Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام سیمینار اور واک

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام سیمینار اور واک

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر خوشاب میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے کی اس کے بعد
    ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیراھتمام ڈینگی آگاھی واک ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ کی زیر نگرانی ھوئی جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ جنگلات، محکمہ بہبودآبادی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی.
    ڈاکٹر راؤگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر اور میڈم سعدیہ فیروز انچارج بینظیر پروگرام نے ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ کو ڈینگی آگاھی سیمینار میں ویلکم کیا.

  • بھارت: ٹرین کے آگے کود کر ایک شخص نے دی اپنی جان

    بھارت: ٹرین کے آگے کود کر ایک شخص نے دی اپنی جان

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں بدایوں، بریلی ریلوے ٹریک پر داتا گنج ریلوے کراسنگ کے سامنے ایک نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔

    بھارت، خاتون اپنے 2بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود گئی

    بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کاس گنج کی طرف جانے والی ٹرین جیسے ہی داتا گنج ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچی تو وہاں پر پہلے سے ہی موجود ایک شخص ٹرین کے آگے کود گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    نوجوان کی موت کے بعد ٹرین کافی دیر تک رکی رہی۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

  • جھارکھنڈ ، ہجومی تشدد ایک اور نے نوجوان کی جان لے لی

    جھارکھنڈ ، ہجومی تشدد ایک اور نے نوجوان کی جان لے لی

    بی جے پی کی حکومت میں ہجومی تشدد رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ تبریز انصاری کے بعد جھارکھنڈ میں ہی ممنوعہ گوشت فروخت کرنے کے شبہ میں ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ نوجوان کے دیگر دو ساتھی زخمی ہیں۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے جل ٹانڈا سواری گاوں میں گﺅکشی کے الزام میں لوگوں کے مجمع نے تین نوجوانوں کی جم کر پٹائی کر دی، جس سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔

    گاﺅں کواطلاع ملی کہ کچھ لوگ گائے کا گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر تین نوجوانوں کو بے دردی سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔پولیس نے تینوں نوجوانوںکو ہجوم سے چھڑایا اور ہسپتال لے گئی۔ایک نوجوان کالنتس بارلا نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    کالنتس بارلا کا تعلق لاپنگ تھانہ علاقے کے گوپال پور کاسے تھا، زخمی نوجوان فلپ ہورو اور پھاگو کچچھپ کررا تھانے علاقے کے رہنے والے ہیں۔ ڈی آئی جی اے وی ہومکر کے مطابق 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

  • بھارتی وزیردفاع کی ایک اور گیڈر بھھکی ، دی پاکستان کو ٹوٹنے کی دھمکی

    بھارتی وزیردفاع کی ایک اور گیڈر بھھکی ، دی پاکستان کو ٹوٹنے کی دھمکی

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کئے جانے کو مودی حکومت کا تاریخی فیصلہ بتایا۔ پاکستان کو گیڈر بھبھکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر باز نہیں آیا تو اسے ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا پائے گا۔

    راجناتھ سنگھ کی نئی گیڈر بھبھکی، آزاد کشمیر کے متعلق بیان دے دیا

    راجناتھ سنگھ نے شری کرشن میموریل ہال میں بی جے پی کی منعقدہ عوامی بیداری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ تاریخی قدم ہے۔وزیر دفاع نے پاکستان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرکی فکر چھوڑ کر آزاد کشمیر کے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے اپنے یہاں بلوچ اور پشتونوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف وزری جاری رکھی تو اسے کئی حصوں میں تقسیم ہونے سے کوئی طاقت بچا نہیں سکتی۔

    واضح رہے کہ بھارت کی درجن بھر سے زائد ریاستوں میں اس وقت علیحدگی کی تحریکیں زوروں پر ہیں۔ بھارت کو پاکستان کی طرف دیکھنے کی بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔سکھوں نے ریفرنڈم 2020کے حوالے سے ایک الگ مہم لانچ کی ہوئی ہے۔

  • امریکا نے اقوام متحدہ سے امیدیں باندھ لیں…

    امریکا نے اقوام متحدہ سے امیدیں باندھ لیں…

    امریکا نے ایران کےخلاف میدان مارنے کےلیے تمام تر امیدیں اقوام متحدہ سے باندھ لی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق :امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ خود سفارتکاری کو کامیاب ہونے کے تمام مواقع دینا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران امریکہ، ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی معاونت حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ بھی فیصلہ کن مؤقف اختیار کرے گی۔یوں ایران سے لڑنے کے لیے اقوام متحدہ کا سہار ڈھونڈا جا رہا ہے
    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کو امریکا نے ایران کے ذمہ لگایا تھا.، اسی طرح اسرائیل نے بھی ان حملوں‌ کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ، آج برطانیہ بھی ایرن کو مورد الزام ٹھہرا چکا ہے ، سعودی عرب اس سلسلے میں پیلے ہی اپنے ایران کے خلاف ثبوت دے چکا ہے.

  • بھارت: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے شائننگ انڈیا کی قلعی کھول دی

    بھارت: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے شائننگ انڈیا کی قلعی کھول دی

    آئی این ایکس میڈیا کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں شائننگ بھارت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

    کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی چدمبرم نے لکھا ہے کہ بھارت میں سب اچھا ہے ماسوائے بے روزگاری، ملازمتوں پر بحران، ہجومی تشدد، کشمیر میں لاک ڈاﺅن، اپوزیشن رہنماوں کو جیل میں ڈالنا اور کم تنخواہ۔

    واضح رہے کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے تہاڑ جیل میں ملاقات پی چدمبرم سے ملاقات کی، بعدازاں چدمبرم نے ٹوئٹ کیا۔

  • حوثی ملیشیا کے ہاتھوں خواتین کے جبری اغواء اور تشدد کے  لرزہ خیز الزامات

    حوثی ملیشیا کے ہاتھوں خواتین کے جبری اغواء اور تشدد کے لرزہ خیز الزامات

    حوثی ملیشیا کے ہاتھوں خواتین کے جبری اغواء اور تشدد سے متعلق لرزہ خیز الزامات سامنے آگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ :حوثیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ، یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں خواتین کے جبری اغواء اور تشدد سے متعلق لرزہ خیز الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ الزامات ماہرین کے گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں لگائے گئےہیں. حوثی ملیشیا کے ہاتھوں متعدد لڑکیوں اور خواتین سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کی تعداد 130 بتائی جاتی ہے۔اکثر مخالفین کی خواتین کو جبر اغوا کر کے ریپ کا نشانہ بنایاجاتا ہے. اسی طرح حراست میں لیے گئے مردو خواتین کو اکٹھا رکھا جاتا ہے.خواتین کی تفتیش مرد کرتے ہیں.

    حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.


    اس سے قبل حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔

    حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ

  • بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بالاکوٹ میں ’دہشت گرد کیمپوں‘ کو پھر سے کھول دیا ہے۔

    بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

    چنئی میں ایک پروگرام میں فوجی سربراہ نے کہا کہ ہندوستان کے ائیر اسٹرائیک میں بالاکوٹ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ لیکن گزشتہ آٹھ مہینوں میں پاکستان اس جگہ پر پھر سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

    واضح رہے کہ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے۔ بھارت نے فروری میں بالاکوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرکے جہادی کیمپ تباہ کرنے کا دعوی تو کیا لیکن اس کا ایک بھی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہ کر سکا۔ اس کے برعکس پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ۔ ایک پائلٹ ابھی نند ن بھی پاکستان میں گرفتار ہوا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے دبئی میں فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے کوئٹہ کے باکسر محمد وسیم کی ملاقات موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں کھیلوں کے بہترین انعقاد کے لیے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہےوزیراعلی بلوچستان کی جانب سے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ملاقات میں صوبائی وزرا میرعارف جان ،نصیب اللہ مری ،لیاقت شاہوانی،عبدالمالک بنگلزئی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ بھی موجود تھے۔

  • اسلام آباد میں گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی

    اسلام آباد میں گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی

    اسلام آباد میں گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق :  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 19 ستمبر 2019 کو ہائی انٹینسٹی ڈسچارج (ایچ آئی ڈی) لائٹس پر پابندی کے نفاذ سے متعلق حکم جاری کردیا ہے۔ انہوں نے دفعہ 144 کے تحت ضلع اسلام آباد کےتجارتی حدود میں گاڑی میں ایچ آئی ڈی کی فروخت ، خریداری اور ان کی تنصیب پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ، حکم 2 ماہ کی مدت تک نافذ رہے گا۔ تاہم ، اس حکم کے ختم ہونے کے بعد بھی ، اس خاص حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے سزا ایک ہی رہے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی مجسٹریٹ نے سرکاری گزٹ ، مقامی اخبار ، الیکٹرانک میڈیا ، اور سوشل میڈیا سمیت مختلف چینلز کے ذریعہ اس نوٹس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر مزید زور دیا۔ ایچ آئی ڈی لائٹس پر پابندی کے بارے میں متعلقہ محکموں کو بھی مطلع کیا جائے گا۔