Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن میں لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں ، اہم رپورٹ

    یمن میں لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں ، اہم رپورٹ

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا اعدادو شمار سامنے آئے ہیں‌جن میں‌ بتایا گیا ہے کہ کم ازکم 20 لاکھ یمن کے بچے سکولوں سے دور ہیں اسی طرح 27 لاکھ بچوں کی تعلیم کو سخت خطرات ہیں وہ سکول جانے سے کسی وقت بھی محروم ہو سکتےہیں . جو سکو ل چل رہے ہیں . وہاں بھی صورت حال خستہ ہے . اساتذہ کو دو سال سے تنخواہیں نہیں‌ دی گئیں. اور سکول کی عمارتیں‌اکثر حوثی باغی اپنے شیلٹر کے لیے استعمال کر رہے ہیں.

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ


    حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.

  • صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی مفتا نکلا۔ بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ کھرب ادا نہ کئے۔

    صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی مفتا نکلا۔ بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ کھرب ادا نہ کئے۔

    شہباز اکمل جندران۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

    صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی مفتا نکلا۔ بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ کھرب ادا نہ کئے۔

    بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی میں صوبائی حکومتیں اور سرکاری و نیم سرکاری محکمے عوام سے بھی دوہاتھ آگے نکلے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بجلی کے مجموعی طورپر ایک سو 50ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔

     

    نادہندگی کے حوالے سے پہلے نمبر آزاد جموں و کشمیر کا ہے جس کے مختلف ادارے ایک سو 10ارب روپے سے زائد کے ڈیفالٹر ہیں۔ اس طرح وفاقی حکومت اور اس کے مختلف ادارے 9ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔پنجاب 5ارب روپے سے زائد، سندھ 7ارب روپے سے زائد، کے پی کے ایک ارب روپے سے زائد جبکہ بلوچستان حکومت اور اس کے مختلف سرکاری و نیم سرکاری ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں 14ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

    بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی پاور سیکڑ میں ملک کا سب سے بڑا ایشو بن کر سامنے ۤۤآ چکا ہے۔ڈسکوز کو ایک طرف بجلی چوروں سے نمنٹا پڑتا ہے تو دوسری طرف دانستاً نادہندہ ان کے لیے چیلنج بن چکے ہیں۔تاہم اس کے تمام تراثرات عام لوگوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔


    بجلی کی سپلائی دینے والے مختلف کمپنیوں کی طرف سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو باربار یاددہانی کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔جس کے باعث ان کمپنیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل ترسیل اور سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اور ملک کے کئی علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں ملک کی پیداواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے وہیں عوام کو روزگار کی دم میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    ڈسکوز کی طرف سے نادہندگان کی تمام تر تفصیلات وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو فراہم کرد ی گئی ہیں۔جبکہ وفاقی ادارے برائے توانائی کی طرف سے اس ضمن میں رپورٹ بھی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

  • کاشغر: دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر 133 سال ہوگئی ، صحت کا راز بھی بتاتی ہیں یہ چینی خاتون

    کاشغر: دنیا کی طویل العمر خاتون کی عمر 133 سال ہوگئی ، صحت کا راز بھی بتاتی ہیں یہ چینی خاتون

    کاشغر : چین کے علاقے کاشغر کی سے سبے طویل العمر خاتون جو کہ اس وقت دنیا کی بھی طویل العمر خاتون بن گئی ہیں ، 1886 کو کاشغر کے علاقے میں پیدا ہوئیں ،کاشغر سے عائشہ نامی مسلمان خاتون بتاتی ہیں کہ یہ پڑنانی ہیں اور ابھی تک صحت مند ہیں‌، اس وقت انکی عمر 133 برس ہوگئی ہے

    https://twitter.com/evazhengll/status/1176778513749368832?s=08

    ذرائع کےمطابق یہ دنیا کی طویل العمر چینی خاتون بڑی خوش باش ہیں اور پوچھنے والوں کو اپنی صحت اور طویل العمری کا راز بتاتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ اس نے اکثر وبیشتر مکی کا آٹا استعمال کیا ہے

    یہ مسلمان بوڑھی خاتون اپنے صحت کے راز سے پردے اٹھاتے ہوئے بتاتی ہیں کہ وہ کھانے میں مولی اور سرخ گاجر کا بھرپور استعمال کرتی ہیں‌اوریہی وجہ ہے کہ ابھی تک صحت مند ہیں‌ ، کبھی ڈاکٹروں کے پاس نہیں جانا پڑا

  • پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، عمرایوب

    پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، عمرایوب

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا ٹوکیو میں کاربن ری سائیکلنگ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ ہائیڈروجن توانائی سپلائی کی قیمت کو کم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں میں ایک فیصد سے کم شراکت ہے
    پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہا ہےہائیڈروجن توانائی کےاستعمال کو فروغ دینے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہیں،

  • 300 فلائٹ کو بیک وقت ٹیک آف کرنے والے چینی ایئر پورٹ کا افتتاح‌کر دیا گیا،

    300 فلائٹ کو بیک وقت ٹیک آف کرنے والے چینی ایئر پورٹ کا افتتاح‌کر دیا گیا،

    300 فلائٹ کو بیک وقت ٹیک آف کرنے والے چینی ایئر پورٹ کا افتتاح‌کر دیا گیا،

    باغی ٹی وی رپورٹ چین میں 11 ارب ڈالر سے تعمیر کیا گیا ہوائی باضابظہ طور پر کھول دیا گیا . بیجنگ ڈیکسنگ انٹ ‘ہوائی اڈہ جو ایک گھنٹہ میں 300 فلائٹ کوٹیک آف کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ، اس کا آج افتتاح ہو گیا چینی صدر نے آج باضابطہ طور پر اس کو افتتاح‌کیا ہے
    عظمیم آرکیٹیکٹ زاہاحدید نے اس ہوائی اڈے کو ڈیزائن کیا ہے ، یہ روایتی چینی فن تعمیر کے اصولوں سے تیار ہوا ہے جو وسطی صحن کے چاروں طرف باہم منسلک ہے.

  • بھارت، ہریانہ میں ٹینکر کی آٹو سے ٹکر، 10نوجوان ہلاک

    بھارتی ریاست ہریانہ کے جیند میں منگل کو رات دیر گئے امرائے گاوں کے قریب ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں 10 نوجوان ہلاک ہو گئے۔

    بھارت:ہماچل پردیش بس حادثہ 18 افراد ہلاک 30 زخمی بس گہری کھائی میں جاگری

    بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ نوجوان حصار میں جاری فوجی بھرتی کیمپ سے میڈیکل کرواکر واپس آ رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹینکر نے ان کے آٹو کو ٹکر مار دی۔آٹو ڈرائیور تیز روشنی کے باعث سامنے سے آ رہے ٹینکر کو دیکھ نہیں پایا۔

    حادثے میں آٹو میں سوار ڈرائیور سمیت تمام نوجوان ٹینکر کے نیچے کچلے گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پرم جیت نامی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ضبط کرتے ہیں مگرہوتا نہیں‌ ضبط ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس ضبط شدہ سامان رکھنے کے لیے جگہ کم پڑگئی

    ضبط کرتے ہیں مگرہوتا نہیں‌ ضبط ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس ضبط شدہ سامان رکھنے کے لیے جگہ کم پڑگئی

    لاہور:ضبط کرتے ہیں مگرہوتا نہیں‌ ضبط ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس ضبط شدہ سامان رکھنے کے لیے جگہ کم پڑگئی کروڑوں کا ریونیو اکٹھا کرنے والے ادارے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس ضبط شدہ سامان مجبوری میں ضبط شدہ سامان پارکنگ اور دفاتر میں رکھا جانے لگا۔

    ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی ناقص اور ملاوٹ مافیا کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران سالانہ کروڑوں مالیت کا سامان ضبط کرتی ہے اور متعلقہ سامان کو مقرر کردہ ویئر ہاوسز میں رکھتی ہے، کاہنہ اور ٹھوکر میں موجود 2 ویئر ہاوسز میں جگہ نہ ہونے کے باعث متعلقہ سامان کی نیلامی کیلئے فوڈ اتھارٹی کا پراسس بھی جاری ہے لیکن تاحال اتنے بڑے کڑاہوں کو رکھنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کے پاس جگہ نہیں۔

  • جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت

    جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت

    جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت
    جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ہونے والے حملے کی مزمت کر دی اور کہا کہ اس حملے پوری دنیا کو یرغمال بنا لیا تھا.تا اہم انہوں نے براہ راست ایران کا نام نہیں‌لیا .

    واضح رہے کہ سعودیہ پر ہونے والے حملوں کی ایران مزمت کر چکا ہے اور اس نے کہا ہےکہ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے.ایران نے تہران میں سوٹزر لینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے امریکہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر نوعیت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔ان حملوں کا مرتکب ٹھہرائے جانے پر ایران نے اپنا حتجاجی مراسلہ بھی امریکہ کو بھیجا ہے. مراسلہ میں آرامکو حملوں‌کے بعد دی گئی دھمکیوں کا جواب بھی دیا گیا ہے.

  • خوبی وہ جسے دشمن بھی مانے…..عمران خان کے لیے  بھارتی میڈیا بھی رطب لسان ،

    خوبی وہ جسے دشمن بھی مانے…..عمران خان کے لیے بھارتی میڈیا بھی رطب لسان ،

    خوبی وہ جسے دشمن بھی مانے اور تسلیم کرے …..عمران خان کے لیے بھارتی میڈیا بھی رطب لسان ہو گیا .

    باغی ٹی وی رپورٹ : وزیرا عظم عمران خان جب بھی بیرون ملک دورے پر جاتے ہیں تو ان کا چرچہ کسی انداز سے ضرور ہوتا ہے اس وقت بھی ان کا ذکر خیر لوگوں کے ہاں جاری ہے.بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کو سراہا ہے اور اپنے بھارتی نیتاؤں‌کو عمران کی کفایت شعاری سے سیکھنے کا کہا ہے.
    بھارتی اخبار نے مزید لکھا کہ پاکستانی وزیرا عظم پر طنز اور تنقید کرنے کے بجائے اپنی طرف دیکھنا چاہیے جو عوام کے پیسوں پر اپنی شہرت کے لیے اربوں خرچ کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کمرشل فلائٹ پر امریکہ آئے ہیں
    اخبار نے مزید لکھا کہ عمران خان کی سادگی اور ان کی کابینہ کا یہ کم خرچ دورہ حکمرانوں کے لیے بہترین مثال ہے. جنہوں نے خود بھی سادگی اور کفایت شعاری کو اپنایا ہے اور کابینہ کو بھی یہی ہدایت کر رکھی ہے

  • انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،کراچی انگلینڈ کے خلاف چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہوگی اور دس سے انیس نومبر تک سیریز کھیلی جائے گی

    پاکستان کی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نثار علی کریں گے ، کھلاڑیوں میں ارشاد خان ساجد نواز، محمد شہباز، فخر عباس، شفیع اللہ .بابر منیر، معین اسلم، شاہ زیب ، حیدر انیس، جاوید ہارون خان محمد اکرم ،محمد راشد ، محسن خان اور ثناء اللہ شامل ہیں
    مقصود الحسن ٹیم منیجر ،صالح محمد بلوچ اسسٹنٹ مینجر ہوں گے جبکہ محمد جمیل ہیڈ کوچ،ابرار شاہ اسٹنٹ کوچ اور مسعود جان ٹرینر ہوں گے