سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سائنس و ٹیکنالوجی کی اکیسویں صدی کی19 بہاریں گزر جانے کے باوجود سرگودھا شہر جو چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، شہر میں پینے کے پانی کا نظام مغل دور سے بھی پرانا ہے۔پورے شہر کی آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے اور ہینڈ پمپ سے کین میں پا نی بھر کر لانے پر مجبور ہے۔شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئییں مگر عوام کو بنیادی سہولت پانی تک مہیا نہ کر سکیں.یاد رہے سرگودہا شہر کا پانی انتہائی کڑوا اور کھارا ہے جو نہ تو نہانے کیلیے استعمال ہو سکتا ہے اور نہ ہی برتن دھونے کیلیے پینا تو بہت دور کی بات ہے

Author: +9251
-

ایسا شہر جہاں مغلیہ دور سے بھی پرانا نظام رائج ہے
-

وزیراعظم عمران خان کا سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت پرنوٹس لیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے غیرقانونی سگریٹوں کی تجارت کرنے والوں کےخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے، وزارت صحت اورفیڈرل بورڈآف ریونیوکےحکام کوملک گیرکریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس حوالہ سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سےعوامی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہورہےہیں، وزارت صحت، ایف بی آرحکام کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے،
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی سگریٹوں سےملکی خزانےکوٹیکس چوری کی مدمیں نقصان ہورہاہے، غیرقانونی سگریٹ سےملکی خزانےکوٹیکس چوری کی مدمیں نقصان ہورہاہے،
-

پودے لگانے کے بعد ان کی خفاظت اصل ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا بہترین عطیہ ہیں جو ہمارے لیے سایہ اور صاف ستھر ا ماحول پییدا کرتے ہیں -اس لیے پودوں کولگانے کے بعد اس کی حفاظت کرنا اصل ذمہ داری ہے -وہ شیلٹر ہوم میں پودے لگانے کی تقریب سے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں -تقریب میں اے ڈی سی (جی)نادیہ شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد،وومن کرانسز سنٹرکی انچارج سعد یہ ملک سپر ٹنڈنٹ شیلٹر ہوم آمنہ حیات اور دیگر افسران موجو دتھے -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کی رہائش،کچن ان کے کھانے پینے کا بندوبست وغیرہ کا معائنہ کیا -ڈپٹی کمشنر نے وہاں مقیم خواتین سے گفتگو بھی کی –
-

بابوسر ٹاپ پر بس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے فوجیوں کے نماز جنازہ ادا کردی گئی
بابوسر ٹاپ پر بس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے فوجیوں کے نماز جنازہ ادا کردی گئی
آئی ایس پی آر۔ کل بابوسر ٹاپ پر بس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے فوجیوں کے نماز جنازہ آج صبح چکلالہ گیریزن میں ادا کر دیاگیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ، سپاہیوں اور فوت شدہ فوجیوں کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کیبابو سر ٹاپ چلاس کے مقام پر اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرکوچ کو حادثہ پیش آگیاتھا .چلاس، ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 27 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شاملہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.چلاس،ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی جس میں پاک فوج کے جوان بھی فوت ہوئے تھے.
-

طالبان وفد کی چینی حکام سے ملاقات
12طالبان وفد نے عبدالغنی کی قیادت میں چینی حکام سے ملاقات کی۔
افغان طالبان کے وفد کی روس میں اہم ملاقاتیں
وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ نے طالبان وفد کے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دفترِ خارجہ کے حکام نے بارہ طالبان سے افغانستان کی موجودہ صورتحال اورامن وامان کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق چین نے شروع دن سے ہی افغانستان کے حالات کو بڑی اہمیت دی ہے۔ گنگ شوآنگ نے کہا کہ چین اس معاملے میں اپنا تعمیریہ کردار جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے ا وائل میں ایک امریکی فوجی کا قتل ہونے والے واقع کی بنا پر طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کر دیے تھے۔
-

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ترکی کے اسپیکر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا
یورو ایشین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ترکی کے اسپیکر سے ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانےترکی کےاسپیکر کودورہ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان اورترکی کاتعلیم ، سیاحت اورثقافت کےشعبوں میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینےپر اتفاق کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کاقابل بھروسہ دوست ہے، ترکی ہرفورم پرپاکستانی موقف کی حمایت کررہاہے، سینیٹ وفدنےجاپان کےپارلیمانی فرینڈشپ لیگ کےچیئرمین سے بھی ملاقات کی،
ملاقات میں پاکستان اورجاپان کےدرمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنےپراتفاق کیاگیا، سینیٹرسلیم مانڈوی والانےبین الاقوامی فورمزپرمسئلہ کشمیر کی حمایت پرترک قیادت کاشکریہ ادا کیا
-

خوشاب کی طالبہ نے صوبہ بھر کے تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی
سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے گورنمنٹ جوہر ڈگری کالج برائے خواتین جوہرآباد کی فورتھ ا ئیر کی طالبہ زویہ اکبر کو صوبہ بھرمیں اردو تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دیا -ڈپٹی کمشنر نے طالبہ کی محنت کو سراہا اور ضلع کا نام روشن کرنے پر مبارکبار دی -سرٹیفکیٹ دینے کا اہتمام ڈی سی آفس میں کہا گیا تھا -اس موقع پر وہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نادیہ شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر احمد قریشی اور طالبہ زویہ اکبر کے والدین بھی موجود تھے –
-

جاپان، طوفان سے ہوئے 60ہزار گھر متاثر
جاپان میں طوفان ’تپاہ‘ کی وجہ سے 30 افراد زخمی جبکہ تقریباً 60 ہزار گھروں کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
جاپان، شدید سمندری طوفان سے ملک کے مغربی علاقے شدید متاثر
مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ طوفان سے اوکیناوا، ساگا، ناگاساکی اور میاجاکی ریاستیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ یہ طوفان جاپان کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقے میں آیا ہے۔
کیوشو جزیرے میں تقریباً 50 ہزار گھروں کی بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے جبکہ یاما گوچی کے ھونشو صوبہ میں نو ہزار گھروں کی بجلی معطل ہوئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے 54 ملکی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
یہ طوفان اب بحیرہ جاپان سے ہوتا ہوا شمال مشرقی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ منگل کی شب جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیدو میں اس طوفان کے پہنچنے کا امکان ہے۔
-

کارکے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کے شریک ملزم انور بروہی نے پلی بارگیننگ کر لی
احتساب عدالت اسلام آباد کی طرف سے کارکے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نیب کی کارروائی کی گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارکے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کے شریک ملزم انور بروہی نے پلی بارگیننگ کر لی، شریک ملزم انوربروہی نے85لاکھ 55 ہزارمیں پلی بارگیننگ کی، ملزم انور بروہی کےوکیل کی جانب سےپلی بارگیننگ کی درخواست دائرکی گئی تھی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم کی پلی بارگیننگ کی درخواست چیئرمین نیب نےمنظورکی،
تفتیشی افسر اصغر خان نے کہا ہے کہ پلی بارگیننگ کی رقم ملزم انوربروہی سے وصول کرلی گئی،
-
دردِ کشمیر اور ہمارا ضمیر.. ،مغیرہ حیدر کا بلاگ
دردِ کشمیر اور ہمارا ضمیر.. تحریر مغیرہ حیدر
وادی کشمیر اور اس میں رہنے والے مظلوم کشمیری عوام جو گزشتہ پچاس دن سے بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور قید و بند کی صعوبتوں کو برداشت کر رہے ہیں، سکول و کالج، مارکیٹیں، دوکانیں، اخبارات، موبائل-فون، انٹرنیٹ، مساجد اور سبھی راستے بند کر دیئے گئے..!
کیا ہمارے دل میں احساس کی کوئی کرن باقی نہیں جو کشمیر کی آزادی کے لیے عملی طور پہ کوئی کردار ادا کر سکے، کیا ہم روزانہ اپنے گھربار اور معمولاتِ زندگی میں یونہی مشغول و مگن رہیں گے.؟ کیوں ان کشمیریوں کی محبت ہمارے دلوں کو نہیں گرماتی.؟ آخر ہم کیوں بےحسی کی چادر اوڑھے غفلت کی نیند سو رہے ہیں.؟ کیا ہماری صلاحیتیں کشمیر کے لیے کام نہیں آ سکتی.؟ ہم تہہِ دل سے کشمیریوں کے لیے دعا کیوں نہیں کرتے.؟ ہم ان کے درد کو اپنا درد سمجھنے سے کیوں قاصر ہیں.؟
وہ کشمیری جو ہر قدم پہ پاکستان کے لیے اپنی جان ہتھیلی پہ لیے نکلتے ہیں، وہ کشمیری جو پاکستانیوں کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں کیا ہم ان کی امیدوں پہ پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں.؟ آپ خود سے سوال کیجیے اپنے گریبان میں جھانکیے کہ ہم نے کشمیری مظلوم مسلمانوں کے لیے کس حد تک کوشش کی، کیا ہمارے دل کو دنیا کا آسائش و آرام تو نہیں بھا گیا، جی ہاں! ہمیں امت مسلمہ اور اسلام سے محبت برائے نام ہے، ہم اس احساس سے محروم ہو چکے ہیں جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور ہمارے اسلاف نے محسوس کیا، اگر آپ کشمیر کی حالتِ زار کو خود اپنی ذات پہ محسوس کریں تو شاید آپ کا ضمیر آپ کو جھنجوڑے اور چیخ کر کہے کہ اب بھی دعا ہی کرو گے.؟ کیا اپنے دفاع کے لیے اپنا ہاتھ، قدم، قلم، آواز، کیمرہ، ہنر، فن استعمال نہیں کرو گے.؟ضرور استعمال کرو گے بلکہ آخری سانس تک جدوجہد اور لڑائی کرو گے، اپنی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے لیے ہر شے کو بروئے کار لاؤ گے،
لیکن کشمیر تو اپنا نہیں، ہے ناں.؟
خدا کے لیے اپنے آپ کو جگائیے، کشمیری اور کتنے جنازے اٹھتے دیکھیں گے، کتنے بچے یتیم ہوں گے، کب تک وہ مائیں بیٹوں کا سوگ مناتی رہیں گی.؟اگر احساس ہو تو اٹھائیے کشمیر کے لیے اپنی آواز، قلم اور قدم تا کہ کل کشمیری اللہ کے دربار میں حاضر ہو کے تمہارا گریبان نہ پکڑ سکیں..!