Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب، سڑک پر بنا خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول

    سعودی عرب، سڑک پر بنا خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول

    سعودی عرب کے شہرجازان میں سعودی خاتون سڑکوں کو ڈرائیونگ سکول کے طور پر استعمال کرنے لگیں۔ حنان عبدالرحمان یہ خاتون اب تک 1200سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دے چکی ہیں۔

    سعودی خواتین کو ملی اب اور آزادی

    حنان عبدالرحمان نے سعودی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیونگ سکول کھولنے کے لیے کئی بار درخواست دی لیکن ہر بار درخواست مسترد ہو گئی۔ اس کے بعد حنان نے خواتین کو فیلڈ میں یعنی سڑک پر ہی ڈرائیونگ کی تربیت دینا شروع کر دی۔

    حنان نہ صرف خواتین ڈرائیونگ سکھاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ گاڑی میں ہونے والے معمولی خرابی اور ہنگامی حالات میں ہونے والے واقعات سے نبرد آزما ہونے کے متعلق بھی بتاتی ہیں۔اس دوران سعودی خواتین کو ٹریفک کے سائنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔

    حنان خواتین ڈرائیورز کو ذہنی تربیت بھی فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ ہنگامی حالت میں اپنے حواس پر قابو رکھ سکیں اور کسی بڑے حادثے سے بچ جائیں۔

    واضح رہے کہ اب ٹھارہ سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی یا شوہر کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی، جبکہ شناختی کارڈ کی حامل خواتین کو مردوں کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسی طرح 21 سال سے زائد عمر کی خواتین، مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کی درخواست دینے اہل ہیں۔

    اسی طرح طلبہ کے سکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین ٹیچر انجام دیں گی۔ شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی ۔2030 تک 95 فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین ٹیچر انجام دینے لگیں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں میں کئی اصلاحات سامنے آئی ہیں جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کا بھی اعلان کیا تھا جب کہ سعودیہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو سفیر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیرخارجہ نےجنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پروزیراعظم عمران خان سےملاقات کی، وفود کی سطح پر ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود ،ملیحہ لودھی دیگر شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر خطہ کی صورتحال اور دیگر معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا،

    وزیراعظم اور چین کے وزیر خارجہ میں ملاقات جنرل اسمبلی سیشن کی سائیڈ لائن پر ہوئی، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات طے ہے جبکہ وہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں‌ کر رہے ہیں،

  • شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا عمران خان ایرانی صدر سے جلد ملیں‌ گے

    شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، کہا عمران خان ایرانی صدر سے جلد ملیں‌ گے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی طرف سے خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی میں جلد ملاقات ہو گی،

    شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ کے مابین اہم امور پر بات چیت کی گئی،

  • آئی ایس پی آر چیف کے کتے کی بھی عہد وفا میں انٹری

    آئی ایس پی آر چیف کے کتے کی بھی عہد وفا میں انٹری

    درجنوں ٹیزرز کے بعد عہد عفا کی پہلی قسط نے ہم سب کو اس کی عمدہ کاسٹ اور کہانی کی نوید بتائی۔

    عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، احمد علی اکبر اور وہہاز علی نے اپنے مرکزی کرداروں سے ڈرامے میں جان ڈال دی ہے اور پہلی ہی قسط نے اتنی شہرت حاصل کر لی ہے.

    صرف اتنا ہی نہیں ابھی ڈرامے میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا پالتو کتا بھی اپنی انٹری دے گا جس کو دیکھنے کے لیے مداح بے صبر ہیں.

    https://twitter.com/peaceforchange/status/965316405766836230?s=09

    واضح رہے گزشتہ روز شب 8 آصف غفور کی پروڈکشن میں بننے والا ڈرامہ اپنی پہلی قسط نشر کر چکا ہے اور پہلی ہی قسط ہی ڈرامے کو کامیابی کی بلندیوں تک لے گئی ہے. ڈرامہ ہر اتوار شب 8 بجے اپنی بقیہ قسطیں نشر کرے گا

  • لودہراں : جان لیوا حادثہ ایک شخص جاں بحق

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گیلے وال 11ایم پی آر کے قریب پانی کی ٹینکی والہ رکشہ بے قابو ہو کر الٹ کر کھال میں جا گرا،ارسلان ولد سردار مئیو سکنہ بہاولپور جوکہ گیلے وال میں مزدوری کی غرض سے آیا ہوا تھا موقع پرجاں بحق جبکہ ساتھی سہیل ولد شریف میئوسکنہ محمودآباد زخمی ہوگیا

    مرحوم نے 3روز قبل نیا موٹرسائیکل خرید کر لوڈر رکشہ تیار کروایا تھا

  • چین نے چاند کے گڑھے میں پائے جانے والے عجیب و غریب مادے کی نئی تصاویر جاری کیں

    چین نے چاند کے گڑھے میں پائے جانے والے عجیب و غریب مادے کی نئی تصاویر جاری کیں

    اس ماہ کے شروع میں، چینی خلائی ایجنسی نے انکشاف کیا کہ "یوٹو- 2 روور” جس نے اس نے چند ماہ پہلے چاند کے دور کی طرف بھیجا تھا، اسے ایسی چیز ملی جس کی توقع نہیں کی تھی۔ روور کے ہینڈلروں نے کسی کھود میں کچھ ایسی ہی عجیب و غریب چیز دیکھی جس طرح روور قمری رات کیلئے بجلی تیار کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

    یہ ایک عجیب، چمکدار مادہ تھا جس کے بارے میں چینی محققین کا کہنا تھا کہ "جیل (gel)” کی طرح ظہور ہوتا ہے۔ کوئی بھی یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کیا ہے، لیکن ابتدائی نظریات نے یہ تجویز کیا کہ یہ قمری شیشہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اس نے خود کو پیدا کیا۔ اب چین نے گڑھے اور اس کے اندر موجود مواد کی کچھ اضافی تصاویر جاری کی ہیں لیکن اسرار کو حل کرنے کے قریب نہیں ہے۔

     نئی تصاویر چین کے ہمارے خلا سے آئیں ہیں اور اس میں قمری سطح کی کئی تصاویر ، روور کی پٹیاں مٹی سے کاٹنا اور عجیب و غریب مواد کو پکڑنے والا گڑھا شامل ہے۔

      مادہ کی قریب سے تصاویر پر قبضہ کرنا روور کے لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ گڑھے کے آس پاس ملبہ ایک شدید خطرہ ہے۔ اس کے باوجود روور ٹیم ممکنہ حد تک قریب ہونے کا عزم کر رہی تھی اور کچھ نئی تصاویر بھی بولی۔

      قریب ترین تصویر میں نظر آنے والا رنگین خانے اور سرخ خاکہ کا خیال ہے کہ اس کا تعلق روور کے اسکیننگ ٹولز سے ہے۔ سطح کی تصویر بنانے کے لئے استعمال ہونے والا کیمرا مکمل طور پر سیاہ اور سفید میں ہے لہذا آپ کے رنگوں میں سے کوئی بھی چیز اس مادہ سے متعلق نہیں ہے۔ اسپیکٹومیٹر کے آلے والے مواد کی اسکین سے اضافی اشارے مل سکتے ہیں کہ چونکی چیز کیا ہے لیکن چینی محققین نے اس کے بارے میں کوئی اضافی معلومات جاری نہیں کی ہے۔

      پہلے کی طرح سب سے زیادہ امکان یہ ہے کہ چاند کی سطح پر بکھرے ہوئے معدنیات سے نکل کر شیشے کی تشکیل کے اتنی گرمی پیدا ہوئی جس سے ٹکڑے پیچھے رہ گئے۔ پھر بھی اربوں سالوں میں چاند کی شکل اختیار کرنے والی قوتوں کے بارے میں مزید جاننے کا یہ ایک دلچسپ موقع ہے لہذا ہمیں نئے اعداد و شمار کا مطالعہ کرنے کے بعد چین کے سائنس دانوں کے سامنے کیا دیکھنے کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔

      اگر آپ اس مضمون میں تجویز کردہ روابط کے ذریعے کچھ خریدتے ہیں تو مائیکروسافٹ ایک ملحق کمیشن کما سکتا ہے۔

  • اسرائیلی فوج نے کیا 55فلسطینیوں کو گرفتار

    اسرائیلی فوج نے کیا 55فلسطینیوں کو گرفتار

    قابض اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 55فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ ان فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا۔

    1993ء کے بعد کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے…. لرزہ خیز رپورٹ آگئی

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتاریاں پیرکی صبح کی گئیں جب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منقتل کردیا۔

    دریں اثناءاسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 29 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینیوں کو مزاحمتی کارورائیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کا روزانہ کی بنیاد پر جاری رہتا ہے۔

  • القدس کا دفاع انسانی اقدار، انصاف اور امن کا دفاع، اردگان

    القدس کا دفاع انسانی اقدار، انصاف اور امن کا دفاع، اردگان

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں فلسطین اور القدس کے حقوق کے تحفظ سے نہیں روک سکتی۔
    ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    نیتن یاھو فلسطینی اراضی کی قیمت پرانتخابات جیتنا چاہتے ہیں، ترکی

    اردگان نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ”ہم فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی کی دھمکی اور دھونس کی کوئی پرواہ نہیں کریں گے۔“

    اردگان کے مطابق القدس کا مسئلہ ترکی کے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔ القدس کا دفاع انسانی اقدار ، انصاف اور امن کا دفاع ہے۔

    ترک صدر نے مزید کہاکہ جس طرح ہم یہودیوں کے خلاف نازی نسل کشی کو دیکھتے تھے، اب ہم غزہ میں ہونے والے قتل عام کو بھی اسی تناظر سے دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کے وزیرخارجہ اوگلو نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ کے وزراءخارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا وعدہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ اسرائیل کی اس طرح کی تمام کوششیں غیرآئینی ،ناقابل قبول ہیں اور حقائق کو تبدیل کرتے ہوئے مرضی کا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

  • ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیرکاسب سےبڑامسئلہ غربت اورماحولیاتی تبدیلی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بدقسمتی سےماضی میں ہمارے حکمرانوں نےخود کو قانون سے بالاتر رکھا، خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں، ان پرعملدرآمد میں کمزوری ہے، جب بین الاقوامی ثالثی کی بات کرتےہیں توبھارت کہتا ہے کشمیردوطرفہ مسئلہ ہے، ریاست مدینہ میں خواتین کوہرقسم کےحقوق ملے، ریاست مدینہ پہلی فلاحی ریاست تھی ، انتہاپسند یا معتدل اسلام جیسی کوئی چیزنہیں ہے، جب بین الاقوامی ثالثی کی بات کرتےہیں توبھارت کہتا ہےکشمیردوطرفہ مسئلہ ہے،

    انہوں نے کہاکہ ہم کرتارپورراہداری کھول رہےہیں،فوج ہمارےخلاف ہوتی تو مزاحمت کرتی، امریکا کو افغانستان میں امن کے لیے اپنی فوج نکالنا ہو گی، اوبامانےکہا تھا کہ پاکستانی فوج اورحکومت کوایبٹ آبادآپریشن کاعلم نہیں تھا، امریکی صدرکوملاقات میں بتاؤں گا کہ جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں،