Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانیہ، پارلیمنٹ بحال

    برطانیہ، پارلیمنٹ بحال

    برطانوی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد برطانیہ کی معطل پارلیمنٹ بدھ کے روز دوبارہ بحال ہوگئی۔

    سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خلاف فیصلہ ، اپوزیشن کی جان میں جان آگئی ، سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دیا ، جانیئے اس خبر میں

    واضح رہے کہ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے پارلیمنٹ معطل کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی اقدام قرار دیا تھا ۔سپریم کورٹ کے گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے وزیراعظم بورس جانسن کے پارلیمنٹ معلطی یا اجلاس ملتوی کرنے کے عمل کو مشترکہ فیصلے میں باطل اور غیر قانونی قرار دیا۔بورس جانسن اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں حصہ لینے کے لیے امریکہ کے دورے پر تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انھیں برطانیہ واپس لوٹنا پڑا۔

    برٹش سپریم کورٹ کی صدر لیڈی ہیل نے ریمارکس دیے کہ ”وزیراعظم کے اقدامات جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی تھے، لہذا ایسے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی“۔

    یاد رہے کہ بورس جانسن نے رواں ماہ کے اوائل میں پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لیے معطل اور کسی بھی قسم کا اجلاس طلب نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سپریم کورٹ کے بینچ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ”وزیراعظم کا منتخب اراکین پارلیمان کو بریگزیٹ سے قبل کام سے روکنا بالکل غلط تھا“۔

  • کراچی میں کچرا، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی،شہری پریشان

    کراچی میں کچرا، سندھ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی،شہری پریشان

    گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، سندھ حکومت نے کھلے مقامات پرکچرا پھینکنے پرپابندی لگادی، کراچی سمیت سندھ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے نافذ کی گئی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق گھروں کے باہرکچراپھینکنے پربھی پابندی ہوگی.

    گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گٹر بند کرنے کے لیے بوریاں ڈالنا طریقہ واردات کس کا ہے سب کو پتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ گٹر بند کرنے کے لیےبوریاں ڈالنے کا طریقہ کس کا ہے سب جانتے ہیں ،سندھ حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہےکچرا پھیلانے والوں کو بےنقاب کریں ،کراچی کا نظام بہتر ہوجائے گاتو ان کی روزی روٹی بند ہو جائے گی،کراچی میں 4لاکھ مین ہول ہیں،وفاقی حکومت کی ناکامی کے بعد اب سندھ حکومت کراچی کو صاف کرے گی اس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے.

    یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں

    سعید غنی نے مزید کہا کہ ہماری صفائی کو جو لوگ ناکام کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،جو شخص اس شہر کے لوگوں کو تکلیف میں ڈالے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا،شہری ان کی شیطانی حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،شہری گٹر لائنوں میں بوریاں اور پتھر ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

    سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم جاری ہے ، کراچی میں صفائی مہم کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں،گزشتہ رات بعض مقامات پر لوگ کچرا پھینک رہے تھے،پوچھنے پر پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے کچرا پھینکا جسے اٹھا رہے ہیں،کچھ ویڈیو واٹس ایپ پروائرل ہوئی ہیں جن میں کچرا پھینکنے والوں کودیکھا ہے،حیرت ہے کوئی کچرا اٹھا رہا ہے اور کوئی پھینک رہا ہے،

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

  • مردار گوشت برآمد

    مردار گوشت برآمد

    پاکپتن ۔تھانہ صدر کے علاقے لنڈو راجباہ کے قریب انٹیلی جنس اداروں کا غفار خان کی قیادت میں کامیاب چھاپہ زرائع

    پاکپتن ۔سپیشل برانچ پولیس کی چھاپہ مار سپیشل ٹیم محمد اکرم وٹو نے پانچ من مردار گوشت برآمد کر لیا زرائع

    پاکپتن ۔مردار گوشت فروخت کرنے والا قصاب غلام مصطفے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب۔ زرائع

    پاکپتن ۔انٹیلی جنس اداروں نے مردار گوشت کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی شروع کر دی۔ ذرائع

  • بابائےجمہوریت نوابزدہ نصراللہ خان کوہم سےبچھرے16سال بیت گئے

    ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لیے طویل جدوجہدکرنے والی غیر متنازع شخصیت اور بے داغ کردارکے منفردسیاستدان بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کو ہم سے بچھڑے16سال بیت گئے۔ان کے برسی کےموقع پر دعائیہ تقریبات کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جنرل ایوب خان کے صدارتی انتخاب میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت ہویا پھرجنرل یحییٰ ، ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے آمرانہ ادوار میں جمہوریت کی بقاءکےلیےجدوجہدپاکستانی سیاست میں بابائےجمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی آواز سب سے بلند تھی۔

    نوابزادہ نصراللہ خان نے 1930ء کی دہائی میں مجلس احرار سے اپنی سیاست کاآغاز کیا۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔70سال سے زائدعرصہ تک ملکی سیاست میں اہم کردارادا کرنے والےنوابزادہ نصر اللہ کا اپنا منفرد سیاسی مزاج تھا۔آمریت کے دور میں سیاسی
    جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنااور پھر آمریت کاکیخلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد نوابزادہ نصراللہ خان کا ہی کارنامہ تھا۔

    آمرانہ ادوارمیں17سال تک قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنےوالے نوابزادہ نصر اللہ خان کی پوری زندگی بھرپور سیاسی جدوجہد میں گزری۔اپنی زندگی کے
    آخری دنوں میں بھی نوابزادہ نصراللہ خان متحارب سیاسی گروپوں کو اے آر ڈی کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے جنرل مشرف کی آمریت کیخلاف جدوجہدکرتےرہے۔

    26ستمبر2003ء کو انتقال کرجانے والے نوابزادہ نصر اللہ خان کی16ویں
    برسی کے موقع پرملک بھر میں ان کے چاہنے والوں کی طرف سےدعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔نوابزدہ نصر اللہ مرحوم کی برسی کی مرکزی تقریب ان کے آبائی علاقہ خانگڑھ تحصیل وضلع مظفرگڑھ میں ہورہی ہے۔

  • پریانکا چوپڑا نے زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے پر ردعمل ظاہر کر دیا

    پریانکا چوپڑا نے زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے پر ردعمل ظاہر کر دیا

    پریانکا چوپڑا نے منگل کے روز ممبئی میں باضابطہ طور پر ‘دی اسکائی از پنک’ کو شروع کردیا۔ اس فلم سے ہندی پروڈکشن میں قدم رکھنے والی اداکارہ ، جو تین سال کے بعد بھی اپنی واپسی کی نشاندہی کرتی ہیں، کو فلم کے بارے میں خوش گواریاں ہوگئیں، دلچسپی کے دیگر موضوعات کے علاوہ شادی شدہ زندگی بھی ہوگئی۔ ان میں سے ایک سہ اسٹار اور آن اسکرین بیٹی زائرہ وسیم کی بالی ووڈ سے باہر ہونے کا واقعہ ہوا۔

    اداکارہ مذہبی اعتقادات کا حوالہ دیتے ہوئے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں جس کی وسیع پیمانے پر بحث کی گئی اور وہ ایک بحث کا موضوع بن گئیں۔ جب کچھ لوگوں نے نوجوان اسٹار کو ٹرول کیا ، دوسروں نے اس کے فیصلے کی تعریف کی اور کچھ ایسے افراد بھی تھے جن کا اگرچہ اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

    زائرا کے فیصلے پر اپنے خیالات بانٹتے ہوئے ، مہینوں قبل اس تنازعہ کے بعد سے پہلی بار پریانکا نے بات کی تھی۔ ممبئی مرر کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ ایک "ذاتی پسند” ہے اور اسے لگا کہ کسی شخص کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے اس کا حکم دینا اس کی جگہ نہیں ہے۔

    “یہ ذاتی انتخاب ہے۔ ہم کون ہیں جو کسی کو کیا حکم دینا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے؟ وہ حیرت انگیز اداکارہ ہے جس نے ناقابل یقین کام کیا ہے۔ ہم ہمیشہ اس کی نیک خواہش کریں گے۔

    پریانکا سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا اس نے زائرا سے رابطہ کیا ہے جب سے اس نے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ ان سے متعدد بار بات کرچکی ہیں لیکن کبھی فلموں کے بارے میں نہیں۔ “یہ میرا کوئی کاروبار نہیں ہے۔ وہ حیرت انگیز فن کار ہیں لیکن شاید اب ان کے لئے وقت آگیا تھا.

  • خطرناک حادثہ : ہولناک تصادم 5 طالبات زخمی ہو گئیں‌

    خطرناک حادثہ : ہولناک تصادم 5 طالبات زخمی ہو گئیں‌

    ابوظبی: ابوظبی میں 8 گاڑیوں میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہوگئیں۔عرب امارات کے سرکاری حکام کے مطابق ابوظبی میں اسکول بس اور 7 گاڑیاں ٹکرا گئیں ، ریسکیو ٹیموں میں جائے وقوعہ پر زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کیا۔

    ابوظبی پولیس کے مطابق المقتا برج کے نزدیک گاڑیوں میں تصادم ہوا جس میں 5 طالبات زخمی ہوئیں‌، زخمی طالبات کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ صبح 9 بجکر 35 منٹ پر پیش آیا، حادثے کی وجہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے درمیان فاصلے کی کمی کو بتایا گیا ہے۔

  • مشن کشمیر،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکی،سعودی عرب اورروسی ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں

    مشن کشمیر،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ترکی،سعودی عرب اورروسی ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اسپیکرسعودی مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ، ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور روسی پارلیمنٹ کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے

    اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور روس نے بھارت کو انسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورروس کی پارلیمنٹ اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین کے درمیان نور سلطان قازقستان میں چوتھی یوروایشین کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

    یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے غیر سنجیدہ رویے کے تناظر میں کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 52دنوں سے جاری کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نفاذ کے وجہ سے مقبوضہ وادی میں ادویات اور خورک کی شدید قلت ہے اور علاقہ مکینوں کو بھارتی افواج نے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔

    روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے مزید جاری رہنے سے ایک انسانی المیہ جنم لینے کاخطرہ ہے۔

    ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے

    بعدازاں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ترکی کے اسپیکر نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لئے ترکی کی ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ ترکی کے اسپیکر نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور پارلیمان پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت ترکی کے صدر نے 5اگست کو بھارت کی طرف سے کیے گئے یکطرفہ فیصلے کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان کو ٹیلی فون کر کے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی مدد اور حوصلے بلند کرنے کے لیے ترکی کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی حمایت میں قراداد پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک اسپیکر نے یقین دلایا کہ وہ اپنی پارلیمان کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی اور بین الاقومی پارلیمانوں میں بھی اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنے اور مشترکہ ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

    قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر کی زبردست تقریر، بھارت کو آئینہ دکھا دیا

    قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات سعودی مجلس شوریٰ کی دعوت پر کی گئی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کیا، اسپیکر اسد قیصرکی تقریر کے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کی طرف سے شور شرابا کیا گیا تاہم اسد قیصر نے کشمیری عوام کا مقدمہ کانفرنس کے شرکا کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا، اسد قیصرشور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے،

    واضح رہے کہ چوتھی یورو ایشین کانفرنس قازقستان میں جاری ہے اور 84 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں،

  • سعودی آئل تنصیبات پر پھینکے جانے والے میزائل کس ملک کے بنے ہوئے اور کس نے استعمال کیے؟ اقوام متحدہ پتہ چلانے میں‌ مدد کرے ، سعودی وزیرخارجہ

    سعودی آئل تنصیبات پر پھینکے جانے والے میزائل کس ملک کے بنے ہوئے اور کس نے استعمال کیے؟ اقوام متحدہ پتہ چلانے میں‌ مدد کرے ، سعودی وزیرخارجہ

    ریاض:سعودی عرب میں‌آرمکو میں آئل تنصیبات پر میزائل حملے کے بارے میں‌ یہ جاننے کے لیے کہ یہ میزائل کس ملک کے بنے ہوئے اور کس نے استعمال کیے اس کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میزائلوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین فراہم کرے۔

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • اردگان نے فلسطینی ریاست کا مطالبہ کر دیا…. تفصیل جانئے

    اردگان نے فلسطینی ریاست کا مطالبہ کر دیا…. تفصیل جانئے

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے کوئی غیر منصفانہ منصوبہ قبول نہیں کرے گا۔

    القدس کا دفاع انسانی اقدار، انصاف اور امن کا دفاع، اردگان

    اپنے خطاب میں اردگان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی قوم کا حق خود ارادیت چھین کر ان کی زمین پر غاصبانہ قبضہ کر رہا ہے۔

    اردگان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کا نقشہ بھی پیش کیا جس میں اسرائیل کی طرف سے مختلف دہائیوں میں فلسطینی سرزمین پر قبضہ کو دکھایا گیا تھا۔

    انہوں نے استفسار کیا کہ اسرائیل کہاں ہے؟ اس کی سرحدیں کہاں شروع اور کہاں ختم ہوتی ہیں۔ اس میں کون کون سے علاقے شامل ہیں۔ سنہ 1947ء کے بعد سے اب تک فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔

    اردگان نے مزید کہا کہ 1947ءمیں صرف فلسطین کے نام سے یہ خطہ جانا جاتا تھا۔ اس پر پوری منصوبہ بندی سے اسرائیلی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 1948ءمیں فلسطین میں ایک غیرقانونی ریاست اسرائیل قائم کی گئی۔ بعد ازاں 1967ءمیں اس علاقے میں مزید توسیع کی گئی۔ آج فلسطینی مملکت کا کوئی وجود ہی نہیں،ایسے لگ رہا جیسے فلسطینی مملکت تھی ہی نہیں۔

    ترک صدر نے 1967ءکی سرحدوں کے اندر مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

    اردگان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں "اسرائیل” کے خلاف کئی قراردادیں منظور کی گئیں مگران پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ "اقوام متحدہ کا کیا کردار ہے۔ اگر ان قراردادوں پر عملدر آمد نہ کیا گیا اور مظلوم کو انصاف نہیں دیا جاتا تو اس ادارے کی کیا حیثیت ہے”۔

  • دپیکا پڈوکون کی پیرس فیشن ویک میں نئی شکل

    دپیکا پڈوکون کی پیرس فیشن ویک میں نئی شکل

    اداکارہ دیپیکا پڈوکون منگل کو پیرس فیشن ویک میں 70 کی دہائی واپس لائیں۔ اس نے ڈائر کے رن وے شو میں شاندار ڈائر لباس پہنا تھا۔

    تقریب میں جانے سے پہلے ، دیپیکا نے اپنی اور اپنی تنظیم کی متعدد تصاویر شیئر کیں۔ “جے بادور۔ "انہوں نے تصویروں کے عنوان سے کہا اور زوال سے متاثر ہونے والے جذبات میں اضافے کے لئے اورنج دل کا اموجی شامل کیا۔ ان کے شوہر رنویر سنگھ اور اداکار کترینہ کیف نے ان کی تصاویر کو ‘پسند’ کیا جبکہ دوسرے مداح بھی ان کی خوبصورتی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ، "جب آپ کی زندگی میں بارش ہو رہی ہو تو آپ سورج کی روشنی کی طرح ہو۔ ایک اور لکھتے ہیں ، "مجھے آپ سے پیار ہے اور میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور میں آپ کی پیروی کرتا ہوں ، ایک حقیقی خوبصورتی اور خوبصورت روح ،” ایک اور نے لکھا۔

    https://www.instagram.com/p/B2zkPZpAbP5/?igshid=r975b4xs776e

    وہ فیشن شو کی تصویروں میں دوسرے اسٹار مہمانوں کے ساتھ اگلی صف میں بیٹھی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ حتی کہ اس نے شو کے باغ سے متاثرہ بیک ڈراپ کے خلاف بھی کھڑا کیا۔ جینیفر لارنس اور جولیان مور نے بھی شو میں شرکت کی۔

    دپیکا نے حال ہی میں رنویر کے ساتھ ممبئی میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کی تھی اور ان کی نگاہیں سبھی پر تھیں۔ اس نے شمیمری لیوینڈر کا گاؤن پہنا ہوا تھا جس کا لمبا پردہ تھا جو اس کے پیچھے پڑا تھا۔ رنویر نے ایونٹ میں لی گئی جوڑے کی رومانٹک سیاہ اور سفید تصویر شیئر کی۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کی گئی تصویر میں رنویر دیپیکا کے کانوں میں کچھ سناتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب وہ مسکراتے ہیں۔