Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکن ٹیم کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا،

    سری لنکن ٹیم کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا،

    سری لنکن ٹیم کے لیےسیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :سری لنکن ٹیم کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا.محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک سری لنکا میچز کےلیے پاک فوج اوررینجرز کی خدمات لینےکا فیصلہ کیا ہے ..سری لنکن ٹیم کو ہوٹل سے ا سٹیڈیم پہنچانے کے لیے 3 روٹس لگائے جائیں گے.سری لنکن ٹیم کو فوج کے سیکیورٹی حصار میں لاہورایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا

    لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ،3ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا.سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3ایک روزہ میچ کھیلے گی.سری لنکن کرکٹ ٹیم دوپہر 3بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نابینا افراد کی ریلی،

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نابینا افراد کی ریلی، ریلی پریس کلب سے گولائی کمیٹی تک نکالی گئی۔ریلی میں شریک نابینا افراد کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان فلگ شگاف نعرے بلند کیے گئے تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نابینا افراد افراد نے پریس کلب سے گولائی کمیٹی تک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اس موقع پر نابینا افراد کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے۔مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرے اور انہیں حق خوداریت دیا جائے۔ نابینا افراد نے پلے کارڈز اور بینرز بھی تھامے ہوئے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا حماد کی ایس ایس پی بننے کی خواہش پوری کر دی،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا حماد کی ایس ایس پی بننے کی خواہش پوری کر دی، پروٹوکول کے ساتھ پورے شہر کا چکر لگوایا،پولیس لائن میں چاق وچوبند دستے کی سلامی،یادگا شہداء پر حاضری دی اور دعا مانگی،ڈی پی او کی سیٹ پر بیٹھ کر میڈیا سے گفتگو بھی کی تفصیلات کے مطابق طاہر ٹاؤ ن کے رہائشی تھیلسیمیا کا مریض حماد رضا ایس ایس پی بن گیا پولیس نے حماد کو ایس ایس پی کے رینک لگا گھر سے پورے شہر کا چکر لگوایا جبکہ کلمہ چوک پر شہریوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جہاں سے پھر حماد رضا کو پولیس لائن لایا گیا جہاں اسے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور یادگار شہداء پر لے جا کر دعا کرائی گئی پولیس لائن سے حماد رضا کو ڈی پی او آفس ڈی جی خان لایا گیا جہاں پر ڈی پی او اسد سرفراز نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ اسے خوش آمدید کہا اور اپنے آفس میں لے جا کر اپنی سیٹ پر بٹھا دیا میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے حماد رضا نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ میں ڈی پی او بن گیا ہو ں اور اس شاندار استقبال پر ضلع پولیس کا شکر گزار ہوں حماد کے والد منظور حسین نے بتایا کہ اسکا بیٹا حماد جوکہ ایس ایس پی بنے کی خواہش رکھتا تھا ڈی پی او اسد سرفراز نے وہ پوری کر دی ہے جس پر میں اور میرا خاندان ڈی پی او اسد سرفراز سمیت پوری فورس کا مشکور ہے اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ میرے لئے آج نہایت ہی خوشی کا دن ہے کہ میں حماد کی مسکراہٹ اور خوشی کاسبب بنا ہوں یہ آج میرے ساتھ رہے گا اور میں اس کے ایڈیشنل کے فرائض سرانجام دوں گا انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشان حال لوگوں اور مریضوں کے لئے نیکی اور مسکراہٹ کا سبب بننا چاہیے اسلام بھی ہمیں اس کا بات کا حکم دیتا ہے دعا گو ہوں کہ حماد جلد صحت یاب ہو اور بڑا ہوکر پکا ایس ایس پی کے عہدے پر فائض ہو بعدازاں آفس ٹائم ختم ہو نے کے بعد ڈی پی او نے اسی پروٹوکول کے ساتھ حماد رضا اور اسکے والد کو گھر کے لئے روانہ کر دیا۔

  • صوفی نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ‘جھوٹا’ الزام لگانے کے بعد معافی مانگ لی

    صوفی نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ‘جھوٹا’ الزام لگانے کے بعد معافی مانگ لی

    کراچی :علی ظفر کے لیے خوشخبریاں آنی شروع ہوگئی ہیں ، ایک طرف میشا شفیع کی طرف سے معاملات میں آسانی کی امید پیدا ہوئی ہے تو دوسری طرف صوفی نامی صارف نے سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگ لی ہے


    ذرائع کےمطابق گلوکار و اداکارہ علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی ایک صوفی نامی لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار سے معافی مانگتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے علی ظفر پر جھوٹا الزام ایک غلط فہمی کے باعث لگایا۔

    صوفی نے بتایا کہ پچھلے سال جب ایک نوجوان لڑکی نے بتایا تھا کہ علی ظفر نے اسے ہراساں کیا، لیکن میں نے ایک روز بعد ہی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی، جس کی وجہ یہ تھی کہ اس لڑکی نے مجھے جو کچھ بھی بتایا وہ کہانی پوری طرح درست نہیں تھی’۔

  • ایران سے جانسن نئے معاہدے کے خواہاں

    ایران سے جانسن نئے معاہدے کے خواہاں

    ایران سے جانسن نئے معاہدے کے خواہاں

    برطانوی وزیر اعظم جانسن نے اس بات کا اظہار کیا ہےکہ وہ ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے حامی ہیں. مسٹر جانسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کسی کے خیالات اور آراء کی پرواہ کیے بغیر تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین سنہ2015ء کے معاہدے کی جگہ ایک نئے معاہدے پر بات چیت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ایران اپنے وعدے کی پاسدار نہیں کر رہا .ہمیں ایسا کچھ کرنا چاہیے کہ وہ ہمارے خدشات دور کرے اور یہ سب بات چیت سے ہی ہو سکتا ہےم

    ۔

  • 33 سال قبل کا  ڈرامہ ’’دھوپ کنارے‘‘ سعودی عرب میں دکھایا جائے گا

    33 سال قبل کا ڈرامہ ’’دھوپ کنارے‘‘ سعودی عرب میں دکھایا جائے گا

    اسلام آباد ۔33 سال قبل دکھایا جانے والا پاکستان میں ڈرامہ ’’دھوپ کنارے‘‘ اب زینت بننے جارہا ہے سعودی عرب کے ٹی وی چینلز کی ، یہ ڈرامہ 1987 ،میں پاکستان میں پیش کیا گیا تھا

    میں محمد بن سلمان سے نہیں‌کسی اور سے محبت کرتی ہوں‌، لنزے لوبان کے بیان نے کھلبلی مچادی

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں 33 سال قبل پی ٹی وی پر دکھایا جانے والا ڈرامہ اب سعودی عرب مٰیں‌پیش کیا جائے گا ، یاد رہےکہ پی ٹی وی کا ڈرامہ ’’دھوپ کنارے ‘‘ ہدایتکارہ ساحرہ کاظمی نے 1987میں پیش کیا تھا ،اب سعودی عرب کے ٹی وی چینلز پر دکھایا جائے گا

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ پی ٹی وی سعودی شائقین کے لئے اس ڈرامے کی ڈبنگ عربی زبان میں کرے گا تاہم ابھی ڈرامے کو نشر کرنے کی تاریخ متعلق کچھ نہیں بتاتا گیا ہے

  • چارسدہ جابر پرنسپل نے طلباء کو کالج سے نکال دیا

    چارسدہ جابر پرنسپل نے طلباء کو کالج سے نکال دیا

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ انتظامیہ یونیفام کی آڑ میں طلبہ کو بے جا تنگ کرنے سے باز آجائے طلباء کا کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔
    طلباء نے کالج گیٹ پر دھرنا دیا دھرنے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز برادر نسیم الرحمن نے کی، دھرنے میں چارسدہ کالج اور عبدالعلی خان ڈگری کالج کے کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی ۔
    دھرنے میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کالج برادر پیر عامر اور معتمد کالج برادر اسحاق دیروی بھی موجود تھے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا

    اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا

    ڈالر کے بعد کاروباری لائف کی اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 751 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 792 کی سطح پر دیکھا گیا ہے
    واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کا رجحان جاری ہے ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
    سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،

  • اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ،کل کا کوئی پتہ نہیں‌ ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی

    اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ،کل کا کوئی پتہ نہیں‌ ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی

    اسلام آباد :اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ، یہ میری خواہش ہے ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ کل کی فکر میں اپنے آج کو نظر انداز کرنے کی قائل نہیں ہوں۔

    سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ ہم لوگ کل کی فکر میں اپنے حال کے اچھے لمحوں سے لطف اندوز نہیں ہو پارہے ہیں اور اپنی موجودہ خوشیوں سے نا واقف ہیں جو سراسر غلط ہے ۔

    میں محمد بن سلمان سے نہیں‌کسی اور سے محبت کرتی ہوں‌، لنزے لوبان کے بیان نے کھلبلی مچادی

    اداکارہ نمرہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہم طوفان کی فکر میں لگیں رہیں گے تو سورج کی چمک کو کبھی بھی نہیں دیکھ سکیں گے اور وہ کل کی فکر میں اپنی حالیہ خوشیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہیں۔ اداکارہ ڈرامہ ’’ بھول‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہے۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر اداکارہ کے طرف سے کل کی فکر نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو پر صارفین نے بہت غلط قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ اداکارہ کا یہ کہنا کہ کل کو چھوڑو اور اپنے آج کے دن کے مزے نہ ضائع جانے دو ایک احقانہ سوچ ہے ، جس نے اپنے کل کی فکر نہ کی اس کا آج بھی اس کی زندگی کی تمام رنگینیاں ختم کردے گا

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کاروبار کے لحاظ سے اچھی خبر یہ کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے
    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.16 سے کم ہوکر 156.14 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے، اب ڈالر کی قیمت میں چند پیسوں کا اضافہ ہو رہا ہے جو چند دن کم بھی ہوتا دکھائی دیتا ہے.