Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا ایک اور بلنڈر۔ دسویں کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں 2017کی بجائے 1998کی مردم شماری کے اعدادوشمارشامل کردیئے۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا ایک اور بلنڈر۔ دسویں کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں 2017کی بجائے 1998کی مردم شماری کے اعدادوشمارشامل کردیئے۔

    شہباز اکمل جندران۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔

     

     

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا ایک اور بلنڈر۔ دسویں کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں 2017کی بجائے 1998کی مردم شماری کے اعدادوشمارشامل کردیئے۔

    ملک میں جولائی 2017میں تازہ مردم شماری کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔جس کے تحت آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے سوا پاکستان کی مجموعی آباد 21کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔تاہم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے پروفیسر (ر) آفتاب احمد ڈار کے قلم سے دسویں جماعت کے لیے لکھی جانے والی مطالعہ پاکستان میں 1998کی مردم شماری کے اعداد وشمار بیان کئے گئے ہیں۔

    اور یہی نہیں بلکہ "آبادی، معاشرہ اور پاکستان کی ثقافت ” کے عنوان سے پورا باب نمبر 9ہی آبادی کے پرانے اور آوٹ ڈیٹیڈ اعدادشمار پر شامل کردیا ہے۔ جس سے طلبہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔

    اس باب کے صفحہ 108پر 2013-14میں ہونے والے اکنامک سروے کے مطابق ملکی آبادی 18کروڑ بیان کی گئی ہے۔جبکہ صفحہ 109صفحہ 110،113اور 114میں 1998کی مردم شماری کو ملک کی آخری مردم شماری کے طورپر بیان کیا گیا ہے۔


    اور صفحہ 110پر 1998کی آخری مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 13کروڑ تھی۔آبادی کے متعلق غلط اعدادوشمار کی وجہ سے طلبہ کو ملکی وسائل،ان کی تقسیم،جغرافیائی عوامل،ملک میں آبادی کی افزائش،مخلوط آبادی،کم اور گنجان آبادی کے علاقوں، بڑھتے حجم کے شہروں،خوراک اور صنعتی ضروریات، انتخابی حلقہ جات،شرح خواندگی، جرائم اور بیروزگاری کی شرح،تعلیمی اداروں، روزگار کے مواقعوں، میں پاور اور شرح نمو کو سمجھنے میں ناصرف دشواری کا سامنا ہے بلکہ وہ کنفیوژڈ ہیں۔

    ُپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سال 2020-21کی کتاب میں یہ غلطیاں دور کرلی جائینگی۔

  • ہانیہ عامر اور عثمان مختار اکھٹے دکھائی دیں گے کچھ دن بعد ، کہاں اکھٹے دکھائی دیں‌گے ، خبر نے ہلچل مچادی

    ہانیہ عامر اور عثمان مختار اکھٹے دکھائی دیں گے کچھ دن بعد ، کہاں اکھٹے دکھائی دیں‌گے ، خبر نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد :آج کل پاکستان میں بھی اداکاروں کی اداکاری کا سیز ن ہے ، کہیں کراچی میں‌اپنے جوہر دکھا رہا ہے تو کوئی لاہور میں ، ایسے ہی کوئی پشاور میں‌پشتوفلموں میں کام کرنے کی سرگرمی کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا ہے تو کوئی اسلام آباد میں رنگ جما رہا ہے، ایسے ہی چند دنوں کے بعد اداکار عثمان مختار اور ہانیہ عامرپہلی بار ٹی وی کمرشل میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

    یاد رہے کہ معروف اداکارعثمان مختار کا سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ میں اور ہانیہ عامر پہلی دفعہ ایک ساتھ کمرشل پروجیکٹ کررہے ہیں اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی بھی خوشی سے کم نہیں ہے اور آئندہ بھی وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ ویسے بھی آج کل ہانیہ عامر اور عثمان مختار کی دوستی کے بارے میں سوشل میڈیا پر بڑی سرگرم خبریں گردش کررہی ہیں

  • خطے میں کشیدگی کا شعلہ بجھانے میں ایران کردار ادا کرسکتا ہے ، فرانس

    خطے میں کشیدگی کا شعلہ بجھانے میں ایران کردار ادا کرسکتا ہے ، فرانس

    خطے میں شعلہ بجھانے میں ایران کردار ادا کرسکتا ہے ، فرانس

    باغی ٹی وی رپورٹ : خطے میں شعلہ بجھانے میں ایران کردار ادا کرسکتا ہے فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے ایرانی صدر سےکہا ہے کہ خطے میں کشمیدگی کم کرنے سے راستہ مشکل بھی ہوا تو آسان ہو جاتا ہے
    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران اس شعلے کو بجھانے میں کردار ادا کرے. ماکروں نے پیر کے ایرانی صدر سے سا 90 منٹ سے زیادہ بات چیت کی۔ ماکروں نے کہا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز ضروری ہے۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور جوہر معاملات پر بات چیت کی ہے.

  • انڈونیشیا، مظاہروں میں 26 جاں بحق

    انڈونیشیا، مظاہروں میں 26 جاں بحق

    انڈونیشیا کے صوبہ پاپوا میں تازہ جھڑپوں میں کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے،

    حکام کے مطابق پیر کے روز ویمینا شہر میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور سرکاری دفاتر اور دیگر عمارتوں کو نذر آگ لگا دی، کچھ متاثرین نے جان بوجھ کر آگ لگائی. اس دوران 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے .

    فوج کے مطابق کہ ہلاکت خیز فسادات میں 700 سے زائد افراد کو تفتیش کے لئے روکا گیا ہے.

    جھڑپیں علیحدگی پسند مظاہرین اور انڈونیشی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئی۔

    دریں اثناء، صوبائی دارالحکومت جیا پورہ میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اور تین شہری جاں بحق ہوگئے.

    عہدیدار کے مطابق فوجی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ، جبکہ ربڑ کی گولیوں سے تین طالب علم جاں بحق ہوگئے.

  • سجل علی دکھائیں گی  اب اپنے جوہر ڈرامہ ’’الف‘‘ میں ، ٹریلر بھی جاری کردیا گیا

    سجل علی دکھائیں گی اب اپنے جوہر ڈرامہ ’’الف‘‘ میں ، ٹریلر بھی جاری کردیا گیا

    اسلام آباد: خوبرو اداکارہ سجل علی اب اپنے جوہر دکھائیں گی ڈرامہ "الف” میں ، اطلاعات کےمطابق ڈرامہ ’’الف‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ڈرامہ’’الف‘‘ کے نئے تیسرے ٹیزر میں اداکار احسن خان کو ایک آرٹسٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے ،ڈرامہ "الف ” میں کبری خان رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مشہور ڈرامہ ” الف ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے معروف اداکاروں کے کردار بھی وضع کردئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ’’الف‘‘ کی کاسٹ میں اِحسن خان ، کبری خان کے ساتھ ساتھ حمزہ علی عباسی جو ایک فلم ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے مقابل اداکارہ سجل علی ایک خودار لڑکی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔

  • مارکیٹ میں میڈیسن کمپنیوں کی اجارہ داری اور ڈاکٹرز کی نئی ادویات سے عدم واقفیت

    مارکیٹ میں میڈیسن کمپنیوں کی اجارہ داری اور ڈاکٹرز کی نئی ادویات سے عدم واقفیت

    راولپنڈی :راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی نئی ادویات سے عدم واقفیت,ایک شہری نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہم اپنے مریض کو لے کر کنٹونمنٹ ہسپتال کے کر گئے جہاں ہمیں ڈاکٹر نے winzit نام کی دوا لکھ کر دی ہم نے آس پاس کے تمام میڈیکل سٹور سے معلوم کیا اس کے بعد شہر کے بڑے میڈیکل سٹورز ڈی واٹسن و شاہین کیمسٹ وغیرہ سے لیکن ہمیں دوائی کہیں سا نا ملی اس کے علاوہ وہاں کینٹ کے رہائشیوں کے لئے 50 روپے اور باہر کے مریضوں سے 200 روپے فیس وصول کی جاتی ہے. یہ ہسپتال عوامی خدمت و ریلیف کے لئے بنائے جاتے ہیں باہر اور کینٹ کے رہائشیوں میں فرق کیوں..
    دوسری طرف ڈاکٹرز کیوں اس بات سے واقف نہیں کہ باہر سے کہیں یہ میڈیسن نہیں ملتی اور وہ مریضوں کو لکھ کر دے رہے ہیں خدارا کینٹ بورڈ اس پر نوٹس لے.

  • ایسے ازم جو دنیا میں کافی مشہور ہیں خاص طور پر مسلمانوں میں۔ جواد سعید کا بلاگ

    ایسے ازم جو دنیا میں کافی مشہور ہیں خاص طور پر مسلمانوں میں۔ بقلم جواد سعید

    لبرلزم
    ۔آزاد پسندی کا نام ہے
    اسکا مقصد ایسا معاشرہ جس میں روداری ہو
    لبرل آدمی مذہبی تشدد اور معتدل راہ سے بھی ہلکا سوچتا ہے
    اسکا ماننا ہوتا ہے کہ معاشرے میں مسلمان ہے چاہے یہودی ہے عیسائی ہندو مجوسی ہے سب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور وہ اپنی ذات معاملات عبادات میں آزاد ہیں ۔لبرل ہمیشہ مذہبی عقیدے سے جڑا ہوتا۔

    صوفی ازم
    بھی اسی طرح کی ہی سوچ رکھتا ہے۔اگر تو آپ کسی کو پیار سے اپنے انداز کلام مذہب سے مطمئن کر سکتے ہیں تو بہت اچھا ہے۔اگر کوئ نہیں مانتا تو اسے جہاں لگا ہو اسے ادھر چھوڑ دینا چاہئے ۔اسکے گناہ رب جانے وہ جانے۔یہ بھی معاشرے میں رواداری کے قائل ہیں ۔

    سیکولرزم
    کسی بھی ریاست سے مذہب کی چھاپ ختم کرنا
    یہ نظریے کیخلاف جنگ ہے جس میں تمام مذاہب سے علیجدگی اختیار کر کے عوام کیلئے قوانین بُنتے ہیں اس میں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو برابر جزا سزا سہولیات دی جاتی ہیں۔
    یہ جنگ صرف اسی صورت جائز سمجھتے کہ کوئ ظالم ظلم کرے یا کسی استحصال کے جواب میں۔اسکا حکمران چاہے جتنا مرضی کٹر ہو وہ مذہب پر کوئ آئین نہیں بنا سکتا
    لبرلز کا ماننا ہے کہ اگر کوئ اسلامی ریاست ہے تو وہ اسلامی رہے مگر حقوق سبھی کیلیے برابر رکھے
    جبکہ سیکولرزم ریاست کو کسی مذہب سے خاص کرنا ہی غلط سمجھتا

    فاشسٹ ازم۔صیہونی۔
    عام طور پر اسے یہودیوں سے خاص کیا جاتا ہے جبکہ اسکا تعلق سفاکیت سے ہے
    کوئ بھی مذہبی تشدد بندہ جو کہ اپنے جیسوں کے علاوہ کسی اور کا وجود برداشت نہ کرے اور نہ کسی کا نظریہ سنے سمجھے بس اسکا وجود ختم کرنے کے قائل ہوں
    پھر چاہے وہ صیہونی ہندو انتہا پسند ہو یا خارجی مسلمان یا عیسائی ۔سبھی صیہونیت کی اقسام ہیں

    الحاد۔ایتھیسزم
    یہ دین بیزاری کا نام ہے کہ یہ لوگ دنیا میں دین کو دیکھنا نہیں چاہتے۔نہ تو رب نہ رسول نہ کوئ مذہب۔نہ کوئ دستور نہ منشور
    انکی سوچ یہی ہے کہ یہ سارا نظام۔انسانی پیدائش سے لیکر مرنے تک دن رات کا چلنا سمندر دریا کا وجود موسم سورج چاند سیارےخودبخود اپنے طور پر چل رہا ہے۔اور آخر میں زمین خود انبیلنس ہونے کیوجہ سے پلٹ جائے گی ختم ہو جائے گی۔اسے قدرتی نظام کہتے ہیں اور انکے بقول ضروری نہیں کہ اس نظام کو خدا چلا رہا ہو۔
    ان میں رشتوں کا لحاظ تقدس نہیں ۔اگر کوئی دس بارہ افراد فیملی بن کر رہنا چاہیں تو الحاد اسے اخلاقیات کا نام دیتا ہے۔
    اور یہی ازم ہے جس کی آڑ میں سبھی ازم کو رگڑا دیا جاتا ہے۔
    پاکستانی لبرلز قابل تنقید ہیں کیونکہ پاکستانی لبرلز کو اپنے #ازم کے طور طریقے تک نہیں پتہ اور وہ اسی نام سے ہر ازم میں گھستے چلے جا رہے ہیں۔

    بقلم جواد سعید

  • کراچی میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    کراچی میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    کراچی میں بارش موسم خوشگوار ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس وجہ سے گرم اور لو کا زور ٹوٹ گیا. ملیر،گلشن حدید،اسٹیل ٹاوَن اور گھگھرپھاٹک کےعلاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا
    پورٹ قاسم اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،ملیر،گلشن حدید،اسٹیل ٹاوَن اور گھرپھاٹک کےعلاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے.

  • ایران بات تو مذاکرات کرتا ہے  مگر کام  دہشت گردی والے ، کس ملک کے ذمہ دار نے بڑی بات کہہ دی

    ایران بات تو مذاکرات کرتا ہے مگر کام دہشت گردی والے ، کس ملک کے ذمہ دار نے بڑی بات کہہ دی

    ایران کے بات تو مذاکرات کرتا ہے مگر کام دہشت گردی والے ، کس ملک کے ذمہ دار نے بڑی بات کہہ دی

    تفصیلات کے مطابق :ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے برائن ہوک نے کہا ہے کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جو بظاہر مذاکرات کی بات کرتا ہے اور عملی طور دہشت گردی کرواتا ہے ، اور اس کی پشت پناہی کرتا ہے.ایران پر مذہبی ادارے کی حکمرانی کا غلبہ ہے جب کہ دیگر حکام اور اس کو غیر قانونی ہونے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ امریکی ایلچی نے الزام لگایا کہ ایران نے عراق، شام اور یمن میں نان سٹیٹ ایکٹرز کی پشت پناہی کیےہوئےہے ، اس کا مزید کہنا تھا کہ ایران 5 براعظموں میں دہشت گرد جماعتوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔

    ہوک نے کہا ایرانی پاسداران انقلاب عراق، شام اور لبنان میں انقلاب برآمد کر رہی ہے اور اس کو یو این نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور وہ لبنانی حزب اللہ کو مال اور میزائل فراہم کر رہی ہے۔
    ادھر شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران ٹرمپ ملاقات میں ایران کےمعاملےپربھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے کہا ایران اورامریکہ معاملات کےحل کے لیے کردارادا کرنا چاہیں گے،وزیراعظم نےسعودی عرب سےبھی کہا کہ ایک اورمسئلے میں نہیں الجھ سکتے ،امت مسلمہ پہلے سے مسائل سےدوچارہے ،وزیراعظم نےایران سےمتعلق کہاخطہ ایک اورجنگ کامتحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے ،

  • شہر میں ڈکیتی کی اور مزید واردات

    شہر میں ڈکیتی کی اور مزید واردات

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ اے ڈویژن کے علاقے فیصل آباد روڈ پر کارگو آفس میں ڈکیتی کی واردات.

    چار افراد8:30 کے قریب چونگی کی طرف سے آئے اور اسلحہ کے زور پر وقاص شاہ سے 15 ہزار کیش 2 موباںل ۔ایل سی ڈی اور دیگر سامان لوٹ کر باآسانی بتی چوک کی طرف چلے گئے

    مددگار رابطہ نمبر 15 پر کال کی توSHO سمیت پولیس نفری موقعہ پر پہنچ گئی

    6 ماہ قبل بھی اسی آفس میں ڈکیتی ہوئی تھی جس پر ابھی تک کوئی ڈکیت نہیں پکڑا گیا ۔تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں گزشتہ ایک ہفتہ میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہیے اور ابھی تک پولیس ایک بھی ڈکیت گرفتار نہیں کر سکی