Baaghi TV

Author: +9251

  • ہمیں کیوں نکالا ؟ وارڈنز نے بھی نواز شریف کا بیانیہ اختیار کرلیا ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

    ہمیں کیوں نکالا ؟ وارڈنز نے بھی نواز شریف کا بیانیہ اختیار کرلیا ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

    لاہور : ٹریفک وارڈنز نے بھی نواز شریف کا بیانیہ اختیار کرلیا ، اطلاعات کے مطابق نوکری سے برخاست ٹریفک وارڈنز لاہور پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ، نوکریوں سے فارغ وارڈنز نے الزام عائد کیا کہ آواز اُٹھانے والے وارڈنز پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔

    ذرائع کے مطبق اس مظاہرے میں وکلا برادری نے بھی شرکت کی۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ معمولی سی بات پر 460 ٹریفک وارڈنز کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا، اور آواز اُٹھانے والے وارڈنز پر جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں۔

    پریس کلب کے سامنے مظاہر ہ کرنے والے سابق وارڈنز کے بلا جواز مظاہرے پر ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن اویس عباسی کو ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹوں میں خردبرد اور وارڈن شہباز کو انسپکٹر کامل حسین سے بدتمیزی پر برخاست کیا گیا تھا،

    ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق دونوں وارڈنز نے سینئر افسران کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور من گھڑت مہم چلائی جس پر ان کیخلاف کیس ایف آئی اے کوبھجوایا گیا۔یاد رہے کہ وارڈنز نے صوبے بھر میں وردی کی آڑ میں جبر اور قہر کا بازار گرم کر رکھا تھا اور اب بھی بعض وارڈنز کا یہ رویہ ابھی جاری ہے ،

  • زلزلہ سے منگلا ڈیم کا پانی گدلا ہو گیا، ٹربائنیں پانی صاف ہونے پر چلائی جائیں گی، ترجمان واپڈا

    زلزلہ سے منگلا ڈیم کا پانی گدلا ہو گیا، ٹربائنیں پانی صاف ہونے پر چلائی جائیں گی، ترجمان واپڈا

    زلزلے کی وجہ سے منگلا ڈیم کا پانی گدلا ہوگیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان واپڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنیں بند کی گئی ہیں، پانی صاف ہونے پر منگلا پاور ہاؤس کی ٹربائنوں کو دوبارہ چلا دیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس میں نصب آلات سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس الحمدللہ محفوظ رہے ہیں،

    واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،

  • پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں قائم سی ای او آفس میں کام کرنے والے ملازمین کا فوری ڈیٹا فراہم کیا جائے ، نئے حکم نامے نے ہلچل مچادی

    پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں قائم سی ای او آفس میں کام کرنے والے ملازمین کا فوری ڈیٹا فراہم کیا جائے ، نئے حکم نامے نے ہلچل مچادی

    لاہور : پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی آنیاں جانیاں ویکھو ! کبھی طالب علموں کا ڈیٹا تو کبھی اساتذہ کا ڈیٹا بھیجنے کے احکامات ، لیکن تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کا ڈیٹا ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

    فرشتہ قتل کیس، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد، ملزم نے جرم کے مرتکب ہونے سے انکار کردیا

    ذرائع کے مطابق اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں قائم سی ای او آفس میں کام کرنے والے ملازمین کا فوری ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ سکول ایجوکیشن نے ویب سائٹ کا پاس ورڈ سی ای او ایجوکیشن کو بھجوادیا ہے۔ 30 ستمبر تک ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ہر صورت ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے۔

    پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ 30 ستمبر کے بعد ویب سائٹ کو ڈیٹا اپ لوڈنگ کیلئے لاک کردیا جائے گا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن رانا عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہ روک لی جائے گی۔

  • فرشتہ قتل کیس، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد، ملزم نے جرم کے مرتکب ہونے سے انکار کردیا

    فرشتہ قتل کیس، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد، ملزم نے جرم کے مرتکب ہونے سے انکار کردیا

    اسلام آباد : مشہور زمانہ فرشتہ قتل کیس میں‌ ڈرامائی موڑ ، کہیں‌پولیس بیان دیتی ہے کہ مجرم گرفتار تو کہیں کہا جاتا ہے کہ مجرم نے اقرار جرم کرلیا ، لیکن جب بات آتی ہے ملزم کی طرف سے اس جرم کے حوالے سے اقراری بیان کی تو مجرم کہہ دیتا ہےکہ میں نے تو جرم کیا ہی نہیں‌،

    ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فرشتہ قتل کیس کےمرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد کر دی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے ملزم کیخلاف مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کردیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    یاد رہے اسلام آباد میں ایک ننھی بچی کو اغواکرنے اور پھر زیادتی کرنے کے بعد قتل کردیاگیا تھا ، 22 جون کو ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقار الدین سید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نثار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

    ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

    لاہور : میں خیرت سے ہوں، اور اللہ کے فضل و کرم سے تندرست ہوں، میرے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی خبروں معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

    اپنے ویڈیوپیغام میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے کہا ہے کہ قوم مجھ سے متعلق خبریں سن سن کر پریشان ہو رہی ہے ، میں خیرت سے ہوں، اور اللہ کے فضل و کرم سے تندرست ہوں۔میرے انتقال کی صورت میں گھر سے اعلان کیا جائے گا، افواہوں پر کان نہ دھریں، اللہ مجھے دشمنوںکے دل جلانے کے لئے ضرور مزید کئی سال زندہ رکھے گا۔

  • صدر مملکت کا زلزلہ سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

    صدر مملکت کا زلزلہ سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زلزلے سے جانی اورمالی نقصان پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،

    ملک بھر میں‌ زلزلہ، میرپور میں 6 افراد جاں بحق، 100 زخمی، کئی عمارتوں‌ کو نقصان، امدادی کاروائیاں‌ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت کی طرف سے زلزلے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی ہے، صدر مملکت عارف علوی نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، دریں اثناء این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے،

    ضلعی انتظامیہ میرپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلہ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے لوگ میر پور اور جہلم میں امدادی کام کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے زلزلہ زدگان کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی عوام نقصان کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 دے سکتے ہیں،انتظامیہ اور عوام ہیلپ لائن پر رابطے میں رہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے،

  • انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، جونی بیئراسٹو کو انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا

    انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، جونی بیئراسٹو کو انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر جونی بیئرسٹو کو انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ، اانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ایڈ سمتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونی بیئراسٹو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قابل اعتماد بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہوں کئی بار انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کرادر ادا کیا ہے ، لیکن پچھلے چند سال سے جونی بیئراسٹو کی ٹیسٹ فارمیٹ میں پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں رہی ، جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم اپنے نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کر سکیں،

  • 20 سالہ لڑکے کے ناک کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ ، نوجوان جانبحق ، طلباء کے مظاہرے ، اور نعرے

    20 سالہ لڑکے کے ناک کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ ، نوجوان جانبحق ، طلباء کے مظاہرے ، اور نعرے

    سیالکوٹ: 20 سالہ لڑکے کے ناک کا آپریشن ، ڈاکٹروں کی نااہلی یا کوئی اور معاملہ ، نوجوان جانبحق ، طلباء کے مظاہرے ، نعرے اور توڑ پھوڑ سے حالات کشیدہ ہوگئے ، اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ کمشنر روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں دوران علاج نوجوان جاں حق ہوگیا،

    ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے پتوال کے رہائشی 20 سالہ خرم رفیق کا ناک کا آپریشن کیا گیا ، اطلاعات یہی ہیں کہ نوجوان کے ناک سے بہت زیادہ خون بہہ جانے سے نوجوان کی اچانک خالت غیر ہو گئی۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثا نے روڈ بلاک کر احتجاج کیا تو قریبی گورنمنٹ کالج کے مشتعل طلبا نے کمشنر روڈ پر واقع نجی ہسپتال پر دھاوا بول دیا، مشتعل طلبا نے ہسپتال کی او پی ڈی، ڈاکٹروں کے کمرے اور فارمیسی کو شدید توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مشتعل طلبا نے کمشنر روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔

  • اگلے 24 گھنٹوں میں زلزلہ کے آفٹر شاکس کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

    اگلے 24 گھنٹوں میں زلزلہ کے آفٹر شاکس کا خدشہ ہے، این ڈی ایم اے

    این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے،

    ملک بھر میں‌ زلزلہ، میرپور میں 6 افراد جاں بحق، 100 زخمی، کئی عمارتوں‌ کو نقصان، امدادی کاروائیاں‌ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ضلعی انتظامیہ میرپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلہ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے لوگ میر پور اور جہلم میں امدادی کام کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے زلزلہ زدگان کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی عوام نقصان کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 دے سکتے ہیں،انتظامیہ اور عوام ہیلپ لائن پر رابطے میں رہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے،