Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک بھر میں‌ زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق، 300 زخمی، کئی عمارتوں‌ کو نقصان، امدادی کاروائیاں‌ جاری

    ملک بھر میں‌ زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق، 300 زخمی، کئی عمارتوں‌ کو نقصان، امدادی کاروائیاں‌ جاری

    میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 19 ہو گئی ہے 300 زخمی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،

    زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرپورکےعلاقےجاتلہ میں زلزلےکی شدت سےسڑکوں پردراڑیں پڑگئیں، میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 300 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

    میرپور زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس محفوظ رہے

    زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا، زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرمین تھی،زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال تھا،بھارت میں زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی ،

    پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

    زلزلے نے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے سے میر پور میں 300 افراد زخمی ہو گئے، مکانوں کی چھتیں گر گئیں،
    برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا

    راولپنڈی گردونواح سےکسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں،

    لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ چار بجکر 2 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے تیس سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرزنے لگ گئیں، لاہور کے کئی مقامات سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

    باغی ٹی وی کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،.پشاور،ہری پور اورسوات،چنیوٹ ،حافظ آباداورفیصل آباد ،پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور اورسوات ،مری ،اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال اور شاہ کوٹ ،جھنگ،ظفروال،شکرگڑھ،سیالکوٹ،صفدرآباد،راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • پیاز نے بھارتی شہریوں کو رونے پر مجبور کر دیا، اہم خبر آ گئی

    پیاز نے بھارتی شہریوں کو رونے پر مجبور کر دیا، اہم خبر آ گئی

    پیاز بھارتی شہری رونے پر مجبور
    بھارت میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پیاز کی نئی فصل ہو گئی جس کے سبب پیاز کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے۔

    بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیاز نے بھارتی عوام کو رونے پر مجبور کر دیا ہے۔ بھارت میں اس وقت پیاز سیب سے بھی مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔درمیانے درجے کا سیب 30سے 40روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایک کلو پیاز کی قیمت 70سے 80روپے تک ہے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی نے امریکی شہر ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کیا واقعی بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے جبکہ جی ڈی پی کی شرح اس قت بھارت میں پچھلے کئی سالوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز چوری کے 2مخنلف واقعات میں 9لاکھ روپے کا پیاز چرا لیا گیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک لاکھ روپے مالیت جبکہ پٹنہ میں 8لاکھ روپے مالیت کا پیاز چوری کر لیا گیا۔

  • بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

    بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

    بھارت میں ایک طرف تو پیاز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں دوسری طرف بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیاز چوری کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔

    ہائی کورٹ جج کے اکاونٹ سے ایک لاکھ کی چوری

    بھارتی میڈیا کے مطابق ناسک کے ایک کسان کے گودام سے ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری ہو گیا۔کسان راہل باجی راوپگار نے پیر کے روز چوری کی شکایت تھانے میں درج کروائی۔

    کسان کے مطابق اس نے اپنے گودام میں 25 ٹن پیاز کو 117 کریٹوں میں رکھا تھا۔ لیکن اتوار کی شام اسے پتہ چلا کہ سٹاک میں پیاز ہے ہی نہیں۔

    پولیس نے چوری کی شکایت درج کرتے ہوئے پیاز کو مقامی منڈی اور ریاست گجرات میں تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت بھر میں پیاز 70سے 80روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ قبل ازیں پیاز چوری کا واقعہ پٹنہ میں بھی پیش آیا۔ جہاں پیاز کے گودام سے تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کا پیاز چوری کر لیا گیا۔

  • عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انتظامیہ نے غرباء کے گھر مسمار کر دیے

    عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انتظامیہ نے غرباء کے گھر مسمار کر دیے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )چک 50شمالی میں غریب عوام پر انتظامیہ نے دھاوا بول دیا، انتظامیہ نے عدالتوں کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دی
    عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انتظامیہ نے الزام علیہ کی سرپرستی شروع کردی،علاقہ مکینوں کا شدید اجتجاج تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سکیم کی سڑک بنانے کیلئے انتظامیہ ہمارے گھر مسمار کرنا چاہتی ہے،
    نقشہ کے مطابق یہاں کوئی روڈ موجود نہیں ہے یہ صرف نجی ہاوسنگ سکیم کے مالکان کو خوش کرنے کیلئے ہمارے سروں کی چھتیں گرائی جارہی ہیں
    علاقہ مکینوں کی اعلی احکام سے اپیل ہمارے گھروں کو غیر قانونی طور پر مت گرایا جائے ہم عرصہ 60سال سے یہاں رہائش پزیر ہیں عمران خان نے تو ہمیں مکان دینے کا وعدہ کیا تھا مگر آپ تو ہمارے بنے بنائے مکان گرا رہے ہیں ہم لوگوں پر رحم کیا جائے ہماری مدد کی جائے اس گھناؤنے کام کو روکا جائے.

  • سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، چیئرمین پی سی بی

    سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، چیئرمین پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ‌ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریزشیڈول کے مطابق ہورہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کابہت اہم کردارہے، امیدہےشائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنےآئےگی، کولمبو میں حادثے کے فوری بعد ہم نے اپنی انڈر19 ٹیم سری لنکا بھیجی تھی، کرکٹ کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا بہت اہم کردارہے،

    واضح‌ رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی،

  • نیتن یاہو باری باری حکومت کے لیے کیوں منتیں کرنے گا

    نیتن یاہو باری باری حکومت کے لیے کیوں منتیں کرنے گا

    نیتن یاہو مل کر حکومت کرنے کےلیے منتیں کرنے لگا ، مقصد بد عنوانی پر عدالتی کاروائی سے بچا جائے.
    اسرائیل میں‌اب ہوگا باری باری اقتدار، اسرائیلی سابق وزیرا عظم نے اس بارے اپنی سرگرمیاں تیز کرد ی. اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے سیاسی حریف بینی گینٹز سے ملاقات کی۔ باری باری حکومت” پر سمجھوتے کی صورت میں پہلے کون حکومت سنبھالے گا۔
    نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمات ہیں .کے سلسلے میں عدالتی کارروائی سے بچنے کا نیتن یاہو واحد حل یہی ہے کہ وہ پہلے حکمومت سمبھالے، نیتن یاہو اسرائیلی کا سب سے طویل حکومت کرنے والا حکمران ہے .
    تنقیدی طور پر ، کوئی بھی فریق اکثریتی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوا ، یہاں تک کہ چھوٹی جماعتوں کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔
    نیتن یاہو اور سابق جنرل گینٹز میں سے کوئی بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں‌کر سکا کہ وہ 61 نشستیں لے کر حکومت سمبھال سکے. اسرائیلی اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 120 ہے۔

    زخمی نیتن یاہو کتنا پریشان…….سابق اسرائیلی وزیرا عظم کو کس نے کیا کہہ دیا

  • پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے، ڈاکٹر عارف علوی

    پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے، ڈاکٹر عارف علوی

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پولیو کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پولیوکے موذی مرض کے خاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے، پاکستان کو پولیو کے خاتمے کرنے میں متعدد مسائل کا سامنا ہے، یہ قومی وقار اورسلامتی کامسئلہ ہےجس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا سکتی، اس ضمن میں صحت کےنظام کو مزید مضبوط کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے، آگہی پیدا کرنے میں اسلامی نظریاتی کونسل اورمساجد اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس ضمن میں سوشل میڈیا اورکیبل ٹی وی کا بھرپوراستعمال کیا جانا چاہئے،

  • وزیراعظم اب کشمیر کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی

    وزیراعظم اب کشمیر کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی

    مودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے،50دن سے کشمیری عوام جبر، ظلم اور بربریت کا سامنا جس دیدہ دلیری سے کررہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے، حریت قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھی جذبے ٹھنڈے نہ کیے جاسکے، ان خیالات کا اظہار مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما اور کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کیا۔

    کشمیر یوتھ الائنس کی نئی باڈی، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی صدر منتخب

    انہوں نے کہا کہ دنیا خاموش تماشائی بن کر 50دنوں سے کشمیر کو دیکھ رہی ہے، بھارت ایک قدم بھی پیچھے جانے کو تیار نہیں، پاکستان اور بھارت اس صورتحال میں جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، جنگ ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہوگا۔
    انہوں نے بتایا کہ50روز سے سری نگر میں میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میری خالہ سیدہ آسیہ اندرابی تہاڑ جیل میں ہیں، پہلے ان کا کوئی پیغام موصول ہوجاتا تھا،مگر اب ہم ایک خبر کو بھی ترس رہے ہیں۔

    پاکستان اور کشمیر کی یوتھ تنظیمات پر مشتمل الائنس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کشمیر یوتھ الائنس عالمی سطح پر بھارتی جبر و بربریت کو بے نقاب کرنے کیلئے اقدامات کرنے جارہی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کی سچی کہانیاں ایک لڑی میں عوام کے سامنے لائیں گے جو عالمی اخبارات میں بکھری پڑی ہیں، وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کو اپنے دوٹوک موقف سے واشگاف انداز میں آگاہ کیا جائے اور بات خطاب سے آگے نکل کر عملی اقدامات کی ہو، خدشہ ہے کہ ہم عالمی ضمیر جھنجھوڑتے جھنجھوڑتے نجانے کتنی قربانیں مزید دے ڈالیں گے، کرفیو کے سیاہ بادل ٹوٹتے ہی مقبوضہ وادی خون آلود ہوجائے گی۔

    انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اگر مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند 70سال بعد بھی خاموش نہیں ہوئے تو آپ کو بھی50دنوں میں خاموش نہیں ہونا چاہیے، پاکستان پر فرض ہے کہ وہ کشمیر کی آواز بنے۔

  • اسلام آباد، گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد، گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد، گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ،
    لاہور، پشاور، مری، جہلم، کالا باغ، حافظ آباد، چینیوٹ، پری پور اور دیگر علاقوں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    لاہور میں لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے. تاہم اطلاعات آتے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا