بلوچستان وزیراعلی جام کمال خان نے لائٹ ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ دبئی میں ہونے والی فائٹ جیتنے پر پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے، صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔
Author: +9251
-
مظفرگڑھ کے سرکاری اساتذہ کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھواش رومز کی صفائی کے ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
مظفرگڑھ میں اساتذہ کو بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے اہم فریضے کیساتھ ساتھ سکولوں کے واش رومز کی صفائی خود کرنے کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں،اساتذہ سے سرکاری سکول کے واش رومز کی صفائی کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.مظفرگڑھ کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ساجد بھابھہ سکول کے معزز اساتذہ سے سکول کے طلباء کی موجودگی میں واش رومز کی صفائی کراتے رہے،اس دوران واش رومز کی صفائی کرنے والے اساتذہ کی ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اساتذہ کو پانی کے پائپ اور ٹوائلٹ کلینر پکڑے دیکھا جاسکتا ہے.وائرل میں دکھائے جانے والے سکول میں صفائی کے لیے کوئی خاکروب بھی موجود نہیں.دوسری جانب اساتذہ سے سکول کے واش رومز کی صفائی کرانے والے ڈپٹی ڈی ای او ساجد بھابھہ کا موقف تھا کہ محکمہ تعلیم کا عبداللہ نامی مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن اسسٹنٹ سکول کے واش رومز میں گندگی کے حوالے سے بار بار غلط رپورٹ بناکر افسران کو گمراہ کررہا تھا،ویڈیو کے ذریعے یہ دیکھانے کی کوشش کی کہ گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی کے واش رومز صاف ہیں.ڈپٹی ڈی ای او کا کہنا تھا کہ سکول کے اساتذہ سے صفائی نہیں کرائی جارہی تھی بلکہ پانی کا پائپ لگاکر دکھانے کی کوشش کررہے تھے کہ واش رومز میں پانی کا بہاؤ ہورہا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ایم ای اے عبداللہ کی سکول کے بارے میں رپورٹ غلط ثابت کرنے کے لیے ویڈیو بنائی.
-

آم پیداوار نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پاکستان نے کمایا بڑا زرمبادلہ
پاکستان نے 5 سال بعد ایک لاکھ ٹن آم کی ایکسپورٹ کی سطح عبور کر لی ہے ، موثرمارکیٹنگ اور معیار کی بدولت پاکستانی آم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہترقیمت حاصل کی ہے۔ رواں سیزن آم کی ریکارڈ ایکسپورٹ کا امکان ہے۔ برآمدات سے 80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، رواں سیزن آم کی پیداوار 15 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی، فارمرز عالمی معیار اور جدید طریقوں کے مطابق آم کے باغات لگارہے ہیں۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وحید احمد کے مطابق رواں سال آم کی ایکسپورٹ کا ایک لاکھ ٹن کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے ستمبر کے وسط تک ایک لاکھ15ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔ 4 سال میں پہلی مرتبہ آم کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہوا ہے جبکہ 5 سال بعد ایکسپورٹ ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
وحید احمد کے مطابق ایکسپورٹ کا سلسلہ اکتوبر کے وسط تک جاری رہے گا اور سیزن کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار ٹن آم برآمد ہونے کا امکان ہے۔ -

قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ، منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلا دی
منیبہ علی کی شاندار بیٹنگ نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو قومی ٹرائنگولر چیمپئن شپ میں پہلی فتح دلا دی
لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے قومی ٹرائنگولر ويمن چیمپئن شپ کے پانچویں لیگ میچ میں پی سی بی بلاسٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئَے175 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالیہ ریاض 50 اور سدرہ امین 47 رنز بنا کر نماياں رہيں، ڈائنامائٹس کي ماہم طارق نے4 وکٹيں حاصل کيں، جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 176 رنز بنا کر حاصل کرليا، منیبہ علی نے 57 رنز جویریہ خان 44 اور ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر نماياں رہيں،
-

کینیا، سکول کی عمارت گرنے سے سات طلبہ ہلاک، درجنوں زخمی
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کلاس روم گرنے سے سات طلبہ ہلاک جبکہ 64زخمی ہوگئے۔ واقعہ دو منزلہ پریشئس ٹیلنٹ ٹاپ اسکول میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا ۔
الجزیرہ کے مطابق دو منزلہ عمارت کو دھات کی چادروں اور لکڑی کی مدد سے تعمیر کیا گیا اور دونوں منزلوں کو الگ الگ کرنے کے لیے کنکریٹ کی سلیب استعمال کی گئی تھیں۔
کینیا ریڈ کراس کی کمیونیکیشن منیجر پیٹر کے مطابق اسکول میں تقریباً 800 طلباء زیرتعلیم تھے جن کی عمریں 14 سال سے کم تھیں۔
نجی اسکول نسبتاً مڈل کلاس والے علاقے میں واقع تھا۔واضح رہے کہ اس اسکول میں آنے والے بچوں کا تعلق علاقے کے متوسط خاندانوں سے ہے جو مہنگے اسکولوں میںتعلیم حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
-

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی میجر عدیل شاہد کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کے گھر آ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے میجر عدیل کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان سے ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ میجر عدیل شہید کی قربانی پر پاکستان کے بچے بچے کو فخر ہے، پاکستان کی فوج 7 لاکھ نہیں بلکہ 22 کروڑ منظم پاکستانیوں پر مشتمل ہے،
مصطفیٰ کمال کی میجر عدیل شاہد کے گھر آمد کے موقع پر پی ایس پی ممبر نیشنل کونسل ارتضی فاروقی اور حاجی انور بھی موجود تھے، واضح رہے کہ میجر عدیل شاہد جمعہ کے روز ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہوگئے تھے، ان کے ہمراہ پاک فوج کا سپاہی فراز بھی شہید ہوا تھا،
-

پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ، جنید خان
پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ ان کے نززدیک پاکستان سے بڑھ کر کوئی معاہدہ عزیز نہیں ، جنید خان کو انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی کی جانب سے چار سالہ معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیتے ہوئے معاہدہ ٹھکرا دیا ،
قائداعظم ٹرافی میں خیبرپحتونحوا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے یو بی ایل گراؤنڈ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا ، یاد رہے جنید خان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے لیکن اس کے باوجود ان اولین ترجیح پاکستان ہے ، -

زید علی اور شہویر کی ٹک ٹاک پر انٹری، ویڈیوز نے دھوم مچا دی
زید علی اور شہویر جعفری یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے سٹار اب اپنے مداحوں کے لیے ٹاک ٹاک پر بھی انٹر ہو گئے ہیں.
ابھی تک صرف دو دو ہی ویڈیوز اپلوڈ کی اور وائرل ہو گئی. یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر سب کو ہنسانے والے اب ٹک ٹاک پر بھی شہرت حاصل کرنے کو تیار ہیں.
شہویر جعفری اور زید علی کی وائرل ویڈیو آپ بھی دیکھیں
https://vm.tiktok.com/yLG6so/
واضح رہے زید علی اور شہویر جعفری کا شمار پاکستان نے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے.
-

مسلمانوں کے خلاف بھارت اور امریکہ کی ایک زبان :علی چاند
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں امریکیوں اور ہندوستانیوں سے بھرے سٹیڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک دوسرے کو تھپکی دیتے ہوٸے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ دونوں مل کر دنیا سے اسلامی دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔ یہ بات امریکی صدر نے کہی ہے کہ
” ہم بےقصور شہریوں کی انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کے خطرہ سے حفاظت کے لئے پرعزم ہیں ”کاش مسلمان حکمرانوں میں اتنا عقل و شعور اور سمجھ ہوتی کہ کافر ، عیساٸی اور یہودی کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ کاش مسلمان حکمرانوں میں اتنی غیرت ہوتی کہ وہ اپنے مظلوم مسلمان بہن بھاٸیوں کی جہاد کے ساتھ مدد کرتے ہمارے حکمرانوں کا یہ المیہ ہے کہ وہ صرف معیشیت کا ہی رونا روتے رہتے ہیں ۔ یہ نہیں سوچتے کہ جنگیں ہار جیت اور معشیت کے لیے نہیں بلکہ اپنے وقار کے لیے لڑی جاتی ہیں ۔ مسلمان حکمرانوں نے اپنی معیشیت بہتر بنانے کے چکروں اپنا وقار مٹی میں ملا دیا ہے ۔ مسلمان حکمرانوں نے اپنی معیشیت کی خاطر ان ہندوٶں کو اپنے اپنے ملکوں میں نہ صرف مندر تعمیر کر کے دٸیے ہیں بلکہ ان مندروں کا افتتاح بھی اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں ۔ یہی مسلمان حکمران ان یہود و ہنود کو نہ صرف مندر تعمیر کر کے دے رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے اعلی سول اعزازات سے بھی نواز رہے ہیں ۔ کسی کو پچاس لاکھ ڈالر مالیت کا سونے کا ہار پہنایا جارہا ہے اور کسی کو سول اعزاز دیا جارہا ہے ۔ اور بدلے میں کیا مل رہا ہے ان مسلمان حکمرانوں کو ۔ خود ہم پاکستانی حکمران اپنی نمک جیسی نعمت کو انہی یہود و ہنود کو کوڑیوں کے دام دے رہے ہیں ۔ بدلے میں مسلمانوں کو کیا مل رہا ہے سود در سود قرض تلے ساری قوم جھکڑی جارہی ہے ۔
کشمیر ، فلسطین ، عراق ، برما ، وہ کون سا علاقہ ہے جہاں مسلمان محفوظ ہیں ۔ ؟ امریکہ ہو یا بھارت جیسا ملک مسلمانوں کو کہاں سکون لینے دے رہے ہیں ۔ اور مسلمان شہید ہورہے ہیں ، بچے یتیم ہورہے ہیں ، بہنوں بیٹیوں کے ساتھ جو ہو رہا اس پر تو اب تک شاید آسمان بھی پھٹ جاتا لیکن ان مسلمان بزدل حکمرانوں نے غیرت مند مسلمانوں کی بھی غیرت ڈالر اور معیشیت کے بدلے گروی رکھ دی ۔ ہر جگہ مسلمان اپنی عزتیں لٹا رہے ہیں ، جانیں دے رہے ہیں پھر بھی ملا کیا اسلامی دہشت گردی کا طعنہ ؟ بزدل حکمرانوں نے جتنا امن امن کا راگ الاپا اتنا ہی ہم دہشت گرد ٹھہرے ۔ وجہ صرف اور صرف ہمارے حکمرانوں کی بزدلی اور پھر اس بزدلی کو امن کا نام دینا ۔ محمد بن قاسم صرف ایک مسلمان بچی کی فریاد پر پورا سندھ ہلا گے ۔ نا معیشیت کا سوچا نہ امن کا سوچا ۔ ہے کسی کی جرأت کے محمد بن قاسم کو دہشت گرد لکھے ؟ محمود غزنوی جس نے ہندوستان پر سترہ حملے کیے سو منات کا مندر توڑا ، سترہ حملے کرتے وقت محمود غزنوی نے معیشیت کا سوچا ؟ سو منات کا مندر توڑتے وقت محمود غزنوی نے سوچا کہ دنیا مجھے دہشت گردکہے گی ، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ مسلمان بزدلی کو امن کا نام نہیں دیتے بلکہ غیرت مند ہوتے ہیں ۔ہے کسی کی جرأت کے محمود غزنوی کو دہشت گرد لکھے ؟ ٹیپو سلطان نے جنگ کی جنگ ہار گے لیکن کسی بزدل یہود وہنود کے آگے گھٹنے نہ ٹیکے ۔ ہے کسی کی جرأت کہ ٹیپو سلطان کو ہارا ہوا لکھے ۔ تاریخ ہارا ہوا اور دہشت گرد صرف اسی کو لکھتی ہے جو بزدلی کو امن کا نام دے کر گھٹنے ٹیک لے ۔
غیرت مندوں کو ہارا ہوا اور دہشت گرد لکھنے کی جرأت کسی میں نہیں ہوتی ۔ طارق بن زیاد ، صلاح الدین ایوبی ، محمد بن قاسم ، محمود غزنوی ، ٹیپو سلطان ان سب کو کیا اسلام امن کا درس نہیں دیتا تھا ؟ کیا اسلام امن کا درس صرف آج کے ڈرپوک بزدل اور ڈالر کے غلام مسلمان حکمرانوں کو دیتا ہے ؟ مسلمان دہشت گرد نہیں ۔ نہ ہی بزدل ہوتا ہے ۔ مسلمان صرف اور صرف غیرت مند ہوتا ہے ۔
مودی اور ٹرمپ کے بیان کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان حکمران غیرت کی گولی کھاٸیں اور ایسے غیرت اور جرأت مندانہ خطاب کریں کہ ان نمک حرام یہود و ہنود کی نیندیں حرام ہو جاٸیں ۔ اور انہیں نہ صرف مسلم مقبوضہ علاقے خالی کرنے پڑیں بلکہ اپنی معیشیت کی بھی فکر لاحق ہوجاٸے ۔ لیکن ایسا صرف تبھی ممکن ہوگا جب مسلمان حکمران غیرت مندی دیکھاٸیں گے ۔ ابھی ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خاں اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان پر لگی ہوٸی ہیں ۔ عرب حکمران تو ان یہود و ہنود کے ہاتھوں کٹھ پتلیاں بن کر انہیں اعلی اعزازات سے نواز رہے ہیں وہ کیا جواب دیں گے اور کیا غیرت مندی دیکھاٸیں گے ۔ یہ ہی وقت ہے جب عمران خان پوری امت کا دل جیت بھی سکتے ہیں اور پوری امت کے دل سے اتر بھی سکتے ہیں ۔ یہی وہ وقت ہے جب عمران خاں یا تو ہیرو بن جاٸے گا یا پھر زیرو ۔
اللہ پاک مسلمان حکمرانوں کے دل سے یہود و ہنود اور ڈالر کی محبت نکال کر انہیں جرأت مندی اور غیرت کا مظاہرہ کرنے کی توفیق عطا فرماٸے ۔ آمین

