Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی ایم ایف’ نے ترکی کی معیشت بارے خدشات کا اظہار کر دیا

    آئی ایم ایف’ نے ترکی کی معیشت بارے خدشات کا اظہار کر دیا

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ‘آئی ایم ایف’ نے ترکی کی معیشت بارے خدشات کا اظہار کر دیا ہے ، آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ اگر ترکی بیرونی اور اندرونی لحاظ سے مستحکم نہ ہوا توپائیدا معیشت کا حصول ممکن نہیں‌ ہے.

    تفصیلات کے مطابق : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ‘آئی ایم ایف’ نے ترکی کی معیشت بارے خدشات کا اظہار کر دیا ہے ، آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ اگر ترکی بیرونی اور اندرونی لحاظ سے مستحکم نہ ہوا توپائیدا معیشت کا حصول ممکن نہیں‌ ہے’آئی ایم ایف’ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ترکی کا دور کیا جس کے بعد اس نے نتیجہ نکالا کہ ترکی کی معیشت تیزی کے ساتھ زوال کا شکار ہے ۔ معیشت میں ٹھہراؤ عارضی ہے .،اس کے بعد مالیاتی ادارے نے تجاویز دیں کہ وہ پانچ قسم کے منصوبوں پر عمل کر کے اپنے معاشی اہداف حاصل کر سکتا ہے، جن میں مرکزی بینک کی ساخت کی بہتری، لیرا کی قدر میں اضافہ ، افراط زر کو کم کرنا اور محفوظ ذخائر کو مستقل طور پر بڑھانے کی غرض سے سخت پالیسی پر عمل کرنا شامل ہے.

  • ٹیکسی ڈرائیوروں کو لڑکیوں کے ذریعے ورغلا کر اغوا کرنے والا گروپ گرفتار

    ٹیکسی ڈرائیوروں کو لڑکیوں کے ذریعے ورغلا کر اغوا کرنے والا گروپ گرفتار

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ سے تھانہ سٹی کی حدود میں دو مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں دو ٹیکسی ڈرائیوروں کو راولپنڈ ی اسلام آباد سے بک کرکے چارسدہ لایا گیا اور گاڑی چھین کر ڈرائیوروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا. ایک واقعہ میں ضلع دیر کا رہائشی ڈرائیور عمر خان ولد خانزادہ جنکی لاش پولیس کو تھانہ سٹی کی حدود قلفی کورونہ میں ملی تھی جبکہ دوسرا ڈرائیور سوات لعل قلعہ کا رہائشی راحت اللہ ولد مسرت گل تھا. انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان کو واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جن پر تین مختلف ٹیکنیکل، سرولنس اور آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ چارسدہ پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کے ذریعے مختلف اہداف کو شارٹ لیز کرتے ہوئے سرولنس شروع کی اور آپریشن ٹیم کے ذریعے پکڑ دھکڑ شروع کی اور قلیل مدت میں واقعات کو ٹریس کرکے دونوں واردات میں چھینی گاڑیوں کو برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتا ر ملزمان میں 4 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں. ملزمان اپنے خاندان کے نوجوان لڑکیوں کے ذریعے ٹیکسی ڈرائیوروں کو ورغلا کر راستے میں اغواء کرتے اور اسلحہ کی نوک پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے قتل کرتے تھے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پہلے واردات میں امجد علی اور اس کی بیوی شاہ بیگم، مرکزی ملزم صدیق اللہ، کامران اور مستری اعجاز کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری واردات میں ملوث عائشہ زوجہ عمر فاروق، مسماة مکینہ دختر سمیع اللہ اور شیبہ دختر بختیار گل ساکن سردریاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دونوں واردات کا اعتراف کر لیا جن سے واردات میں چھینی گئی دو گاڑیاں اور پستول بھی برآمد کر لی گئی جبکہ مزید 4 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

  • لودہراں: ڈی پی او کا اچانک دورہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے تھانہ قریشی والا کا اچانک وزٹ کیا، وزٹ کے دوران تھانہ کی صاف ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک کیا گیا.

    حوالات میں موجود ملزمان سے کو چیک کیا گیا کہ کوئی شخص غیر قانونی طور پر حوالات میں تو نہیں مزید ایس ایچ او تھانہ قریشی والا کو ہدایت کی گئی کہ کسی شخص کو غیر قانونی طور پر حوالات میں بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی ملزم پر کسی قسم کا کوئی تشدد کیا جائے اور نہ ہی کوئی ٹارچر سیل برداشت کیا جائے گا. تھانے میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ ہمارا اخلاق اور برتاؤ مثالی ہونا چاہیے، شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے.

  • بورے والا: ڈاکو راج عروج پر اہل علاقہ خوفزدہ

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    6کار سوار مسلح ڈاکوؤں کا تاجر کے گھر دھاوا،دیوار پھلانگ کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا
    نقدی،طلائی زیور ات اورقیمتی سامان کی لوٹ مار.
    مزاحمت کرنے پر اہل خانہ کو رائفلوں کے بٹ مار کر زخمی کرکے فائرنگ کرتے ہوئے فرار،
    علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کا آئی جی و آر پی او سے وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود میں موڑ مراد علی کے تاجر چوہدری عادل جٹ کے گھر گزشتہ رات آتشیں اسلحہ سے لیس چھ کارسوارمسلح ڈاکو دیوار چھلانگ کر گھس آئے جنہوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کردیا گھرکی چابیاں چھین کر پورے گھر کی تلاشی لیکر طلائی زیورات انگوٹھی،دو بالیاں،22ہزار روپے نقدی،موبائل مالیتی 12ہزار،قیمتی ٹارچ اور جوتاچھین لیا مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ڈاکوؤں نے بٹ مارکر تاجر ومالک مکان چوہدری عادل کو زخمی کرکے فائرنگ کرتے ہوئے سامان چھین کر فرار ہوگئے،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا عوام نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے تھانہ فتح شاہ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیاہے۔

  • فضائی آلودگی پر قابو، بیجنگ نے دنیا کیلئے مثال قائم کردی

    فضائی آلودگی پر قابو، بیجنگ نے دنیا کیلئے مثال قائم کردی

    چین کے دارالحکومت بیجنگ نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کی نئی مثال دنیا کے سامنے رکھ دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ماحولیات کی اسمبلی نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ 20 سال سے فضائی آلودگی سے چھٹکارا پانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے. بالآخر بیجنگ فضائی آلودگی سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور اس نے دنیا کیلئے نئی مثال قائم کردی ہے. یہ جامع رپورٹ دنیا کی بہترین تجزیہ نگاروں کی ٹیم (جو ماحولیاتی آلودگی کو مانیٹر کرتی ہے) کی طرف سے شائع کی گئی ہے. رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بیجنگ میں ماحولیاتی آلودگی صرف 25 فیصد رہ گئی ہے. اس طرح ماحولیاتی آلودگی سے جو مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، اس میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے. رپورٹ میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے کہ بیجنگ نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کس طرح ٹھوس اقدامات کیے ہیں.

    واضح رہے کہ بیجنگ کو دنیا کا فضائی آلودگی سے متاثر ہونے ہونے والا شہر کہا جاتا تھا لیکن اب اس نے فضائی آلودگی پر کافی قابو پالیا ہے.

  • طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم

    طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم

    محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع ہری پور میں انقلابی پروگرام مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم کی گئی،سینیٹر محمد طلحہ محمود ( چیئرمین محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن) نے پروگرام میں شرکت کی اور مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج تقسیم کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت افضل ترین عبادت ہے۔ حدیث کا مفہوم ہے کہ ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک تمام مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب و پسندیدہ وہ ہے جو اس کے کنبے کے ساتھ نیکی کرے۔ہمیں اپنے معاشرے میں کمزور طبقات کو سہارا دینے کی ضرورت ہے ایک ایسے وقت میں جب کہ ہر طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے غریب، بے سہارا لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ہماری حکومتیں اس جانب متوجہ ہوتیں اور ان طبقات کے دکھوں کا مداوا کرتیں مگرافسوس کہ ان کی جانب سے کوئی اقدام نہیں ہورہے۔

    ایسی حالت میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن اپنے وسائل سے اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے،ضلع ہریپور کی تحصیل خانپورکیلئے خصوصی طور پر جہیز پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے مستحق خاندان مستفید ہونگے اور ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے مزید پروگرام بھی اس ضلع میں منعقد کئے جائیں،

    اس موقع پرانکا مزید کہنا تھا کہ ضلع ہری پورکو قدرت نےہر نعمت سے نوازا ہے ، ہری پور کی مسماندگی کو ختم کرنے کیلئے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،تعلیم کا میدان ہو یا صحت کا شعبہ ہم اس علاقے کی خوشحالی کیلئے فکرمند ہیں اور ہماری فاؤنڈیشن کے مسلسل پروگرام جاری ہیں۔ یتیم اور بے سہارا خاندانوں کیلئے جہیز کی تیاری بھی ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے اس سلسلہ میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے خصوصی پیکج تقسیم کرکے ان خاندانوں کی مشکلات میں کمی کی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی ایسے انقلابی پروگرام لاکر آپ کے علاقہ کی ترقی میں اپناکردار ادا کرتے رہیں ۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے مستحق خاندانوں میں نقد رقم بھی تقسیم کی۔

    پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، پروگرام سے علاقہ کی معزز شخصیات مولانا مطیع الرحمن قاسمی، ممبر تحصیل کونسل سفیر اعوان،ملک طارق ، چیئرمین ارشاد ،چوہدری پرویز ناظم وی سی کیلگ ، محمد مسکین ، عظمت خان نائب ناظم وی سی میرپورنے بھی خطاب کیا ،مقررین نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی ہزارہ بھر میں خدمات کو سراہا اور ضلع ہری پور میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کا زریعہ قرار دیا ،اہلیان علاقہ نے سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پروگرام میں شرکت اور جہیز پیکج کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا۔۔۔

  • کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے کوئی فلم سائن نہ کرنے کی وجہ ظاہر کردی

    کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے کوئی فلم سائن نہ کرنے کی وجہ ظاہر کردی

    شاہ رخ خان نے کوئی فلم پوسٹ زیرو نہیں کیا ہے ، اور نہ ہی ان کی آنے والی فلموں کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ جہاں ان کے مداح بڑی اسکرین پر دوبارہ "ایس آر کے” آنے کے بے تابی سے منتظر ہیں، وہیں قریبی دوست کرن جوہر نے وقفے وقفے کی وجہ بتائی۔

    انڈیا ٹوڈے کے اجتماع میں ایک بات چیت کے دوران ، کرن جوہر نے شاہ رخ کے فلموں سے وقفے لینے کے فیصلے کے بارے میں بات کی اور یہ بھی مزید کہا کہ ان کا اسٹارڈم کچھ فلاپوں سے خشک نہیں ہوسکتا۔

    وہ ایک زبردست اداکار ہے ، وہ ایک میگا اسٹار ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس کے پاس کچھ فلمیں کم کارکردگی دکھائیں لیکن آپ یہ حقیقت نہیں بھول سکتے کہ وہ سپر اسٹارڈم کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کی شاہانہ آواز ہے اور جب بھی آپ سپر اسٹارڈم کا لفظ کہتے ہیں ، آپ کو شاہ رخ خان لگتا ہے۔ "اور یہ کبھی بھی اس سے دور نہیں ہوگا” فلم بنانے والے نے کہا۔

    ایس آر کے ایک طویل عرصے سے اسکرین پر نظر نہیں آنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کرن نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلمی انتخاب کا تجزیہ کرنے میں ایک سال کا وقت لیا ہے۔

    انہوں نے صرف ایک تجزیہ کرنے کے لئے ایک سال کا وقت لیا ہے ، اور جب وہ ایک فلم لے کر واپس آنے جارہے ہیں تو یہ انڈسٹری میں ایک اہم مقام بننے والا ہے۔ لہذا آپ کسی کے سلسلے کو ، کسی کو کچھ دھچکے لگا کر کسی کا ہنر مٹا نہیں سکتے۔

    واضح رہے شاہ رخ کی آخری چند فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی، بہت سے لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ بادشاہ کا دور ختم ہوچکا ہے۔ "جب ہیری میٹ سیجل” کے بعد "زیرو” کے بارے میں زیادہ چرچا بھی باکس آفس پر کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہی اور اس کے بعد سے انہوں نے کوئی فلم سائن نہیں کی۔

  • امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نےصدرٹرمپ کےسامنےکشمیرکا معاملہ رکھا،ٹرمپ کوکشمیرمیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا،وزیراعظم نےکہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےامریکہ کواپناکرداراداکرناچاہیے،وزیراعظم اورامریکی صدرکےدرمیان افغان امن عمل پربھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم نےکہاافغان مسئلےکافوجی حل نہیں،

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں ایران کےمعاملےپربھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے کہا ایران اورامریکہ معاملات کےحل کے لیے کردارادا کرنا چاہیں گے،وزیراعظم نےسعودی عرب سےبھی کہا کہ ایک اورمسئلے میں نہیں الجھ سکتے ،امت مسلمہ پہلے سے مسائل سےدوچارہے ،وزیراعظم نےایران سےمتعلق کہاخطہ ایک اورجنگ کامتحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعظم عمران خان نے کہا وہ ایران کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے ،

     

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں80لاکھ کشمیری محصورہیں،ہم دنیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ کشمیرکامسئلہ بہت سنگین ہے،کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم نے کھل کر صدر ٹرمپ کو بریف کیا ،وزیراعظم نے صاف کہا بھارت کسی کی بات سنے گا تو وہ امریکا ہے ،وزیراعظم نے کہا سوچے سمجھے بغیر جنگ ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے.

     

     

  • غیرقانونی سگریٹ کی فروحت روکنے کا پلان تیار

    غیرقانونی سگریٹ کی فروحت روکنے کا پلان تیار

    وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سےملکی خزانےکو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے اس لیے متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ وزارت صحت اور فیڈرل بورڈآف ریونیو حکام کو اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانےکا بھی حکم دیا گیا ہے۔