Baaghi TV

Author: +9251

  • آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

    آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

    ایران کے خلاف ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

    باغی ٹی وی رپورٹ سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرامکو حملوں کے ذمہ دار ہونے پر ایران کے خلاف ٹھوس ثبوت دے دیے گئے ہیں اب اس کے بعد ایران کے خلاف فوجی جواب بھی ممکن ہے.دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • اسقاط حمل، آسٹریلیا میں نیا قانون پاس ہو گیا

    اسقاط حمل، آسٹریلیا میں نیا قانون پاس ہو گیا

    آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت مل گئی۔ آسٹریلیا کی نیو ساوتھ ویلس ریاست میں 119سال پرانے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے بل پاس ہو گیا جس کے بعد یہ تمام ریاستوں میں نافذ ہو گیا۔

    بھارت کا وہ علاقہ جہاں اب لڑکیاں جنم نہیں لیتیں

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے زیر یں ایوان میں 119سالہ قانون میں ترمیم کے حق میں 26جبکہ مخالفت میں 14ووٹ پڑے۔ ایوان بالا اس قانون کو پہلے ہی پاس کر چکا ہے۔

    قبل ازیں صرف نیو ساوتھ ویلس ریاست میں ہی اسقاط حمل کا قانون نافذ نہیں تھا۔ خواتین کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی اسقاط حمل کرانے کی اجازت تھی۔

    نئے قانون کےمطابق دو ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد 22ہفتے کی حاملہ خاتون اسقاط حمل کرا سکتی ہے۔

  • سانپوں کی شہزادی رابی حاضر ہوجائے ، کل رابی پیرزادہ کو عدالت نے طلب کرلیا

    سانپوں کی شہزادی رابی حاضر ہوجائے ، کل رابی پیرزادہ کو عدالت نے طلب کرلیا

    لاہور :سانپوں کی شہزادی رابی پیرزاہ پر مشکل وقت ، معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کل مقامی عدالت میں پیش ہوں گی ۔ رابی پیرزادہ کو سانپ اور اژدھا رکھنے کے الزام میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے مقدمے کا سامنا ہے جس کی سماعت جمعہ کے روز ماڈل ٹائون کچہری میں ہوں گی ۔

    ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گی ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عدالت سے مجھے انصاف ملے گا اور جنہوں نے جھوٹ بولا ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری طرف رابی پیرزادہ کا کہنا ہےکا عدالت کو غلط حقائق پیش کیے جارہے ہیں ،

  • سرگودہا چند اوباشوں نے بچیوں کے سرکاری سکول کی دیوار گرا دی

    سرگودہا چند اوباشوں نے بچیوں کے سرکاری سکول کی دیوار گرا دی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں چند با اثر اوباشوں نے محمد رمضان ولد دین قوم راجپوت کی سربراہی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی زیر تعمیر دیوار گرا دی
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 42 جنوبی میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچیوں کے سکول کی چار دیواری کا کام جاری تھا کہ 9 اور 10 محرم کی درمیانی شب کو سکول سے ملحقہ کالونی کے رہائشی محمد رمضان نے چند اوباشوں کے ساتھ مل کے سکول کی زیر تعمیر دیوار گرا دی اور بنیادیں مٹی سے بھر دیں سکول کمیٹی بھی معاملات حل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے سکول انتہائی حساس ادارہ ہے اور کیٹیگری A میں شامل ہے سکول کی پرنسپل کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کو کار سرکار میں مداخلت کی درخواست بھی دی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی سکول پرنسپل کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے.بچیوں کی بے پردگی کا مسئلہ ہے اس ماحول میں نصابی عمل شدید متاثر ہے

  • ملک بھر کی یونیورسٹیوں نے ریسرچ کے نام پر کروڑوں روپے اڑا دئیے۔

    ملک بھر کی یونیورسٹیوں نے ریسرچ کے نام پر کروڑوں روپے اڑا دئیے۔

    شہباز اکمل جندران۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    ملک بھر کی یونیورسٹیوں نے ریسرچ کے نام پر کروڑوں روپے اڑا دئیے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو ریسرچ و تحقیق کے 2ہزار 5سو 73پراجیکٹس کے لیے 6ارب 77کروڑ روپے جاری کئے تاہم صرف 6سو 10پراجیکٹ ہی مکمل کئے جاسکے۔

    ملک میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کی ناقص مینجمنٹ،کمزور چیک اینڈ بیلنس اور ناپختہ سپروئین کے باعث ریسرچ اور تحقیق کے پراجیکٹس ناکام اور تاخیر کا شکار ہونے لگے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تحقیق اور ریسرچ کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یورنیوسٹیز (NRPU) کے تحت ملک بھر کی پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کی ڈیمانڈ پر مجموعی طورپر2ہزار5سو73منصوبے شروع کئے اور ان پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے یونیورسٹیوں کو 6ارب 77کروڑ روپے جاری کئے گئے۔تاہم یونیورسٹیوں کی طرف سے محض 6سو 10پراجیکٹس ہی مکمل کئے جاسکے ہیں۔جبکہ بہت سے ر منصوبہ جات نامکمل ہیں۔اورمتعدد پراجیکٹس ناکام ہوچکے ہیں۔

    قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والی پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں میں کامسٹیس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد کو 230پراجیکٹس کے لیے 59کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم یونیورسٹی صرف 36پروگرام ہی مکمل کرسکی۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو 41پروگرامز کے لیے 9کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم صرف 9پروگرام ہی مکمل کئے جاسکے۔گورنمنٹ کالج فیصل آباد کو 95پروگرامز کے لیے 16کروڑ روپے کی رقم جاری ہوئی تاہم صرف 2پراجیکٹ ہی مکمل کئے جاسکے۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 54پروگرامز کے لے 12کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم یونیورسٹی نے صرف 12پراجیکٹ مکمل کئے۔خیبر پختونخواہ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کو 73منصوبہ جات کے لیے 15کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ صرف 33منصوبے ہی مکمل کئے جاسکے۔

    یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی لاہور کو 54پروگرامز کے لیے 21کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن یونیورسٹی نے صرف 6منصوبے ہی مکمل کئے۔لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو 19پراجیکٹس کے لیے 5کروڑ روپے کی رقوم جاری ہوئیں۔لیکن صرف 6منصوبے ہی مکمل کئے جاسکے۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آ باد کو 147منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے 31کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم صرف 42پروگرامز ہی مکمل کئے جاسکے۔پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اسلام آباد کو 188پروگرامز کے لیے 57کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن یونیورسٹی صرف 60منصوبے مکمل کرسکی۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کو 268منصوبہ جات کے لیے 65کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم صرف 85منصوبے ہی مکمل کئے جاسکے۔

    یونیورسٹی آف کراچی کو 227پروگرامز کے لیے 59کروڑ روپے جاری ہوئے تاہم صرف 80پروگرامز ہی مکمل کئے جاسکے۔یونیورسٹی آف سرگودھا کو 50منصوبہ جات کے لیے 15کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن 8منصوبے مکمل کئے جاسکے۔پنجاب یونیورسٹی لاہور کو 118پروگرامز کی تکمیل کے لیے 32کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن صرف 30منصوبے ہی مکمل کئے جاسکے۔یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کو 33پروگرامز کے لیے 4کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن یونیورسٹی صرف 4ہی پروگرام مکمل کرسکی۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو 6منصوبہ جات کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن یونیورسٹی ایک پروگرام ہی مکمل کرسکی۔کنیرڈ کالج لاہور کو 2منصوبہ جات کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن کالج ایک بھی منصوبہ مکمل نہ کرسکا۔

    کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج یونیورسٹی کو 7منصوبہ جات کے لیے 90لاکھ روپے جاری کئے گئے لیکن کے ای محض ایک ہی پراجیکٹ مکمل کرسکی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کو 3منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے 70لاکھ روپے جاری کئے گئے لیکن ایک بھی منصوبہ مکمل نہ کیا جاسکا۔اسی طرح گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو 31منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے 7کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن جی سی یو صرف 9منصوبے ہی مکمل کرسکی۔

  • کنزہ ہاشمی چھا گئی ، فوٹو شوٹ کی تصاویر نے ہلچل مچادی

    کنزہ ہاشمی چھا گئی ، فوٹو شوٹ کی تصاویر نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد:کنزہ ہاشمی چھا گئی ، فوٹو شوٹ کی تصاویر نے ہلچل مچادی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنا برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروالیا۔ کنزہ ہاشمی نے اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کنزہ ہاشمی کی تصاویروں نے جہاں مداحوں کے لیے بہت زیادہ خوشی اور تجسس چھوڑا وہاں ساتھی اداکاروں کے لیے بھی بہترین فوٹو شوٹ کروا کر ان کو بھی ترغیب دینے کی کوشش کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان تصاویر میں اداکارہ گلابی اور سرمئی رنگوں کے عروسی ملبوسات میں نظر آ رہی ہیں۔ یادرہے اداکارہ ڈرامہ ’’گل وگلزار‘‘ میں مرکزی کردار اداکر رہی ہیں جو نجی ٹی وی پرآن ائیر ہے۔

  • بچے پر تشدد کرنے والی خاتون ..

    بچے پر تشدد کرنے والی خاتون ..

    بچے پر تشدد کرنے والی خاتون ..آخر کون ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کےمتعلق کہا جا رہا ہےکہ مبینہ طور پر یہ پی آئی اے کے ڈے کیئر سینٹر کی ویڈیو ہے ، اس ویڈیو میں‌ ڈے کیئر سینٹر کی ذمہ دار خاتون یا نگران ایک بچے کو جوتے سے مار رہی ہے اور جوتے بھی اس کے منہ پر مار رہی ہے، اس کی مار پیٹ اور تشدد سے چھوٹا سا بچہ جو بمشکل 3 سال کا بھی نہ ہو شدت سے روتا ہے ، لیکن اس پر ہی بس نہیں کرتی پھر اس بچے کو چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ سوری کرو معافی مانگو… بچوں کے ساتھ اس قسم کا تشدد آمیز رویہ کہیں بھی روا رکھا نہں جا سکتا حتی کہ چند دن پہلے ایک باپ کو سعودی حکومت نے گرفتار کر لیا جو اپنے بچے پر اس قسم کا تشدد کر رہا تھا، حکام کو ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لینا چاہیے،

  • کیا تمھیں پیسے سے ہی محبت ہے ؟ غریبوں کی بے بسی سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاو ، بچوں کو فیس کی بنیاد پر سکولوں سے نہ نکالا جائے :عدالت

    کیا تمھیں پیسے سے ہی محبت ہے ؟ غریبوں کی بے بسی سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاو ، بچوں کو فیس کی بنیاد پر سکولوں سے نہ نکالا جائے :عدالت

    لاہور :کیا تمھیں پیسے سے ہی محبت ہے ؟ غریبوں کی بے بسی سے ناجائز فائدہ نہ اٹھاو ، بچوں کو فیس کی بنیاد پر سکولوں سے نہ نکالا جائے عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کی اجارہ داری پر سخت ناراضگی کا اظہارکردیا ، عدالت نے مزید کہا کہ فیصلہ آنے تک فیسوں کی عدم ادائیگیوں پر بچوں کو اسکولوں سے نکالا نہ جائے،

    عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،لاہور ہائی کورٹ میں نجی اسکولز میں اضافی فیس سے متعلق کیس کی سماعت والدین سکول فیسوں میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں پھٹ پڑے

    ہائیکورٹ میں بچوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف کیس میں والدین بھی عدالتی کارروائی دیکھنے آئے، کیس کی سماعت کے بعد والدین نے حکومت کی جانب سے فیسوں میں اضافہ نہ روکنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

    اس دوران عدالت کے احاطے میں‌ والدین نے مطالبہ کیاکہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پرائیویٹ سکولوں میں فیس وصول کروانے کے موثر اقدامات کرے۔

  • ٹریفک پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی ایس پی ٹریفک

    ٹریفک پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی ایس پی ٹریفک

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے کہا کہ ٹریفک پولیس میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی تمام شہریوں کے ساتھ مہذب اور بلا امتیاز رویہ اپنایا جائے گا لائسنس کے حصول کو میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا تا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے کم عمر اور بغیر لائسنس کے شہریوں کو ہرگز ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
    ہمیں آپ سب کا تحفظ عزیز ہے ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے اور سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں ۔

  • غریب گھریلوں ملازمین کو صحت کی سہولیات ملنے کی امید دم توڑ گئی ، سوشل سیکورٹی ہسپتال خود مشکلات کا شکار

    غریب گھریلوں ملازمین کو صحت کی سہولیات ملنے کی امید دم توڑ گئی ، سوشل سیکورٹی ہسپتال خود مشکلات کا شکار

    لاہور : غریب بے چارے کے لیے وعدے اور وہ بھی سیاسی اور انتخابی وعدے ، حکومت الیکشن سے پہلے بڑے پرکشش وعدے کرتی ہے اور بعد ازاں وعدوں کو بھول جاتی ہے ، ایسے ہی گھریلوملازمین کو صحت کی سہولیات دینے کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہی مشکلات سے دوچار، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کا دائرہ کار وسیع ہوا نہ کمزورانفراسٹرکچر مضبوط بنایا جاسکا۔

    اطلاعات کے مطابق ان ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کیلئے پہلے سے موجود انفراسٹرکچر کمزور انتہائی کمزور یے جس وجہ سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں، زرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ اور چار نکاتی اپگریڈیشن سسٹم فعال نہ ہوا۔

    سوشل سیکورٹی ہسپتالوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں میڈیکل افیسرز کی 950 مستقل اسامیوں پر صرف 690 ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ پنجاب میں سوشل سکیورٹی ہسپتال میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے صرف 13 ہسپتال موجود ہیں، لیکن آج تک بھرتی نہ ہوسکی ۔