Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کی اب تک 70 سے زائد رہنماوں سے ملاقات ہوچکی ، کشمیر اور امت مسلمہ کے مسائل پر کھل کر موقف بیان کیا ، ملیحہ لودھی

    عمران خان کی اب تک 70 سے زائد رہنماوں سے ملاقات ہوچکی ، کشمیر اور امت مسلمہ کے مسائل پر کھل کر موقف بیان کیا ، ملیحہ لودھی

    نیویارک: قوم اپنے لیڈر کے لیے دعا کرے ، جو ایک منٹ بھی دیار غیر میں ضائع نہیں کررہا بلکہ اس سے فائدہ اٹھانے کی بھر پورکوشش کررہا ہے، عمران خان جس طرح عالمی رہنماوں کے سامنے کشمیر اور کشمیریوں کا مقدمہ پیش کررہےہیں‌اس سے پہلے میں نے اپنی زندگی میں نہیں‌دیکھا ، بڑی فکر ہے اس وزیراعظم کو ، ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے عمران خان کی طیب اردوان کے ساتھ کانفرنس کے بعد کیا

    اقوام متحدہ میں تعینات مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 روز میں 70 سے زائد ملاقاتیں کیں اور دلیری کے ساتھ مسئلہ کشمیر، اسلامو فوبیا پر بات کی ، ملیحہ لودھی کہتی ہیں‌ کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر دلیری سے گفتگو کی جبکہ انہوں نے اسلاموفوبیا پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

    اقوم متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کہتی ہیں‌کہ پاکستان اورترکی نےنفرت انگیزبیانات کیخلاف مشترکہ کانفرنس کی، دنیامیں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف دونوں ممالک نے یکساں مؤقف پیش کیا، وزیراعظم نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں جو لہر ہے اُس کا جواب دینا بہت ضروری ہے

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا 53 واں دن، مساجد کو تالے،یوتھ لیگ کا کرفیو توڑنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا 53 واں دن، مساجد کو تالے،یوتھ لیگ کا کرفیو توڑنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 53 ویں روز کا آغاز ہو گیا، 53 دن سے بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک روز قبل بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، آج جمعرات کو کرفیو کو 53 دن ہو چکے ،کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ سروس، ہوٹلز بند ہیں.

    مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں 53 دنوں سے ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی معطل ہے، سرینگر کی جامع مسجد کو بھی 53 روز سے تالہ لگا ہوا ہے، کسی کو مسجد میں‌ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں، باقی علاقوں میں بھی مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں،

    کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

    سرینگر میں ڈاک سروس بھی معطل ہے، ایک میڈیا ادارے کو اس کے ہیڈ آفس سے بھجوایا جانے والا خط 52 دن بعد موصول ہوا،ڈاک سروس معطل ہونے سے طلبا کوداخلوں کے فارم نہیں مل سکے جس سے کشمیری طلبا کا سال ضائع ہو گیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ کے ایک بار پھر بینرز سامنے آئے ہیں جس میں کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کو کرفیو توڑ کر گھروں سے سڑکوں پر آئیں اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کریں، یوتھ لیگ نے سرینگر کے لالچوک میں دھرنے کا اعلان کیا اور کشمیریوں سے جمع ہونے کی اپیل کی

    کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

    یوتھ لیگ کی جانب سے سرینگر و دیگر علاقوں میں لگائے گئے بینرو و پوسٹرز میں کہا گیا کہ اپنی عزت اور شناخت بچانے کے لئے گھروں سے نکلیں اور عالمی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں، کشمیری سخت ترین کرفیو میں بھی بھارتی بالا دستی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں،کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں، پوسٹرز میں مزید کہا گیا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، اپنی حفاظت کریں گے،ہم کسی شیطان کو آپ کے پاس نہیں آنے دیں گے، پہلے بھی ہم نے مودی سرکار کے فیصلے مانے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک آزادی کے لیے لڑیں گے۔

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے.لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیںا ور جموں کشمیر اپنے ہی باشندوں کے لیے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔

  • اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ، اللہ نے رحمت کردی

    اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ، اللہ نے رحمت کردی

    دبئی : اداکارہ میرا کے کامیاب آپریشن کی خبر نے سب کو حیران بھی کردیا اور اداکارہ میرا کے لیے دعائیں‌بھی کیں‌کہ اللہ تعالیٰ‌اداکارہ میرا کو شفا عطافرمائے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔

    میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا لیکن میرا اب ریکوری روم میں ہیں۔میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز نے بتایا ہے کہ اداکارہ مزید کچھ روز اسپتال میں ہی رہیں گی۔دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی

    دوبئی میں‌اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، طبیعت خراب ہونے کے باعث میرا اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئیں جہاں اُنہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر داخل کر لیا گیا تھا تاہم اُنہیں اگلے روز ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

  • کنگن پور : دو بچے اغوا ہوئے ، والدین ، بچے اپنے گھر سے 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے ، ایس ایچ او کا دعویٰ

    کنگن پور : دو بچے اغوا ہوئے ، والدین ، بچے اپنے گھر سے 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے ، ایس ایچ او کا دعویٰ

    کنگن پور : کنگن پور روڈ پر واقعہ قصبہ شامکوٹ کے دوبچوں کا معاملہ عجیب صورت حال اختیار کرگیا ، والدین کہتے ہیں‌کہ بچے اغوا ہوئے ہیں‌، تھانیدار کہتا ہے کہ بچوں نے گھر سے 2 لاکھ روے چرائے ہیں اور فرار ہوگئے ہیں ،

    تھانہ کنگن پور کی پولیس کے مطباق 14 سالہ عدنان اور 13 سالہ اسامہ نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ دونوں بچے گزشتہ روز صبح سات بجے گھر سے نکلے لیکن اسکول نہ پہنچ سکے۔ پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور گمشدگی کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔

    ایس ایچ او کا دعویٰ ہے کہ دونوں بچے اپنے گھر سے 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی تلاش کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔والدین نے تھانیدار کے بیان کی تردید نہیں‌کی بلکہ یہ مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بچوں کا پتہ چلایا جائے

    Comments are closed.

  • گزشتہ روز مجھے میری ماں کا فون آیا، احمد بن قاسم نے دردناک بات بتادی

    گزشتہ روز مجھے میری ماں کا فون آیا، احمد بن قاسم نے دردناک بات بتادی

    چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میری ماں کا جیل سے مجھے فون آرہا تھا، لیکن بدقسمتی سے میں ان کا فون سن نہیں سکا کیونکہ میں کتاب پڑھ رہا تھا اور میرا موبائل سائلنٹ پر تھا.

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں احمد بن قاسم نے بتایا ہے کہ بعض اوقات ان کی ماں انہیں جیل سے فون کرلیتی ہیں، گزشتہ روز بھی بھی ان کی والدہ کا انہیں فون آیا لیکن موبائل سائلنٹ پر ہونے کی وجہ سے وہ فون سن نہیں سکے. انہوں نے کہا کہ "بدقسمتی سے میں اپنی ماں کا فون سن نہیں سکا کیونکہ میں کتاب پڑھ رہا تھا اور میرا موبائل سائلنٹ پر تھا، انہوں نے فون کافی مہینوں بعد کیا ہے.”

    https://twitter.com/Abq____/status/1176886724393394177

    انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے اپنی ماں کو دوبارہ فون بھی کیا لیکن فون جا ہی نہیں رہا تھا، میں نے بار بار کوشش بھی کی لیکن کال نہیں جا رہی تھی، مجھ سے کشمیر کی آزادی دیکھنے کا مزید انتظار نہیں ہوتا.”

    https://twitter.com/Abq____/status/1176886726440210433

  • پاکستان بھر کے انڈسٹریل و کمرشل یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

    پاکستان بھر کے انڈسٹریل و کمرشل یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

    اسلام اباد : موجودہ حکومت نے برھتے ہوئے گردشی قرضوں اور آئی ایم ایف کے پیکجز سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور اس میں اصلاحات متعارف کروانے کا بیڑہ اٹھایا ، اس عزم نو کی تکمیل کیلئے ایف بی آر کے چھے ریجنل دفتروں نے بجلی کی تقسیم کرنے والی نو کمپنیوں ساتھ مل کر ایک ڈیٹا اکٹھا کیا کہ پاکستان میں بجلی کے کل انڈسٹریل صارف کتنے ہیں اور کمرشل کی تعداد کتنی ہے ، اور ان میں سے کتنے فائلر اور کتنے نان فائلر ہیں ، حاصل ہونے والے نتائج حیران کن تھے ، پاکستان میں کل نان فائلر انڈسٹریل یونٹس کی تعداد 267،724 تھی جبکہ بجلی کے کمرشل صارفین کی کل تعداد 25 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد ایف بی آر نے ان تمام نان فائلر صارفین کو نوٹسز جاری کیے کہ وہ اپنا انکم ٹیکس ادا کریں بہ صورت دیگر ان کا بجلی و گیس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا اور وہ دوبارہ انکم ٹیکس جرمانے کیساتھ ادا کرکے ہی بحال ہو گا

  • اب ایسے نہیں چلے گا ، بلوچستان میں3000 گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائیاں، کئی برطرف اور کئی دربدر

    اب ایسے نہیں چلے گا ، بلوچستان میں3000 گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائیاں، کئی برطرف اور کئی دربدر

    کوئٹہ:اب ایسے نہیں‌چلے گا ، اب بلوچستان کو بھی دیگر صوبوں کی طرح تعلیم کے میدان میں آگے لے کر جانا ہے ، کسی قسم کی سستی اور نااہلی برداشت نا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اور غیر ذمہ دار اساتذہ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ کئی اساتذہ کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

    بلوچستان وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق اب تک 3 ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید اساتذہ کے کوائف جمع کر کے ان کے خلاف بھی محکمانہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔حکومت بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے ایسے اساتذہ کو برطرف کر دیا جو سرکاری سکولوں میں ڈیوٹیاں دینے سے قاصر ہیں۔

    صوبائی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہےکہ سب سے زیادہ اساتذہ ضلع کیچ میں کیے گئے ، ذرائع کے مطابق ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 34 اساتذہ کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے، جن میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔ صوبے میں اب بھی کئی ہزار ایسے اساتذہ موجود ہیں جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں

  • بھارت کو ایک اور رسوائی کا سامنا،دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدرپاکستانی منتخب

    بھارت کو ایک اور رسوائی کا سامنا،دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدرپاکستانی منتخب

    پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزاردولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدرمنتخب ہو گئی ہیں،بھارت کی مخالفت کے باوجود مخالف امیدوارکو14ووٹ سے شکست ہوئی،شاندانہ گلزار 48اورمخالف امیدوارتارہ رابرٹس نے34ووٹ حاصل کیے

    شاندانہ گلزار نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ اپنی کامیابی پاکستانی خواتین اورجمہوریت کےنام کرتی ہوں،اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے شاندانہ گلزارکو دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی.

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایم این اے شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ ویمن پارلیمنٹرینز کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس اہم وقت پر شاندانہ گلزار کی کامیابی پاکستان کے لئے بڑی اہم ہے.

    دولت مشترکہ تنظیم کے 53 ممالک رکن ہیں، بھارت بھی اس تنظیم کا رکن ہے، بھارتی مخالفت کے باوجود پاکستان کو آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے،

  • بجلی گرنے سے 3 مچھیرے جاں بحق ، کہاں بجلی گری اور کون جانبحق ہوئے ؟ خبر نے غمگین کردیا

    بجلی گرنے سے 3 مچھیرے جاں بحق ، کہاں بجلی گری اور کون جانبحق ہوئے ؟ خبر نے غمگین کردیا

    سجاول: قسمت ہار گئی بیچاے مچھیروں کی ، اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کے علاقے شاہ بندر میں مچھیروں کے ٹینٹ پر بجلی گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ترجمان پاک بحرکہ کے مطابق جنھیں پاک میرینز کی کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔پاک بحریہ کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سجاول منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔مچھیرے شاہ بندر پورٹ کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گری، جاں بحق افراد میں عبد الرزاق، اسماعیل اور دھنی بخش شامل تھے۔

  • نواز شریف تین دن میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں، خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

    نواز شریف تین دن میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں، خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

    سابق وزیراعظم نواز شریف صرف تین دن میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں، خبر نے ہلچل مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف قانون دان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو جو مریم نواز نے جاری کی تھی اگر وہ اصلی ہے تو نواز شریف کو تین دن میں جیل سے باہر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ویڈیو عدالت میں پیش کی گئی تو نواز شریف باہر آ‌جائیں گے لیکن نواز شریف ایسا نہیں چاہتے ،ن لیگ خود سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کو عدالت میں پیش نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ ویڈیو جھوٹی تھی،

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے تین ماہ کا وقت نواز شریف کے کہنے پر مانگا، نواز شریف خود نہیں چاہتے کہ وہ جیل سے باہر آئیں، نواز شریف باہر آئے تو انہیں سڑکوں پر نکلنا ہو گا لیکن وہ ن لیگی کارکنان کو تو سڑکوں‌ پر دیکھنا چاہتے ہیں خود نہیں نکلنا چاہتے.

    اعتراز احسن کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت میں ڈیل ہو رہی ہے کہ نواز شریف رہائی کے بعد سڑکوں‌ پر نہیں آئیں گے،جیل میں بھی خاموش رہا جائے گا،

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو سنائی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 7اکتوبر کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی نے اپیل کنندہ اورنیب کومصدقہ نقول کی فراہمی کا حکم دیا تھا ،سابق جج ارشدملک کےبیان حلفی،پریس ریلیزکی مصدقہ نقول نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث کےحوالے کر دی گئیں،نیب کو بھی بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فراہم کردی گئیں،

     

    گزشتہ سماعت پرعدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں اس اپیل کے لیے کتناوقت لیں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ تین ماہ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کر لوں گا، اپیل پر دلائل شروع کرنے کے لیے 2 ہفتے لگیں گے،اس اپیل کے رکارڈ سے متعلق پانچ ہزار سے زائد صفحات ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیس کی باقی تیاری مکمل کر لیں،

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب کو بھی جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز درکار ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں بھی نقول فراہم کی جائیں، عدالت نے پوچھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کا کیا اثر پڑے گا جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی آپ کو بتائین گے اس سے پہلے سپریم کورٹ بتا چکی ہے، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی فائل عدالت کو دے دی

    قبل ازیں خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کی پیپر بک ہمیں گزشتہ ہفتے فراہم کی گئی ہیں ،پیپر بک میں خامیوں کا جائزہ لیا ہے، عدالت نے کہا کہ غیرمتعلقہ دستاویزات سے متعلق پراسیکیوشن اور وکیل صفائی معاونت کریں،خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز کوپیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو شواہد ریکارڈ کا حصہ نہیں یا غیرضروری ہیں ہمیں بتا دیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی سامنے آیا،ہمیں بیان حلفی اور پریس ریلیز کی کاپی دی جائے،لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی ہوسکتا ہے نقول ہی بھیجیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ اس کی تصدیق شدہ کاپی لینا چاہ رہے ہیں،جس ہر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اخبار میں تو آگیا تھا لیکن ہمیں تصدیق شدہ نقول چاہیے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کے بیان پہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پرسماعت شروع، دلائل جاری

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔