متعلق رپورٹ جاری کی تھی اس میں بھی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا تھا لیکن ان کوششوں کو اعلانیہ طور پر سراہا نہیں تھا ، پہلے بیس ممالک میں پاکستان کی رینکنگ 24 اکتوبر کو شائع کی جائے گی ، رینکنگ میں بہتری کی وجہ سے پاکستان کی تمام ممالک کی لسٹ میں بھی بہتری آئے گی جس میں 190 ملک شامل ہیں اور پاکستان 136 ویں نمبر پر موجود ہے،
پچھلے سال کی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی نو میں صرف تین اصلاحات کو تسلیم کیا تھا ، اور تسلی بحش ثابت نہ ہونے والی اصلاحات میں بجلی کا کنکشن لینے میں آسانی، ٹیکسز کی ادائیگی، تعمیرات کے محفوظ پرمٹ، پراپرٹی کی رجسٹریشن، اور سرحد کے پار تجارت میں مشکلات شامل تھیں ، لیکن اس سال ورلڈ بینک نے پاکستان کی 10 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا ہے اور اس رپورٹ کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان "ایز آف ڈوئنگ بزنس” کی رینگ میں مزید بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کار مزید دلچسپی کا اظہار کرے گا،
Author: +9251
-

ورلڈ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشحبری سنا دی
-

مولانا فضل الرحمن کی چمن دھماکہ کی مذمت، کل بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،
چمن دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طرف سے کل بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ دھماکہ میں شہید ہونے والے مولانا محمد حنیف ہمارے قریبی ساتھی تھے، متاثرہ خاندانوں کےغم میں برابرکےشریک ہیں، موجودہ حکومت عوام کی جان ومال کےتحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، ایسےواقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، واضح رہے کہ چمن میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں، بلوچستان میں چمن کے تاج باغ علاقہ میں دھماکا ہوا ہے جس میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمیوں میں جعمیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جو جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، یہ دھماکہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس سے 10 افراد زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، سیکورٹی اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
بلاول بھٹو کا جے یو آئی ف رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، اس دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت غم اور افسوس کی کیفیت ہے،
-

بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں بولتی ہیںکہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب
نیویارک : جموں کشمیر پر بھارت نےحملہ کرکے قبضہ کیا حالانکہ اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ یہ قبضہ غلط ہے۔ انڈیا پاکستان کےساتھ مذاکرات کےذریعے مسئلہ حل کرے۔ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔
“عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین” لاک ہے
باغی ٹی وی کے مطابق آج جنرل اسمبلی کئی اور ممالک کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے خطاب کیے ، ایسے ہی جب خطاب کی باری امت مسلمہ کے بزرگ اور خیرخواہ رہنما ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی باری آئی تو جنرل اسمبلی میںان کو جب خطاب کے لیے بلایا گیا تو سب نےاستقبال کیا
جموں کشمیر پر بھارت نےحملہ کرکے قبضہ کیا حالانکہ اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ یہ قبضہ غلط ہے۔ انڈیا پاکستان کےساتھ مذاکرات کےذریعے مسئلہ حل کرے۔ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔#Kashmir #Malaysia #Pakistan pic.twitter.com/dEAbekXlOK
— Kashmir Urdu | کشمیر اردو (@KashmirUrdu) September 28, 2019

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
جنرل اسمبلی میںخطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی رہنماوںکی موجودگی میں کہا کہ دنیاجانتی ہے کہ بھارت نے حملہ اور جارحیت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ، مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں عالمی رہنماوں کو مخاطب ہوتے ہوئےکہاکہ بھارتی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردایں موجود ہیں اور چیخچیخ کررہی ہیںکہ یہ قبضہ غلط اور ظالمانہ ہے،

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرائے ، مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں بھارتی قبضے اور کشمیر کی خصوصی حیثییت کو ختم کرنے کی بھارتی چال کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بالکل برعکس ہے ،
-

بھارت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں زبردست تقریر کے بعد بھارت کے اوسان خطا ہیں اور بھارتی میڈیا اور دیگر مختلف طبقوں کی جانب سے سخت تلملاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے اوچھی حرکتیں کی جارہی ہیں،
وزیراعظم عمران خان آج کس طیارے پر واپس آئیں گے؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار کے مظفر پور ضلع میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، یہ شکایت سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل کی جانب سے مظفرپور میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف دی گئی ہے، مذکورہ انتہاپسند ہندوستانی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انڈیا کے خلاف جوہری جنگ کے خطرہ سمیت دیگر قابل اعتراض باتیں کی ہیں اس لئے عدالت اس کی طرف سے دائر کردہ اس شکایت کی بنیاد پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کرے،
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
بھارتی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے اپنی درخواست میں کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالہ سے بھارت کے خلاف پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بیان سے صرف ایک طبقے کے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے انڈیا میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک دن قبل جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی فوجی مظالم اور مودی سرکار کی دہشت گردی پر کھل کر بات کی اور مودی حکومت کے ہٹلر والے چہرہ کو بے نقاب کیا تھا جس پر بھارتی سخت سیخ پا ہیں جبکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں جرات سے بات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر تحسین کی جارہی ہے او رکہا جارہا ہے کہ اس سے قبل کبھی کسی پاکستانی نے یوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ کھل کر بیان نہیں کیا،
-

صحافتی تنظیم ” ایمرا” نے تنظیم کے ممبران کے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے "ایجوکیشن کمیٹی ” قائم کردی
لاہور : پاکستان کے صحافیوںکی نمائندہ تنظیم ایمرا نے تنظیم کے ممبران کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک "ایجوکیشن کمیٹی” تشکیل دے دی ، یہ کمیٹی بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے حوالے سے اپنے وسائل سے سارے بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے


باغی ٹی وی کے مطابق صحافیوںکی تنظیم ایمرا نے تنظیم کے ممبران کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات پہنچانے کے لیے جو” ایجوکیشن کمیٹی” تشکیل دی ہے اس کاچیئرمین روزنامہ ایکسپریس کے سنیئر رپورٹر یوسف رضا عباسی کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ ” ایمرا ” کے ممبران کے بچوں کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرسکیں

نیشنل سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر کی تلاش ، مصباح الحق نیا آئیڈیا لے آئے
باغی ٹی وی کے مطابق اس ” ایجوکیشن کمیٹی ” کے دیگر عہدیداروں میں ” اب تک نیوز ” کے محسن بلال "اے آر وائی” کے حسن حفیظ "جیونیوز” کی ام فروا اور ” سمانیوز ” کے دانیال شامل کیے گئے ہیں جو چیئرمین کے ساتھ مل کر تنظیم کے ممبران کے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے کوششیں جاری رکھیںگے

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی
ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور سلیم شیخ سیکرٹری ایمرا نے کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ کمیٹی ایمرا ممبران کے بچوںکی تعلیم وتربیت کے لیے بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کریںگے
-

عمر قید کی مدت 25 سال یا تاحیات، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 2 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا
عمر قید کے تعین کا معاملہ پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے 7 رکنی لارجربینچ تشکیل دیا ہے،
العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 2 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا، جسٹس منظور ملک،جسٹس طارق مسعود اورجسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ ہونگے، جسٹس مظہرعالم میاں خیل،جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس قاضی امین احمد بھی بینچ میں شامل ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 7 رکنی لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے، اس سلسلہ میں اٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورپراسیکیوٹرجنرل کو نوٹسزجاری کئے گئے ہیں،
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات، چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین بارے ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ عمر قید کا تعین کرے گا،
-

منگنی نہیں ڈائریکٹ شادی کروں گی، صبور علی
صبور علی نے "گپ شپ ود فوشیا” شو میں انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ منگنی کرنے کے خلاف ہوں. ڈائریکٹ شادی کروں گی.
صبور نے کہا کہ شادی اتنا عرصہ پہلے منگنی کرنا میری سمجھ سے باہر ہے تاہم میں ڈائریکٹ شادی کروں گی.
صبور علی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ماں کی وفات بہت حیران کن تھی اور مجھے پچھتاوا ہے کہ میں ان کو وقت نہیں دیتی تھی. بہن سجل اور بھائی ماں کے ساتھ کافی وقت گزارتے تھے. احد بھائی سے سجل کی منگنی کے بعد نئی ماں بھی مل گئی ہے.
صبور کا کہنا تھا کہ مجھ میں صبر نہیں ہے اور میں بہت اوور بھی ہوں لیکن لگتا ہے کہ مستقبل میں ایک اچھی ماں بنوں گی.
-

شہید فلسطینی کا جسد خاکی 9 ماہ بعد ورثاء کے حوالے
قابض اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے رہائشی ایک شہید فلسطینی کا جسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے 46فلسطینی شہری گرفتار کر لیے
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 36 سالہ شہید محمد فوزی عدوی کو اسرائیلی فوج نے رواں سال جنوری میں شہید کیا تھا۔شہید عدوی کی میت کو ایک فوجی چوکی پر اس کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
واضح رہے کہ عدوی نے اپنے پیچھے ایک بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
اردگان نے فلسطینی ریاست کا مطالبہ کر دیا…. تفصیل جانئے
یاد رہے کہ اسرائیل فوج کی فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے واقعات عام ہیں۔گذشتہ ہفتہ کے دوران اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا تھا۔اپنی کارروائی اور جرم کو جواز بخشتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون نے قلندیا کی فوجی چیک پوسٹ پر چاقو نکالا تھا۔ ہم نے اپنے دفاع میںگولیاں چلا کر اس خاتون کو شہید کیا ہے ، جس کے ہاتھ میں صرف چاقو تھا.
-

وزیراعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے ارکان راولپنڈی پہنچ گئے، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معائنہ ٹیم کے ارکان رانا فضل عباس اور نوید رضا راولپنڈی پہنچ گئے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ایم آئی ٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی ہے، ٹیم ممبران نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی، وزیراعلیٰ کی معائنہ ٹیم کےاراکین نےڈینگی سےمتاثرہ علاقوں کادورہ بھی کیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کےاراکین کامختلف اسپتالوں کادورہ بھی کیا، ٹیم ڈینگی کی صورتحال کےبارےمیں حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرے گی،
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی
واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 11 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز کا تعلق کراچی سے جبکہ پنجاب میں 84 فیصد ڈینگی کے کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں علاقے ڈینگی کی آماج گاہ بن گئے ہیں اور فیومیگیشن کے ذریعے مچھروں اور ان کے انڈوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، ڈینگی کے 2 ہزار 827 کیسز پنجاب، 2 ہزار 474 کیسز سندھ، 2 ہزار 260 کیسز خیبر پختونخوا، 2 ہزار 46 کیسز اسلام آباد اور ایک ہزار 780 کیسز بلوچستان میں سامنے آئے اس کے علاوہ کچھ کیسز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رپورٹ ہوئے،
ڈاکٹر ظفر مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اس لیے سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں بلکہ کچھ ممالک میں اس طرح کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے حکومت اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،
-

بزدلانہ دھماکے پاکستان کو کشمیر پہ اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتے. مصطفٰی کمال
کراچی چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت ، چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے اس دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دشمنوںکی سازش ہے ، جس کا مقصد پاکستان کو کشمیر یوں کی حمایت سے دور رکھنا ہے ، لیکن ایسا کبھی بھی نہیںہوسکتا

نیشنل سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر کی تلاش ، مصباح الحق نیا آئیڈیا لے آئے
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چمن میںہونے والے بزدلانہ دھماکے پاکستان کو کشمیر پہ اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتے. چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سانحہ میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونے والے خاندانوں کے غم میںبرابر کے شریک ہیں،

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباو بڑھ گیا ، وہ وزیرکون ہے ؟
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اس دھماکے کے زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے.، اس دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تو تلافی نہیں ہوسکتی مالی جان کی تلافی ضرور کی جائے
