Baaghi TV

Author: +9251

  • اخوت اس کو کہتے ہیں‌ ! شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اخوت اس کو کہتے ہیں‌ ! شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور : اخوت اس کو کہتے ہیں ! پاکستانی کبھی بھی مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں‌کو تنہا نہیں چھوڑتے اور اگر کشمیر ی مسلمانوں کو کوئی تکلیف پہنچے تو پاکستانی اور بھی بے چین ہوجاتے ہیں ، ایسے ہی قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نےکہا کہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مصیبت کے وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔شاداب خان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی زلزلے پر افسوس اور متاثرین زلزلہ کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    اپنے باقی کرکٹ ساتھیوں کی طرح پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہےکہ بدھ کو آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد شہری زخمی ہو گئے تھے۔امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔۔

  • سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈیل کرنے کا کہا، ایرانی صدر سے ملاقات کی لیکن کیا بات ہوئی ابھی نہیں بتا سکتے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نےبھی مجھ سے کہا تھا کہ ایرانی صدرسے بات کرو،صدرٹرمپ نےبھی اپنی بات ایرانی صدرتک پہنچانے کا کہا،امریکی صدرنے ایران سے ڈیل کرنے کا کہا،ایرانی صدر صدرروحانی سےبات کی اس سےزیادہ نہیں بتاسکتا،

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں بریفنگ

    افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

    کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیوبابحران کے بعد پہلی باردو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں،یہ وقت ہے کہ دنیا کواپنا کردارادا کرناچاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے ،8 ملین لوگ کشمیر میں محصورہیں اس سے بڑی اورریاستی دہشتگردی کیا ہوگی ،ہم نہیں جانتےکہ کرفیواٹھنے کےبعد کیا ہوگا،لیکن قتل عام کا خدشہ ہے ،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے تک مودی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،معاملات کومعمول پرلانے کیلیے ہر ممکن کوشش کی ،کوئی بھی عقل مندآدمی ایٹمی جنگ کاسوچ بھی نہیں سکتا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل اپنےفیصلوں پرعملدرآمدنہیں کراسکی جس کی وجہ سےکشمیری متاثرہورہے ہیں،انٹرنیشنل کمیونٹی کے رویے سے بہت مایوسی ہوئی ،

  • دنیا والوں کے لیے شاہ سلمان کی طرف سے خوشخبری :سعودی عرب میں  غیر ملکی ملازمین کی پانچ سال تک فیس معاف، ادائیگی حکومت کرے گی

    دنیا والوں کے لیے شاہ سلمان کی طرف سے خوشخبری :سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کی پانچ سال تک فیس معاف، ادائیگی حکومت کرے گی

    ریاض:شاہ سلمان نے دنیا بھر سے آنے ہوئے ان باشندوں کے لیے خوشخبر ی سنادی جو سعودی عرب میں ملازمت کررہےہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے غیرملکی انڈسٹریل ملازمین پر مقرر فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادائیگی کا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب کے سرکاری اعلامیے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے معاف کی جانے والی فیس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا اور آئندہ پانچ برس تک صنعتی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کی فیس حکومت ادا کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا تھا تاکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان غیر ملکی کارکنان سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو موقع دیں۔

  • کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں بریفنگ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں بریفنگ

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہئے،کشمیر میں کرفیو کو 50 روز ہو چکے،پلوامہ کے ثبوت مانگے تو بھارت نے بمباری کی، پائلٹ واپس کیا تو ہماری کمزوری سمجھا گیا،مسئلہ کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کے لیے آیا،مسئلہ کشمیرپردوایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں ،کشمیرمیں لاک ڈاوَن کو50دن ہو گئے،دنیا کوسمجھ آرہی ہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات اچھےنہیں،یہ ایک بحران کاآغاز ہےاوردنیا کواس کاسامنا ہوسکتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں80لاکھ افرادایک جیل میں رہ رہےہیں،مقبوضہ کشمیر کےلوگوں کوحق خودارادیت کاحق ملناچاہیے

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت جیل میں ہے ،پچاس دن سےکشمیر سےمتعلق خبروں کامکمل بلیک آوٹ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت مشکل ہوتے جا رہے ہیں ،اقوام متحدہ نےکشمیرسےمتعلق گیارہ قراردادیں پاس کررکھی ہیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتاہے،ڈیموگرافی تبدیل کرنااقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ہمیں خدشہ ہےکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرسکتاہے،80لاکھ افرادکھلی جیل میں ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نےاپنے پائلٹ کی واپسی کوامن کےاقدام کےبجائےکمزوری سمجھا،بھارت نے پلوامہ واقعے پرثبوت مانگنے کےجواب میں بمباری کی ،آرایس ایس پردہشتگردتنظیم ہونےپربھارت میں کئی بارپابندی بھی لگائی گئی،بدقسمتی سےبھارت میں گذشتہ 6 سال سےنسل پرست جماعت حکمران ہے ،اقوام متحدہ کی 11قراردادوں میں مقبوضہ کشمیرکو متنازع علاقہ کہا گیا ،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیوہٹنےپربحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،بھارت پرانتہا پسند جماعت حکمرانی کر رہی ہے جومسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے ،میں نےصدرٹرمپ اوربورس جانسن سےمقبوضہ کشمیر پر بات کی،نیویارک میں صدر ٹرمپ ،جرمن چانسلراوردیگر عالمی رہنماوں سے ملاقات کی،

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات سےانکاری رہاہے،انتہاپسندبھارتی حکمران مسلمانوں اورعیسائیوں کوبھارتی شہری نہیں سمجھتے ،بھارت جھوٹا پراپیگنڈاکررہاہےکہ پاکستان سےدراندازی ہورہی ہے ،اگرکچھ ہواتواس کےاثرات برصغیرسےباہرتک جائیں گے

  • چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر کردیئے گئے

    چونیاں، پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات، سابق ڈی پی او صوبہ بدر کردیئے گئے

    لاہور:پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ، اطلاعات کےمطابق سانحہ چونیاں کے سلسلے میں پولیس کی غفلت کے مزید انکشافات ہوئے ہیں، دوسری طرف سابق ڈی پی او قصور عبدالفغار قیصرانی کو صوبہ بدر کر دیا گیا۔ذرایع نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران لاشیں ملنے کے کئی گھنٹے بعد کرائم سین پر پہنچے تھے۔

    معتبر ذرائع کےمطابق سابق ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہٰی نے بیان ریکارڈ کرایا۔ بتایا گیا کہ دونوں افسران یو این مشن میں منتخب ہونے کے لیے اسلام آباد میں تھے، کرائم سین پر تاخیر سے پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ پولیس حکام کے نزدیک ایسے معاملات اور حادثات کی اہمیت اور حیثیت بہت ہی کم ہوکر رہ جاتی ہے ، اور پھر چونیاں میں بھی یہی ہوا

  • رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، بدھ کو تعلیمی ادارے رہیں گے بند

    رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، بدھ کو تعلیمی ادارے رہیں گے بند

    آزادکشمیرحکومت نے میر پور میں تعطیل کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے میر پور میں 25 ستمبر کو تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، میر پور میں بدھ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160 افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا میرپورہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

    امدادی سرگرمیاں مکمل ہونےتک ریسکیوآپریشن رات بھرجاری رہےگا،سی ایم ایچ منگلااورجہلم میں زخمیوں کاعلاج معالجہ کیاجارہاہے,آرمی انجینئرزٹیم جاتلاں منگلاروڈکی فوری طورپر دوبارہ بحالی کاکام کررہی ہےجاتلاں میں تباہ ہونےوالی پلوں کی بحالی کےلیےبھی کام کیاجارہاہے

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

    زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

  • سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی انڈر19 کرکٹ ٹیم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی ، اس سال کے اوائل میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں نماز پڑھنے کی غرض سے جا رہے تھے جب مسجد پر ایک شخص نے فائر کھول دیا اور 50 نہتے نمازیوں کو شہید کر دیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑی بامشکل وہاں سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئےتھے،
    اس سانحے کے بعد بنگلہ دیش کی کوئی بھی ٹیم پہلی دفعہ نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ نے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے اس لیے انڈر 19 ٹیم بھیج رہے ہیں،

  • ہوشیار ، خبردار ، کراچی سے 800 کلومیٹر دور ہیکا طوفان خطرناک شکل اختیار کررہا ہے ،اگلے چند دن اہم ہیں‌

    ہوشیار ، خبردار ، کراچی سے 800 کلومیٹر دور ہیکا طوفان خطرناک شکل اختیار کررہا ہے ،اگلے چند دن اہم ہیں‌

    کراچی:اللہ خیر کرے ، کراچی پھر پانی پانی ہونے جارہاہے ، 30 ستمبر سے پھر بارشوں کی پشین گوئی ، اطلاعات کےمطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زاید فاصلے پر موجود ہے، طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے۔سردار سرفراز نے کہا کل سے طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے، اس طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے اور یہ آج رات یا کل صبح تک عمان کے ساحل کو کراس کر لے گا۔

    ذرائع کےمطابق کراچی کے ساحل پر اس طوفان کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں اس کے بارے میں چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہیکا طوفان کا اب ہمارے ایریا میں کوئی اثر نہیں ہے، ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے تاہم کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

  • دنیا سن لے ! چین کی تجارتی ناجائز فائدے کے دن گنے جا چکے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

    دنیا سن لے ! چین کی تجارتی ناجائز فائدے کے دن گنے جا چکے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

    نیویارک : دنیا بھی سن لے کہ اب چین کے تجارتی فائدے کے دن گنے جا چکے ہیں ، چین کو یہ دھمکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دی، امریکی صدر نے کہا کہ بیجنگ کو چاہیے کہ ’ہانگ کانگ میں جمہوریت پر مبنی ماحول‘ کو تحفظ فراہم کرے۔

    امریکی صدر نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑے عرصے سے تجارتی زیادتیاں برداشت، نظرانداز اور بعض صورتوں میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ، ان حالات میں عالمگیریت کی وجہ سے عالمی برادری کے رہنماؤں نے اپنے ہی قومی مفادات کو نظرانداز کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ بھرپور انداز میں جائزہ لے رہی ہے کہ چین کس طرح ہانگ کانگ کے بحران کو سنبھال رہا ہےٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا امید کرتی ہے کہ چین کی حکومت معاہدے کی پاسداری کرے اور ہانگ کانگ کی آزادی اور عدالتی نظام اور جموری حقوق کا تحفظ کرے‘۔

  • جس کو مرضی گرفتار کر لو ڈیل نہیں کریں گے، بلاول

    جس کو مرضی گرفتار کر لو ڈیل نہیں کریں گے، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ہم ہر صورت میں احتجاج کریں گے، انتقامی کاروائیاں کسی صورت قبول نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جس کو مرضی گرفتار کر لے کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، ہم سیلکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے، لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،ان کے کاز کو سپورٹ کرتے ہیں، نااہل حکومت کے خاتمے کے لئے تحریک چلانا ضروری ہو گیا ہے، ہماری تحریک کسی بھی شکل میں ہو سکتی ہے، جلد لائحہ عمل دیں گے

     

    بلاول زرداری سکھر میں خورشید شاہ کے گھر پہنچ گئے، بلاول کی آمد سے قبل نیب ٹیم نے بھی خورشید شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، بلاول زرداری کو خورشید شاہ کے گھر پہنچنے پر بتایا گیا کہ نیب ٹیم کو درخواست کی،بلاول صاحب کی آمد کا وقت ہے،آپ بعد میں آجائیں، پی پی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، نیب ٹیم کے ساتھ تصادم ہو سکتا تھا. اویس شاہ نے بلاول کو مزید بتایا کہ نیب ٹیم نے زبردستی خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ سے کسی کاغذ پر دستخط بھی لیے،

     

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 9 روزہ جسسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

    جج نے خورشید شاہ سےمکالمہ کیا اور کہا کہ شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت سےمتعلق کوئی مسئلہ تو نہیں ؟ جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں،گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے .

    خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ

    خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے نیب حکام سے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری اور الزامات کے کاغذات عدالت پیش نہیں کئے گئے وہ کاغذات جمع کروائیں اس کے بغیر 15 روز کا ریمانڈ نہیں دے سکتا

    نیب وکیل نے کہا کہ کاغذات دفتر میں موجود ہیں، ساتھ نہیں لائے جس پر جج نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں، کاغذات لے آئیں، جج نے سماعت آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی تھی

    خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کے خلاف 2014 میں بھی نیب نےانکوائری کی تھی،ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے کیس ختم کیا تھا،

    نیب کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے،نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کولیٹرلکھےگئےمگرعدم تعاون رہا

    تحقیقات کے لئے خورشید شاہ کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں