Baaghi TV

Author: +9251

  • اے ہمارے پروردگار پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرما ، زلزلہ کے بعد شوبزسے وابستہ شخصیات کی اللہ کے حضوردعائیں‌

    اے ہمارے پروردگار پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرما ، زلزلہ کے بعد شوبزسے وابستہ شخصیات کی اللہ کے حضوردعائیں‌

    کراچی:اے ہمارے پروردگار پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرما ، زلزلہ کے بعد شوبزسے وابستہ شخصیات کی اللہ کے حضوردعائیں‌ اور التجائیں کرنا شروع کردیں ، زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی سے جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں شوبز سے وابستہ فنکاربھی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور خدا سے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔

    پاکستانی قوم پر اللہ رحمت فرمائے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے ، اس مشکل وقت میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یہی نیک تمنائیں رکھتے ہیں، ایسے ہی پاکستان کے نامور گلوکارو اداکار علی ظفر نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    حسب روایت پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے زلزلہ کا سنتے ہی سب سے پہلے متاثرین کےلیے دعائیں کیں ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پرآزاد کشمیر میں ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں استعمال کیے جانے والے ایمرجنسی نمبرزبھی شیئر کرائے اور پاکستانیوں کو احساس دلایا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔ماہرہ خان نے قوم کو بھی اس مشکل وقت میں اپنے متاثرین بھائیوں کی مدد کے لیے ترغیب بھی دی

    پاکستان کے معروف اداکارشان نے بھی گزشتہ روز آنے والے زلزلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور سب کی حفاظت کے لیے دعا کی۔ اداکارشان نے اس واقعہ پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزآزاد کشمیر میں آنے والے خوفناک زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کررکھ دیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

    باقی اپنے ہم عصر اور ہم مکتب اداکاروں کی طرح معروف اداکار ہمایوں سعید نے زلزلہ متاثرین کی حفاظت کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ ہم سب کو قدرتی آفات سے بچائے اور ہماری حفاظت کرے۔

    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1176501273761374208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1176501273761374208&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1819992%2F24

    آزاد کشمیر میں کل آنے والے زلزلے کے بعد ہونے والے نقصان پر اداکارہ ارمینا خان بھی بہیت غمزدہ ہیں اداکارہ ارمینا خان نے کہا میری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھے ہیں۔ زلزلے کے بعد جو تصاویر سامنے آرہی ہیں انہیں دیکھ کر میں سخت صدمے میں ہوں۔ ارمینا خان نے اللہ کے حضور دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے رحیم وکریم اللہ جی اس قوم کی حفاظت فرما اور ان کو مشکلات اور مصائب سے نکال کر سکون اور صحت عطافرما۔

    گزشتہ روزآزاد کشمیر میں آنے والے خوفناک زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کررکھ دیا۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

  • تحقیقات مکمل ہونے کی دیر ہے پھر ایران کو ہر طرح کا جواب دیا جائے گا، سعودی وزیر خارجہ کی  دھمکی

    تحقیقات مکمل ہونے کی دیر ہے پھر ایران کو ہر طرح کا جواب دیا جائے گا، سعودی وزیر خارجہ کی دھمکی

    تحقیقات مکمل ہونے کی دیر ہے پھر ایران کو ہر طرح کا جواب دیا جائے گا، سعودی وزیر خارجہ نے دھمکی دے کی

    سعودی وزیر خارج عادل الجبیر نے نیوارک میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کی دیر ہے پھر ایران کو ہر طرح کا جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر آپشن پر غور کیا جارہا ہے.

    سعودی وزیر خارجہ کی یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل بات کرتے ہوئے میڈیا پر آئی عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرامکو تنصیبات پر میزائل حملوں کا منبع و محور ایران ہے۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری سفارتی چارہ جوئی جاری ہے اور اس سلسلے میں ہم عالمی ممالک سے روابط میں‌ہیں.

  • ڈالر کی  قیمت 5 پیسے زیادہ ہو گئی

    ڈالر کی قیمت 5 پیسے زیادہ ہو گئی

    روپیہ ڈالر کے مقابلے میں استحکام کی طرف رواں دواں مگر سستی کے ساتھ، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔یوں جو کل تین پیسے کم ہوا تھا اب اس میں 5 پیسے اضافہ ہے

    بدھ کے روز فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.15 روپے سے بڑھ کر 156.20 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • موٹر سائیکل سے کار کیا ٹکرائی کہ دو طلباء تنظمیوں کی لڑائی بن گئی

    موٹر سائیکل سے کار کیا ٹکرائی کہ دو طلباء تنظمیوں کی لڑائی بن گئی

    لاہور : موٹرسائیکل کی ٹکرائی کہ دو طلباء تنظیموں کی لڑائی بن گئی ، اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں کشمیر کے مسئلے پر اہم کانفرنس کے سلسلے میں مہمان آرہے تھے تو اس دوران ایک کار ایک موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی ،بس اسی بات پر پھر بحث اور پھر لڑائی نے کشمیر کانفرنس کے ماحول کو بہت متاثر کیا ،

    ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تصادم گاڑی اور موٹر سائیکل تصادم کے بعد شروع ہوا۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں مکوں سے حملہ کیا گیا۔ ایک طالب علم زخمی بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جھگڑے کے بعد پشتون کونسل نے وی سی آفس کے باہر مطالبات کی منظوری کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔ انتظامیہ نے دھرنا دینے والے طلبہ کو تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف ایف آئی آراور انضباطی کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

  • پشاور سکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم گرفتار

    پشاور سکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم گرفتار

    پشاو(نمائندہ باغی ٹی وی) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آگیا، منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کیخلاف وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو 6 نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پرسکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کے قبضے سے تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونے والی چھ کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی، ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن پشاور میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرے گا۔جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نوید جمال نے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو 6 کے انچارج لال گل اور اسکی ٹیم کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سائیڈ روڈ (سروس روڈ ) پرسابقہ فاٹا کے ضلع خیبر سے پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے چھ کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کا کہنا ہے کہ ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گل مست خان ولد آدم خان سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ بھی تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں‌ آج  مندی کی طرف رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں‌ آج مندی کی طرف رجحان

    آج بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا .پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسری دن شروع میں ہی منفی زون میں رہا
    بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 829 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 814 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔جبکہ کل اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا


    واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کا رجحان جاری ہے ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
    سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،

  • ایران کو نیویارک میں سفارتی تنہائی کاسامنا، امریکی اخبار

    ایران کو نیویارک میں سفارتی تنہائی کاسامنا، امریکی اخبار

    ایران کو نیویارک میں سفارتی تنہائی کاسامنا، امریکی اخبار
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں دفاعی پوزیشن کا سامنا ہے.ہر طرف سے تنقید کے تیر ان پر برس رہے ہیں، ایران پر جوہر ی پروگرام میں دنیا کی اعتماد دلانے میں ناکامی اور دیگر وجوہات پر تنہائی کا سامنا ہے
    2015ء میں طے پائے معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران کو معاہدہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ان کا طرز عمل بھی ایران کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے
    واضح رہے کہ یورپ کے تین ممالک نے آرامکو حملوں پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرا دیا فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کی قیادت نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات پر حملوں کا ایران کو متفقہ طور پر ذمہ دار ٹھہرا دیا . اس کے بعد تینوں ممالک نے مطالبہ کیا ہے تہران اشتعال انگیزی کی بجائے ، بات چیت اور مذاکرات کی راہ اپنائے،

    یورپ کے تین بڑے ممالک نے ایران کو متفقہ طور پر سعودی تیل تنصیبات پر حملوں‌ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

  • جو ہر وقت بیٹھا رہے یا بیٹھ  کر کام کرے ، بیماریاں اس کا پیچھا کرتی ہیں‌ ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    جو ہر وقت بیٹھا رہے یا بیٹھ کر کام کرے ، بیماریاں اس کا پیچھا کرتی ہیں‌ ، نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد : جو لوگ بیٹھے رہتے ہیں یا بیٹھ کر ہی کام کاج کرتے ہیں بیماریاں ان کا پیچھا کرتی رہتی ہیں ، جو بھی یہ طریقہ اختیار کرے گا وہ نقصان سے نہیں بچ سکتا، ڈاکٹروں کے مطابق جو لوگ ہر وقت تھکان کا شکار رہتے ہیں یا موٹاپے کا شکار ہورہےہیں تو اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے۔

    طبی ماہرین نے جو نئی تحقیق کی ہے اس نے تو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ، اس تحقیق کے مطابق ہزار بیماریوں کی جڑ ایک ہی ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا ہے۔تحقیق کے مطابق ہمارے سست طرز زندگی اور خراب صحت کے درمیان تعلق کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

    ترکی عالم اسلام کا وہ ملک جو اپنے شہریوں کو بالکل مفت ائیرایمبولینس سروس فراہم کرتا ہے

    اس تحقیق میں بڑے خطرناک حقائق سامنے آئے ہیں‌، طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر گزارتے ہیں ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 112 فیصد، شریانوں کے مسائل کے باعث بیماریاں جیسے فالج وغیرہ کا خطرہ 147 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خدشہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    برطانوی ماہرین طب کے مطابق بیٹھنے کی وجہ سے کسی بھی انسان میں‌ ہائی کولسیٹرول، کمر کے نچلے حصے میں درد، آنتوں کا کینسر اور خون کی روانی کی رفتار میں کمی وغیرہ بھی اس سے جڑے چند مسائل ہیں۔محققین کا تو کہنا ہے کہ بہت زیادہ بیٹھنے والے افراد جتنی بھی زیادہ ورزش کرنے کے عادی ہو ان کو ان خطرات کا سامنا بدستور رہتا ہے۔

    اس تحقیق میں بڑے خطرناک حقائق نے آنکھیں کھول کر رکھ دیی ہیں‌، برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ اس تحقیق میں ہزاروں لوگوں پر تجربات کیے گئے ان کی روزانہ کی مصروفیات کا جائزہ لیا گیا ، تو پتا چلا کہ درحقیقت اگر کوئی فرد ایک گھنٹہ بھی بیٹھتا ہے تو خون کی شریانوں میں چربی کی سطح میں 14 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور کچھ دیر کی ورزش سے اس کے نقصانات کی تلافی نہیں ہوپاتی۔

  • ملک کے بعض حصوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بعض حصوں میں بارش کا امکان

    موسم مزید کھل جانے کی توقع کی جا رہی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے.

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم گوجرانوالہ، اسلام آباد اورکشمیر میرپور خاص ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، حیدر آباد، کراچی، مالاکنڈ، میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • عاصم اظہراورسائرہ شہروز’7 سال بعد اکٹھے ہونے والے بہترین دوست’ کینڈی بسکٹ کا تعاون بھی حاصل

    عاصم اظہراورسائرہ شہروز’7 سال بعد اکٹھے ہونے والے بہترین دوست’ کینڈی بسکٹ کا تعاون بھی حاصل

    کراچی : یہ سیزن بھی پاکستان میں ڈراموں ، فلموں اور افسانوں کا سیزن ہے ، کہیں‌نہ کہیں‌سے ضرور ایسی سرگرمیاں سنائی یا دکھائی دیتی ہیں‌،ایسے ہی پاکستانی اداکارہ سائرہ شہروز اور گلوکار عاصم اظہر ایک منی سیریز میں اکٹھے کام کرنے جارہے ہیں۔

    ہدایت کار مرتضٰی چوہدری کے مطابق یہ موسیقی پر مبنی ایک منی سیریز ہے جو کینڈی بسکٹ کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے اور یہ منی سیریز 7 اقساط پر مبنی ہے جس میں سائرہ اور عاصم مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    اس سیریز کے ہدایت کار مرتضٰی چوہدری نے کہا کہ ‘اس سیریز کی کہانی چار دوستوں کی زندگی پر مبنی ہے جو سات سال بعد اکٹھے ہوتے ہیں اور سائرہ ان ہی کا کردار نبھارہے ہیں’۔اس منی سیریز کی کاسٹ میں ہارون شاہد اور حمزہ جمیل بھی موجود ہیں۔

    ہدایت کارنے اس کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہاہےکہ اس سیریز میں‌عباس علی خان اس سیریز کی موسیقی پر کام کررہے ہیں اور اس کی پروڈکشن وقاس رضوی کررہے ہیں۔احسن رضا نے اس منی سیریز کا اسکرپٹ تحریر کیا۔