Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر 90 لاکھ فوجیوں کے محاصرے میں ہے، عالمی برادری نے کچھ نہ کیا تو پھر  ایٹمی جنگ ہونے کا خدشہ ہے ،وزیراعظم عمران خان کا نیویارک میں عالمی نیوز کانفرنس میں بیان

    مقبوضہ کشمیر 90 لاکھ فوجیوں کے محاصرے میں ہے، عالمی برادری نے کچھ نہ کیا تو پھر ایٹمی جنگ ہونے کا خدشہ ہے ،وزیراعظم عمران خان کا نیویارک میں عالمی نیوز کانفرنس میں بیان

    نیویارک :وزیراعظم پاکستان اس وقت نیویار ک میں دنیا کے سامنے کشمیرکا مقدمہ پیش کررہےہیں ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی تجزیہ نگاروں اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی ظالم ، قابض 90 لاکھ فوجیوں کے قبضے میں ہے، بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر رکھا دیا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے ہمرا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہیں’۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’80 لاکھ لوگ 50 روز سے محبوس ہے جو غیر انسانی ہے فعل ہے اور سلامتی کونسل اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر ایک متنازع خطہ ہے، کشمیریوں کو رائے دہی کے ذریعے اپنی خود ارادیت کا حق ہے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ان کا حق ہے اور 70 برس سے ایسا نہیں ہوسکا’۔

    وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ‘کشمیر ایک متنازع خطہ ہے، کشمیریوں کو براہ راست رائے دہی کے ذریعے اپنی خود ارادیت کا حق ہے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ان کا حق ہے اور 70 برس سے ایسا نہیں ہوسکا’۔عمران خان نےکہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا سٹیٹس بدلنا چاہتا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کمشیر کی صورت حال بہت ہی خراب ہے اور کسی بھی وقت انسانی بحران جنم لےسکتا ہے، عمران خان نے کہا کہ ‘سب سے بڑا خدشہ یہ ہے کہ جب کرفیو اٹھاگیا تو کیا ہوگا، ہمیں خوف ہے کہ 9 لاکھ فوج وہاں ہے اور قتل عام ہوسکتا ہے اس لیے ہم عالمی برداری سے کہتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے’۔

    نیوز کانفرنس کےدوران ایک سوال کے دوسرے حصے کا جواب دیتے ہوئے عمران کاننے کہا کہ میرا دوسرا خدشہ یہ ہے کہ کشمیر اگر کچھ ہوا تو بھارت اس کا الزام پاکستان پر عائد کرے گا کیونکہ فروری میں ایک کشمیری لڑکے نے بھارتی فوجی پر حملہ کیا تھا جس سے پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا لیکن انہوں نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کیا حالانکہ ہم نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ ثبوت فراہم کریں ہم کارروائی کریں گے’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‘بھارتی طیاروں نے بمباری کی اور ہم نے ان کا پیچھا کیا اور دو طیاروں کو گرایا اور گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس کردیا لیکن بدقسمتی سے اس کو امن کی خاطر خیرسگالی کے طور پر نہیں لیا گیا، ہم دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتے تھے لیکن اس عمل کو کمزوری سمجھا گیا’

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی ہسپتالوں تک رسائی نہیں اور مجھے خوف ہے کہ جیسے ہی کرفیو اٹھالیا جائے گا تو وہاں خون بہے گا کیونکہ بھارت نے وہاں90 لاکھ فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے۔

  • دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر

    دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر

    دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر
    باغی ٹی وی رپورٹ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے،ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکا کے صدر نے اسے علاقے میں‌کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ ایران چار عشروں سے ہمسایہ ممالک میں‌خلفشار پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہے ، ایسی مداخلت اور جارحیت قابل قبول نہیں ہے .

    واضح رہے کہ اسی طرح خلیج فارس میں بحری گزر گاہوں میں برطانوی تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیے جانے اور اس کے عملے کو یرغمال بنانے پر بھی مغرب ایران سے ناراض ہے.اور حالیہ دنوں سعودی عرب میں آرامکو کمپنی پر حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے. امریکا ، اور اس کے اتحادی ایران کو سبق سکھانے کی باتیں کر رہے ہیں ، جبکہ ایران بھی ایسی صورت حال میں قرارا جواب دینے کا اعلان کر چکا ہے.
    ا

  • مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 52 واں روز، ظلم جاری ، کشمیری پوچھتے ہیں کب تک جاری رہے گا ،

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 52 واں روز، ظلم جاری ، کشمیری پوچھتے ہیں کب تک جاری رہے گا ،

    سری نگر : جرم رکنے کا نام نہیں لے رہا ، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری ہیں اور آج مقبوضہ وادی میں کرفیو کا52 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عین اسی وقت پاکستان کے وزیراعظم نیویارک میں کشمیری مسلمانوں کا مقدمہ لڑرہےہیں اور دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچا رہے ہیں،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگی ابتر ہو چکی ہے،مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔

    وادی سے آنے والی اطلاعات کے علاوہ دنیا بھر کا میڈیا بھی یہی بتارہا ہےکہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔

    اطلاعات یہ ہیں کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں مودی سرکار کے خلاف مظاہرے ہوئے، بارہمولا، کپواڑا، باندی پورہ، پلوامہ اور شوپیاں سمیت مختلف اضلاع میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے نہتے افراد پر قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسائیں جس سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

    اطلاعات کےمطابق اس وقت مقبوضہ وادی میں مارکیٹ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

    بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

  • ترکی عالم اسلام کا وہ ملک جو اپنے شہریوں کو  بالکل مفت ائیرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے

    ترکی عالم اسلام کا وہ ملک جو اپنے شہریوں کو بالکل مفت ائیرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے

    انقرہ:یہ خبر عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے کتنی اچھی اور خوشی والی ہے کہ برادر ملک ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں وہ واحد ملک ہے جو شہریوں کو بلامعاوضہ ایئرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ترک وزیر فخر الدین کھوجا نے فضائی ایمبولینس کی صورتحال، طبی ساز و سامان اور عملے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایسن بوعا عمومی ایوی ایشن ٹرمینل کا اچانک دورہ کیا۔وزیر صحت کو متعلقہ حکام نے ایمبولینسوں کے حجم، پرواز کی صلاحیت سمیت تکنیکی خصوصیات اور طبی امکانات کے بارے میں بریفنگ دی۔عمومی ایوی ایشن ٹرمینل پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں سے 6 سے 7 مریضوں کو لے جانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

    ترک وزیر فخر الدین کھوجا نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری ائیرایمبولینس نہ صرف بہترین حالت میں ہے بلکہ یہ ضروری سامان سے بھی لیس ہے۔ یاد رہے کہ ترک حکام نے شہریوں کو مفت فضائی ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اب تک 13 ہزار 398 ہیلی کاپٹر جبکہ 31 ہزار 587 مریضوں ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • امریکہ افغانستان میں اپنی مرضی کا صدرکی تلاش ، افغان صدارتی الیکشن میں امریکی سفارتخانے کی مداخلت

    امریکہ افغانستان میں اپنی مرضی کا صدرکی تلاش ، افغان صدارتی الیکشن میں امریکی سفارتخانے کی مداخلت

    کابل : امریکہ افغانستان میں اپنی مرضی کے صدر کی تلاش میں کوشاں ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ایک مداخلت پسندانہ پیغام جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے فقدان اور دھاندلی کے امکان کے بارے میں امریکی سفارتخانے کو بہت زیادہ رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں جو باعث تشویش ہیں –

    امریکی سفارتکار کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی امیدواروں کو بھی چاہئے کہ وہ جمہوری اصولوں کے مطابق عمل کریں – امریکی سفارتخانے کا یہ بیان ایک ایسے وقت جاری ہوا ہے جب امریکی سفیر نے ہمیشہ افغانستان کے صدارتی امیدواروں سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں – افغانستان میں صدارتی الیکشن اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے ہیں۔دوسری طرف صدر اشرف غنی کے مخالفین کا کہنا ہےکہ اگر امریکہ نے کوئی مداخلت کی تو نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا جائے گا

  • آتش فشانوں کی سرزمین جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا،دھویں کے کالے بادل

    آتش فشانوں کی سرزمین جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا،دھویں کے کالے بادل

    ٹوکیو: کہا جاتا ہےکہ جاپان آتش فشاں پہاڑوں کی سرزمین ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ آتش فشاں پہاڑ جاپان میں پھٹتے ہیں ، اطلاعات کےمطابق جاپان میں آتش فشاں پھٹ پڑا، جس کے بعد کئی ہزار فٹ کی بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے۔

    گزشتہ روز یہ آتش فشان پہاڑ پھٹا جس کے بعد دھویں اور راکھ کا اخراج شروع ہو گیا جس سے 14 ہزار فٹ بلندی تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے۔جاپانی حکام کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قریبی آبادی کے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ماہرین اس کی مکمل نگرانی کررہے ہ

  • بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

    بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے کے علاوہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،بات چیت سے پہلے بھارت کو کرفیو اٹھانا ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت پر حملے کے علاوہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ،میں سمجھتا ہوں میڈیا بہت طاقت ور ہے ،عالمی میڈیا جانتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے ،عالمی میڈیا بھار ت پر دباوَ بڑھا سکتا ہے،بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا،کرفیواورپابندی لگانے سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک مزید متحرک ہوگی،

     

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان امن معاہدہ ہونے والا تھا،حیرت ہوئی کہ ایک ٹویٹ کے ذریعے سے افغان عمل معطل کر دیاگیا،

     

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 80لاکھ افراد سے جانوروں جیسےسلوک پردنیا کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟،مودی کے اقدام کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کااب ایک بھی حامی نہیں رہا،مقبوضہ کشمیر میں صرف اس لیےپابندیاں لگائی کیونکہ وہاں مسلمان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی پر کوئی سختی نہیں ہورہی ،مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں سےیکجہتی کیلیےمسلم ممالک کوآواز اٹھانا ہوگی،

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

  • معاشی پاکستان نہیں دنیا کے بڑے بڑے ملک کے لیے وبال ، برطانیہ کی 100 سالہ پرانی فضائی کمپنی دیوالیہ ، 22 ہزار ملازم بے روزگار

    معاشی پاکستان نہیں دنیا کے بڑے بڑے ملک کے لیے وبال ، برطانیہ کی 100 سالہ پرانی فضائی کمپنی دیوالیہ ، 22 ہزار ملازم بے روزگار

    لندن : پاکستان ہی نہیں دنیا کے بڑے بڑے ممالک بھی معاشی بحران کی لپیٹ میں آگئے ہیں ، اس کی تازہ مثال یورپ کے معاشی طور پر مضبوط ملک برطانیہ کی ہے ، اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی 100 سال پرانی فضائی کمپنی دیوالیہ ہوگئی، 22 ہزار ملازمین بے روزگار

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ سے مختلف ممالک جانے والے سیاحوں کو خدمات فراہم کرنے والی برطانوی کمپنی تھامس کوک نے پیر کے روز اپنے دیوالیہ ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر میں فضائی کمپنی کی پروازیں بند ہوگئیں۔

    ذرائع کےمطابق اس برطانوی کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے 6 لاکھ سیاح مختلف ممالک میں پھنس گئے، پیچیدہ صورتحال اور تنقید کے بعد برطانوی حکومت نے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔

  • افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کوخطے کی سنگین صورت حال سے آگاہ کیا،سوویت یونین کے خلاف لڑنے والوں کو مجاہدین کہا،انہی مجاہدین کو امریکی اوریورپی ملکوں نے فنڈنگ کی ،یہی مجاہدین امریکہ کے خلاف لڑا تو دہشت گرد ٹھہرا،

    کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پر حملے کے علاوہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کیوبابحران کے بعد پہلی باردو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں،یہ وقت ہے کہ دنیا کواپنا کردارادا کرناچاہیے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے ،8 ملین لوگ کشمیر میں محصورہیں اس سے بڑی اورریاستی دہشتگردی کیا ہوگی ،ہم نہیں جانتے کہ کرفیواٹھنے کےبعد کیا ہوگا،لیکن قتل عام کا خدشہ ہے ،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے تک مودی سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،معاملات کومعمول پرلانے کیلیے ہر ممکن کوشش کی ،کوئی بھی عقل مندآدمی ایٹمی جنگ کاسوچ بھی نہیں سکتا،

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 80لاکھ افراد سے جانوروں جیسےسلوک پردنیا کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟،مودی کے اقدام کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کااب ایک بھی حامی نہیں رہا،مقبوضہ کشمیر میں صرف اس لیےپابندیاں لگائی کیونکہ وہاں مسلمان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی پر کوئی سختی نہیں ہورہی ،مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں سےیکجہتی کیلیےمسلم ممالک کوآواز اٹھانا ہوگی،

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

  • کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر ترک صدر کا شکر گزار ہوں، ترک صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہودیوں ،یورپیوں کوکشمیریوں کی طرح محصوررکھا جاتا تودنیا میں شورمچ جاتا،مقبوضہ کشمیرمیں9لاکھ بھارتی فوج دہشتگردوں سے لڑنے کے لیےنہیں،آبادی کوکنٹرول کے لیے ہے، دنیاانسانیت پرتجارت کوترجیح دے رہی ہے ,80لاکھ افراد سے جانوروں جیسےسلوک پردنیا کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟،مودی کے اقدام کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کااب ایک بھی حامی نہیں رہا،مقبوضہ کشمیر میں صرف اس لیےپابندیاں لگائی کیونکہ وہاں مسلمان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی پر کوئی سختی نہیں ہورہی ،مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں سےیکجہتی کیلیےمسلم ممالک کوآواز اٹھانا ہوگی،

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرکا ذکرکرنے پرترک صدرکا شکرگزارہوں ،جب تک فلسطینیوں کوحق نہیں ملتامشرق وسطیٰ میں مسائل برقراررہیں گے،ترک صدر آیندہ ماہ پاکستان آئیں گے،ترکی سے بہت اچھے تعلقات ہیں،

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب