Baaghi TV

Author: +9251

  • شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ اے ڈویژن کے علاقے فیصل آباد روڈ پر کارگو آفس میں ڈکیتی کی واردات.

    چار افراد8:30 کے قریب چونگی کی طرف سے آئے اور اسلحہ کے زور پر وقاص شاہ سے 15 ہزار کیش 2 موباںل ۔ایل سی ڈی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی بتی چوک کی طرف چلے گئے

    15 پر کال کی تو Sho سمیت پولیس نفری موقعہ پر پہنچ گئی

    6 ماہ قبل بھی اسی آفس میں ڈکیتی ہوئی تھی جس پر ابھی تک کوئی ڈکیت نہیں پکڑا گیا ۔تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں گزشتہ ایک ہفتہ میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہیے اور ابھی تک پولیس ایک بھی ڈکیت گرفتار نہیں کر سکی

  • امریکہ، زلزلے کے جھٹکے

    امریکہ، زلزلے کے جھٹکے

    امریکی شہر پوئرٹو ریکو میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    امریکہ، الاسکا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

    زلزلہ صبح 03.23 بجے آیا جس کی شد ت ریکٹر سکیل پر 6تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10کلومیٹر گہراتھا۔

    زلزلے سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4 تھی۔

    محکمہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق آج ایک بجکر 10 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ولو گاوں میں زمین سے 42 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا

  • یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

    یہ مودی بھارت ہے جہاں‌ مقابلے بھی اس کام پر ہوتے ہیں جس کے ارتکاب پر لوگ شرم محسوس کرتے ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ یہ بھارت ہے جہاں شفاء کےلیے گائے موتر پیا جاتا ہے اور مقابلے کے لیے عجیب و غریب حرکات کی جاتی ہیں. حال ہی میں ایک عجیب و غریب مقابلہ منعقد کیا گیا. جس کو دیکھ کر سنجیدہ لوگ تو شرم سے پانی پانی ہو جاتے ہیں، بھارت میں "گوز” پاد مارنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا، لیکن منتظمین کو یہ مقابلہ جلد ہی ختم کرنا پڑا ابھی تین لوگوں نے ہی حصہ لیا تھا. وجہ اس کی بھی عجیب و غریب تھی اور وہ یہ تھی کہ ہوا خارج کرنے کی وجہ سے وہاں بدبو پھیل چکی تھی اور لوگوں کا بیٹھنا مشکل ہو گیا تھا، حیرت اس بات پر ہے کہ بظاہر باشعور لوگ بڑے فخر سے اس مقابلے کا حصہ بن رہے تھے. اس مقابلے کے ونر کو ” پاد شاہ” کا خطاب دیا گیا ، انعمامات سے بھی نوازا گیا،

  • ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

    ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سیدطارق محمود بخاری اور صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کادورہ-

     


    ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اورانسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیاصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا انچارج و پیرا میڈیکل اسٹاف کو مزید توجہ سے علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے جملہ سٹاف کو مزیدار وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

    اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر نے جناح پارک میں انسداد ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی حاضری اور کارکرگی کو چیک کیا۔انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاو کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نی کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب سخت سے سخت اقدامات اٹھا رہی تاکہ ڈینگی بخار سے بچا جا سکے.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے

  • افغانستان، طیاروں کی بمباری سے 30افغان طالبان جاں بحق

    افغانستان، طیاروں کی بمباری سے 30افغان طالبان جاں بحق

    افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع راغستان میں لڑاکا طیاروں کی بمباری میں 30افغان طالبان جاں بحق ہو گئے۔

    سات افغان فوجی ہلاک و زخمی ، افغان طالبان کے حملوں کے بعد کٹھ پتلی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں

    صوبائی ترجمان محمد نیک محمد نظری کے مطابق افغان طیاروں نے گذشتہ 24گھنٹوں کے طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران طالبان کی تین ہائیڈ آﺅٹس بھی تباہ کر دیں ۔ ہوائی حملہ کے دوران طالبان کا گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔

    افغان طالبان نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی۔

  • الجیریا، ہسپتال میں آتشزدگی ، 8بچے جاں بحق

    الجیریا، ہسپتال میں آتشزدگی ، 8بچے جاں بحق

    الجیریا کے ہسپتال کے میٹرنٹی یونٹ میں آتشزدگی سے آٹھ بچے جاں بحق ہو گئے۔

    بھارت میں ایل پی جی پلانٹ میں آگ لگ گئی

    ترجمان کیپٹن نسیم برناوئی کے مطابق الجیئرز کے جنوب مشرق میں 500 کلومیٹر دور اویڈ سوف میںہسپتال میں آگ لگ گئی۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 4بجے لگی ۔

    اس موقع پر 11 بچوں ، 107 خواتین اور 28 عملے کو بچالیا گیا۔آگ سے جلنے اور دھوئیں سے آٹھ بچے جاں بحق ہوگئے ۔

    آگ پر قابوپانے کے لیے درجنوں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ برناﺅئی نے بتایا کہ آگ کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے۔

    وزیر اعظم نورڈائن بیدوئی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

  • ریلوے پولیس کی حاضر دماغی سے کس طرح‌ نوجوان کی جان بچی؟

    ریلوے پولیس کی حاضر دماغی سے کس طرح‌ نوجوان کی جان بچی؟

    ریلوے پولیس کی حاضر دماغی سے کس طرح‌ نوجوان کی جان بچی؟

    باغی ٹی وی رپورٹ بھارتی شہر احمدآباد ریلوے اسٹیشن میں موقع پر موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے ایک نوجوان کو اپنی کمال حاضر دماغی سے مرتے مرے بچا لیا، ایک نوجوان چلتی ٹرین پر بھارگ کر چڑھنے لگا تو لڑھک گیا ، قریب تھا کہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان آکر کچلا جاتا. موقع پر موجود پولیس اہلکار نے اسے جلدی آگے کی طرف دھکیل دیا جس سے وہ ٹرین کے دروازے کے اندر داخل ہونے میں‌کامیاب ہو گیا. یوں موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی حاضر دماغی سے اس نوجوان کی جان بچ گئی، یہ سی سی ٹی وی ویڈیوں سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہوئی ہے،

  • یورپ کے تین بڑے ممالک نے ایران کو متفقہ طور پر  سعودی تیل تنصیبات پر حملوں‌ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

    یورپ کے تین بڑے ممالک نے ایران کو متفقہ طور پر سعودی تیل تنصیبات پر حملوں‌ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

    یورپ کے تین بڑے ممالک نے ایران کو سعودی تیل تنصیبات کے ذمہ دار ٹھہرا دیا

    یورپ کے تین ممالک نے آرامکو حملوں پر ایران کو ذمہ دار ٹھہرا دیا فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کی قیادت نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات پر حملوں کا ایران کو متفقہ طور پر ذمہ دار ٹھہرا دیا . اس کے بعد تینوں ممالک نے مطالبہ کیا ہے تہران اشتعال انگیزی کی بجائے ، بات چیت اور مذاکرات کی راہ اپنائے،
    اس سے قبل سعودی عرب میں تیل کےذخائرپرحملےکامعاملہ امریکاایران کےمبینہ طورپرملوث ہونےکےثبوت سامنےلےآیا امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں
    سعودی عرب میں تیل کےذخائرپرحملےکامعاملہ امریکاایران کےمبینہ طورپرملوث ہونےکےثبوت سامنےلےآیا امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں

  • پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں کی شرکت ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیاتفصیلات کے مطابق پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو چیک کرنے کے لئے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور سلامی دی ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ اور پولیس لائن میں گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے پولس فورس عوام کی خدمت کو نصب العین بنائیں اور قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے۔