Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، جبر کی رات ختم ہونے والی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

    کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، جبر کی رات ختم ہونے والی ہے، چوہدری پرویز الہٰی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 50 دن کے کرفیو کے باوجود نریندر مودی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیرکودنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں، مودی نےکشمیرپراتنےمظالم ڈھائےہیں جن کی مثال نہیں ملتی، افغانستان میں امن ہوگاتوپاکستان میں بھی امن ہوگا، سی پیک منصوبہ تیزی سےتکمیل کی جانب گامزن ہے،

    انہوں نے کہاکہ جبرکی رات ختم ہونے والی ہے، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، اوورسیز پاکستانی کشمیریوں کے حق میں سفیرکا کردار ادا کر رہے ہیں،

  • یونیورسٹی آف میانوالی میں جونئیر پروفیسر کی بطور وائس چانسلر تعیناتی

    یونیورسٹی آف میانوالی میں جونئیر پروفیسر کی بطور وائس چانسلر تعیناتی

    سرگودہا.میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی) یونیورسٹی آف میانوالی میں جونیئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کی سفا ر ش کیے جانے کا انکشاف
    ایچ ای ڈی نے فل ٹائم گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بجائے قائمقام گورنر سپیکر پرویز الہی سے سمری منظور کرا لی، قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر الیاس طارق پر بطور میانوالی سب کیمپس ڈائریکٹر کے ہراسمنٹ اور کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، ڈاکٹر الیاس طارق کو تحقیقاتی کمیٹی نے کسی بھی انتظامی عہدہ کیلئے نا اہل قرار دیا،
    وزیر اعظم کے حلقہ میں بننے والی نئی میانوالی یونیورسٹی میں پہلی تعیناتی کی بنیاد ہی کرپشن بن گئی،
    ڈاکٹر الیاس طارق محکمہ فشریز سے ریٹائر جبکہ پشاور، لاہور، کراچی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کی کمیٹی نے ان کو پروفیسر شپ کیلئے نا اہل قرار دیا، ڈاکٹر الیاس طارق میانوالی کیمپس میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی کے دوران فی میل سٹاف نے جملے کسنے پر ہراسمنٹ کا کیس کیا، ڈاکٹر الیاس طارق شعبہ کیمسٹری سرگودھا یونیورسٹی کے جونیئر ترین پروفیسر ہیں، گورنر چوہدری سرور کے بیرون ملک دورہ کے دوران ایچ ای ڈی نے سمری وزیر اعلیٰ سے منظور کروا کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی سے بھی منظور کرا لی،

  • ’عمران خان بچائے گا کشمیر‘ ٹوئٹر کا بن گیا ٹرینڈ

    ’عمران خان بچائے گا کشمیر‘ ٹوئٹر کا بن گیا ٹرینڈ

    ’عمران خان بچائے گا کشمیر‘ ٹوئٹر کا ٹرینڈ بن گیا۔ ٹوئٹر کے صارفین کی کثیر تعداد نے وزیراعظم عمران خان کو کشمیریوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔ اکثر صارفین نے وزیراعظم پاکستان کی تقاریر کے منتخب حصوں کو ٹوئٹ کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ملاقات، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    ٹوئٹر صارف فاروق زمان نے وزیراعظم پاکستان کی مندرجہ ذیل تقریر کا حوالہ دیا ہے۔ ”میں دنیا کو اس کے بارے میں بتاوں گا ، میں نے یہ بات ان سربراہان ریاستوں کے ساتھ شیئر کی ہے جن سے میرا رابطہ رہا ہے۔ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اپنی تقریر میں اس مسئلے کو اٹھاوں گا۔ “ پی ایم آئی کے

    ٹوئٹر کی ایک صارف نوشین سحر نے یہ ٹوئٹ کی ہے۔ ”مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سب کو شدید غم وغصہ ہے۔ پاکستان ہر فورم پر معصوم کشمیریوں کی آواز بنتا رہے گا۔“

    ایک ٹوئٹر صارف نے یوں لکھا ہے۔
    ”مسلمانو یاد رکھنا جیت ہمیشہ مظلوم کی ہوتی ہے۔ ظالم اپنا جبر و ظلم کی انتہا کے بعد مٹ جاتا ہے۔ تاریخ میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جب مظلوم کی مدد اللہ کے خاص بندوں نے کی اور یقیناً پاک فوج اللہ کے خاص بندے ہیں۔ وزیراعظم مخلص ہیں ان شاءاللہ ہم کامیاب ہونگے۔“

    نمل احمد نے لکھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم سب کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    سفیان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آج کشمیریوں کا ساتھ دینا ہم پر فرض ہے اور اس فرض کو ان شااللہ ہم پورا کریں گئے

    عمرحیات چغتائی کے مطابق ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہم کشمیر یو ں کے ساتھ ہیں، اور ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے

  • حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کوشاں ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود

    حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کوشاں ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے لیے کوشاں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک قوم بننے کے لیے یکساں نصاب تعلیم کی جانب بڑھنا ہے، یکساں نصاب تعلیم کےحوالےسےنجی اسکولزاورمدارس بھی متفق ہیں، قومی نصاب کمیٹی کےمشترکہ اجلاس میں تمام فریقین نےشرکت کی، تعلیم سیاست سےبالاترہے،صوبوں کوساتھ لےکرچل رہےہیں، اسلامیات کےمضمون کےلیےکمیٹی تشکیل دےرہےہیں، کمیٹی تعین کرےگی کہ اسلامیاب کامضمون کس جماعت سےشروع کیاجائے،

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، صوبوں‌ کو ساتھ لیکر چلیں گے،

  • موٹروے پر خوفناک حادثہ پانچ افراد کی جان لے گیا

    موٹروے پر خوفناک حادثہ پانچ افراد کی جان لے گیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی).موٹر وے پر کلرکہار کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں جانبحق افرادکی تعداد پانچ ھو گئی.کلر کہارکے قریب حادثہ ٹرالر کے بریک فعل ھونے سے پیش آیا . موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ کاشکار بس سرگودھا سے ماتمی حضرات کو محرم کےجلوس میں شرکت کیلیئے تلہ گنگ لے جارھی تھی.ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ میں تین افراد موقع پر جانبحق جبکہ دو زخمی ٹراما سنٹر کلرکہار میں دم توڑ گئے.بس اور ٹرالر کے تصادم میں چودہ افراد زخمی ھوئےجن میں پانچ کی حالت نازک ھے..حادثہ کے زخمیوں کو کلرکہار اور چکوال کے ھسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے  پابندی

    سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے پابندی

    سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔لیکن وجہ ایک عام سی ہے جسے جان کر ہمارے ملک کے شہری بہت حیران ہوں

    تفصیلات کے مطابق، سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کے لیے پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔لیکن وجہ ایک عام سی ہے جسے جان کر ہمارے ملک کے شہری بہت حیران ہوں شین وارن پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس حد سے زائد 40 کلومیڑ فی گھنٹہ کی حد رفتار سے 47 کلومیڑ فی گھنٹہ گاڑی چلائی تھی ، جس کا انہوں اعتراف بھی کیا ، ان پر 1845 پاؤنڈز جرمانہ عائد کر دیا گیا اور 12 مہینے کے لیے ڈرائیونگ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

  • بستی ملوک  داتا سویٹس اینڈ بیکرز پر انتہائی گندے اور بدبودار ماحول میں مٹھائیاں تیار  بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج

    بستی ملوک داتا سویٹس اینڈ بیکرز پر انتہائی گندے اور بدبودار ماحول میں مٹھائیاں تیار بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج

    داتا سویٹ اینڈ بیکرزکے کارخانے میں انتہائی گندے ماحول میں مٹھائیاں تیار کی جانے لگی بدبو،تعفن کی وجہ سے پوری کالونی وبلمقابل موجود مسجد کے نمازی پریشان۔مقامی رہائشیوں کااعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تفصیلات کے مطابق داتا سویٹ اینڈ بیکرزکے کارخانے میں انتہائی گندے ماحول میں مٹھائیاں تیار کی جانے لگی بدبو،تعفن کی وجہ سے پوری کالونی وبلمقابل موجود مسجد کے نمازی پریشان تفصیلات کے مطابق اہلیان کالونی کا کہنا ہے بستی ملوک چوک میں قائم داتا سویٹ وبیکرز والوں نے رہائشی کالونی ابوبکر ٹاون میں مٹھایاں وغیرہ تیار کرنے کیلئے مکان لیا ہوا ہے اہلیان کالونی متولی مسجد حاجی محمد اسلم،محمد اقبال مغل،ماسٹرزوار،محمد شفیع،راؤاسلم ایڈوکیٹ،ڈاکٹرممتاز،ڈاکٹر طارق،محمد اجمل،قاری اجمل،پپو نمبردار،مجاہد حسین،ملک عبدالرشید،طاہر شاہ،حاجی گلزار،ماسٹرشبیر حسین،تنویر اقبال،فوجی نظرحسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں فوڈ اتھارٹی کو کئی بار کمپلین کی لیکن مبینہ منتھلی وصولی کیلئے ہر ہفتہ گاڑی چکر لگاتی ہے کاروائی صفر بیکری مالکان مٹھایوں میں گندے انڈے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انتہائی گندگی بدبو ہر وقت آتی ہے نمازکے اوقات میں مسجد میں نماز کیلئے چند منٹ کھڑا ہونا محال ہوجاتا ہے کارخانے کا گندہ پانی مسجد کے سامنے خالی پلاٹ میں کھڑا رہتا ہے ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کی وجہ سے پوری کالونی پریشان ہے ہر گھر کا کوئی نہ کوئی بچہ بیمار رہتا ہے فوڈ اتھارٹی کی گاڑی آتی ہے لیکن کاروائی صفر ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ داتا سویٹ کارہائشی کالونی میں کارخانہ فوری بند کروایا جائے۔نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی خالی پلاٹ میں کھڑا ہوتا ہے بیکری انتظامیہ کا موقف۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • خاتون  نے علی ظفر سے آخر معافی کیوں مانگی، وجہ جان  کر ہوجائیں حیران

    خاتون نے علی ظفر سے آخر معافی کیوں مانگی، وجہ جان کر ہوجائیں حیران

    خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی، وجہ جان کر ہوجائیں حیران،ایک خاتون نے معروف گلوکار علی ظفر سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے اوپر ہراساں کیے جانے کا جھوٹا الزام پوسٹ کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
    صوفی نامی خاتون twitter @seraphina444 نے ٹویٹ کیا ، جس میں کہا کہ "علی ظفر مجھے افسوس ہے کہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا اور الزام لگاتے ہوئے میں نے بہت عجلت سے کام لیا کیونکہ جس جھوٹے شخص کی وجہ سے میں یہ کر رہی تھی وہ ایک جوان تھا اور میں‌انکار نہیں‌ کر سکتی تھی، اگرچہ ڈیلیٹ کی گئی تحریر اب بھی نقصان پہنچانے اور تکلیف پہنچانے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ مجھے جلد ہی وضاحت کرنی چاہئے تھی لیکن مجھے ٹرول کیے جانے اور میرا پیچھا کیے جانے اور بدسلوکی سے کاڈر تھا۔ مجھے امید ہے کہ اعتراف سے اس بات کا کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے، یعنی مجھے اپنے کیے پر معافی مل سکتی ہے
    اس خاتون نے گذشتہ سال اپنی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ “پچھلے سال ، میں نے اس وقت ٹویٹ کیا جب ایک نوجوان خاتون نے علی ظفر کے ساتھ اپنے ہراساں کیے جانے والے تجربے کا اعتراف کیا۔ میں نے اسے ایک دن میں ڈلیٹ کردیا جب کچھ معلومات میرے علم میں لائی گئیں جو مجھ سے اس کے واقعے کی تفصیل سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں
    اس خاتون نے گزشتہ سال میشا شفیع کے ٹویٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے نتیجے میں علی ظفر کے خلاف مہم چلائی گئی تھی۔

    اپنے ٹویٹ میں ، صوفی نے الزام لگایا تھا کہ "یہ لڑکا (علی ظفر) ایک فنڈ رائزر کے ذریعہ امریکہ آیا تھا جس کا انتظام اور اریینچ اے پی این اے کررہا تھا ، ہم نے ایک لڑکی کو ایئرپورٹ وغیرہ سے اس کے ساتھ رابطہ کے لئے بھیجا اور اس نے بتایا کہ علی ظفر سارا دن مجھ سے قربت اختیار کرنے کا بہانہ تلاش کرتا رہا ، مجھے ٹچ کرنے کی کوشش کرتا ، مجھے غلط نظروں سے دیکھتا اس کے اس رویے نے مجھے بہت غصے میں مبتلا کر دیا تھا،
    ٹویٹ اسی شام 7 بجکر 10 منٹ پر کی گئی تھی جب میشا نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔
    صوفی نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیاتھا ۔ اور ، بعد میں اس نے اپنا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا لیکن صوفی نے پیر کو اسی ٹویٹرکو دوبارہ ایکٹو کیا اور علی ظفر سے معافی والی تحریر پوسٹ کی.

  • سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق

    مظفرگڑھ کے سرکاری سکول کے واش روم میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے ماہڑہ کے سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا.پولیس کیمطابق 5 سالہ ٹیپو سلطان اپنی بہن کے ساتھ پڑھنے کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول ماہڑہ آیا ہوا تھا.پولیس کیمطابق واش روم کے استعمال کے دوران بچے کو واش روم کی ٹونٹی کے ذریعے کرنٹ لگا.واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران بھی سکول میں پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں.

  • لبنانی ہائی جیکر32 سال بعد گرفتار

    لبنانی ہائی جیکر32 سال بعد گرفتار

    لبنانی ہائی جیکر کو 32 سال گرفتار کر لیا
    65 سالہ لبنانی ہائی جیکر کو یونانی پولیس نے گرفتار کر لیا، اس پر الزام تھا کہ اس نے امرکی نیوی کے کمانڈو کو قتل کیاتھا اور فضائی کمپنی ٹرانس ورلڈ ائیرلائنز (ٹی ڈبلیو اے) کے مسافر طیارے کے اغوا کا بھی الزام ہے. لبنانی ہائی جیکر 1985ء میں ایک مسافر طیارے کے اغوا کے واقعے میں ملوّث ہونے کا الزام ہے.جزیرے مائکونوس میں مشتبہ ملزم کی موجودگی کاسراغ لگایا تھا اور چند روز قبل گرفتار کر لیا گیا