Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں‌ بارشوں‌کا امکان : پاکستان اور سری لنکا کے پریکٹس میچ منسوخ‌

    کراچی میں‌ بارشوں‌کا امکان : پاکستان اور سری لنکا کے پریکٹس میچ منسوخ‌

    کراچی : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے پریکٹس سیشنزکراچي ميں تيز بارش کے باعث منسوخ کر دیئے گئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سيريز کا پہلا ميچ 27 ستمبر کو کھیلا جانا ہے لیکن کراچی میں تین روز سے جاري کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے، شہر کے مختلف مقامات پر آج 35 ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے سے قبل دونوں ٹیمیں پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں تاہم اچانک شروع ہونے والی تيز بارش کے باعث پہلے سری لنکا نے پریکٹس سیشن منسوخ کیا، بعدزاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔

  • کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی،3 پولیس اہلکار زخمی

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردی،3 پولیس اہلکار زخمی

    کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں زورداردھماکے کی آوازسنی گئی، دھماکے کی آواز سنائی دینے پر سیکورٹی حکام نےسرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، ریسکیو حکام کو بھی طلب کر لیا گیا.

    سیکورٹی حکام مشرقی بائی پاس پہنچے تو معلوم ہوا کہ مشرقی بائی پاس کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا ہے، موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جسکی آواز دور دور تک سنائی گئی

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    بلوچستان پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ، کوئٹہ میں دو دھماکے

    رواں ماہ پانچ ستمبر کو بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات ہوئی تھی، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرہ مین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک میں دھماکہ ہوا، پہلا دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا جس کی کوریج کے لئے میڈیا پہنچا تو موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہو گیا، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا. دھماکوں سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

    دھماکوں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد اور کیمرہ مین رحمت علی بھی زخمی ہو گئے، ابرار کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئی تھی..

    چار ستمبر کو مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کیا تھا،

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران6دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں میں خاتون خود کش بمبار بھی شامل تھی،کارروائی کےدوران ایک خودکش بمبارنے خود کو اڑا لیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا آپریشن 5گھنٹےتک جاری رہا .

    کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرسی ٹی ڈی اورمبینہ دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکورٹی اداروں سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دو دہشت گردوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے

     

    کوئٹہ میں بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

  • احد رضا میر نے اپنی شہرت کی وجہ بتا دی

    احد رضا میر نے اپنی شہرت کی وجہ بتا دی

    اداکار احد رضا میر جو حال میں نشر ہونے والے ڈرامے "عہد وفا” میں مرکزی کردار ادا کر رہے, نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری شہرت کی اصل وجہ پاکستان ہے اور مجھ میں اب اپنے وطن سے محبت کا جذبہ اس قدر بڑھ گیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا.

    احد رضا میر نے ایک ویب سائٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک قوم ہوتے ہوئے بھی ہم تقسیم ہو سکتے ہیں. یہ بات عام ہے کہ ہم یہ الفاظ ہمیشہ استعمال کرتے ہیں کہ "تم یہ ہو” اور "میں یہ ہوں” لیکن جب وطن کی بات آتی ہے تو ہم پاکستانی متحد ہو جاتے ہیں۔

    احد رضا میر کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ تمام باتیں بہت عجیب و غریب ہیں کیوں کہ مجھ میں وطن سے محبت کا جذبہ اس قدر بڑھ چکا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں تھا۔ اور یہاں یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ میں کہاں جا رہا ہوں خواہ میں اپنی جائے پیدائش کینیڈا ہی کیوں نہ جا رہا ہوں میں ہر جگہ پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور کرتا بھی ہوں اور میری شہرت کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔

  • سردیوں میں شدید گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    سردیوں میں شدید گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: آئندہ موسم سرما میں ایک بار پھر گیس کا بحران پیدا ہونے کے خدشات قوی ہوتے جارہے ہیں کیوں کہ بجلی گھروں میں فرنس آئل کا عدم استعمال جاری رکھنے کے منصوبے کی وجہ سے کچھ فیلڈز سے تیل و گیس کی رسد معطل ہوسکتی ہے۔

    اگر بجلی گھروں میں استعمال کے لیے فرنس آئل حاصل نہ کیا گیا تو آئل ریفائنریز اپنی پیداوار محدود کرسکتی ہیں، واضح رہے کہ مقامی طور پر پیداشدہ گیس اور درآمدی ایل این جی کے مقابلے میں فرنس آئل مہنگا ہوتا ہے۔

    پچھلی سردیوں میں بھی بجلی گھروں کی جانب سے فرنس آئل خریدنے سے انکار کے بعد آئل ریفائنریز نے پیداوار میں کمی کردی تھی اور اپنے پلانٹ بند کرنے دھمکی بھی دی تھی۔
    ریفائنریز کی پیداوار میں کمی کے بعد تیل و گیس کے پیداکنندگان کو کچھ فیلڈز بند کرنی پڑی تھیں جس کے نتیجے میں مقامی طور پر پیداشدہ گیس کی پیداوار بھی محدود ہوگئی تھی اور بحرانی صورت حال نے جنم لیا تھا۔

  • بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

    دوسری شادی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے دولہا کو سزا سنا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی عدالت نے سزا سنائی،ملزم نے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر شادی کی تھی، عدالت نے ملزم کو دو ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت کی جانب سے پہلی بیوی کی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد ملزم سلیم کو احاطہ عدالت سے ہی پولیس نے گرفتار کر لیا

    اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورکی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر بڑی سزاسنا دی . جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 11 ماہ قید کی سزا دے دی گئی۔

    دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

    ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری راشد کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خاوند پر الزام تھا کہ اس نے پہلی بیوی شمیم کی اجازت کے بغیر شادی کی جبکہ اس کے تین بچے تھے، عدالت میں استغاثہ دائر ہونے پر عدالت نے باقاعدگی سے سماعت کی۔

    فیصلے کے فوری بعد پولیس نے راشد کو اپنی حراست میں لے لیا، راشد کی پہلی نے دعویٰ دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہےاس سے اجازت تک نہیں لی جبکہ قانون ہے کہ اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی کرے تو اسے سزا دی جائے.

    تحریک لبیک کے رہنماء کے بیٹے کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا

    دوسری شادی کرنے والوں کے لئے بیوی کی اجازت سے کام نہیں چلے گا، عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بیوی سے اجازت کے بعد مصالحتی کونسل کی اجازت بھی ضروری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی.عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اور اگر بیوی کی اجازت ملنے کے بعد مصالحتی کونسل انکار کرتی ہے اور وہ شخص شادی کر لیتا ہے تو اسے سزا ہو گی . عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا.

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر نے فیصلہ میں ایک کیس کا حوالہ بھی دیا ،فیصلہ میں لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔ آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

  • بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

    بھارت، سیلاب نے تباہی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان حیدرآباد میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ یہ بارش گذشتہ سالوں میں ہونے والی بارش سے 100 گنا زیادہ ہے اور حیدرآباد میں بارش کا 100 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

    شہر کے کئی علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔ بارش کا پانی مارکیٹوں اور گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ شہر میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈینگی بخار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    شہر میں طلبا اور ملازمین سب سے زیادہ پریشان ہیں مسلسل بارش کی وجہ سے و ہ آفس یا اسکول نہیں جا پا رہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہوئی بارشوں کی وجہ سے بھارت میں کئی علاقوں میں زبردست سیلاب کی کیفیت رہی جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔ بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ر250 جبکہ 50لاپتہ ہوئے۔ کئی لاکھ لوگ متاثر ہو ئے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کوریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو آئی ایم ایف کی نئی سربراہ مقرر

    ورلڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو آئی ایم ایف کی نئی سربراہ مقرر

    ورلڈبینک کی کرسٹا لینا جارجیوا آئی ایم ایف کی نئی سربراہ مقررکر دی گئی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا کو آئی ایم ایف کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ،بلغاریہ کی کرسٹا لینا جارجیوا ورلڈبینک کی چیف ایگزیکٹوآفیسرہیں.

    رواں برس جولائی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں

    شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرسٹائن لیگارڈے نے آئی ایم ایف کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،

     

    آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کرسٹائن لیگارڈے کی یورپین سنٹرل بینک میں تعیناتی کا امکان ہے اسی لئے انہوں نے آئی ایم ایف سے استعفیٰ دیا ہے. کرسٹین لیگارڈ اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

    آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    کرسٹائن لیگارڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی ہے. کرسٹائن لیگارڈے کے استعفیٰ کے بعد آئی ایم ایف کے بھی نئے سربراہ کا تعین ایگزیکٹو بورڈ کرے گئ، وہ 2011 سے آئی ایم ایف کی سربراہ تعینات تھیں.

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

  • انوشکا شرما سب سے کم عمر، واحد بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو فارچیون انڈیا کی طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل ہیں

    انوشکا شرما سب سے کم عمر، واحد بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو فارچیون انڈیا کی طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل ہیں

    اداکارہ انوشکا شرما کو فارچیون انڈیا کی 2019 کی سب سے زیادہ طاقتور خواتین کی پہلی 50 فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 2008 میں بالی ووڈ میں ریوینٹ کرنے والی اداکارہ اس فہرست میں سب سے کم عمر خاتون ہیں اور ان کا نمبر 39 ہے۔ وہ فہرست میں شامل ہونے والی بالی ووڈ کی واحد اداکارہ بھی ہیں۔

    فارچون انڈیا نے اداکارہ کے بارے میں لکھا ہے: “شرما نہ صرف اس کے لباس لائن نوش اور نیویا ، ایلے 18 ، مینٹرا اور لاوی جیسے کئی دوسرے برانڈز کا چہرہ ہیں ، بلکہ ایک پروڈیوسر بھی ہیں۔ کلین سلیٹ فلمیں ، جسے شرما نے 25 سال کی عمر میں بنایا تھا ، نے تین چھوٹے بجٹ والی ہندی فلمیں تیار کیں – این ایچ 10 ، فلوری اور پوری۔

    انہوں نے باکس آفس پر تقریبا ہر فلم پر 40 کروڑ روپے کمائے۔ بالی ووڈ سے آگے بڑھتے ہوئے ، کلین سلیٹ فلمز نے بلبل کے نام سے ایک فیچر فلم اور مائی نامی ویب سیریز تیار کرنے کے لئے نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ ایمیزون پرائم ویڈیو کیلئے ویب سیریز تیار اور تیار کررہا ہے۔

    ایکتا کپور بھی اس فہرست میں شامل ہیں جہاں انہوں نے مشہور شخصیت ڈیزائنر ریتو کمار کے ساتھ جگہ شیئر کی۔

    یاد رہے فارچیون کی کاروبار میں ہندوستان کی سب سے طاقتور خواتین کی سالانہ درجہ بندی کا انتخاب ان کے کاروباری ذہانت اور معاشرتی اور ثقافتی اثر و رسوخ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

  • لاہور : 25 سالہ اعلیٰ‌تعلیم یافتہ نوجوان خاتون برہنہ حالت ،گھر میں‌نظربند، پولیس نے بازیاب کرالی ، کیوں اور کس نے برہنہ نظر بند کیا ، خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور : 25 سالہ اعلیٰ‌تعلیم یافتہ نوجوان خاتون برہنہ حالت ،گھر میں‌نظربند، پولیس نے بازیاب کرالی ، کیوں اور کس نے برہنہ نظر بند کیا ، خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور: پنجاب پولیس نے دارالحکومت کے علاقے ملت پارک سے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون کو بازیاب کرالیا۔روشن آرا اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا جس میں بڑی پیشرفت کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہورکے علاقے میں واقع ملت پارک تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی اور گھر سے 25 سالہ خاتون کو برہنہ حالت مین بازیاب کرایا۔پولیس نے بازیاب کرائی جانے والی خاتون کو نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا جبکہ اُس کے دو بھائیوں عامر اور مکرم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بازیاب ہونے والی خاتون کی شناخت روشن آرا کے نام سے ہوئی جسے اُس کے بھائیوں نے گھر میں برہنہ حالت میں گزشتہ کئی روز سے قید کیا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون کے بھائیوں نے جادوکے نام پر خاتون کو گزشتہ ایک عرصہ سے گھر میں قید کیا ہوا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیرکی حمایت کرنے پرمہاتیرمحمد کاشکریہ اداکیا ،دونوں سربراہان نے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،اس موقع پر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،

     

    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے سربراہان کو عشائیہ دیا، عشائیہ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، عشائیہ میں عمران خان اور روسی صدر ایک ساتھ بیٹھے اور محو گفتگو رہے، بھارتی وزیراعظم مودی عشائیہ میں تنہائی کا شکار نظر آئے، مودی کو افغان صدر کے ساتھ جگہ ملی جہاں وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے ،

    ٹرمپ کے عشائیہ پر عمران خان نے مودی سے ملاقات نہیں کی، مودی مسلسل عمران خان کی طرف دیکھتے رہے لیکن عمران خان نے مودی کو نظر انداز کیا.

    قبل ازیں‌وزیراعظم عمران خان نے "نفرت انگیز بیانیہ کی روک تھام” کےحوالے سے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورترکی نے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی، ترک صدرطیب اردوان بھی اجلاس میں شریک رہے، اجلاس کاانعقادوزیراعظم عمران خان اورترک صدرکی کاوشوں کانتیجہ ہے، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیزتقاریراوراسلاموفوبیاکےخاتمےکےلیےمؤثراقدامات کی ضرورت ہے، دہشتگردی کامذہب سےکوئی تعلق نہیں،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کسی بھی معاشرےمیں بنیادی حقوق سےمحرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے، س موقع پر اپنے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں، پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں، انہوں نے کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری وادی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے،

    پاکستان اور ترکی کی میزبانی میں ہونے والا یہ اجلاس کامیاب رہا،